Express News:
2025-04-22@14:46:58 GMT

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

راولپنڈی تھانہ صدر واہ کے علاقے سادات کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل ہونے والوں میں 15سالہ لڑکی گلا لئی، 24سالہ نوجوان شامل ہیں جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او صدر واہ محسن شاہ کے مطابق مقتول نوجوان لڑکی سے ملنے اس کے گھر آیا تھا اور وہیں اسے قتل کردیا گیا، ملزم ثواب حق کو گرفتار کرلیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا

شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔

ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات میں غیرت کے نام پر‘ 2 افراد کا قتل
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • بھارت میں انوکھا واقعہ، دولہے کی شادی دلہن کی جگہ اس کی ماں سے کر ادی گئی
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • انوکھی شادی، نوجوان کا دلہن کے بجائے اس کی ماں سے نکاح ہوگیا
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • اسلام آباد: ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا