راولپنڈی: پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ سے باز رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو مساجد سے اعلانات کر کے خبردار کر دیا۔
راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے اعلانات میں کہا ہے کہ پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 179 افراد گرفتارڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے سینکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں،
پولیس نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ سے باز رکھیں۔
اس کے علاوہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی موبائل ٹیموں کا گشت بھی جاری ہے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مختلف علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے اوجریالہ گاؤں میں اندھے قتل کی واردات ہوئی جس میں چالیس سالہ شخص کو ہاتھ کمر سے باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔
پولیس کے مطابق فصل کی دیکھ بھال کرنے اور مویشی چرانے کے لیے کھیتوں میں جانے والے مقامی شخص نے کنویں میں نعش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو طلب کرکے ریسکیو ٹیم کے ذریعے لاش کو کنویں سے نکلوایا۔
پولیس حکام کا کہنا تھاکہ لاش تیس سے چالیس سالہ شخص کی ہے جس کی داڑھی ہے، اس کے دونوں ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے تھے جبکہ سینے پر گولی لگی ہوئی تھی، لاش کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔
پولیس نے فرانزک ماہرین کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جانے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت کے لیے ملحقہ علاقوں سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔