2025-04-23@06:41:12 GMT
تلاش کی گنتی: 156
«ڈی پی او کے»:
(نئی خبر)
پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست رچی بسی ہے، عرفان صدیقی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ صدق دل سے مذاکرات کر رہے تھے، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست ہی رچی بسی ہے۔ ہفتہ کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں ہے، پاکستان اپنے ٹریک، حکمت عملی اور منصوبے کے ساتھ طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سال بھر پہلے کا پاکستان آج بہت اچھا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام...

یورپی یونین کی جانب سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف کیس کا مناسب حل دونوں فریقوں کے مفادات میں ہے، چینی وزارت تجارت
یورپی یونین کی جانب سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف کیس کا مناسب حل دونوں فریقوں کے مفادات میں ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے یورپی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر اور مرسیڈیز بینز گروپ کے چیئرمین اولا کیلینیئس سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ۔ دونوں فریقوں نے یورپی یونین کی چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخالف کیس، نیز چین-یورپ آٹوموٹوو انڈسٹری تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ہفتہ کے روز وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے آٹوموٹوو انڈسٹری کے تعاون کی بنیاد مضبوط اور امکانات وسیع ہیں۔ چین مرسیڈیز بینز گروپ سمیت یورپی...

یورپی ملک سنسر شپ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور تارکین وطن کی بے تحاشہ آمد پر قابو نہیں پا سکے.جے ڈی وینس
میونخ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یورپی اتحادیوں کو اندرونی خطرے سے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملک سنسرشپ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور وہ تارکین وطن کی بے تحاشہ آمد پر قابو نہیں پا سکے جرمنی کے شہر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطرہ روس، چین اور بیرونی عناصر سے نہیں ہے بلکہ مجھے خدشہ یہ ہے کہ خطرہ آپ کے اندر موجود ہے اور وہ ہے یورپ کی انتہائی بنیادی اقدار سے انحراف جو یورپ اور امریکہ کی مشترکہ میراث ہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے نائب صدروینس نے نیٹو کے ایک اتحادی رومانیہ پر تنقید کرتے ہوئے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فواد چوہدری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی، ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے شعیب شاہین سےکہا تم ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سےکہا اپنےکام سےکام رکھو۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے جبکہ شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اندر بلالیا۔ ...
گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوال، وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور مسکراتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )گورنر اور وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کے درمیان خوش گوارملاقات ہوئی ہے۔ گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوالات پر وزیرِ اعلی علی امین گنڈا پور مسکراتے رہے۔گورنر اور وزیرِ اعلی کے پی کے مابین ملاقات پشاور کے گورنر ہاوس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریبِ حلف برداری سے پہلے ہوئی ہے۔وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک جاری رہی، دونوں خوش گوار موڈ میں دکھائی دیئے۔ ملاقات کے دوران گورنر نے وزیرِ اعلی سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے۔ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا۔ دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو ہر صورت امن چاہیے۔ پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے۔ افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کی خودمختاری، آزادی اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مذاکرات کریں۔ افغان سرزمین پاکستان میں بدامنی کے لیے کسی صورت استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرحد پار سے دہشت گردی کو روکے۔ حکومت اور اداروں کی ذمہ...
فوٹو: اے ایف پی عورت مارچ لاہور چیپٹر نے رواں سال کیلئے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔لاہور میں عورت مارچ اور خواتین محاذِ عمل نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور ایجرٹن روڈ پر دھرنا دے دیا۔خواتین محاذِ عمل نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، جس میں خواتین پر جنسی تشدد ختم کروانے، شادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ کام کی جگہوں پر خواتین کو اچھا ماحول دیا جائے، پنجاب ہتکِ عزت ایکٹ 2024 اور دفعہ 144 کو کالعدم قرار دیا جائے۔

کراچی ادبی فورم اور الفجر فائونڈیشن کے تحت ’’ یکجہتی کشمیر مشاعرہ‘‘اختر سعیدی ،انورانصاری ودیگرکلام پیش کررہے ہیں
کراچی ادبی فورم اور الفجر فائونڈیشن کے تحت ’’ یکجہتی کشمیر مشاعرہ‘‘اختر سعیدی ،انورانصاری ودیگرکلام پیش کررہے ہیں
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 446000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 613000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے) دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں یوریا کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 55 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر میں ملک میں 991000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 63000 ٹن ڈی اے...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔ 2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔ ...
دوران ملاقات ضلع لیہ میں قیام امن کیلئے اور مومنین پر عزاداری کے حوالے سے مسائل پر اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، پنجاب بھر اور بالخصوص ضلع لیہ میں ناجائز طور پر مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی آڑ میں مومنین پر بننے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ عامر عباس ہمدانی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ علی وسیم گجر سے اُن کے آفس میں ملاقات کی، وفد میں ضلع لیہ کی اہم تنظیمی شخصیات، علمائے کرام، مدارس کے پرنسپل، خطباء اور لائسنس...
راولپنڈی تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں 21 سالہ یتیم لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش دفنانے کے معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے ایک مزید ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وجاہت نامی ملزم مزکورہ گھر جہاں لڑکی رہاہش پزیر تھی، وہاں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے آیا، جایا کرتا تھا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جایے گا۔ مقتولہ کا بہنوئی ،اسکی ماں اور ہمشیرہ سمیت پڑوسی پہلے ہی گرفتار اور چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہیں۔ گرفتار کیے گیے تیسرے مرد ملزم وجاہت کا ریمانڈ حاصل کرکے پولیس تینوں مرد ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی لے جائے گی، مقتولہ کے ڈی...
اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن (او پی جی ایف) کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) اور ایس آئی ایف سی کا دورہ دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر او پی ایف میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بے پناہ کاوشوں کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اجلا س کے دوران اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار...
حافظ نعیم کی اپیل پر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف راولپنڈی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے

کاٹی کے صدر جنیدنقی سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طارق نظامانی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں، زبیر چھایا اور دیگر بھی موجود ہیں
کاٹی کے صدر جنیدنقی سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طارق نظامانی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں، زبیر چھایا اور دیگر بھی موجود ہیں
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق طلباء اور اساتذہ کرام نے کی جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت چلنے والے درس و تدریس کے نظام کو سراہا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے اور اس بات پر زور دیا کہ ایک اسلامی ریاست میں مدارس کو امتیازی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت چلنے والے جدید درس و...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حوالے کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسپیکر کی سربراہی میں موجودہ مذاکراتی کمیٹی کو ہی خصوصی یا پارلیمانی کمیٹی کا درجہ دینے کی تجویز دی گئی، حکومت نے اپنے جواب میں ان حالات کا بھی ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، رانا ثنااللہ حکومتی کمیٹی کے جواب میں عدالت میں زیر سماعت 9 مئی کے آئینی و قانونی معاملات کا ذکر موجود ہے اور...
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر اور خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل اختر حیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی (آفیشلز ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کے پیچھے حالیہ دنوں میں انسانی اسمگلنگ کے کئی سنگین واقعات ہیں، جن میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جی اختر حیات کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لائسنس یافتہ پیمنٹ سروس پرووائیڈر (پی ایس پی) پے فاسٹ (PayFast) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، تاکہ ملک میں پہلی بار واٹس ایپ کے ذریعے ایک جدید بل ادائیگی سہولت متعارف کرائی جا سکے۔ یہ جدید ترین سروس پی ٹی سی ایل صارفین کو واٹس ایپ کے ذریعے براہ راست اپنے بل دیکھنے اور ادا کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، اور پاکستان کی ٹیلی کام شعبے میں ڈیجیٹل کسٹمر سروس کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہے۔ اس سروس کے باضابطہ آغاز کے لیے دستخط...
ترجمان نے بھارتی حکمرانوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی قیادت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے سیاسی اور انسانی حقوق کی...
اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کی جانب سے حکومت سے کہا گیا ہے کہ اس کے پاس اس وقت شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ 27جنوری کو جائزے میں مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، اس لیے رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔ عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح...
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں 9 کروڑ سے زائد کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔اے ٹی سی کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے مقدمے پر کارروائی ہوئی ہے۔ کراچی: شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے عدالت میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔عدالت نے تمام ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر سے چالان طلب کرلیا۔دوران سماعت تفتیشی...
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) نے خام تیل کے ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کردیا۔ او جی ڈی سی ایل نے خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کوفراہم کردی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1060 بیرل سے بڑھا کر 1820 بیرل ہوگئی ہے۔ کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خام تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل بڑھایا گیا ہے۔ خط کے مطابق کنر آئل فیلد 6 سے خام تیل کی پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے...
---فائل فوٹو پاراچنار کے وفد نے خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو کرم کے موجودہ حالات سے آگاہ کیا۔وفد نے ملاقات کے دوران 3 ماہ سے شاہراہ کی بندش سے ادویات، اشیائے خوراک کی کمی اور دیگر مشکلات سے آگاہ کیا۔اس دوران گورنر کے پی نے کہا کہ علاقائی، صوبائی اور ملکی سطح پر متحد ہو کر امن دشمنوں کو شکست دینی ہو گی۔ ملک میں مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے: فیصل کریم کنڈیگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔ اس سے قبل گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا حتمی جواب تیار کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے عرفان صدیقی نے ”ایکس “پر اپنے ایک بیان میں میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کی ہے.(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے میڈیا پر ایک خبر سامنے آئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے جواب میں اپنا موقف تیار کر لیا ہے تاہم عرفان صدیقی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ذرائع...
عالمی بینک نے رواں مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرچکا ہے۔ عالمی بینک کی ’عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025‘ میں جون 2024 کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری ظاہر کی ہے۔ آئی ایم ایف کا 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا اور پاکستان میں خطے کے مقابلے میں سب سے کم شرح نمو رہنے کی پیش گوئی ہے۔ بھارت میں 6.7 فیصد ، بھوٹان...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے اہم رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے جواب میں اپنا مؤقف تیار کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ، راناثنااللہ عرفان صدیقی نے کہاکہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں حکومتی کمیٹی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی یہ خبر کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیار کر لیا ہے، قطعی طور پر غلط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس خبر میں بیان کی گئی تمام تفصیلات حقیقت سے عاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت...
سعودی عرب(نیوز ڈسک)کہتے ہیں کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ میں سیکھنے کی لگن ہو تو عمر اور تمام مصیبتوں کو انسان بہ آسانی عبور کرلیتا ہے۔ایسا ہی کچھ سععودی عرب کی ایک خاتون نے کیا۔ جو کہ 19بچوں کی ماں بھی ہے اور اس کے بعد انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔ خاتون کا حمدہ الرویلی ہے۔حمدہ الرویلی 19 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنی تعلیم کا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہیں۔ حمدہ نے نہ صرف اپنے بچوں کی بہترین پرورش کی بلکہ اپنی لگن اور محنت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی، جو واقعی ایک متاثر کن کارنامہ ہے۔ زندگی کا نظام اور منصوبہ...
لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن، متاثرین کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر عارضی طور پر بےگھر افراد کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ’قانون نافذ کرنے والے ادارے لوئر کُرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ آپریشن کے دوران متاثرہ آبادی کے تحفظ اور امداد کو یقینی بنانے کے لیے ٹی ڈی...
دبئی : ڈی پی ورلڈ کو متحدہ عرب امارات کے پہلے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے کا نادر موقع ملا اور ایک بار پھر دبئی کو خطے کے کھیلوں کے دارالحکومت میں تبدیل کرنے میں مدد کررہا ہے۔ زائع کے مطابق ڈی پی ورلڈ کو خطے کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔ ڈی پی ورلڈ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے درمیان شراکت داری کا جشن منانے کے لئے لیگ کے کمنٹیٹر اور ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر شعیب اختر نے دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ کیا اور اپنے کرکٹ سفر، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور ناقابل یقین شراکت داری سے متعلق بات کی جو...
دبئی : ڈی پی ورلڈ کو متحدہ عرب امارات کے پہلے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے کا نادر موقع ملا اور ایک بار پھر دبئی کو خطے کے کھیلوں کے دارالحکومت میں تبدیل کرنے میں مدد کررہا ہے۔ ڈی پی ورلڈ کو خطے کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔ڈی پی ورلڈ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے درمیان شراکت داری کا جشن منانے کے لئے لیگ کے کمنٹیٹر اور ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر شعیب اختر نے دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ کیا اور اپنے کرکٹ سفر، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور ناقابل یقین شراکت داری سے متعلق بات کی جو ہر گزرتے سیزن...
اسلام آباد : پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کیتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق جمعرات سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافیکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا...
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا. مٹی کےتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی. مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق آج سےکیا گیا ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔وزارت خزانہ نےگزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافےکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔پیٹرول آج سے 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا. ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا تھا۔پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی...
پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کیپی کو500 ارب روپیملے،...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کے پی کو500 ارب روپے ملے، اربوں روپے ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہ کیا۔علی...
اسلام آباد:حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا جس میں سابق حکمراں جماعت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی اجلاس میں شریک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق...
پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی میں پیش، مطالبات کے نکات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا گیا جب کہ علی امین گنڈا پور کے علاوہ مذکراتی کمیٹی اراکین نے دستخط کر دیے جب کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں پیش کردہ مطالبات کے نکات بھی سامنے آگئے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دستخط چارٹر آف ڈیمانڈ پر باقی ہیں، عمر ایوب نے چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شیئر کردیا۔پی ٹی آئی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی، عمر ایوب بطور اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی مزکراتی کمیٹی...
اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، اور نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔

بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں

کراچی : فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں ،ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار ب
کراچی : فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں ،ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار بھی موجود ہیں
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے، وزیراعلیٰ کے پی کے اپنی بات کرتےہیں صوبے کی نہیں۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں گے، ہم نے پی ٹی آئی کو پرامن صوبہ دیا تھا انہوں نے انتشار پھیلا دیا۔ انہوں نے کہا کہ شرائط پر مذاکرات نہیں ہوتے، جو ملک کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو ڈنڈا چلے گا، جو بھی ہو پاکستان میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے ،تحریک انصاف...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نےکہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائز یشن اور اصلاحات کے حوالے سے گزشتہ مہینوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہیں ،تاریخ میں پہلی مرتبہ کسٹم نظام میں کم سے کم انسانی مداخلت پر مبنی نظام متعارف کروایا گیا ہے جو کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے،وزیراعظم نے فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور ایف بی آر کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ انسانی مداخلت کو کم سے کم کر کے، نظام کو...
سرینگر سے جاری ایک بیان میں ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے کہا کہ مودی حکومت خطے میں نام نہاد ترقی کے جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہی ہے جبکہ حقیقت میں بھارتی فوج کے ذریعے وسیع پیمانے پر جبر اور ظلم کا بازار گرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دورے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے زمینی حقائق پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر سے جاری ایک بیان میں ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے کہا کہ مودی حکومت خطے میں نام نہاد...

پاکستان کے لاجسٹکس شعبے کی ترقی کیلئے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے مابین شراکت داری کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
لاہور ( طیبہ بخاری سے )نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن( این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔ اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او جناب سلطان احمد بن سولیم اس موقع کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب...
لاہور (ویب ڈیسک)ایک سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او کے بنگلے پر ڈی پی او کی طرف سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک درخواست بھی دی تاہم بعد میں ایک اور تحریری بیان دیدیا جس میں موقف اپنایا کہ الزامات غلط فہمی کا نتیجہ تھے، اب ڈی پی او کے ترجمان کی وضاحت کے بعد متعلقہ اداکارہ کے شوہر کا بھی موقف بھی آگیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے شوہر عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب سے بڑے لاجسٹکس ادارے کے ساتھ...
سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او پٹرول پمپ کی لیز منسوخ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او اورا عوان ایسوسی ایٹس کو لیز پر دیئے گئے پیٹرول پمپ کی لیز منسوخ کردی ،لیز کی منسوخی کے بعد پیٹرول پمپ سائٹ کا قبضہ سی ڈی اے نے حاصل کر لیا،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی قیادت میں ٹیم نے پٹرول پمپ کا قبضہ حاصل کیا پی ایس او اور اعوان ایسوسی ایٹس 48کروڑ روپے سے زائد کی نادہندگان تھیں،مذکورہ پیٹرول پمپ کی مبینہ لیز 2005میں اختیارات سے تجاوز کرکے سٹاف ویلفیئر کمیٹی نے دی،اس پیٹرول پمپ...
(ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے خاتون اوّل آصفہ بھٹوزرداری سے ملاقات کی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اور آصفہ بھٹوزرداری نے خیبرپختونخوا کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے کے پی میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات میں پولیو کی روک تھام کیلئےگورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی بنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ کوئٹہ: سِنجدی کوئلہ کان سے مزید 8 کان کنو ں کی لاشیں نکال لی گئیں
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچاجا، بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کے اسلام آباد یونٹ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس( آئی یو جے) کے اجلاس میں روزنامہ جسارت کے سینیئر رپورٹر خالد مخدومی اور پی ایف یو جے ( ڈیموکریٹس) کے سیکرٹری توحید راجا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے‘ اجلاس کی صدارت محسن خان جنجوعہ نے کی‘ اجلاس میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس( آئی یو جے) کے ممبرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے لیے مغفرت کی دعاء کی گئی‘ قبل ا زیں توحید راجا کی والدہ کے جنازہ میں قومی اسمبلی کے سابق خطیب قاری بزرگ شاہ‘ وکلاء‘ شہریوں‘ سپریم کورٹ کے سابق رجسڑار ذولقرنین شوق‘ اساتذہ اور احباب شریک ہوئے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...