پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کے پی کو500 ارب روپے ملے، اربوں روپے ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہ کیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ اے این پی ایمل ولی نے جملہ کس دیا کہ جانے دو یہ تو بچہ ہے، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کچھ دیر بعد واپس اجلاس میں آگئے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی جیو نیوز نے جب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے پوچھا کہ کیا آپ کی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے ملاقات خوشگوار رہی جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو غلط خبر ملی۔
قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔