2025-04-23@23:54:02 GMT
تلاش کی گنتی: 138

«پاکستانی پاسپورٹ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔  رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ سے ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں۔ 15 اسمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں، یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق 4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،تمام...
    اسلام آباد: عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں غیر زرعی مقاصد کے لیے پانی کے استعمال میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان میں پانی کی طلب میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں، پاکستان کی سالانہ شرح نمو 4.9 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، 2047 تک درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا خدشہ ہے، پانی کی طلب میں 60 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے،درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے پانی کا 15 فیصد زیادہ استعمال ہوگا۔ ???? آئندہ 30 سالوں میں غیر زرعی پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے آبپاشی کے 10 فیصد پانی کو دوبارہ...
    اقوام متحدہ (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈز اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جاتی رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان سے لاجسٹک اور آپریشنل سپیس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرحد پار سے حملے کرنے کے لئے مالی مدد ملتی رہی ہے۔ پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف ٹی ٹی پی کے دہشت گردانہ حملوں...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 12 فروری کو امریکا جارہے ہیں، یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب انڈیا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’ٹیرف ابیوزر‘ کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ انڈین شہریوں کو امریکا سے ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے، امریکا نے ایران کی چابہار پورٹ کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ دے رکھا تھا، اب ٹرمپ نے یہ استثنیٰ ایگزیکٹیو آڈر جاری کرکے ختم کردیا ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپارٹمنٹ اور سرکاری ایجنسیاں ان ملکوں کے خلاف اقدمات اٹھائیں جو ایران کو کسی بھی لیول کی معاشی، فائنانشل مدد یا ریلیف فراہم کرتے ہیں، یا چابہار پورٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں، ان کے لیے استثنیٰ ختم کردیا جائے۔ ایران کی تیل کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی رینکنگ 2025سامنے آگئی ہے ، دنیا حیران، سنگاپور طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا واحدملک ، پاکستان کا نمبر جاننے کے بعد آپ بھی پریشان ہوجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی ہر سال ’ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس‘ کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔ سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے۔ تاہم سنگاپور کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ پچھلے سال بھی یہ پہلے نمبر پر تھا۔ لیکن اس بار سنگاپور واحد ملک ہے جو پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین بھی اس پوزیشن پر تھے۔ کسی ملک کے پاسپورٹ کی مضبوطی کا انحصار اس بات پر ہوتا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024 میں پنجاب میں بلاول بھٹو کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ شکست قبول ہے، لیکن ہمیں ہمارے ووٹ تو دکھائیں، ہمارے ساتھ یہ ظلم ہوتا ہے کہ پنجاب میں...
    دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ 2024 میں پنجاب میں بلاول بھٹو کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو...
    لاہور:بھارت میں سزا پوری کرنے والے پانچ پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر کے ذریعے  وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت میں قید پاکستان پہنچنے والے  افراد کی شناخت خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر حسین زیدی، اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے، پانچوں قیدی مختلف معاملات کی بنیا دپر بھارت میں قید کیے گئے تھے۔ بھارت میں قید ملزمان  پر غیر ارادی طور پر سرحد پار کرنا، ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنا اور دیگر جرائم کے مقدمات درج کیے گئے تھے، جس کی بنیاد پر بھارتی عدالت نے پانچوں قیدیوں کو کئی کئی سال قید کی سزا سنائی تھی، سزا پوری ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے پانچوں قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کردیا۔...
    لاہور: ایک اہم سفارتی پیشرفت میں آج بھارت سے پانچ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ یہ افراد، جن کی شناخت خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر حسین زیدی، اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے، اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق، یہ قیدی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارت میں حراست میں لیے گئے تھے، جن میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی، غیر ارادی طور پر سرحد پار کرنا، اور دیگر معمولی جرائم شامل ہیں۔ ان کی رہائی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ نئی...
    لاہور: بھارت سے پانچ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ یہ افراد، جن کی شناخت خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر حسین زیدی، اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے، اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، یہ قیدی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارت میں حراست میں لیے گئے تھے، جن میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی، غیر ارادی طور پر سرحد پار کرنا، اور دیگر معمولی جرائم شامل ہیں۔ ان کی رہائی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے...
    گوادر (آن لائن) گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کے مختلف ٹیموں کا مشق کرایا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے )کی قیادت میں مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا، پی اےاے حکام کے مطابق گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی ہنگامی انخلا کی مشق کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے ۔ جو ایئرپورٹ کی سیکورٹی اور حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ حکام کے مطابق اس مشق کی قیادت پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کی جس میں اہم ہوا بازی کے اداروں نے بھی حصہ لیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے کے حکام کے مطابق اس مشترکہ...
    پوسٹروں میں لکھا ہے ”پاکستان کا شکریہ جو کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی فورموں پر موثر طریقے سے اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے ”یوم یکجہتی کشمیر“ حسب روایت جوش و خروش سے منانے پر مملکت خداداد پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر پاکستان کا پرچم بھی لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں پوسٹروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا بھرپور شکریہ...
    یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر قرض کی اصل رقم 24 ارب 23 کروڑ روپے ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کے 24 ارب قرض پر 76 ارب 98 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا،نیشنل فرٹیلائزر پر ٹریڈ کارپوریشن کا 121 ارب 51 کروڑ روپے قرض واجب الادا ہے،53 ارب 81 کروڑ کے قرض پر نیشنل فرٹیلائزر پر 67 ارب 70 کروڑ کا سود بڑھ گیا ، سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے محض 54 کروڑ قرض پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ،سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ ٹریڈ کارپوریشن کی 8 ارب 82 کروڑ روپے کا مقروض ہوگیا،پاسکو کے ایک ارب 15 کروڑ روپے قرض پر 4 ارب 88 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ،سود بڑھنے سے پاسکو پر ٹریڈ کارپوریشن کا قرض 6...
    دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثہ میں 10 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 16 جنوری کو مراکش کی بندرگاہ داخلہ کے قریب متعدد پاکستانیوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ وسیع پیمانے پر تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چار پاکستانی شہریوں کی میتیں کل اسلام آباد پہنچیں گی، جنہیں ورثا کے حوالے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کے...
    مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت پاکستان سے ثابت ہوئی ہے۔ سفیان علی ولد جاوید اقبال کی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر VF1812352 ہے۔ سجاد علی ولد محمد نواز کی بھی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر XX1836111 ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق رئیس افضل ولد محمد افضل پاسپورٹ نمبر MJ1516091، قصنین حیدر ولد محمد بنارس پاسپورٹ نمبر AA6421773 جبکہ محمد وقاص ولد ثناء اللّٰہ کی شناخت بھی ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر DJ6315471 ہے۔ محمد اکرم ولد غلام رسول کی پاسپورٹ نمبر DN0151754، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان پاسپورٹ نمبر LM4153261، حامد شبیر ولد غلام...
    مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 نعشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ نعشوں کی شناخت کے عمل کے دوران 13 کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں درج ذیل پاکستانیوں کی نعشوں کی شناخت ہوئی ہے: 01 :سفیان علی ولد جاوید اقبال، پاسپورٹ نمبر VF1812352 02 :سجاد علی ولد محمد نواز، پاسپورٹ نمبر XX1836111 03 :رئیس افضل ولد محمد افضل، پاسپورٹ نمبر MJ1516091 04 :قصنین حیدر ولد محمد بنارس، پاسپورٹ نمبر AA6421773 05 :محمد وقاص ولد ثناء اللہ، پاسپورٹ نمبر DJ6315471 06 :محمد اکرم ولد غلام رسول، پاسپورٹ نمبر DN0151754 07 :محمد ارسلان خان ولد رمضان خان، پاسپورٹ نمبر LM4153261 08 :حامد شبیر ولد غلام شبیر، پاسپورٹ نمبر CZ5133683...
    سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا ہے کہ ملک میں پاسپورٹس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ،نادرا میں کاؤنٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے 14بڑے شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بننے جا رہے ہیں،نادرا کے ساتھ مل کر پاسپورٹ کاؤنٹرز بنائے جائیں گے،نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر شہریوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔نادرا میں کاؤنٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہو رہی،کاؤنٹر بننے سے فائدہ ہو گا لوگ لمبی لائنوں سے بچ جائیں گے،امیگریشن کاؤنٹر ز پر ہمیں کچھ سختی کرنا پڑ رہی ہے ،عوام کےلئے مثالی نادرا سینٹرز بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا...
    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس پر تعینات عملے کی امیگریشن تربیت شروع کر دی ہے، برطانوی ہائی کمیشن ٹیم کی فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برطانیہ کے لیے پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن کے عمل پر بریفنگ دی۔ایف آئی اےٹیم نےائیرلائنز کے عملے کی برطانوی امیگریشن تربیتی سیشن میں حصہ لیا ،برطانوی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی امیگریشن کے متعلق ٹریننگ دی ،ایف آئی اے، ایئر لائنز اور گرائونڈ ہینڈلنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔برطانوی ہائی کمیشن وفد نے برطانوی پاسپورٹ کی...
    ویب ڈیسک : پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکہ سے آئی خاتون نے نیا مطالبہ سامنے رکھ دیا ۔  پولیس کے مطابق امریکی خاتون گارڈن میں واقع لڑکےکےگھر پہنچ گئی تاہم  نوجوان کے اہلخانہ گھر بند کرکےکہیں چلےگئے، جس کے بعد خاتون عمارت کی پارکنگ میں بیٹھی ہے، تاہم عمارت کی انتظامیہ نے فلیٹ کےدروازے بند کردیے ہیں۔   صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال  کہ آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ پر امریکی خاتون سےنے کہا کہ 3 ہزار ڈالر دیں پھربتاؤں گی۔ خاتون نے مزید یہ مطالبہ کردیا ہے کہ  مجھے پاکستانی پاسپورٹ  اور  ہرہفتے 2 ہزار ڈالر چاہئیں۔ 6 ہزار سے زائد غیر ملکی سمز پاکستان سمگل کرنیوالا مسافر گرفتار قبل ازیں یہ...
    اس وقت لگ بھگ 64 لاکھ پاکستانی بیرون ملک ہیں۔ اس اعتبار سے ہمارا شمار  چوٹی کے ان 10 ممالک میں ہوتا ہے جن کے سب سے زیادہ شہری بیرون ملک مقیم ہیں۔ لگ بھگ نصف کارکن خلیجی ممالک (بالخصوص سعودی عرب اور امارات) میں ہیں۔ اس کے بعد یورپ اور پھر شمالی امریکا جاتے ہیں۔ زیادہ تر نے قانونی طور پر وطن چھوڑا ہے مگر غیرقانونی انداز میں ملک چھوڑنے والوں کی تعداد بھی بین الاقوامی معیار کے حساب سے کم نہیں ہے۔ اس وقت پاکستانی پاسپورٹ سے نیچے صرف 4 ممالک ( یمن، عراق، شام اور افغانستان) کے پاسپورٹ ہیں۔ پاکستان سے نیچے کے ان چاروں ممالک کے پاسپورٹس کی بے وقعتی تو اس لیے سمجھ میں آتی...
    پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی میسر ہو گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، ہری پور بھی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کا...
    پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی میسر ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، ہری پور بھی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کا حصہ بن...
    کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور...
    پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہر سال حج و عمرہ، سیر و تفریح، پڑھائی یا ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرتی ہے، اس سفر کے لیے چونکہ پاسپورٹ کا ہونا بنیادی شرط ہے اس لیے لوگوں کی بڑی تعداد ہر سال پاسپورٹ بھی بناتی ہے۔ گزشتہ سال ملک میں پرنٹنگ مشینوں اور پاسپورٹ پیپر کے فقدان کے باعث پاسپورٹ کے اجراء کا عمل تعطل کا شکار رہا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 لاکھ پاسپورٹ التوا کا شکار ہو گئے۔ بڑے پیمانے پر پاسپورٹس زیر التوا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد حکومت نے پاسپورٹ کی تیاری کے لیے نئی مشینری منگوائی۔ ان مشینوں کے آنے سے اب پاسپورٹ کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لئے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا،پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔چین کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو میں وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے، مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بنک گارنٹی کے لئے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے والے مہینوں میں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی پاسپورٹ جو دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار ہوتا ہے، 2025ء میں بھی چند ممالک کیلیے ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جنوری سے جون 2025ء کیلیے جاری کردہ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد 33 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حقیقی ویزا فری سفر: ایسی صورت حال جہاں کسی قسم کے انتظامات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ویزا آن ارائیول: جہاں متعلقہ ملک پہنچنے پر ویزا جاری کیا جاتا ہے۔ الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) جہاں پیشگی آن لائن اجازت نامہ حاصل کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے...
    اسلام آباد:حکومت نے حج 2025  کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سہولت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی پاسپورٹس کی تجدید یا پراسیسنگ ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ حج کے امیدواروں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔ حکومت نے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید کو ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے عازمین حج کیسہولیات  اور ضرورتوں کا فوری طور پر خیال رکھا جا سکے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عازمین حج کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور...
    حج 2025 کےخواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے حج کےخواہشمند افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے حجاج کی سہولت کے لیے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اوربریڈ فورڈمیں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کرینگے۔ پاکستانی ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے فیصلے...
     ویب ڈیسک:محسن سپیڈ پاکستان کے ساتھ بیرون ملک بھی چھا گئی، پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی عازمین حج کیلئے پاسپورٹ دفاتر میں سہولیات متعارف کرا دیں۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستانی عازمین حج کی مشکل آسان ہوگئی ،دیار غیر میں مقیم پاکستانی بغیر کسی رکاوٹ کے پاسپورٹ کی تجدید کروا سکیں گے ، وزیر داخلہ  کی ہدایت پر  پاسپورٹ یا تجدید کیلئے طویل انتظار ختم ہو گیا ہے۔  گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق  ،سات زخمی  برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے عازمین حج کیلئے قطاریں ختم کروا دیں ، مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو، بریڈ بورڈ کے پاکستانی مشنز میں بھی سہولت میسر ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی...
    پاکستانی پاسپورٹ، جو دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار ہوتا ہے، 2025 میں بھی چند ممالک کے لیے ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جنوری سے جون 2025 کے لیے جاری کردہ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد 33 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ویزا فری رسائی کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے: حقیقی ویزا فری سفر: ایسی صورت حال جہاں کسی قسم کے انتظامات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ویزا آن ارائیول: جہاں متعلقہ ملک پہنچنے پر ویزا جاری کیا جاتا ہے۔ الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے): جہاں پیشگی آن لائن اجازت نامہ حاصل کیا جاتا ہے۔ 12 ممالک...
    حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر ) حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے پاسپورٹ کی اشاعت اور ترسیل میں غیر معمولی تاخیر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 250 ملین کی بڑی آبادی والے ملک میں یہ بات نا قابل قبول ہے کہ روزانہ صرف 50,000 پاسپورٹس کی اشاعت جیسا بنیادی عمل بھی حکومتی مشینری کے لیے ممکن نہیں ہور ہا۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی تاخیر سے چھپائی اور وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے کاروباری برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، خاص طور پر ان افراد کو جو بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کے خواہاں ہیںیہ نمائشیں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے ، تجارتی معاہدے حاصل...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ہینلے اینڈ پارٹنرز ی جنوری سے جون 2025 ء کے لیے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستان دنیا کا پانچواں کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا ملک ہے۔ مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 103 نمبر آیا اور اس پر 33 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے، المیہ یہ ہے کہ پاکستان سے اوپر صومالیہ کا پاسپورٹ 102 نمبر پر، فلسطین، نیپال اور بنگلادیش کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 100 ویں نمبر پر رہے۔ جبکہ بھارت 85 ویں نمبر پر ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرزی کی تازہ رپورٹ نے حکمرانوں کی کارکردگی کا پردہ چاک کرکے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا...
    بین الاقوامی ادارے نے 2025ء کی پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کر دی۔ رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 106 نمبرز میں سے 103 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن بھی پاکستان کے ساتھ گلوبل پاسپورٹ رینکنگ میں 103 نمبر پر ہے۔ رینکنگ میں پہلے نمبر پر سنگاپور کا پاسپورٹ ہے جو دنیا کا بہترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا دوسرا بہترین پاسپورٹ ہے۔ افغانستان کا پاسپورٹ دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ 2024ء میں بھی دنیا کا چوتھا...