چابہار پر امریکی پابندیاں، پاکستان کے لیے نئے امکانات
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 12 فروری کو امریکا جارہے ہیں، یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب انڈیا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’ٹیرف ابیوزر‘ کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ انڈین شہریوں کو امریکا سے ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے، امریکا نے ایران کی چابہار پورٹ کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ دے رکھا تھا، اب ٹرمپ نے یہ استثنیٰ ایگزیکٹیو آڈر جاری کرکے ختم کردیا ہے۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپارٹمنٹ اور سرکاری ایجنسیاں ان ملکوں کے خلاف اقدمات اٹھائیں جو ایران کو کسی بھی لیول کی معاشی، فائنانشل مدد یا ریلیف فراہم کرتے ہیں، یا چابہار پورٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں، ان کے لیے استثنیٰ ختم کردیا جائے۔ ایران کی تیل کی ایکسپورٹ کو زیرو کیا جائے، اور چین کو ایرانی کروڈ آئل کی فروخت بھی ختم کرائی جائے۔
انڈیا اور افغانستان دونوں نے ہی چابہار پورٹ میں سرمایہ کاری کررکھی ہے، دونوں ملک پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے ’بارو بار‘ مزے لوٹنا چاہ رہے ہیں اور اب حیران پریشان ہیں۔ 2016 میں انڈین وزیراعظم نے ایران کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران انڈیا ایران اور افغانستان کے درمیان چابہار کے شہید بہشتی پورٹ ٹرمینل پر انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ کوریڈور تعمیر کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔
افغان طالبان حکومت نے 2016 کے تین ملکی معاہدے کو برقرار رکھا۔ 2024 میں افغان طالبان حکومت نے بھی چابہار پورٹ میں 35 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ انڈیا نے چابہار پورٹ کے لیے آلات خریدنے پر 120 (12 کروڑ) ملین ڈالر لگا رکھے ہیں اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لیے 250 ملین کی کریڈٹ لائن فراہم کر رکھی ہے۔
چابہار پورٹ کو افغانستان سے کئی ریل اور روڈ پراجیکٹ منسلک کرتے ہیں، چابہار زاہدان ریلوے ٹریک بھی ایسا ہی اہم پراجیکٹ ہے، انڈیا نے اس 500 کلومیٹر طویل ریل پراجیکٹ پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ زاہدان افغانستان کے قریب واقع اہم ایرانی شہر ہے۔
خاف ہرات ریلوے پراجیکٹ براہِ راست چابہار سے منسلک نہیں ہے، یہ ان میگا پراجیکٹس کا حصہ ہے جو آخر کار چابہار سے جا ملتے ہیں۔ ایران نے اس ریلوے ٹریک کا زیادہ تر حصہ تعمیر کرلیا ہے، ہرات تک ٹریک تعمیر کرنے کے لیے اٹلی بھی مالی تعاون کررہا ہے۔
زرنج دل ارام ہائی وے چابہار کو افغانستان سے ملاتی ہے، انڈیا نے یہ روڈ 2005 سے 2009 کے درمیان تعمیر کردی تھی، افغانستان میں یہ شاہراہ اس رنگ روڈ سے جا ملتی ہے جو ہرات، قندھار، کابل اور مزار شریف کو ملاتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل ختم کردی تھی، تب انڈیا کو ایران سے تیل کی خریداری مکمل ختم کرنی پڑی تھی، انڈین وزیراعظم نے تب ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ سے چابہار پورٹ کے لیے استثنیٰ لے لیا تھا جو ایک بڑی فیور تھی۔
انڈیا کو تو ٹرمپ نے ’ٹیرف ابیوزر‘ کا خطاب دیا ہے لیکن ایران اور ایرانیوں بارے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ ایران پر نئی پابندیاں لگاتے ہوئے ٹرمپ نے ایرانیوں کے لیے تعریفی جملے بھی کہے ہیں کہ ایرانی عظیم قوم ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ ترقی کریں، اس کے لیے ایران کو اپنا نیوکلیئر پروگرام بم بنانے کی حد تک ترک کرنا ہو گا، یہ اس طرح پروگرام ختم کریں جس کی پھر تصدیق بھی کرائی جا سکے۔ ایران کی اتنی تعریف کرتے ہوئے انڈیا کو رگڑا زیادہ لگا دیا گیا ہے۔
پاکستانیوں کا اس مبارک موقع پر اپنے بھارت مہان سے پوچھنا بنتا ہے کہ ہن آرام اے، انڈیا اور اٖفغانستان دونوں ایک ہی وجہ سے پاکستان کو بائی پاس کرنا چاہتے تھے اور ہیں۔ وہ وجہ یہ ہے کہ دونوں ملکوں کا ماننا ہے کہ پاکستان سیاسی، سفارتی اور سیکیورٹی پالیسی کو اکانومی پر ترجیح دیتا ہے، جب تناؤ بڑھتا ہے تو پاکستان پھر معاشی نقصان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سہولتیں بند کر دیتا ہے۔
یہ بات کافی حد تک ٹھیک بھی ہے، پر آج کا پاکستان مختلف ہے، تھینکس ٹو کپتان جس نے سر جی کو ٹوکرا پکڑایا اور ان کو بھی پیسے مانگنے دوست اور برادر ملکوں کے پاس بھیجا۔ اب حوالدار بشیر ایس آئی ایف سی کی افادیت بھی جانتا ہے اور معیشت کی ترقی کے بھی اس کو سارے فوائد پتا ہیں۔ پاکستان کے لیے اس صورتحال میں نئے امکانات بھی ہیں۔
پاکستان اپنے دونوں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ نئے ورکنگ ریلیشن قائم کرنے پر بات چیت کرنے کی پوزیشن میں آ سکتا ہے۔ انڈیا کو ایران تک مختصر روٹ پاکستان زمینی راستے سے بھی فراہم کرسکتا ہے۔ پاکستان سنٹرل ایشیا تک بھی افغانستان کے راستے مختصر روٹ فراہم کر سکتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن پاکستان کو انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کاریڈور میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں۔ یہ نارتھ ساؤتھ کاریڈور بھی پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے انڈیا کو ایران کے راستے روس اور آگے یورپ سے ملانے کا منصوبہ ہے، یہ منصوبہ وقت اور پیسے دونوں کی بچت کرتا ہے۔
اس خطے کے مسائل ایک ہی صورت حل ہو سکتے ہیں، وہ یہ کہ پیسا اور پرافٹ، وار انڈسٹری کے بجائے ٹریڈ، ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیوٹی انرجی کی طرف چلا جائے۔ جب ایسا ہوگا تو خطے میں جاری عسکریت پسندی، علیحدگی پسندی اور دہشت گردی میں خود ہی کمی آجائے گی۔ امریکا کی چابہار پورٹ پر پابندیاں ایک نیا امکان بھی سامنے لائی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وسی بابا نام رکھا وہ سب کہنے کے لیے جن کے اظہار کی ویسے جرات نہیں تھی۔ سیاست، شدت پسندی اور حالات حاضرہ بارے پڑھتے رہنا اور اس پر کبھی کبھی لکھنا ہی کام ہے۔ ملٹی کلچر ہونے کی وجہ سے سوچ کا سرکٹ مختلف ہے۔ کبھی بات ادھوری رہ جاتی ہے اور کبھی لگتا کہ چپ رہنا بہتر تھا۔
wenews امریکا امریکی پابندیاں بھارت پاکستان چابہار روس نئے امکانات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی پابندیاں بھارت پاکستان چابہار نئے امکانات وی نیوز پاکستان کو کرتے ہوئے انڈیا کو فراہم کر کو ایران کے لیے
پڑھیں:
کاٹی میں نمائش شاندار،پاکستان سے تجارت کے دروازے کھل رہے ہیں، ایرانی قونصل جنرل
کراچی میں نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اکبر عیسیٰ زادے نے بتایا کہ پاکستان کی زرعی اور فوڈ مصنوعات ایران کو ایکسپورٹ ہوتی ہیں جبکہ ایران مختلف صنعتی و انجینئرنگ مصنوعات پاکستان سے درآمد کرسکتا ہے، اس طرح کی سرگرمیاں دونوں ملکوں کے کاروباری تعلقات کو نئی سمت دیتی ہیں اور تجارتی حجم میں اضافے کے لیے معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں قازوین چیمبر آف کامرس ایران کے تعاون سے تین روزہ سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کردیا گیا، جس کا افتتاح ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے اور پیٹرن ان چیف کاٹی ایس ایم تنویر نے مشترکہ طور پر کیا۔ نمائش میں ایرانی مصنوعات، صنعتی شعبوں میں جدت اور فوڈ و انجینئرنگ سیکٹر سے متعلق اسٹالز نے شرکاء کی توجہ حاصل کی، جبکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری نے اسے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش انتہائی مؤثر اور شاندار ہے اور اس کے ذریعے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے نئے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 3 ارب ڈالر ہے جس میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی زرعی اور فوڈ مصنوعات ایران کو ایکسپورٹ ہوتی ہیں جبکہ ایران مختلف صنعتی و انجینئرنگ مصنوعات پاکستان سے درآمد کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں دونوں ملکوں کے کاروباری تعلقات کو نئی سمت دیتی ہیں اور تجارتی حجم میں اضافے کے لیے معاون ثابت ہوتی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن ان چیف کاٹی ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس نمائش کا انعقاد اس سلسلے میں مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات میں پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے جو حکومتی پالیسیوں، خصوصاً فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایران کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی موثر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور امید ہے کہ ایران مستقبل میں پاکستان کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار بنے گا۔ ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ افغانستان بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان کے پھل اور سبزیاں بڑی تعداد میں ایران جارہی ہیں جو تجارت کو وسعت دینے کا باعث بن رہا ہے۔
کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاٹی نے سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کرکے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا ہے جس سے نہ صرف دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بارٹر سسٹم کے تحت جاری ہے، تاہم مستقبل میں اس نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔ اکرام راجپوت نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے دونوں جانب سے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں کاٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ صدر کاٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دیگر ممالک کے قونصل جنرلز سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور انہیں کاٹی میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کی دعوت دیں گے۔