2025-04-23@17:15:29 GMT
تلاش کی گنتی: 135
«اے ٹی ایم مشین»:
(نئی خبر)
عرفان ملک: ایف آئی اے کورٹ کے باہر اے ایس آئی محمد شاہد کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جس کےملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم مزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی۔ اشتہاری ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے اے ایس آئی شاہد پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پنجاب پولیس کے آئی جی کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خود کی۔ 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،...

جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
امریکہ کیلئے پاکستانی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ، امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کومتعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادا کردیئےگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلیئرنس کے لئے مارچ میں آمد متوقع ہے ، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کر دی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی ۔ پروازوں کی حتمی کلیئر نس کے لئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیارکرلیں ہیں ، پابندی کے خاتمےپرامریکی شہر،نیویارک،شکاگو،ہیوسٹن کی پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی، ٹیم کی کلئیرنس کے بعد امریکہ...
ایف آئی آر کے مطابق ملک عامر ڈوگر نے پولیس پر پتھراو کیا، سرکاری گاڑی کی ڈنڈوں سوٹوں سے توڑ پھوڑ کی، 5عدد سرکاری پولو سٹک، 2 عدد ہیلمٹ، 3 عدد شیلڈ، 3عدد شن گارڈ چھین کر ملازمان پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تھانہ مظفرآباد ملتان میں 10دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 8 فوری کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری، ملتان میں 8فروری کو ہونے والے احتجاج کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سمیت 25نامزد افراد پر مقدمہ در ج کرلیا گیا، مقدمہ ملتان کے تھانہ مظفرآباد میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل کی جانب سے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ اتصالات کی ملکیت ہے، ٹیلی نار پاکستان کی خریداری کے اعلان کے ایک سال بعد، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے تاخیر کا شکار فیصلے نے یو اے ای حکومت کو پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اتصالات کی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد سی سی پی کے خریداری کے بارے میں فیصلے کو تیز کرنا ہے، جو ایک سال سے زیر التوا ہے۔ ذرائع کا کہنا...
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصیلٹ کراچی نے مذکورہ جعلی ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی جس پرکارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ملزم کو گرفتارکیا۔ جعلی ایجنٹ کی شناخت عاطف شاہ کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق جعلی ایجنٹ کو چھاپہ مار کارروائی میں گلشن جمال سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جمیل احمد نامی شخص بغیر شیڈول انٹرویو کے لیے امریکی قونصل خانے پہنچا اور جعلی اپوائنٹمنٹ کنفرمیشن پیش کی۔ جمیل احمد سے پوچھ گچھ پراس نے بتایا کہ سید عاطف شاہ نامی ایجنٹ نے اس کو مذکورہ دستاویزات فراہم کیں۔...
ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف لاہور کے بورڈ آف گورنرز نے ممتازسائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو ایم اے رؤف لیبارٹری کا پہلا چیئر ہولڈر مقرر کر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان اور مصطفیٰ (ﷺ) انعام یافتہ شخصیت ہیں،یہ تقرری بائیوآرگینک اور نیچرل پروڈکٹس کیمسٹری کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں کی گئی ہے۔ ایم اے رؤف لیبارٹری کا افتتاح ایک پروقار تقریب میں کیا گیا،معروف چینی سائنسدان وماہر تعلیم پروفیسر ژاؤ یوفین نے باضابطہ طور پر لیبارٹری کا افتتاح کیا،اس موقع پر یونیورسٹی کے ریکٹر اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری بین...
دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی، اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ درگئی سے آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اے ایس ایف میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دوڑ کے مرحلے میں نوجوان چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں بھرتی کے لیے قیوم اسپورٹس اسٹیڈیم میں فزیکل ٹیسٹ جاری تھا اس دوران دوڑ کا مرحلہ آیا۔ دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی، اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ درگئی سے آیا تھا۔
میرپورماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) سی آئی اے گھوٹکی پولیس کا ڈہرکی میں نجی جیل ، اے ایس پی میرپور ماتھیلو کا چھاپا ،دو منشیات فروش برآمد ، سی آئی اے پولیس کے تین اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سی آئی اے پولیس گھوٹکی نے ڈہرکی میں ایک خفیہ جگہ پر ڈہرکی میں قید کرکے ان کی رہائی کے لے اہل خانہ سے مبینہ طور پر ڈیل کرکے بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ ان اطلاعات پر انہوں نے اے ایس پی میرپور ماتھیلو محمد علی اعوان کو ہدایات جاری کیں کہ اس کی تفتیش کی جائے جس پر اے ایس...
کراچی: ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے کراچی رینج کے 649 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دے دی، کراچی پولیس چیف نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔ کراچی پولیس چیف کی زیر نگرانی کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار لاڑک نے کی جبکہ کمیٹی کے دیگر افسران میں اے ڈی آئی جی ایڈمن عمران شوکت اور اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ارشد صدیقی بھی شامل تھے۔ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کراچی رینج کے 649 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کے عہدے پر...

صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف و صحافی اور یوٹیوبرعظمت خان کو گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے گورنرہا ؤس کراچی میں منعقدہ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے کنووکیشن میں ایم اے صحافت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغہ عطا کیا ہے۔واضح رہے کہ عظمت خان نے 2016 میں وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کی تھی اور طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔لیکن گزشتہ 9 برسوں سے یونیورسٹی کے کنووکیشن کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔ کنووکیشن میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ودیگر بھی موجود تھے۔
پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے برطانیہ کی ایوی ایشن آڈٹ ٹیم پاکستان میں ہے اس ٹیم میں برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے حکام شامل ہیں جو 6 فروری تک پی آئی اے سمیت پاکستان کی بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا آڈٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ اس وقت برطانوی ٹیم کا جائزہ 6 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد یہ ٹیم اپنی تمام تر معلومات کے ہمراہ برطانیہ جاکر اپنی رپورٹس حکومت کو پیش کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پی آئی اے...

کراچی : ڈی ایچ اے سی ایس ایس میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا وکٹری اسٹینڈ پر موجود ہیں
کراچی : ڈی ایچ اے سی ایس ایس میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا وکٹری اسٹینڈ پر موجود ہیں
کراچی (آئی این پی )برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سے اے اے نادرشفیع ڈار نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو خوش آمدید کہا اور ابتدائی بریفنگ دی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سات رکنی ٹیم ستائیس جنوری سے چھ فروری تک پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ،ایئروردینیس اورفلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگرشعبہ جات کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پرقومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پردوہزاربیس سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔

پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے پنجاب کے سینئر سول ججز کیلئے ای پروکیورمنٹ بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے تمام سینئر سول ججز کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے حوالے سے تعارفی اور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔(جاری ہے) سیشن کے دوران پی پی آر اے مینیجنگ ڈائریکٹر وقار عظیم نے شرکاء کو پی پی آر اے کے قانونی فریم ورک بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے تعارفی آگاہی پیش کرتے ہوئے مختلف ماڈیولز کے حوالے سے ڈیمو دیا اور شرکاء کے سوالات و خدشات کے جوابات دیئے۔ معزز ججز نے سیشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیٹ جی پی ٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس انسان کی طرح کمپیوٹر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کمپیوٹر یوزر ایجنٹ (سی یو اے) متعارف کرا دیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ اے آئی ایجنٹ کو فی الحال آزمائشی بنیادوں پر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔ مذکورہ اے آئی کمپیوٹر ایجنٹ ایک طرح سے انسان کی طرح کمپیوٹر چلانے والا ٹول ہے، جسے انسان اپنی مدد اور آسانی کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ مذکورہ ایجنٹ کمپیوٹر پر ویب براؤزنگ، سرچنگ، آن لائن فارمز فل کرنے سمیت دیگر متعدد کام سر انجام دینے کے قابل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، طارق فضل چوہدری اور شبلی فراز نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا جس کی دیگر ممبران نے تائید کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا تھا، تاہم گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو نامزد کیا تھا۔ عام انتخابات کے بعد حکومت کے قیام کو قریباً ایک سال ہونے والا ہے، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان اختلافات کے باعث اہم...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن اور اس پر ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اے سے منظور شدہ ڈیوائسز خریدیں، جن کی شناخت ہینڈ سیٹ پر واضح طور پر نظر آنے والے اسٹیمپ (پی ٹی اے منظور شدہ) سے کی جاسکتی ہے، تاکہ پاکستان کے موبائل ایکو سسٹم کے اندر نیٹ ورک کی مطابقت اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنایا جاسکے۔ پی ٹی اے کے ’ڈی...
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بہت بڑی تبدیلی کو متعارف کرایا ہے۔ اس حوالے سے کئی ماہ سے لیکس سامنے آرہی تھیں اور اب اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے لیے پہلے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایجنٹ آپریٹر کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ اے آئی ایجنٹ آپ کے ویب ٹاسک مکمل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور بس آپ کو ایک بٹن کو کلک کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپریٹر بنیادی طور پر ایک کمپیوٹر یوزنگ ایجنٹ (سی یو اے) ہے جو جی پی ٹی 4o ماڈل کو استعمال کرکے ویب پر براؤز اور سرچ کرتا ہے۔آسان الفاظ میں یہ اے آئی ایجنٹ آپ کی سرچنگ...
— فائل فوٹو سندھ حکومت کے محکمہ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مختلف عہدوں کے 50 ملازمین کی ایف آئی اے میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق تربیت مکمل ہوگئی ہے جبکہ دوسرے بیج کو تربیت کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ نے اس نمائندے کو بتایا کہ محکمے میں جدید طرز کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری ہے جس کے تحت انفرا اسٹرکچرز میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کافی کام ہو چکا ہے جس کے ایک مرحلے میں اہلکاروں کی تربیت بھی شامل ہے، وائٹ کالر...
کراچی(نیوز ڈیسک)اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے لوٹ مار کی وارداتیں عام ہونے لگی ہیں، مقامی اور غیر ملکی افراد ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے بھی لوگوں کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی اسکیننگ کرکے بھی وارداتیں کررہے ہیں۔ ملزمان یہ کام کس طرح انجام دیتے ہیں؟ اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایس ایس پی آئی ایس یو شعیب میمن سے ناظرین کو اے ٹی ایمز میں ہونے والی اس قسم کی وارداتوں سے بچنے کیلیے ہدایات اور مشورے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں اے ٹی ایمز کے اندر وارداتیں کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ 40 سے 50 اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد...
دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے یو اے ای میں رہنے والے رہائشیوں کو اپنے دوستوں ورشتہ داروں کو بلانے کیلئے آن لائن ویزاسروس متعارف کروادی، یہ ویزا سروس30سے 90 دنوں تک کارآمد ہوگی اور قیام کے دوران مزید توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔۔ آن لائن ویزاسروس کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہری کو اپنا تصدیقی پاسپورٹ ،ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ سمیت سفری ٹکٹ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس ویزا سروس کے حصول کی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں یا غیر ملکی باشندوں کے نہایت قریبی...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر کرناٹک میں ایس بی آئی بینک کے مرکزی دفتر کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں کو لوٹ لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے بینک کے عملے پر فائرنگ کی، مرچ پاؤڈر بھی پھینکا اور رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک بینک ملازم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔واردات کی ویڈیو کو عینی شاہدین نے اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرلیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این کے بعد معاملہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر ڈال دیا اور کہا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے فائبرائزیشن اور اسپیکٹرم میں کمی، پاور کے مسائل کو انٹرنیٹ میں سست روی کی نئی وجہ قرار دیدیا ہے ۔ پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام سائٹس کی سیکیورٹی اور پاور بیک اپ بڑا چیلنج ہے ، گزشتہ 5 سالوں میں 147 سائٹس دہشتگردوں،739 چوروں کا نشانہ بنیں، ٹیلی کام سائٹس سے جنریٹرز اور دیگر ٹیلی کام آلات چوری ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔ پی ٹی اے دستاویز کے مطابق 42 فیصد ٹیلی کام سائٹس...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این کے بعد معاملہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر ڈال دیا اور کہا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے فائبرائزیشن اور اسپیکٹرم میں کمی، پاور کے مسائل کو انٹرنیٹ میں سست روی کی نئی وجہ قرار دیدیا ہے ۔ پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام سائٹس کی سیکیورٹی اور پاور بیک اپ بڑا چیلنج ہے ، گزشتہ 5 سالوں میں 147 سائٹس دہشتگردوں،739 چوروں کا نشانہ بنیں، ٹیلی کام سائٹس سے جنریٹرز اور دیگر ٹیلی کام آلات چوری ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔ پی ٹی اے دستاویز کے مطابق 42 فیصد ٹیلی کام سائٹس جنریٹرز کے...
ڈی آئی خان ، ٹی ایم اے افسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو شکایات موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) محکمہ بلدیات خیبرپختونخواکے کرپشن میں ملوث ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹی ایم اے سمیت دیگر ٹی ایم ایز کے افسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو شکایات موصول ہو گئیں ، تحقیقات میں ٹی ایم او ڈیرہ حنیف چوغطہ ، ٹی او آرمحمد عقیل سمیت 130سے زائد افسران و اہلکاران کے خلاف ثبوت بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں چند ملازمین ریٹائرڈ ہیں، 70کے قریب تعداد کے گریڈ 17 پھر گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے ملازمین شامل ہیں، مبینہ طور پر بھوت ملازمین جوکہ ہیں ہی نہیں اور ان...
کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) لاس اینجلس میں انگاروں کے ڈھیر ،سلگتی گاڑیاں، پگھلے اے ٹی ایم، آگ نہ بجھائی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چار روز قبل لگنے والی آگ پر اب بھی قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس کاؤئنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا۔انھوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے لگ رہا ہے جیسے ان علاقوں پر کسی نے ایٹم بم...
عرفان ملک: صدر یو اے ای اور مریم نواز کی اے آئی جنریٹ تصاویر ،ویڈیوز کامعاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ، گوجرانوالہ ملتان اور لاہور ٹیم میں شامل ہیں۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز کی سربراہی میں بنائی گئی، تصاویر ،ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمات درج ہوئے۔ پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-ہفتہ 11 جنوری ، 2024 حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کیں،ایف آئی اے...

اسداللہ بھٹوکی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما قادر چنا کو اے پی سی کا دعوت نامہ دے رہاہے
اسداللہ بھٹوکی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما قادر چنا کو اے پی سی کا دعوت نامہ دے رہاہے
فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...