ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے۔ مگر کافی عرصے سے کچھ ناعاقبت اندیش کالعدم مذہبی جماعت سے وابستہ افراد مسلسل توہین اہلبیت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ جس سے نہ صرف مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہو رہی ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کو بھی تہہ و بالا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔    ان کے پیچھے پورا بیرونی ایجنڈہ اور وہ نیٹ ورک ہے جو ایسے اقدامات کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف قانون کا شکنجہ سخت ہونا چاہیے اور FIR میں ATA کی دفعات شامل کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت علمائے کرام ایسے مواقع پر آگے بڑھیں اور ان شرپسندوں کا راستہ روکیں جو اہلسنت کا نام استعمال کر کے نہ صرف مسلمانوں کے مسلمہ عقائد سے کھیلتے ہوئے توہین کے مرتکب ہوئے ہیں بلکہ اہلسنت کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں۔علمائے کرام کا ایسے افراد کا راستہ روکنے کا عمل قابل تحسین ہو گا اور علاقے میں اچھی روایات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرتکب ہو

پڑھیں:

سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری

سرگودھا میں شادی کے نام پر دھوکا دینے پر 3 خواتین سمیت 4 افراد کیخلاف درخواست پر تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق شہری کے ساتھ واقعہ 16اپریل کو پیش آیا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بارات لے گیا تو دلہن کے گھر پر تالا لگا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے دلہن کو ایک لاکھ روپے نقد دیے تھے، شاپنگ بھی کرائی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی
  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک 
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس