2025-04-23@13:04:04 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«پلیٹ فارم کے»:
بیجنگ :بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے زیر اہتمام برکس کے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فورم نے “تجارتی ترقی اور معیارات کے تعاون کے انیشی ایٹو (2025-2026) پر برکس ایکشن پلان” جاری کیا۔ ایکشن پلان کا مجموعی ہدف برکس ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے فریم ورک کو مضبوط کرنا، مشترکہ طور پر معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار قائم کرنا ، باہمی معیار کو تسلیم کرتے ہوئے تکنیکی رکاوٹوں کو کم کرنا اور برکس ممالک کے درمیان اشیا، خدمات، ثقافت اور ڈیجیٹل تجارت کی سہولت کو بڑھانا ہے۔پلان میں بین الاقوامی معیارات، تکنیکی ضوابط، رضاکارانہ پائیدار معیارات وغیرہ کو تکنیکی بنیاد کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، برکس ممالک کے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی...
کراچی میں 2 افراد کو جعلی پولیس اہلکار بننے اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ڈکیتیوں اور اغوا کی وارداتوں کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ضلع شرقی پولیس کے ترجمان کے بیان کے مطابق مشتبہ افراد نجی ڈیجیٹل سائٹ سے ڈیٹا چوری کرتے تھے اور ڈیلیوری حاصل کرنے کے لیے صارفین سے رابطہ کرتے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’گاہکوں سے رابطہ کرنے کے بعد، مشتبہ افراد جعلی پولیس یونیفارم پہن کر صارفین کی دہلیز پر پہنچ کر گھروں میں ڈکیتی اور اغوا کی وارداتیں کرتے۔‘گلشن اقبال اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نعیم راجپوت نے جرائم کے کئی مقامات سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 2 ملزمان کو شناخت کرنے کے بعد...
کراچی: ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرکے ڈکیتی اور اغوا کرنے والے 2 جعلی پولیس اہل کار گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل سائٹس کا ڈیٹا چوری کرکے صارفین کے گھر پہنچتے تھے اور جعلی پولیس وردی میں اپنا تعارف کرواکر گھروں میں گُھس جاتے تھے۔ ملزمان کسٹمرز کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دیتے تھے۔ گاڑی میں واردات کرنے والے ملزمان گھروں سے قیمتی اشیا کا صفایا کرتے تھے۔ اسی دوران ملزمان شہری کو اغوا کرکے مختلف اے ٹی ایمز پر لے جاکر رقم بھی نکلواتے تھے۔ ترجمان کے مطابق جائے وقوع سے موصول سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزمان کو گرفتارکیا گیا...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپین پولیس کے تفتیش کاروں نے ایک بہت بڑے آن لائن پیڈوفائل نیٹ ورک کڈ فلکس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم کو آف لائن کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کے ہاتھوں چائلڈ پورنوگرافی، جنسی ہراسگی اور فراڈ کے ملزمان گرفتار یورو پول نے بتایا ہے کہ 31 ممالک کے تفتیش کاروں نے مل کر دنیا بھر میں تقریباﹰ 18 لاکھ صارفین والے ایک بہت بڑے آن لائن پیڈو فائل نیٹ ورک کو بند کر دیا ہے۔ یوروپول نے مزید بتایا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث 79 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اس کارروائی کی قیادت جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کے فوجداری پولیس آفس...
چیٹ جی پی ٹی نے کچھ صارفین کے لیے کام کرنا بند کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپن اے آئی کا یہ سسٹم صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب میں ’سمتھنگ وینٹ رانگ‘ کی وارننگ جاری کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم صارفین کو پیج ریفریش کرنے کا مشورہ دیتا ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پلیٹ فارم کے ساتھ یہ مسئلہ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو کے انتباہ کے بعد پیش آیا ہے۔ انہوں نے تنبیہ کی تھی کہ اس کے نئے تصویر بنانے والے ٹولز میں دلچسپی کی وجہ سے موجودہ پروڈکٹس اور نئے ریلیز ہونے والوں کے لیے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے منگل کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) یورو پول کے مطابق اکتیس ممالک کے تفتیش کاروں نے مل کر دنیا بھر میں تقریباﹰ اٹھارہ لاکھ صارفین والے ایک بہت بڑے آن لائن پیڈو فائل نیٹ ورک کو بند کر دیا ہے۔ یوروپول نے بتایا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث 79 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اس کارروائی کی قیادت جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کے فوجداری پولیس آفس نے کی۔ کم سن بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی Kidflix نامی اس آن لائن پلیٹ فارم کو آف لائن کر دیا گیا ہے۔ یوں ڈارک نیٹ پر 1.8 ملین صارفین پر مشتمل چائلڈ پورنوگرافی کا یہ پلیٹ فارم اب موثر طور پر...
فوٹو فائل مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے نے عدالت سے بٹ کوائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم تک رسائی مانگ لی۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں تفتیش کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا، جس کی عدالت نے اجازت دے دی۔ بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا، ملزم ارمغانتفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کردیں، عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عدالت ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے اکاؤنٹ...
ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل سمیت بہت سارے وکلا کو سیاست کا تجربہ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی کوششیں کرتا رہوں گا، میری خواہش ہے بانی پی ٹی آئی جلد سے جلد جیل سے رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت بہت سارے وکلا کو سیاست کا تجربہ نہیں ہے، عمران خان کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے ہمیں مقتدرہ سے رابطوں کو معنی خیز بنانا ہے۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے، کوئی پلیٹ فارم ملنا چاہئے جہاں بات ہو اور آگے بڑھے، بانی پی ٹی آئی نے تو پہلے ہی اداروں سے بات کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی تھی، اگر معاملات بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں مزید راستہ اپنانا چاہئے سوشل میڈیا کو قابو میں لانے سے متعلق ابھی تک کوئی بات طے نہیں ہوئی، میری بھی 33 ہفتوں سے بانی سے ملاقات نہیں ہوئی، عبد کے بعد احتجاج پی...
مشہور جنوبی بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور پرکاش راج نے حال ہی میں غیر قانونی سٹے بازی کے پلیٹ فارمز کو فروغ دینے کے حوالے سے ان پر لگے الزامات کا جواب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے خود سمیت متعدد مشہور شخصیات کے خلاف قانونی شکایات سامنے آنے کے بعد بیانات جاری کیے اور وضاحت فراہم کی ہے۔ وجے کی ٹیم نے ایک بیان جاری کیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک گیمنگ کمپنی کے ساتھ اداکار کا معاہدہ ان دائرہ اختیار میں مہارت پر مبنی گیمز کی توثیق تک محدود تھا جہاں اس طرح کی سرگرمیوں کی قانونی طور پر اجازت ہے۔ بیان میں لکھا گیا کہ ’یہ عوام اور تمام متعلقہ فریقوں کو...
جنوبی بھارتی فلموں کے معروف اداکار رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیورکونڈا اور منچو لکشمی سمیت 25 دیگر افراد کیخلاف بیٹنگ ایپ اشتہارات کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 25 مشہور شخصیات کو مبینہ طور پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کے الزام میں تلنگانہ میں پولیس کیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان فنکاروں کیخلاف ایف آئی آر ایک تاجر پھنیندرا سرما کی شکایت کے بعد درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد مشہور شخصیات اور متاثر کن افراد میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا ناگلہ، سری ہنومنتھو، سری مکھی، ورشنی ساؤنڈراجن، وسانتی کرشنن، شوبا شیٹی، امروتھا چودھری، نیانی پوانی، نیہا پٹھان، پانڈو، پدھماوتی، عمران خان، ، سنیاو، وِیشا، وِسانتی و...
NEW DELHI: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹرتھ سوشل ‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ میڈیا کی ملکیت ہے جس کا مالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھا جاتا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ٹرتھ سوشل پراپنی پہلی پوسٹ میں نریندر مودی نے اپنے ’ اچھے دوست‘ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ٹرتھ سوشل پر آکر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، اور یہاں میں تمام پُرجوش آوازوں سے رابطہ کرنے اور آنے والے وقت میں بامعنی گفت و شنید کرنے کا متمنی ہوں۔ اس پوسٹ کے ساتھ ہی مودی کی دونوں لیڈروں کے درمیان بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل رابطوں میں...
غزہ میں فلسطینی سیکیورٹی پلیٹ فارم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی پلیٹ فارم گارجین نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے جاسوسی آلات پکڑے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آلات اسرائیل قیدیوں کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے نصب کیے گئے تھے۔ یہ آلات غزہ کے ان علاقوں سے برآمد ہوئے ہیں جہاں کچھ دن قبل مزاحمتی سرگرمیاں جاری تھیں یا خاص کر وہ مقامات جہاں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی ہوئی تھی۔ گارجین نامی پلیٹ فارم نے غزہ میں فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے چوکس اور محتاط رہیں۔ Post...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریونیو علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹوبیکو کے خطرات کم کرنے کی حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے، جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن اسٹریٹجی سے پاکستان میں ٹوبیکو کی وجہ سے صحت پر اخراجات پر کمی پانے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے اومنی نامی پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ سویڈن اور نیوزی لینڈ کی اسموکنگ شرح کم کرنے کے لیے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر برٹش امریکن ٹوبیکو کے ریسرچ اینڈ...
سٹی 42 : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی دی جائے ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت گندم مارکیٹ کے ڈی ریگولیشن پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ گندم کے شعبے میں چیلنجز اور مواقع پر غور کے لیے اہم ورکشاپ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری خوراک وسیم اجمل چوہدری نے جامع پالیسی سازی کی ضرورت پر زور دیا ۔ تعلیم کا عالمی دن؛ پاکستان میں کروڑوں بچے اسکول سے باہر ڈاکٹر اکمل صدیق نے کہا کہ گندم کی اصلاحات میں صوبوں کا فعال کردار ضروری ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 2009...
چینی حکام مبینہ طور پر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے کے امکانات پر غور کر رہے ہیں اگر یہ پلیٹ فارم امریکی حکام کی مجوزہ پابندی سے بچنے میں ناکام رہتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق حکام ٹِک ٹاک کو اس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس لمیٹڈ کے ماتحت رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جب کہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اس حوالے سے ہنگامی بات چیت جاری ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے بائٹ ڈانس کو 19 جنوری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ یا تو ٹک ٹاک امریکا کے آپریشنز فروخت کرے یا قومی سلامتی کے خدشات پر...