جنوبی بھارتی فلموں کے معروف اداکار رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیورکونڈا اور منچو لکشمی سمیت 25 دیگر افراد کیخلاف بیٹنگ ایپ اشتہارات کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 25 مشہور شخصیات کو مبینہ طور پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کے الزام میں تلنگانہ میں پولیس کیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان فنکاروں کیخلاف ایف آئی آر ایک تاجر پھنیندرا سرما کی شکایت کے بعد درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں نامزد مشہور شخصیات اور متاثر کن افراد میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا ناگلہ، سری ہنومنتھو، سری مکھی، ورشنی ساؤنڈراجن، وسانتی کرشنن، شوبا شیٹی، امروتھا چودھری، نیانی پوانی، نیہا پٹھان، پانڈو، پدھماوتی، عمران خان، ، سنیاو، وِیشا، وِسانتی و دیگر شامل ہیں۔ 

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم مشہور شخصیات اور اثرورسوخ رکھنے والوں کی مدد سے سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے اپنی ایپس اور ویب سائٹس کی تشہیر کرتے ہیں۔

ان غیر قانونی پلیٹ فارمز ( بیٹنگ ایپس) میں ہزاروں لاکھوں روپے کی بیٹنگ کی جاتی ہے اور یہ بہت سے خاندانوں کی بھی پریشانی کی وجہ بنی ہوئی ہیں خاص طور پر متوسط ​​اور نچلے درمیانے طبقے کے لوگوں کیلئے، تاہم ایسی غیر قانونی ایپس کے اشتہارات میں کام کرنے اور بیٹنگ کو فروغ دینے پر ان تمام اداکاروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ایف آئی آر

پڑھیں:

6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال

— فائل فوٹو

6 کینال نکالنے کے خلاف پڈعیدن، میہڑ، کنڈیارو، مورو، جامشورو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

پڈعیدن میں ریشم گلی، اسپتال روڈ، شاہی بازار اور مین بازار سمیت تمام کاروباری وتجارتی مراکز بند رہے۔

دریائے سندھ سے نئی کینال نکالنے اور زمینیں کارپوریٹ کمپنی کو دینے کے خلاف احتجاج جاری

میہڑ/نوشہرو فیروز/ٹھری میر واہ دریائے سندھ سے نئی...

میہڑ میں بھی منصوبے کے خلاف مکمل شٹر بند ہڑتال ہوئی۔

جامشورو میں جئے سندھ قومی محاذ مرکز کی اپیل پر شٹر ڈاؤن اور ہڑتال کے موقع پر سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر تمام ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • انتہا پسندی کے خلاف نوجوانوں کی مؤثر حکمت عملی، جامعہ کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد
  • 6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
  • راولپنڈی میں کراؤڈ نے ہمارے خلاف نعرے لگائے: شائے ہوپ
  • ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل 10، دسویں میچ میں پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • کراچی:کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا