اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) یورو پول کے مطابق اکتیس ​ ممالک کے تفتیش کاروں نے مل کر دنیا بھر میں تقریباﹰ اٹھارہ لاکھ صارفین والے ایک بہت بڑے آن لائن پیڈو فائل نیٹ ورک کو بند کر دیا ہے۔ یوروپول نے بتایا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث 79 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اس کارروائی کی قیادت جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کے فوجداری پولیس آفس نے کی۔

کم سن بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی Kidflix نامی اس آن لائن پلیٹ فارم کو آف لائن کر دیا گیا ہے۔ یوں ڈارک نیٹ پر 1.

8 ملین صارفین پر مشتمل چائلڈ پورنوگرافی کا یہ پلیٹ فارم اب موثر طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی

یوروپول کے مطابق Kidflix دنیا بھر میں پائے جانے والے آن لائن پیڈو فائل کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

اس کے خلاف کیا جانے والا کریک ڈاؤن یورپ ایکٹ کے تحت بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

آن لائن پورن شیطان کے داخل ہونے کا ذریعہ ہے، پوپ فرانسس

اطلاعات کے مطابق تقریباً 1400 مشتبہ افراد کی سرگرمیوں کے زریعے دنیا بھر میں چلائے جانے والے اس پلیٹ فارم کے سرورز پر 70,000 سے زائد ویڈیوز موجود تھیں، جنہیں مارچ کے آغاز میں جرمن اور ڈچ حکام نے بند کروا دیا ہے۔

اس جرم میں ملوث دنیا بھر سے تقریباً 1400 مشتبہ افراد کی شناخت ہو چکی ہے اور اس سلسلے میں گرفتار کیے گئے 79 افراد پر نہ صرف بچوں کے جنسی استحصال کی ویڈیوز دیکھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کا الزام ہے بلکہ ان میں سے کچھ کے بارے میں بچوں کے ساتھ فعال بدسلوکی اور ان کے جنسی استحصال کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

تحقیقات کا آغاز

ڈارک نیٹ پر چائلڈ پورنوگرافی کے اس پلیٹ فارم کے خلاف تحقیقات کا آغاز 2022 ء میں ہوا تھا۔

دریں اثناء رواں برس دس سے تیئیس مارچ تک تفتیش کاروں تک رسائی حاصل کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں الیکٹرانک ڈیوائسز اور مجموعی طور پر 91 ہزار سے زائد ویڈیوز ضبط کر لی گئی ہیں۔

ایک سال میں اٹھارہ ہزار جرمن بچوں، نوجوانوں کا جنسی استحصال

یوروپول کے مطابق سائبر کرمنلز کی طرف سے قائم کردہ اس پلیٹ فارم (کڈفلکس) کے خلاف پہلی مرتبہ 2021 ء میں کارروائی کی گئی تھی۔

اس کے بعد یہ مبینہ طور پر یہ پیڈو فائلز کے لیے مقبول ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک بن گیا تھا۔ Kidflix کے ذریعے صارفین فیس کی ادائیگی کر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کے جنسی استحصال کے بارے میں ویڈیوز کی ڈاؤن لوڈ اور لائیو اسٹریم بھی کر سکتے تھے۔

کئی سالوں کا تعاقب

جرمن صوبے باویریا کے تفتیش کاروں نے کئی سال سے اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔

آخر کار میونخ میں باویرین اسٹیٹ کریمنل پولیس آفس اور بامبرگ پبلک پراسیکیوٹر آفس نے بدھ کو اعلان کیا کہ ڈارک نیٹ پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیوز کا ایک بہت بڑا اسٹریمنگ پلیٹ فارم ختم کر دیا گیا ہے۔

چائلڈ پورنوگرافی کابہت بڑا پلیٹ فارم بےنقاب: بندش، گرفتاریاں

یوروپول کا مرکزی کردار

رپورٹ کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں 31 ریاستوں میں مختلف مقاما پر چھاپے مارے گئے اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔

گئی اور تقریباً 1400 مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی۔ یوروپول نے اس آپریشن کے رابطہ کار کی ذمہ داری سنبھالی۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی میں 103 مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے صارفین کے لیے 91,000 سے زیادہ آن لائن ویڈیوز دستیاب تھیں، اور فی گھنٹہ اوسطاً ساڑھے تین نئی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی تھیں۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بچوں کے جنسی استحصال اس پلیٹ فارم مشتبہ افراد افراد کی دنیا بھر کے مطابق ا ن لائن کے خلاف گیا ہے کی گئی کر دیا

پڑھیں:

چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 

چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد  WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایک ایونٹ “گلیمرس چائینیز   2025 ”   جو اقوام متحدہ کے چائنیز ڈے  کی تقریب  کے حوالے سے تھا ،دنیا کے متعدد ملکوں میں کامیابی سے منعقد کیا گیا  ۔اس ایونٹ میں  سمندر  پار  چینی سیکھنے والوں کو سی ایم جی کے بہترین پروگرام دیکھتے ہوئے چینی زبان کی کشش  اور اس کے لطف کو حاصل کرنے کا موقع ملا ۔

متعلقہ  ویڈیوز سی ایم جی کے ٹی وی چینلز، سی جی ٹی این کے بیرون ملک سوشل میڈیا  پلیٹ  فارمز  اور بیرون ملک مین  اسٹریم چینی میڈیا پلیٹ فارمز پر  بھی نشر کی جا چکی ہیں  جنہیں اب تک 15 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

متعدد غیر ملکی ٹی وی اسٹیشنوں اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز جیسے شمالی امریکہ میں آئی ٹاک بی بی ، اسکوپر نیوز ایپ ،نے سی ایم جی کے  تیار کردہ چینی  زبان و  ثقافت  کے پروگراموں کی تشہیر اور نمائش کی ، جس سے  دنیا بھر میں 120 ملین سے زیادہ صارفین  تک رسائی حاصل ہوئی ۔ “گلیمرس چائینیز   ”  چائنا میڈیا گروپ  کے     اوور سیز  پروگرامز میں  ایک اہم  ثقافتی  سلسلہ ہے، جو چینی  زبان و ثقافت کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھاتا ہے اور  پروگراموں کی اعلی معیار کی  نمائشوں اور نشریات، ثقافتی تجربے و تبادلے  کے ذریعے دنیا کی متنوع ثقافتوں کی باہمی سیکھ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی، جماعت اسلامی کا فلسطین پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
  • برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے اقدامات کر رہے: وزیر خزانہ
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • وسائل کے تحفظ کیلئے آغا راحت کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، عارف قنبری
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ
  • ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم