2025-04-22@10:49:39 GMT
تلاش کی گنتی: 159

«قتل کا واقعہ»:

    ین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو اسلام آباد کے نجی گرلز ہاسٹل میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دارالحکومت کے رہائشی سیکٹر جی10 میں قائم نجی گرلز ہاسٹل میں مقیم 22سالہ ایمان فیروز کو گزشتہ شب نامعلوم نوجوان نے اس کے کمرے میں داخل ہوکر مبینہ طور پر دیگر طالبات کی موجودگی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ 261.025 by Asadullah on Scribd زخمی طالبہ کو پمز اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکی، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کی اس واردات کا مقدمہ نامعلوم نوجوان کیخلاف رمنا تھانے میں درج کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بین الاقوامی اسلامی...
    کراچی کے علاقے سعید آباد سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ۔یہ گرفتار دہشت گرد پہلے بھی قتل، اقدامِ قتل و پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم داہن اور ساتھی شفیع کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو سہولتیں فراہم کرتے ہیں ،دہشت گرد گرفتاری سے بچنے کے لئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کے لئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔محمد شفیع دہشت گرد بہادر کا بیٹا ہے، بہادر پڑوسی...
    سینیٹ کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا...
    سینیٹ کے ملازم حمزہ کے قتل سے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے کہ قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی عارف شاہ ملوث تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ جب ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کے ساتھ مقتول رابطے میں تھا، عارف شاہ کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ وہ رابطے میں تھا۔ڈی آئی جی جواد طارق کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، عارف شاہ نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں حمزہ کو قتل کیا۔
    لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں دکاندار کے قتل کی واردات کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس ہوگیا جب کہ قتل کی واردات کرتے وقت ایک اور کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ مقتول خالد اپنی دکان پر موجود تھا کہ گاڑی میں سوار افراد آئے اور فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کا گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی فوٹیج میں گاڑی کے رنگ اور نمبر کی شناخت ہوسکتی ہے۔  
    وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے  میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔ مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے...
    لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات میں  کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزمان کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، پولیس  نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق  قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، خاتون کار کے اندر موجود رہی، شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔  
    لوئر جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل حمید شاہ دوتانی اور کانسٹیبل اشرف دوتانی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز تور دیب گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا. جس کے بعد آج ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔اغوا کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے  اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
     ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی میتیں جلد وطن واپس لانے کوششیں تیز کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانی شہریوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کر دی گئی ہے، 12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 8 پاکستانی جاں بحق ہوئے جن کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ قتل کیے جانے والے افراد میں سے 6 افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں، دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر...
    اسلام آباد: دفترخارجہ نے گزشتہ روز ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان کے ضلع مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے افسوس ناک قتل پر بیان جاری کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستا کا ضلع مہرستان پاک-ایران سرحد سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ہمارے سفارتی مشن نے فوری طور پر ان افراد کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اورعوام اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے سے دوچار ہیں، وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے ضلع مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جو ایران میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق 8 افراد میں سے پانچ کی شناخت دلشاد، ان کے بیٹے نعیم اور دیگر تین نوجوانوں جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ دلشاد ایک مرمت کی دکان کے مالک تھے، جہاں تمام مقتولین کام اور قیام دونوں کرتے تھے۔اطلاعات کے مطابق ”حملہ آور رات کے وقت دکان میں داخل ہوئے، مقتولین کے ہاتھ پاو¿ں باندھے اور انہیں بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔“ایران میں 8 معصوم پاکستانیوں کے بے دردی سے قتل...
    تہران اور اسلام آباد نے سیستان بلوچستان میں آٹھ پاکستانی مزدوروں کے قتل کے بعد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے نے دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک بار پھر اس مشترکہ خطرے کے خلاف مل کر کام کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایران میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ایرانی سفارتخانے نے سخت مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے ”غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح کارروائی“ قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک دیرینہ خطرہ ہے جس کے پیچھے بین الاقوامی دہشتگرد اور مقامی غدار عناصر شامل ہیں۔ ایرانی سفارتخانے...
    اسلام آباد: ہم ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں دہشت گردی پورے خطے میں ایک دائمی صورت حال اور ایک مشترکہ خطرہ ہے، غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق اس منحوس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفارت خانے نے مزید کہا...
    برسلز سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کشتوار میں تین کشمیریوں کی شہادت ماورائے عدالت قتل کی تازہ ترین مثال ہے جس کے بارے میں بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تین افراد جھڑپ کے نتیجے میں مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائے۔ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کشتوار میں تین کشمیریوں کی شہادت ماورائے...
    ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 8 پاکستانی شہریوں کے بے دردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم اس افسوسناک واقعے سے آگاہ ہیں اور ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا...
    ایران کے مغربی صوبے سیستان و بلوچستان کے ضلع مہرستان کے نواحی گاؤں ہیزآباد پایین میں پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے میں آٹھ پاکستانی مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ تمام مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے نے دونوں ممالک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کی واپسی میں آٹھ سے دس دن تک لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، حملہ آور ایک آٹو ورکشاپ میں داخل ہوئے اور مزدوروں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں مار دیں۔ مقتولین کی شناخت دلشاد، اس کے بیٹے نعیم، جعفر، دانش اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ تمام...
    پاکستانی وزراتِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایرانی صوبے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ ہم اس دلخراش واقعہ سے آگاہ اور اس حوالے سے ایرانی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں یہ بھی پڑھیں:ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق شفقت علی خان کے مطابق واقعہ سے متعلق مکمل حقائق  جاننے اور.مصدقہ تفصیلات موصول ہونے کے بعد تبصرہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، محسن نقوی دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایران کےصوبہ سیستان...
    —فائل فوٹو محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل اور اقدام قتل کی واداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملزم فرقہ واریت کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔  ساہیوال: کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتارسی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو کالعدم تنظیم کی جانب سے فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مختلف...
    پشاور ہائیکورٹ  نے 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔دوران ڈکیتی 4 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کی، عدالت نے ملزم محمد اسحاق کی ضمانت درخواست خارج کردی۔عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق نے اگست 2022 میں 4 افراد قتل کیے تھے، قتل کیے گئے چار افراد میں 3 سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کے دو ساتھی جیل میں ہیں، ایک مفرور اور ایک...
    دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے لیویز آفیسر عبدالحفیظ زہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحفیظ زہری کو لاپتہ کرنا اور ان کا بے دردی کے ساتھ قتل ناقابل فراموش عمل ہے ۔(جاری ہے) بے گناہ شہریوں کے قتل کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا ہے ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ لواحقین سے ہمدردی ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ عبدالحفیظ زہری کی مغفرت اور لواحقین کی صبر جمیل کے لئے دعا گو ہوں ۔ سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے گزشتہ روز...
    دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید سکندر اباد سوراب کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ٹکری محمد صالح میروانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز...
    بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر ایک بار پھر آواز بلند کر دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے بے بسی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی تصویریں روز انہیں پریشان کرتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر دن ایسے والدین کو دیکھتی ہیں جو اپنے مردہ بچے کو گود میں اٹھائے رو رہے ہوتے ہیں، ایسا بچہ بھی ہے جس کا سر تن سے جدا ہو چکا ہے اور جس کے جسم کے ٹکڑے اسرائیلی بمباری نے اڑا دیے ہیں، بم کے زور سے فضاء میں اڑتے ہوئے انسان دیکھ رہے ہیں، ایک شخص جو ایک خیمے میں زندہ...
    بھکر:  تھانہ سٹی دریا خان کی حدود میں باپ کی حیوانیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد باپ نے غصے میں آ کر اپنی 5 سالہ معصوم بیٹی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ملازم حسین کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی بیوی سے تلخ کلامی کے بعد غصے میں آ گیا اور انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی ہی بیٹی کو نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی دریا خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو آلہ قتل (کلہاڑی) سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی زیب اور ولید سجاد کے نام سے ہوئی، دونوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے، گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے...
    مسقتل مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنگ بندی معاہدے، بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور جنیوا کنونشن سمیت ہر مہذب طرزِ عمل کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے...
    پشاور کے علاقے حیات آباد میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور قاتلہ لڑکے کی منگیتر  نکلی۔ پولیس کے مطابق  27 مارچ کو حیات آباد میں مقتول ابرارکی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی منگیتر اور اس کے دوست ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے، مقتول ابرار اللہ کی شادی 6 اپریل کو طے تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی ابرار سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کروا دیا۔
    لاہور: شاد باغ کے علاقے میں 19 سالہ نوجوان سلیم کے قتل کا معما حل ہو گیا، جس میں اس کے دوست ہی قاتل ثابت ہوئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان منیب اور امیر حمزہ اپنے دوست سلیم کو گھر سے بی آر بی نہر میں نہانے کے بہانے لے گئے تھے، جہاں معمولی تلخ کلامی پر اسے گہرے پانی میں دھکیل دیا۔  بعد ازاں ملزمان کی نشاندہی پر سلیم کی لاش نہر سے برآمد کی گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا...
    مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتول بھائی عید کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد جانا چاہتا تھا، بھائی فلیٹ سے نیچھے اتر کر گاڑی بونٹ اٹھا کر پانی وغیرہ چیک کر رہا تھا، میں فلیٹ کی گیلری میں کھڑا ہو کر دیکھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 38 سالہ شہری عامر سلطان کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مقتول عامر کے قتل کا مقدمہ بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان خے خلاف درج کیا گیا۔ ...
    ---فائل فوٹو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان ضلع پولیس شرقی کے مطابق نوجوان کے لواحقین سے رابطے میں ہیں، ضابطےکی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ کراچی: سہراب گوٹھ کے گھر میں فائرنگ، میاں بیوی قتلکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سپر مارکیٹ کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت ایک پولیس موبائل کا بھی گزر ہوا، واقعے کے 2 اطراف سے سی سی ٹی وی ملی ہے جس کا معائنہ کیا جارہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گولی لگنے اور پولیس موبائل کے گزرنے کی تصدیق ہوئی ہے، پولیس موبائل روٹین...
    لاہور: 9 سالہ بچے کے قتل کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں معصوم بچے کے سگے چچا نے ہی اسے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندا لگا کر جان سے مار دیا۔   پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں 9 سالہ معصوم بچے ابراہیم کا قاتل اس کا سگا چچا ہی نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس  لیتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنے سگے بھتیجے 9سالہ ابراہیم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا اور پھر اپنا جرم چھپانے...
    لاہور: بہن کا رشتہ نہ دینے پر قتل کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق  بہن کا رشتہ نہ دینے پر علی شہزاد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم راشد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رشتے کے تنازع پر علی شہزاد کو گلا دبا کر بے دردی سےقتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا...
    کرایہ اور بل ادا نہ کرنے پر گھر خالی کروانے کے تنازع میں ملزمان نے نوجوان کو چوک میں لاکر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 93 سکس آر میں کرایہ اور بل ادائیگی نہ کرنے کے تنازع کے دوران تھپڑ مارنے کی رنجش پر نوجوان کو سرعام خنجروں کے وار سے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد درج کیے گئے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نوید اپنی حمام کی دکان پر بیٹھا تھا کہ سانول اور سجاول 5 ساتھیوں سمیت حملہ آور ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نوید کو دکان سے باہر چوک میں لاکر خنجروں کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔ نوید نے ملزمان سے کرایہ...
    ---فائل فوٹو  صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مالک مکان نے کرایے داروں سے بجلی کے بل کا تقاضہ کیا جس پر جھگڑا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
    ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جاری صوبے کے کئی شہروں میں اتوار کو دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ، کوئٹہ میں معمولات بحال بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی دیگر دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک بی وائی سی کے خلاف تین مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے...
    حیدرآباد میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے شوہر کو بے دردی سے قتل کیا، ملزمہ کے 4 سالہ بیٹے نے باپ کے قتل کا پردہ فاش کیا۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ قتل کے بعد شوہر کی ہلاکت کو دو نامعلوم افراد سے جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی تھی۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے والد کو کس طرح قتل کیا، واقعہ چیک پوسٹ پبن کی حدود گاؤں بھلن کالونی میں پیش آیا۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر شمن کو قتل کیا، ملزمہ نے لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے پے درپے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے گھر سے...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگچر میں 4 مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے۔ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر کی کمر توڑ کر امن کی بحالی یقینی بنائیں گے۔ ریاست دشمنوں کو  نشانہ عبرت بنایا جائے گا۔ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ قلات میں قتل ہونے والے مزدور انہوں نے کہا کہ...
    لاہور: لاہور: تھانہ شاد باغ پولیس نے 18 سالہ نوجوان سلیم کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران مقتول کے دوست منیب اور زبیر کو حراست میں لیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش سلیم کو نہر میں دھکا دے کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ شاد باغ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ نہر میں سرچ آپریشن کیا اور مقتول کی لاش برآمد کر لی۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے واقعے کو...
    پنجاب / پختونخوا: ملک کے مختلف علاقوں میں خونی رشتوں کے درمیان جھگڑے، حملے اور قتل کے ہولناک واقعات پیش آئے، جس میں بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ دیا، باپ پر بیٹے نے گولی چلادی، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل  اور داماد نے جھگڑے کے بعد اپنے گلے پر چھری پھیرلی۔ ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے علاقے پاک ایونیو کالونی میں 17سالہ نوجوان نے اپنی والدہ کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔  پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کی والدہ نے آشنا کو ملنے کے لیے گھر بلایا، تو ملزم دیکھ کر طیش میں آگیا اور غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے والدہ کا گلا کاٹ دیا۔  دریں اثنا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 ) لاہور ہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کیا.(جاری ہے) جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کر دیا۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم...
    کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈالمیا کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص قتل ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا ہے کہ مقتول پی پی کا مقامی عہدیدار تھا، جس کی ذاتی دشمنیاں چل رہی تھیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ شواہد کی روشنی میں تفتیش و تحقیق کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
    شام کی فوج نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر تین شامی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام لگانے کے بعد لبنان پر راکٹ حملے کردیے ہیں۔ لبنانی عسکریت پسند گروپ نے مبینہ طور پر شام میں حمص کی مغربی سرحد کے قریب فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد انہیں لبنان میں لے جاکر مارا گیا۔ یہ دعویٰ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے وزارت دفاع کے حوالے سے کیا ہے۔ شام کی وزارت دفاع نے حزب اللہ کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے “خطرناک حد سے تجاوز” قرار دیا ہے۔ وزارت نے اس حملے کے جواب میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تاہم دوسری جانب لبنان کی...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل ،چچا زاد بھائی ہی قاتل نکلا،پولیس کے مطابق گاؤں165،اے نائن ایل میں 3روز قبل نامعلوم شخص نے کھلاڑی کا شف تنویر کو بھینسوں کے باڑہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکیا اورمحض شبہ کی بنا پر اسکے چچازاد بھائی زمان کو حراست میں لیا تو اس نے اس اندھے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف تنویر کے اسکی اہلیہ سے مراسم تھے اسی بنا پر غیرت میں آکر اسے قتل کردیا۔\378
    بھارت میں ہندوؤں کے تہوار ہولی پر ہونے والی ہلڑ بازی اور زور زبردستی نے 25 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان ہنس راج کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے جس کے الزام میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ اشوک، ببلو اور کالو رام نامی لڑکے مقامی لائبریری پہنچے جہاں ہنس راج مقابلے کے امتحان کے لیے تیاری کر رہا تھا۔ تینوں لڑکوں نے ہنس راج پر ہولی کے رنگ پھینکنے کی کوشش کی جس پر ہنس راج...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو شاہد نامی شخص نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بیوی عائشہ نے خودکشی کر لی ہے۔ مقامی پولیس اور پی ایف ایس اے کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔(جاری ہے) جائے وقوعہ کے معائنے کے...
    یوکرینی صدر نے تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی،مندوب کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اوول آفس میں تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی۔امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدرزیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر اوول آفس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے۔ وائٹ ہاس میں ہوئے واقعہ کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا تھا کہ زیلنسکی کو ہوش میں آنا پڑے گا،وہ شکر گزاری کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہ آئیں...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اوول آفس میں تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی ہے۔ اسٹیو وٹکوف کے مطابق، زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر معذرت کی، جس میں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس میں اس تلخ ملاقات کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ زیلنسکی کو ہوش میں آنا ہوگا، اگر وہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتے تو یوکرین کی قیادت کسی اور کو کرنی چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق، یوکرینی صدر کی معذرت کے بعد امریکی خصوصی مندوب اسٹیو...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے اغوا برائے تاوان و قتل کیس کا بڑا فیصلہ جاری کرتے  ہوئے 2 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ دونوں کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو، اغوا تاوان پھر بیہمانہ قتل سنگین ناقابل معافی جرم ہے۔ دونوں مجرمان عتیق خان اور یاسر علی کو اغوا جرم میں عمر قید بھی سنائی گئی، دونوں مجرمان کو مجموعی 23 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی دی گئی۔ مجرمان عتیق اور یاسر نے فیصل کو اغوا کیا ایک کروڑ تاوان مانگا گیا، مجرمان نے مغوی کو یکم فروری 2021 کو...
    چشتیاں کے نواحی علاقہ بستی شیرازیاں میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر اپنی بہو کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی ہے جو ایک بچی کی ماں تھی جسے بے دردی سے سر میں ڈنڈا مار کر اور گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں...
    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر ایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ پبی گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔ تحصیل پبی کے علاقے چوکی درب میں گھر یلو تنازع پر بیٹے نے مو ٹر کار پر سوار والدہ پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے کار میں سوار ان کی والدہ، بہن اور بھا ئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر ایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لا شوں کو موقع سے اٹھا کر میاں راشد حسین شہید میمو...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے پبی گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔ تحصیل پبی کے علاقے چوکی درب میں گھر یلو تنا زع پر بیٹے نے مو ٹر کار پر سوار والدہ پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے کار میں سوار ان کی والدہ، بہن اور بھا ئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پرایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لا شوں کو موقع سے اٹھا کر میاں راشد حسین شہید میمو ریل اسپتال پبی پہنچا دیا۔ حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت 60 سالہ حکم جا نہ، 40 سالہ بہن ریاست بی بی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے پبی گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔ تحصیل پبی کے علاقے چوکی درب میں گھر یلو تنا زع پر بیٹے نے مو ٹر کار پر سوار والدہ پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے کار میں سوار ان کی والدہ، بہن اور بھا ئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پرایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لا شوں کو موقع سے اٹھا کر میاں راشد حسین شہید میمو ریل اسپتال پبی پہنچا دیا۔ حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت 60 سالہ حکم جا نہ، 40 سالہ بہن ریاست بی بی اور بھا...
    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریاضت علی نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس سننے سے انکار کردیا۔میرپورخاص میں سندھ ہائیکورٹ بینچ میں ڈاکٹر شاہنواز کمبہار قتل کیس کی 2 ایف آئی آرز کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس ریاضت علی نے کیس سننے سے انکار کردیا۔ مدعی کے وکیل نے کہا کہ جسٹس ریاضت علی پہلے ایک ملزم کے وکیل رہنے کے باعث مقدمے سے الگ ہوئے۔کیس کی سماعت کا معاملہ اب ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ کے پاس جائے گا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ایف آئی آر ختم کرنے کی پٹیشن پولیس اہلکار نے دائر کی تھی۔
    گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد امریکا نے یوکرین کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو دی جانے والی امریکی امداد روک دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی طرف سے اس فیصلے پر تاحال کوئی باضابظہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کوئی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟ وائٹ ہاؤس ذرائع نے امداد...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے ہم منصب زیلنسکی سے شدید تلخ کلامی کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس سے چلتا کردیا، یوکرینی صدر نے بھی معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے کہ مکالمے کے دوران یوکرینی صدر نے کسی بات پر امریکی نائب صدر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ چیخیں مت‘، جس پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آگئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’جے ڈی وینس چیخ نہیں...
    وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت یوکرینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، "آج وائٹ ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ مناسب نہیں تھا، اور اگر ممکن بھی ہو تو میں دوبارہ وائٹ ہاؤس نہیں جاؤں گا۔"​ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات میں تلخی پیدا ہو گئی تھی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا ملک جنگ نہیں جیت رہا، آپ...
    راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ  کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو  فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
    خبررساں ایجنسی کے مطابق  یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا، اگر ممکن ہو بھی جائے تو واپس وائٹ ہاؤس نہیں جاؤں گا۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرینی صدر سے وائٹ ہاؤس میں جھڑپ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا انہوں نے اعتراف کیا کہ یوکرین کے پاس اپنی زمین سے روس کو بے دخل کرنے کے لیے ہتھیار نہیں، امریکا کے بغیر ان کے ملک کے لیے روسی حملوں کا سامنا کرنا مشکل ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے جس سے تعلقات میں مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی۔ روس کے ساتھ جنگ بندی پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سخت الزامات لگائے۔ اس دوران صدر زیلنسکی نے متعدد بار جواب دینے کی کوشش کی لیکن صدر ٹرمپ نے انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا۔ نتیجتاً، ٹرمپ انتظامیہ نے باقی مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے روانہ کر دیا اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کر دی۔ وائٹ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں تلخ کلامی اور تکرار پر روس اور یورپی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی سیکیورٹی کونسل کی ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں ایک "زوردار تھپڑ" لگا جو ان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی علامت ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی روسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں یہ جھوٹ بولا کہ 2022 میں کیف حکومت عالمی حمایت کے بغیر اکیلی کھڑی تھی جبکہ حقیقت اس کے...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے قتل خطا کیس میں نادرا کوایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے درخواست گزار عبدالرشید خانزادہ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 2011 میں دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار عبد الرشید خانزادہ اور اہلیہ زرینہ پروین نے 2011 میں اپنے وکیل فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 6 اپریل 2011 کو تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں زرینہ پروین اور اس کی 20 سالہ بیٹی منزہ رشید سڑک پار کر...
    بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مضافاتی علاقے میں ایک 23 سالہ نوجوان پولیس سٹیشن میں داخل ہوا اور ایسا انکشاف کیا جس نے پورے محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی۔ نوجوان جس کا نام عفان بتایا جا رہا ہے، نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں، دادی، گرل فرینڈ اور 13 سالہ بھائی سمیت چھ افراد کو قتل کر دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عفان نے واقعی چھ افراد پر وحشیانہ حملہ کیا تھا لیکن اس کی ماں جو کینسر کی مریضہ ہے، زندہ بچ گئی۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی...
    ملزم ارمغان—فائل فوٹو مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کے لیے پڑوسیوں نے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کامران قریشی اور اہلِ خانہ متعلقہ اتھارٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، کامران قریشی نے 2023ء سے 2024ء کے دوران خلافِ قانون 3 شیر گھر پر رکھے۔خط میں کہا گیا ہے کہ گھر میں رات بھر بلند آواز میں موسیقی بجائی جاتی ہے، جس سے آرام میں خلل پڑتا ہے، کامران قریشی کے بیٹے ارمغان نے 100 سے زائد نجی سیکیورٹی گارڈز رکھے ہیں۔ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد زیر حراست پولیس حکام کا کہنا ہے کہ...
    کراچی: نارتھ کراچی کے ننھے صارم کے اغوا اور قتل کیس کو50  روز گر گئے، تفتیش میں تاحال کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ، ننھے صارم کی جدائی کے غم میں نڈھال والدین انصاف کے منتظر ہیں ، ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی پروجیکٹ بیت العنم اپارٹمنٹ سے ننھے صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعے کو 50 روز گزرنے کے باوجود تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت...
    سپریم کورٹ نے 17 سال قبل درج کیے گئے اغوا اور قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ملزمان کو  مقدمے سے بری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 17 سال قبل درج ہونے والے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کی، ملزمان امتیاز اور نعیم پر 4 سالہ بچے کو تاوان کے لیے اغوا اور پھر اسے قتل کرنے کا الزام تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف قتل کیس میں اہم موڑ، والد نے اعتراف جرم کرلیا اغوا ہونے والے بچے کے والد کی جانب سے تاوان کی رقم نہ ملنے پر ملزمان پر بچے کو قتل کرنے کا الزام تھا، ملزمان کے خلاف چارسدہ میں  2008 میں...
    —فائل فوٹو مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارشسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج...
    مصطفیٰ قتل کیس میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق بھی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کررہا ہے اور منشیات کی خریدوفروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونےکا انکشات ہوا ہے، منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیزکے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم ساحر نے منشیات سے متعلق تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ارمغان کے ذریعے مصطفیٰ سے ملا تھا، ملزم ساحر نے ارمغان سے رابطے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات ملزم ساحر کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کیا...
    گلیات میں گاڑی کھڑے کرنے کے معاملے پر مقامی نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل چوکیدار کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ چھانگلہ گلی کے علاقے سیر غربی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ میں عمران عباسی نامی مقامی نوجوان گاڑی کھڑی کرکے گھر چلا گیا اور دوسرے دن آیا تو چوکیدار نے تکرار شروع کر دی۔ چوکیدار خان زمان نے چھری کے پے درپے وار کر کے نوجوان عمران عباسی کو قتل اور بھائی کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی اور سوسائٹی کے 5 گھروں کو آگ لگا دی جس پر گلیات بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قاتل چوکیدار ہجوم کو...
    ساہیوال (نیوزڈیسک) نواحی قصبہ نورشاہ کے نواحی علاقے اراضی یعقوب شاہ میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔عثمان نامی نوجوان مقامی شہر میں پولٹری فارم پر ملازمت کرتا تھا عثمان اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ سمیرا نامی لڑکی نے 30 بور پسٹل سے عثمان کے سر میں گولی مار دی جس سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔سمیرا نامی لڑکی عثمان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ مقتول نے شادی سے انکار کر دیا تھا۔۔۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ طلب
    جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
    تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ  ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم...
    وزیر داخلہ سندھ  ضیا لنجار نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل  کیس کے حوالے سے انسداد دہشت کی عدالت کے جج کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مکتوب ارسال کررہے ہیں۔ دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل  کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ جب یہ لاپتہ ہوا میں نے اسی وقت نوٹس لیا، متعلقہ افسران کو کیس کے جلد سے جلد حل کے احکامات دیے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہ اکہ ڈی آئی جی سی آئی اے نے کیس کی تفتیش سے متعلق بریفنگ دی، کیس کی تفتیش و دیگر امور میں غفلت لاپروائی یا کوتاہی کے مرتکبین کے خلاف کاروائی کی جائیگی، کوئی کتنا...
    اسکرین گریب/جیو نیوز بارکھان میں بس مسافروں کے قتل کے واقعے میں جاں بحق لودھراں کے نوجوان اجمل کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوے محمد اجمل کا تعلق لودھراں سے تھا۔ اجمل کی نمازِ جنازہ پپلی والا کی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ بارکھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کا قتل، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بس سے اتار کر سات مسافروں کو قتل کرنے کا مقدمہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی لورالائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات درج شامل ہیں۔  مقتول اجمل کے...
    ملزم ارمغان نے انکشاف کیا کہ ہم نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگائی تو مصطفیٰ زندہ اور نیم بیہوشی کی حالت میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش نوجوان کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ فولڈنگ راڈ سے پہلے مصطفیٰ کے ہاتھوں اور پیروں پر مار کر زخمی کیا، اس کے بعد اپنی رائفل اٹھا کر مصطفیٰ کی جانب تین فائر بھی کیے، لیکن فائر مصطفیٰ کو نہیں لگے، فائر وارننگ...
    ژوب میں مقامی مدرسہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 77 سال کے باوجود بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ نہ ہوسکے۔ بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنماء سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ پہلے رات کو راستے بند ہوتے تھے، اب دن کو بھی آمدورفت ناممکن ہے۔ اغواء برائے تاوان منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔ صوبائی حکومت گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس تک محدود ہوگئی ہے۔ ذمہ داری نہ مرکزی حکومت لیتی ہے نہ صوبائی حکومت اپنے آپ کو ان مسائل کی ذمہ دار ٹھراتی ہے۔ ایک طرف بدامنی کی آگ میں پورا صوبہ...
    ملک دشمن عناصر نے ایک اور وار کردیا، بلوچستان میں 7 نہتے پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی اس بات کا ایک بار پھر ثبوت ہے کہ یہ درندے بلوچ عوام کے دشمن ہیں. 18 فروری کی رات ضلع برکھان میں دہشتگردوں نے 7 نہتے افراد کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر قتل کیا۔برکھان واقعے میں پہلے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے اس کے بعد انہیں قتل کیا گیا، بس کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی. جس میں 45 مسافر سوار تھے.حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 12 تھی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان میں احساس محرومی اور جبر کا  جھوٹا اور مصنوعی...
    18 فروری کی رات بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشت گردوں نے 7 نہتے افراد کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر قتل کیا، اس سے قبل مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے گئے تھے۔ دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی اس بات کا  ایک بار پھر ثبوت ہے کہ دہشت گرد بلوچ عوام کے دشمن ہیں، ذرائع  کے مطابق بس کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی، جس میں 45 مسافر سوار تھے جبکہ حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 12 تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا اس نوعیت کے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان میں احساس محرومی اور جبر کا  جھوٹا اور مصنوعی...
    گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ این 70 پر ناکہ لگایا اور شناختی کارڈ دیکھ کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو لسانی بنیاد کر قتل کردیا۔ بلوچستان میں بدامنی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ماضی میں قومی شاہراہوں پر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ چند برسوں کی بات کی جائے تو قومی شاہراہوں پر شدت پسندی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا گزشتہ برس اگست کے مہینے میں کوئٹہ پنجاب قومی...
    بلوچستان میں 7 نہتے پاکستانیوں کا قتل ملک دشمن عناصر کا ایک اور وار ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ درندے بلوچ عوام کے دشمن ہیں۔  18 فروری کی رات دہشت گردوں نے ضلع بارکھان میں 7 نہتے افراد کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر قتل کیا۔ بارکھان واقعہ میں پہلے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے اس کے بعد انہیں قتل کیا گیا۔   ذرائع کے مطابق بس کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی جس میں 45 مسافر سوار تھے۔ حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 12 تھی۔ یہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان میں احساس محرومی اور جبر کا ...
    بارکھان میں مسلح افراد نے بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا،صدر مملکت آصف علی زرداری  اوروزیراعظم محمد شہبازشریف  نے  بارکھان میں 7 مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، مسافر بس کوئٹہ سے لاہور جا رہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔اے سی کا کہنا...
    کراچی:  مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر اے وی سی سی کے حوالے کردیا۔ کراچی میں عدالت عالیہ کے حکم پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو پولیس نے مصطفی عامر اغوا کیس سمیت 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو پیش کیا۔ پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو مارا تونہیں؟ جس پر ملزم نے غم زدہ انداز میں بتایا کہ مجھے بہت مارا ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ہمیں ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ چاہیے تاکہ تفتیش کرسکیں۔ ملزم...
    سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مصطفیٰ عامر کے اغواء کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغواء کیا گیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مغوی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، مغوی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں 2 کروڑ روپے کے تاوان کی کال موصول ہوئی ہے، تاوان کی کال کے بعد کیس کی انویسٹی گیشن اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہو گئی، 8 فروری...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے مصطفی عامر کی قبر کشائی کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے حکم دیا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں، نیز قبر کشائی مکمل کرکے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے قبر کشائی کی درخواست دائر کی تھی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے ملزم ارمغان کو آج (منگل )کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ نا دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں قائمقام پراسکیوٹر جنرل سندھ منتظہر مہدی،کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ اس موقع پرایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں قبرکشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دائر مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور کی ،عدالت نے قبر کشائی مکمل کر کے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی،عدالت نے کہا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔دوسری جانب قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظر مہدی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اے ٹی سی جج کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے منتظم جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔کراچی میں...
    صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
    مصطفی اغوا اور قتل کیس میں مقتول نوجوان مصطفی کی والدہ نےایک نیوز پر ویڈیو بیان میں سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس پر سوالات اٹھا دیئے، نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ 20روز تک پولیس صرف میرے بیٹے کی کردار کشی کرتی رہی۔والدہ نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ میرے بیٹے کی کردار کشی کرتا رہا،کوئی کام نہیں کیا ، ایس ایس پی علی حسن کیخلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے،ایس ایس پی علی حسن کیوں میری بات نہیں سن رہا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ علی حسن کو معطل یا برخاست ہونا چاہیے۔والدہ نے مزید کہا کہ ایسے افسر جو عوام کی بات نہیں سنتے انہیں ہٹانا چاہیے،ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر...
    خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔ صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔