تل ابیب کے قریب بسوں میں دھماکے، نیتن یاہو کا فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم برآمد کیےہیں جو ٹائم ڈیوائسز سے لیس تھے لیکن پھٹ نہ سکے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد ایسا تھا کہ اسے جمعہ کی صبح پھٹنے کے لیے تیار کیا گیا تھا، جب لوگ کام پر جانے کے لیے بسوں میں سوار ہوتے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں سرگرم مسلح گروہ “طولکرم بٹالین” نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب تک قابض اسرائیل ہماری زمین پر موجود ہے، ہم اپنے شہداء کا انتقام لینا نہیں بھولیں گے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق ان دھماکوں میں استعمال کیے گئے بم بہتر اور جدید نوعیت کے تھے اور ان کا ڈیزائن مغربی کنارے میں بنائے جانے والے دھماکہ خیز مواد سے مشابہت رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم
— فائل فوٹودریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔
دریائے سندھ کے کنارے آباد 35 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر حیدر آباد کے شہری ان دنوں دہری اذیت سے دو چار ہیں۔
حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں پانی نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات سے دو چار ہیں۔
راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، جوہر موڑ سے نیپا جانے والے ٹریک پر ٹریفک جام ہوگیا۔
حکمراں سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے اربوں روپے فراہمی و نکاسیٔ آب کے لیے فراہم کیے گئے تاہم انتظامی نااہلی اور مبینہ کرپشن کے باعث فراہمیٔ آب و نکاسی کے مسائل جوں کے توں ہیں۔
حیدر آباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق ضلع بھر میں 100 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے لیکن اس وقت یومیہ 65 ملین گیلن پانی شہریوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
حیدر آباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حکام کا دعویٰ ہے کہ لطیف آباد نمبر 4 فلٹر پلانٹ کی تعمیر کے بعد صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔