2025-04-23@21:54:54 GMT
تلاش کی گنتی: 40
«طیارہ گر کر تباہ ہو گیا»:
سٹی42: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل کو بنیاد بنا کر پاکستان کے ساتھ انترنیشنل گارنٹی کے ساتھ ہوئے سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر "معطل" کرنے کا اعلان کر دیا اور پاکستان کے ساتھ سرحدیں بند کر دیں۔ بھارت نے انڈیا میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیئے اور انہیں پاکستان واپس جانے کا حکم دے دیا۔ مزید یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستان کے دو اہم سفارتکاروں کو بھی واپس جانے کا حکم دے دیا۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ نئی دہلی میں بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر...
محمد سعید نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سعودی ڈیجیٹل سسٹم نسک کی ٹائم لائن گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ماہ پہلے ہی درخواستوں کے لیے بند کردی گئی اس وجہ سے انھیں رہ جانے والے عازمین حج کے ویزا کے حصول کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ 67 ہزار عازمین حج کے حجاز مقدس روانگی اور حج سے محروم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، حج کی سعادت کے لئے زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی، حج آرگنائزر ایسوسی ایشن نے سفارتی سطح پر سعودی حکومت سے بات کرنے کی اپیل کردی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے میڈیا کوآرڈی نیٹر...
کراچی: 67 ہزار عازمین حج کے حجاز مقدس روانگی اور حج سے محروم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، حج کی سعادت کے لئے زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی، حج آرگنائزر ایسوسی ایشن نے سفارتی سطح پر سعودی حکومت سے بات کرنے کی اپیل کردی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد سعید نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سعودی ڈیجیٹل سسٹم نسک کی ٹائم لائن گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ماہ پہلے ہی درخواستوں کے لیے بند کردی گئی اس وجہ سے انھیں رہ جانے والے عازمین حج کے ویزا کے حصول کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی...
ویب ڈیسک: پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برفباری سے شاہراہِ کاغان ٹریفک کیلئے بند ہونے سے ناران کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ شاہراہِ کاغان پر موجود بڑے گلیشیئرز کو کاٹ کر روڈ بحال کر دی گئی، روڈ بحال ہونے کے بعد سیاح اب ناران کی وادی کے دلفریب نظاروں اور یخ بستہ موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی پولیس حکام کے مطابق وادی میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کرنے اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، آئندہ تین روز تک ناران میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔...
وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا، ملزم کو فرار کرانے کے لیے اسلام آباد پولیس مبینہ طور پر سہولت کار نکلی۔ دستاویز کے مطابق ملزم بلیک لسٹڈ اور 105 تولہ سونے کی چوری کے مقدمہ میں مرکزی ملزم ہے، ملزم سفیان زاہد کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں وفاقی پولیس نے ڈلوایا، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا، امیگریشن حکام نے متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا...

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 24۔2023 کے دوران باہمی تجارت کا حجم 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وام کو انٹرویو
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے انکشاف کیا ہے کہ مالی سال24۔2023کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اشیا ء اور خدمات سمیت دو طرفہ تجارت کا حجم 10.9 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی (وام) کو انٹرویو میں پاکستان کے سفیر نے بتایا کہ 2024 میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 6.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور توقع ہے کہ یہ 2025 میں 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ اعداد و شمار نہ صرف ہماری مضبوط معاشی شراکت داری کا ثبوت ہیں بلکہ متحدہ عرب...
اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ دوسری جانب اس حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ادھر حوثی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کو ضلع الجوف میں مار گرایا گیا ہے۔ Post Views: 3
عینی شاہد نے بتایا کہ واٹر ٹینکر موٹر سائیکل کو گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا اور جب میں موقع پر پہنچا تو خاتون کا جسم دو حصوں میں تقسیم ہو چکا تھا اور اسی دوران نومولود بھی نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کا عینی شاہد سامنے آگیا، جس نے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتایا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کے عینی شاہد مشکور خان نے بتایا کہ وہ پیر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ ملیر ہالٹ سے گزر رہا تھا، پہلے ان کی اہلیہ نے واٹر ٹینکر کو تیزی سے آتے دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے بھی واٹر ٹینکر کو دیکھا۔ انہوں...
اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس، انسانی دودھ بینک کے قیام سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چئیرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسانی دودھ بینک کے قیام اور پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران انسانی دودھ بینک کے قیام پر فیصلہ نا ہوسکا، ذرائع نے کہا کہ انسانی دودھ بینک کے قیام کے معاملے پر بحث آئندہ اجلاس میں بھی متوقع ہے۔اجلاس میں دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ذرائع نے کہا کہ اس معاملے پر بھی کوئی...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)دوپہر کے ایک سے 4 بجے کا وقت ایسا ہوتا ہے جب متعدد افراد کو عجیب سستی اور غنودگی کا سامنا ہوتا ہے اور ان کے لیے آنکھیں کھلی رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ایسی کیفیت میں جسمانی توانائی کم محسوس ہوتی ہے، جبکہ تھکاوٹ کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔ مگر درمیانی عمر یا بڑھاپے میں دوپہر کو غنودگی کا تجربہ روزانہ ہونے لگے تو یہ ایک سنگین مرض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔اس نشانی سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ آپ میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دوپہر میں...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سریاب سے حراست میں لی گئی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا۔ ماہ رنگ بلوچ اور دیگر 4 خواتین کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل منتقل کیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے ہلاک دہشت گردوں کے حق میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران پُرتشدد مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قائدین کے ساتھ موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور اور ایک افغان شہری ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام “نیا پاکستان” میں بات کرتے ہوئے ترجمان...
نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گلیشیئرز اور برف تیزی سے پگھلنے سے عالمی ماحولیاتی نظام اور ان ذرائع سے میٹھے پانی پر انحصار کرنے والے اربوں افراد خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یونیسکو کی جانب سے 22 مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ورلڈ واٹر ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025 میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی ایک چوتھائی آبادی والے 25 ممالک کو ہر سال پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تقریباً 4ارب افراد یا دنیا کی نصف آبادی کو سال کے کم از کم ایک حصے میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا...
کابل میں امریکی سفیر ایڈم بوہلر اور طالبان حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات کے بعد طالبان نے دو سال سے زائد عرصے سے افغانستان میں قید امریکی شہری کو رہا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹا میں ڈیلٹا ایئرلائنز کے مکینک جارج گلیزمین کو 2022 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ایک سیاح کے طور پر کابل کا دورہ کر رہے تھے، توقع ہے کہ گلیزمین اور بوہلر بعد میں امریکا کا سفر کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کرکے جورج گلیزمین کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جمعرات کو کابل میں ہونے والا یہ اجلاس جنوری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں...
ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس نے 16 سالہ عبداللہ کو باڑہ خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا۔ملزمان عبداللہ کو ورغلا کر اغواء کر کے باڑہ خیبر ایجنسی لے گے تھے۔ ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا...
لاہور سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن مقصود گجر نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ عبداللہ کو باڑہ خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا۔ملزمان عبداللہ کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے باڑہ خیبر ایجنسی لے گے تھے۔ ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔
امریکہ(نیوز ڈیسک) وسطی امریکی ملک ہنڈراس کے ساحلی علاقے میں طیارہ پرواز بھرتے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ طیارہ روٹین آئس لینڈ سے پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا تاہم 5 افراد بچ گئے اور ایک تاحال لاپتا ہے،ہنڈراس کے وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہنڈراس کی ایئرلائن کا طیارہ لانشا کا ملبہ آئس لینڈ سے تقریباً ایک کلومیٹر پر مل گیا ہے،فائرفائٹر اہلکاروں نے بتایا کہ تمام متاثرین کو نکالنے تک آپریشن جاری رہے گا اور توقع ہے کہ موسم بہتر رہے گا۔ پرواز کی تفصیلات کے مطابق مسافروں میں امریکی اور فرانس...
دھرنے کی قیادت کرنے والے مولانا حضرت اللہ نے کہا ہے کہ وزارتی کمیٹی کے ساتھ 31 نکات پر عملدرآمد کیلئے معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے پر وزارتی کمیٹی کے دستخط اور اس پر عملدرآمد ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں دیامر ڈیم متاثرین کے دھرنے کو ایک ماہ ہو گیا تاہم وزارتی کمیٹی اور متاثرین کے مابین تحریری معاہدہ ہو چکا ہے جس پر دستخط ہونا باقی ہے۔ دھرنے کی قیادت کرنے والے مولانا حضرت اللہ نے کہا ہے کہ وزارتی کمیٹی کے ساتھ 31 نکات پر عملدرآمد کیلئے معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے پر وزارتی کمیٹی کے دستخط اور اس پر عملدرآمد ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب متاثرین کے دھرنے کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کو منصفانہ، مشمولہ اور خوشحال مستقبل یقینی بنانے کی کوششوں میں ہرممکن میں مدد فراہم کرے جو سیاسی تبدیلی کے بعد ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔بنگلہ دیش کے دورے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے مختلف میدانوں میں ملک کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ اقوام متحدہ بنگلہ دیش اور اس کے لوگوں کا ثابت قدم شراکت دار ہے جو سبھی کے مستحکم اور مساوی مستقبل کی تعمیر کے لیے ان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ Tweet URL انہوں نے ملک کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویزالہی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے پرویزالہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جا رہےہیں،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کررکھے ہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت درخواست گزار پردرج مقدمات کی تفصیلات دینے کا حکم دے۔ ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے کیلئے سپرٹیکس کا نام دیاگیا،یہ سپرٹیکس نہیں ٹیکس ہے،وکیل کمپنیز عدالتی حکم پر پنجاب پولیس نے پرویزالہی پر درج مقدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پرویز...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف...
ویانا میں جاسم یعقوب الحمادی نے اجلاس کے دوران کہا کہ ان میں سے کچھ قراردادوں میں واضح طور پر اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غیر جوہری ریاست کے طور پر این پی ٹی میں شامل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ عرب ملک قطر نے اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں لانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام جوہری تنصیبات کو آئی اے ای اے کے حفاظتی اقدامات کے تابع کرے اور اسرائیل کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔ ...
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر نے ” دشمنا سُن‘‘ کے نام سے نغمہ ریلیز کردیا۔ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیما کا اظہار کیا گیا ہے اور 27 فروری2019 کو ملکی تاریخ کے اہم واقعے کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے ۔ پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا۔ 27 فروری اس عزم کی تجدید...
گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ کی رفتار مزید مشکل ہو جائے گی۔ تاہم نیوزی لینڈ کے بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کی وجہ سے ہم اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارا ہدف 280 رنز تھا لیکن مخالف ٹیم کی زبردست باؤلنگ کی وجہ سے ہم صرف 242 رنز ہی بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔ میں اور آغا سلمان نے شراکت بنانے کی کوشش کی...
کراچی( سپورٹس ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 262 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر...
کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اورسپہ سالار جنرل عاصم منیر نے ایک سال سے کم مدت میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مایوسی کی دلدل میں ڈوبی ہوئی قوم کوپرامید کردیا ہے جوانکا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ تباہ شدہ معیشت کوناقابل یقین تیزی سے بحالی کی راہ پرگامزن کردیا گیا ہے اورمعاملات تیزی سے بہتری کی سمت جا رہے ہیں۔ اب عوام اورتنخواہ دارطبقے کوریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات میں کمی کے حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی تاہم اختلافات اور انتشار کے حوالے سےبرف پگھلنے کے امکانات ابھی واضح نہیں ہورہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال اتوار کو جب عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے تو ان کے استقبال کے لئے وہاں دوسرے گروپ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔ میڈیا سے بات چیت میں رکن قومی اسمبلی اور سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے، اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور ہے ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوگی ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے...
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا‘ ایران کیساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا‘اگر جوہری ہتھیار ہوئے تو یہ تہران کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوسے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت‘ ہدایات پر بھی دستخط...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت’ ہدایات پر بھی دستخط کیے ہیں کیونکہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ’بہت قریب‘ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تہران...
سٹی42: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پبلک سیکٹر آڈیٹنگ میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں،اس معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کے آڈٹ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ تربیتی پروگراموں اور ٹرینرز کے تبادلے کے ذریعے پبلک سیکٹر آڈیٹنگ میں تعاون بڑھائیں گے۔ اس معاہدہ کے بعد سعودی عرب منی لانڈرنگ سے متعلقہ جرائم کی تحقیقات اور دیگر متعلقہ مراحل میں پاکستان کی زیادہ انسٹی ٹیوشنلائزڈ مدد کرے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لوگو کی رونمائی یہ پیش رفت سعودی جنرل کورٹ آف آڈٹ کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ہوئی ہے، جس کی قیادت حسام بن عبدالمحسن الانگاری کر رہے تھے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ...
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، چند ہفتوں میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا، دونوں ملکوں کے درمیان چند ہفتوں میں معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورۂ ملائییشیا میں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں قید 384 پاکستانی معاہدے کے بعد سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ ڈی سی...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری 2025ء) ایم این اے نثار جٹ نے حکومت کو این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کرنے کا چیلنج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نثار جٹ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی رہنماوں کے الزامات کا جواب دیا۔ نثار جٹ نے کہا کہ ہم نے فراڈ کیا ہم بہت برے ہیں، لیکن شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے، وہ بند لفافہ کابینہ کے منٹس کا حصہ ہے کھولیں اسے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے...
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ سیاستدانوں نے جمہوریت، اصولوں پر کمپرومائز کیا ہے، ہم وہ لوگ ہیں جو نظریئے کی سیاست کرتے ہیں، ٹرمپ کو کیوں اتنا دماغوں پر سوار کیا ہوا ہے، اس خطے سے امریکا شکست کھا کر بھاگا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہئے، میری خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی آدمی ہوں، مذاکرات کا قائل ہوں، سیاست دانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہئے۔...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں انصاف نہ ہونے پر شوہر کا احتجاج ،ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا مطالبہ۔جیکب آباد میں حاملہ خاتون شاہدہ سرکی سے اجتماعی زیادتی سے زیادتی کے کیس میں انصاف نہ ہونے پر متاثر ہ خاتون کے شوہر محنت کش امتیاز سرکی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ میں ہیرا پھیری کی گئی ہے ،پہلے ہی شبہ ظاہر کیا تھا ،ایس ایس پی کو اس سلسلے میں تحریری درخواست کرکے کیس کی تفتیش پر تحفظات ظاہر کئے تھے اور تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی گزارش کی تھی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی زیادتی کے بعد میری بیوی کا حمل بھی ضائع ہو...
ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ ملاقات میں عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ ملاقات میں عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج...
لاہور (ویب ڈیسک)ایک سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او کے بنگلے پر ڈی پی او کی طرف سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک درخواست بھی دی تاہم بعد میں ایک اور تحریری بیان دیدیا جس میں موقف اپنایا کہ الزامات غلط فہمی کا نتیجہ تھے، اب ڈی پی او کے ترجمان کی وضاحت کے بعد متعلقہ اداکارہ کے شوہر کا بھی موقف بھی آگیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے شوہر عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا...
عمران خان رمضان کے پہلے یا پھر دوسرے ہفتے میں جیل سے باہر آ جائیں گے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رمضان کے پہلے یا پھر دوسرے ہفتے میں جیل سے باہر ہوں گے، تفصیلات کے مطابق انہوں نے سرکاری ٹی وی پربات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کو پتا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوں گے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہ رکھے، باہر بیٹھے...