لاہور سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا۔

ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن مقصود گجر نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے  

16 سالہ عبداللہ کو باڑہ خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا۔ملزمان عبداللہ کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے باڑہ خیبر ایجنسی لے گے تھے۔

ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد  دینے کا اعلان کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عبداللہ کو سے بازیاب

پڑھیں:

پنجاب میں بڑے شہروں کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

علی رامے:   پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں شہری انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 فیصلے کے مطابق لاہور میں 9، فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں 3، 3 ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی جائیں گی۔ اسی طرح سیالکوٹ، سرگودھا اور بہاولپور میں 2، 2 ٹاؤن کارپوریشنز بنائی جائیں گی۔

یہ نیا انتظامی نظام 7 لاکھ سے زائد آبادی والے شہری علاقوں میں نافذ کیا جائے گا تاکہ شہری نظم و نسق بہتر بنایا جا سکے۔ ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا یہ اقدام پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

حکام کے مطابق، ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام سے شہری علاقوں میں مقامی سطح پر انتظامی ڈھانچہ مضبوط ہوگا، جس سے مقامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور شہری سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حالات معمول پر آنے کے دعوے کھوکھلے ہیں کیونکہ اہم سیاحتی مقامات مسلسل بند ہیں، عمر عبداللہ
  • راولپنڈی: ڈکیتی، قتل اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ریکارڈ کمی
  • زلمے خلیل زاد، پاکستان کی ’فکر میں دبلا ہونے والا‘ ایک شخص
  • کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
  • پنجاب میں بڑے شہروں کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
  • کوئٹہ ،دوردراز کے علاقے سے آیا ہوا لڑکا صاف پانی کی تلاش میں سرگرداں ہے
  • کراچی میں ایک اور ٹینکر نے 12 سالہ بچے کی جان لے لی
  • واٹس ایپ نے مس کالز میسجز اور اے آئی امیج ٹولز کے نئے فیچرز متعارف کروا دیے
  • کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • لاہورہائیکورٹ، اغوا کیس کی خالی فائل پر چیف جسٹس کا اظہارِ برہمی