2025-04-23@16:52:06 GMT
تلاش کی گنتی: 38

«صحافی فرحان ملک کے»:

    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکو خصوصی رعایت فراہم کرنے، قذافی سٹیڈیم کے نزدیک فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے اور صاف پانی مہیا کرنے سمیت مفاد عامہ سے متعلقہ چھ قراردادیں منظورکرلی گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ ایوان میں داخلے کے وقت اپوزیشن نے شور شرابا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سپیکر نے اپوزیشن کو احتجاج کرنے سے روک دیا۔ اجلاس میں ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال، ایران میں آٹھ مزدوروں کے قتل پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا...
    پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کو رہا کردیا گیا۔ کراچی کی مقامی عدالت نے آج ضمانت منظور کی تھی۔ کراچی میں سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ملا۔اسکرین شارٹ پرمقدمہ نہیں بنتا۔ مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم...
    پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز کراچی:پیکا ایکٹ کے تحت کراچی سے گرفتار ہونے والے صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ سیشن جج شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔ یاد رہے کہ صحافی فرحان ملک پر ایک مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ ان پر دوسرا مقدمہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا درج ہے۔
    کراچی کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ملا۔اسکرین شارٹ پرمقدمہ نہیں بنتا۔ مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اس قبل عدالت نے 3 اپریل کو کیس کی...
    فوٹو: فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے اپیل پر ایف آئی اے کو 3 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیے۔ یہ بھی پڑھیے صحافی فرحان ملک کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت مسترد فرحان ملک پر ایف آئی اے کا دوسرا کیس کیا ہے؟ اپیل میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے الزامات کو سامنے رکھا ہے، فاضل جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کی انکوائری نہیں کروائی۔اپیل میں معیز جعفری اور بلال قریشی نے موقف اپنایا کہ صرف تھمب نیل کو بنیاد بنا کر درخواست ضمانت مسترد کرنا انصاف نہیں۔خیال رہے کہ...
    کراچی کی مقامی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی یسریٰ اشفاق نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرحان ملک کے وکیل معیز جعفری نے کہاکہ ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیکا ایکٹ درخواست ضمانت مسترد صحافی فرحان ملک مقدمہ وی نیوز
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کے مقدمے میں عدالتی احکامات نہ ماننے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل    مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو صحافی فرحان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں  فرحان ملک کے مقدمے میں عدالتی احکامات نہ ماننے پر ڈائریکٹر ایف آئی عدالت میں پیش ہوئے۔  دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نے کی۔ ملزم فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیوں کیا گیا۔  عدالت نے 15 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔
    کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل اعجاز الحق کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کے خلاف ویڈیو وائرل کرنے والے دکاندار کی پیکا ایکٹ کے تحت حراست پر تشویش ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ 2025 کی منظوری کے وقت سی پی این ای اور دیگر صحافتی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کیا تھا، وہ خدشات اب اپنے برے اثرات کے ساتھ منظر عام پر آرہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، دو...
    کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے مبینہ کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کے نئے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کو 5 روز جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو عدالت میں پیش کیا، دوسرے مقدمے میں فرحان ملک پر کال سینٹر کے ذریعے غیرملکیوں سے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فرحان ملک کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق 25 مارچ کو گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا تھا، اس دوران 2 ملزمان اطیر حسین اور حسن نجیب کو گرفتار گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان غیر ملکیوں سے فراڈ میں ملوث ہیں، سافٹ ویئر...
    صحافی فرحان ملک کو 5 روزکے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ دوسرے مقدمے میں صحافی فرحان ملک پر غیر ملکیوں سے انٹر نیٹ فراڈ کا الزام ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، فرحان ملک کو جیل منتقل نہیں کیا گیا جبکہ دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ دوسرے مقدمے کے مطابق 25 مارچ کو گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر پر چھاپا مارا گیا۔ گلشن اقبال بلاک 13 سی میں کال سینٹر پر چھاپا مارا تو وہاں ایجنٹس کام کررہے تھے۔ 2 ملزمان عاطر حسین اور حسن نجیب کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان غیر ملکیوں سے فراڈ میں ملوث...
    کراچی: صحافی فرحان ملک کو 5 دن کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ ملیر کورٹ میں صحافی فرحان ملک کو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 5 دن  کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کردیا۔ صحافی فرحان ملک پر غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں وکیل صفائی نے بتایا کہ ہم نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی جب کہ تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ اینٹی اسٹیٹ ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں، جس پر عدالت نے استفسار...
    کراچی کی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے صحافی فرحان ملک کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔عدالت نے فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور صحافی کی درخواست ضمانت پر 27 مارچ تک کے نوٹس جاری کردیے۔ فرحان ملک کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ڈرائیو ضبطانتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرحان ملک کے دفتر پر چھاپہ معمول کی تحقیقات نہیں آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اینٹی اسٹیٹ وڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں، عدالت نے پوچھا کہ ایسی کیا ویڈیوز ہیں؟ کیس میں مدعی کون ہے؟ عدالت نے صحافی فرحان ملک سے سوال...
    فرحان ملک : فوٹو فائل صحافی فرحان ملک کے دفتر پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا ہے۔دفتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے فرحان ملک کا کمپیوٹر اور آفس کی یو ایس بی ڈرائیو ضبط کرلیے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  فرحان ملک کے دفتر پر چھاپہ معمول کی تحقیقات نہیں آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ کراچی: صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاریسندھ ہائی کورٹ نے صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ 20 مارچ کو نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا تھا،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب سے پی سی بی کے عہدیداروں کو نہ بلانے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی "بدانتظامی" قرار دیا۔  انکا کہنا تھا کہ میزبان ملک کے بجائے آئی سی سی چیف جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے فائنل جیتنے والی ٹیم انڈیا اور رنر اَپ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تمغے اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ مزید...
     جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ایف آئی اے نے دو روز قبل سینئر صحافی فرحان ملک کو پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد  اب انہیں4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔فرحان ملک کے وکیل نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کے حکم کے برعکس کارروائی کی ہے۔دوسری جانب ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز  (ایمنڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔ایمنڈ نے ایف آئی...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے معروف صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات جاری کردی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرحان ملک انکوائری کی  تحقیقات کے مطابق مخالف ویڈیوز پوسٹ کرنے کی مہم چلانے میں ملوث ہے۔ مقدمے میں کہا گیا کہ دوران انکوائری مبینہ یوٹیوب چینل کا ابتدائی تکنیکی تجزیہ کیا گیا، اس سے یہ بات سامنے آئی کہ مبینہ طور پر ویڈیو نشر کرنے والے متعلقہ شخص کو پوسٹ کیا گیا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ریاست مخالف جعلی خبروں اور عوامی اشتعال انگیزی کے ایجنڈے پر مشتمل ہے، ریاست مخالف پوسٹس...
    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے صحافی فرحان ملک کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فرحان ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فرحان ملک کے خلاف پہلے سے انکوائریز جاری تھیں، سندھ ہائیکورٹ نے پہلے کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے برخلاف کارروائی کی ہے۔ واضح رہے کہ فرحان ملک نامور صحافی، ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم...
    سینئر صحافی فرحان ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فرحان ملک کے خلاف پہلے سے انکوائریز جاری تھیں، سندھ ہائیکورٹ نے پہلے کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے برخلاف کارروائی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے صحافی فرحان ملک کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فرحان ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فرحان ملک کے خلاف پہلے سے انکوائریز جاری تھیں، سندھ ہائیکورٹ نے پہلے...
    ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ریاست مخالف پروپیگنڈے کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کے خلاف کچھ عرصہ قبل انکوائری کا آغاز کیا گیا،جسے بعد ازاں مقدمے میں تبدیل کیا گیا۔ایف آئی اے نے آج فرحان ملک کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچے تھے۔ذرائع سائبر کرائم کے مطابق درج کردہ...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ’ریاست مخالف پروپیگنڈے‘ کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کے خلاف کچھ عرصہ قبل انکوائری کا آغاز کیا گیا،جسے بعد ازاں مقدمے میں تبدیل کیا گیا۔ ایف آئی اے نے آج فرحان ملک کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچے تھے۔  ذرائع سائبر کرائم کے مطابق درج کردہ مقدمے میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے علاوہ حالیہ پیکا ایکٹ کی شقیں بھی درج کی گئی ہیں۔...
    ---فائل فوٹو  اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ جمہوری رویوں کے منافی ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بطور وزیرِ اعظم قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت سے انکار کیا تھا۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت کو کمزور کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے، پاکستان کی گورننس میں بڑے پیمانے پر ریفارمز ناگزیر ہیں۔ 1 شخص 1 جماعت کے ذریعے پورا ملک یرغمال بنا رہا ہے: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا...
    صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر امریکا نے ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کی جائے گی۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کرہ ارض کی پرواہ ہے، امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پرواہ ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹرافی کی رونمائی ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ آج پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کراچی کے مقامی فریئر ہال میں کی گئی۔ کل سے ٹرافی 2 روزہ دورے پر لاہور کے مختلف مقامات پر جائے گی جہاں کل رات 30:8 بجے ٹرافی پیکجز مال جائے گی۔ اس کے بعد ٹرافی کی رونمائی کس شہر میں ہوگی، اس حوالے سے پی سی بی نے ابھی شیڈول جاری نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی...
    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا آغاز ہو گیا، قومی تاریخ میں پہلی بارٹرافی کا سفر حیدرآباد کے نجی تعلیمی ادارے سے ہوا۔  جمعہ کو حیدرآباد کے مقامی نجی تعلیمی ادارے فاؤنڈیشن پبلک اسکول میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی،طلبہ و طالبات نے پی ایس ایل کی ٹرافی کو اپنے درمیان پا کر بے انتہا مسرت کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ سیلفیز بنائیں۔ ٹرافی اپنے قومی سفر کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کو کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی، شہر کے معروف فریئر ہال میں نمائش کے لیے ٹرافی کو رکھا جائے گا،  لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر...
    گزشتہ برس کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کی فتح کے برعکس، بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارت کی پاکستان اور دبئی میں کھیلی گئی حالیہ چیمپیئنز ٹرافی کے بھارتی ہیروز کے لیے کوئی بس پریڈ کا منصوبہ ترتیب نہیں دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتحانہ مہم کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارکان کی وطن واپسی شروع ہوچکی ہے، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر منگل کو دہلی پہنچے جبکہ کپتان روہت شرما بھی ممبئی میں ہی وطن واپس آئے۔ https://Tweet.com/mufaddal_vohra/status/1899136778604298730 ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے برعکس،...
    چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان تقریباً ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا ہے۔ انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی سے شائقین سمیت سابق کرکٹرز بھی مایوس نظر آئے اور انہوں نے انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر مختلف تبصرے کیے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بارے میں وہ کیا کہیں گے، جس پر شعیب ملک نے بالی...
    اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دے دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے۔ خواجہ آصف نے...
    ویب ڈیسک : پیکا ایکٹ ترمیمی بل،قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت  نے بھی   دستخط کردیے ، آخر اس قانون میں ایسا کیا ہے جو اس کے خلاف احتجاج کا سبب بن رہا ہے؟صحافتی تنظیمیں اس بل کو ’صحافیوں کی آواز دبانے والا کالا قانون‘ قرار دیتے ہوئے ملک بھر کے مختلف شہروں میں سراپا احتجاج ہیں۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’یہ بِل پروفیشنل صحافیوں کے خلاف نہیں بلکہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف ہے۔‘ان کا اصرار تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کوئی کچھ بھی کہہ دیتا ہے اور اس پر صحافت کے نام پر الزام تراشی کی جاتی ہے۔ عطا تارڑ کے مطابق’پیکا ترمیمی...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، اس ایکٹ کے نفاذ پر حکومت کے اتحادی بھی خوش نظر نہیں آتے۔ جماعت اسلامی اس قانون کو مسترد کرتی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نا کرنے اور مسلسل کھوکھلے اعلانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر31جنوری کو لاہور سمیت پورے صوبے...
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یوجے ) کی کال پر صحافی برادری نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے ، صحافی رہنماؤں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی نیوز چینلز کے اہم عہدے داران، صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ سول سوسائٹی، مزدور، وکلا اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے ۔لاہور میں بھی صحافی...
    ریاض احمدچودھری بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ایک مبینہ معاملے میں نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما اور قوم پرست جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو مجرم قرار دے دیاتھا۔ عدالت کے جج پریوین سنگھ کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون کے تحت درج کیے گئے اس مقدمے میں مجرم کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔بھارتی کے ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی کہ یاسین ملک نے نئی دہلی کی ایک خصوصی عدالت میں ان پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، ان سرگرمیوں...
    سینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی کی صاحبزادی ڈاکٹر زرباب کی شادی ڈاکٹر محمدعظیم کے ساتھ انجام پانے کے موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،زبیرطفیل،ملک خدا بخش،سید مظہر علی ناصر،مقصود یوسفی،ڈاکٹر طحہ احمد صدیقی،مشہود علی خان،فیصل خلیل،ریحان حنیف،امتیاز شیخ،بلال احمدصدیقی،نبیل توصیف،کاشف منیر،راجہ کامران،انجم وہاب،رضوان قریشی،اکرم خان کوہاٹی اور دیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے اعلان کیا کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کے ضوابط کی تعمیل کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام ’پاکستان‘ دکھایا جائے گا۔ آئی سی سی کے قوانین تمام ٹیموں کو لازمی قرار دیتے ہیں کہ وہ اپنی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھیں، قطع نظر اس کے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہیں بھی ہو۔ یہ مشق بھارت، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی میزبانی کے حالیہ ٹورنامنٹس میں دیکھنے میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہر یونیفارم سے متعلق آئی سی سی اصول...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سالانہ انتخابات 2025ء کا انعقاد حیدرآباد کلب میں ہوا، جس میں بڑی تعداد میں یونین کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کے صدر کے لیے امجد اسلام (روزنامہ جنگ)، سینئر نائب صدر عمران ملک (مہران ٹریبون)، نائب صدر ساجد آرائیں (اب تک ٹی وی)، جنرل سیکرٹری عاشق ساند (اے پی پی اُردو سروس)، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی (سندھ ایکسپریس)، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل (نیوز ون ٹی وی) خازن آفتاب رند (سندھ ایکسپریس) انفارمیشن سیکرٹری غلام قادر توصیفی (روزنامہ امن)، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ کامیاب قرار پائے، جبکہ اراکین گورننگ باڈی کے لیے جاوید نثار چنہ (سابقہ ہیڈ اے پی پی)، عرفان آرائیں (بول ٹی وی)، امتیاز کھاوڑ...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) فیصل آباد پریس کلب کے سینئر فوٹو جرنلسٹ اور سابق جوائنٹ سیکرٹری محمد طاہر اور ابرار برکت ڈیجیٹل میڈیا اردو پوائنٹ  کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے صحافی برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ اے سی سٹی کی جانب سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کیمرہ، موبائل اور لوگو چھیننے کے خلاف پریس کلب کے گروپ لیڈر اور صدر شاہد علی کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں، اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اے سی سٹی کے اس اقدام کو صحافیوں کے حقوق اور آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا۔ شرکاء...
۱