سی پی این ای کا صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل اعجاز الحق کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کے خلاف ویڈیو وائرل کرنے والے دکاندار کی پیکا ایکٹ کے تحت حراست پر تشویش ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ 2025 کی منظوری کے وقت سی پی این ای اور دیگر صحافتی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کیا تھا، وہ خدشات اب اپنے برے اثرات کے ساتھ منظر عام پر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور صحافی فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترداعلامیہ کے مطابق حکومت اور جمہوری ادارے آزادی صحافت سے متعلق معاملات کو آئین میں دیے گئے حق کی روشنی میں طے کریں۔
اس میں مزید کہا گیا کہ تاثر کو مزید پختہ نہ ہونے دیں کہ پیکا ایکٹ حکومت اور اہلکاروں کی بری کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔
کونسل نے مطالبہ کیا کہ سی پی این ای اور دیگر صحافتی تنظیموں سے مشاورت کرکے پیکا ایکٹ پر نظرثانی کرکے اور مثبت ترامیم کرکے نافذ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی پی این ای پیکا ایکٹ
پڑھیں:
اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا ، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔اختر مینگل نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے ، چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی ۔