کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے مبینہ کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کے نئے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کو 5 روز جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو عدالت میں پیش کیا، دوسرے مقدمے میں فرحان ملک پر کال سینٹر کے ذریعے غیرملکیوں سے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

فرحان ملک کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق 25 مارچ کو گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا تھا، اس دوران 2 ملزمان اطیر حسین اور حسن نجیب کو گرفتار گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان غیر ملکیوں سے فراڈ میں ملوث ہیں، سافٹ ویئر کے ذریعے غیر ملکیوں سے ان کا خفیہ ڈیٹا حاصل کیا جارہا تھا، گرفتار ملزمان نے بتایا ہے کہ یہ کام فرحان گوہر ملک کے کہنے پر ہورہا ہے، ملزمان فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیے تھے۔قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے 21 مارچ کو فرحان ملک کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صحافی فرحان ملک غیر ملکیوں سے فرحان ملک کو ایف ا ئی ا

پڑھیں:

          جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی

 راولپنڈی( آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی کر دی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ   پیر کوچھٹی پر تھے ، اس حوالے سے تمام ملزمان کو جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔ پیر کو سماعت پر دو اہم گواہان مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا، مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التوا کا شکار ہے اور اب تک 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •           جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی
  • اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری
  • پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم