نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ جمہوری رویوں کے منافی ہے: ملک محمد احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ جمہوری رویوں کے منافی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بطور وزیرِ اعظم قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت سے انکار کیا تھا۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت کو کمزور کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے، پاکستان کی گورننس میں بڑے پیمانے پر ریفارمز ناگزیر ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومتیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمے دار ہیں، اگر صوبائی حکومت فورسز کو آپریشن سے روکتی ہے تو حالات کی ذمے داری بھی قبول کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان
پڑھیں:
کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
کراچی:شہر میں ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت اراکین اسمبلی پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے انتظام کے لیے متعارف کردہ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، دیگر اراکین میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور اراکین صوبائی اسمبلی آصف خان، فاروق اعوان، سعدیہ جاوید، افتخار عالم، طحہ احمد، شبیر قریشی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ، سیکریٹری محکمہ قانون، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس رکن کے ساتھ ساتھ سیکریٹری کے طور پر شامل ہیں۔
کمیٹی کی ذمہ داری کراچی میں ٹریفک کے لیے متعارف کردہ ای چالان سسٹم 2025 کا جامع جائزہ لینا، ٹریفک جرمانوں سے متعلق پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا اور سسٹم کو مؤثر اور صارف دوست بنانے کی سفارشات تیار کی جائیں گی اور ای چالان سسٹم کا مکمل تجزیہ کیا جائے گا۔