صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ایف آئی اے نے دو روز قبل سینئر صحافی فرحان ملک کو پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اب انہیں4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔فرحان ملک کے وکیل نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کے حکم کے برعکس کارروائی کی ہے۔دوسری جانب ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔ایمنڈ نے ایف آئی اے کی کارروائی کو بدنیتی قرار دیتے ہوئے فرحان ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا پیکا قانون کو صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔پی ایف یو جے نے کہا کہ ایف آئی اے کا یہ اقدام آزادی اظہار کو دبانے کی کھلی کوشش ہے۔مزید برآں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جانا جمہوریت کی نفی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے 5 کارکنان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سنادیا، سول جج ممتاز ہنجرا نے اپنے فیصلے میں عدالت نے عالیہ حمزہ، نعمان اور عادل منیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جب کہ محمد احد اور شمیم آفتاب کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے احکامات دے دیئے گئے۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ راولپنڈی میں فلسطین پر یوتھ کنوینشن تھا ان کو اس سے بھی ڈر لگا، ان سے پوچھا جائے رات سے ہمیں کیوں حبس بیجا میں رکھا؟ ہمارے لیے ایک نئی ایف آئی آر ایک نیا میڈل ہے لیکن کیا تفتیشی افسر عدالت کے سامنے حلف دے گا؟ پولیس پر کسی نے پتھراؤ نہیں کیا، پولیس سے پوچھیں ان کے سامنے میں کھڑی تھی، ایک پتھر بھی کسی نے نہیں مارا، گرفتار کرنے والے چار پولیس اہلکار تھے میں نے ورکروں کہا تھا پرامن طور پر چلے جائیں، میں نے پولیس سے کہا تھا کارکنان کو گرفتار نہ کریں مجھے کرنا ہے تو کریں، میں اپنے کارکنان کو بچانے کیلئے ہر حد تک جاؤں گی، ظلم جتنا مرضی کرلیں ہم ہنس کر سہیں گے۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت عالیہ حمزہ ودیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، عالیہ حمزہ کیخلاف تھانہ ائیرپورٹ نے مقدمہ درج کیا، مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد افضل سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا، جس کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سڑک بلاک کر کے احتجاج اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، مقدمے میں 35 افراد نامزد ہیں، 2 خواتین سمیت 5 کارکنوں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔