2025-04-23@21:05:24 GMT
تلاش کی گنتی: 63
«داخلوں کے سلسلے میں»:
غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع کے مطابق آج منگل کو علی الصبح اسرائیل نے پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے علاوہ بیت لاہیا، بیت حانون اور خان یونس کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی حصے اور رفح میں دس سے زیادہ گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا میں فضائی حملے کے نتیجے میں بلدیہ کے زیر انتظام بلڈوزر اور دیگر...
عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد دیتی ہوں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ان فوڈ چین میں 25 ہزار پاکستانی ملازم ہیں، فوڈ چین پر حملوں میں جاں بحق ہونے والا بھی پاکستانی تھا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، کسی کو بھی امن و امان خراب...
گل شاہ: ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے عہدیداران اور کارکنوں پر ہوئی ہے۔ایف آئی آر میں ضلعی صدر سید جلال شاہ ، حیدر شورو، حکیم بروھی ، جاوید جانوری ، اور چار دیگر افراد نامزد ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے...
— فائل فوٹو نارووال میں پولیس نے ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق پولیس کو سروال جنگل سے ماں بیٹی کی لاشیں ملی تھیں۔ سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتارسیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دونوں خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ تینوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں اور نسل کشی کے خلاف مالدیپ نے احتجاجاً ملک میں اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے افراد کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ حکومتی بیان...

گمشدہ شہری کے نمبر سے نامعلوم شخص کی کال آئی کہ درخواست واپس لے لو تو اسے چھوڑ دینگے: عدالت میں وکیل کا بیان
سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے شہری کی گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لاپتہ شہری کے دوسرے نمبر کے کال ریکارڈ طلب کر لیے۔دورانِ سماعت ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر، ایف آئی اے اور نادرا حکام عدالتی احکامات پر عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا نے لاپتہ شہری کے اہلِ خانہ کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گمشدہ شہری کے اپنے نمبر سے نامعلوم شخص کی کال بھی موصول ہوئی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گمشدہ شہری کی اہلیہ نے اس کا صرف ایک ہی نمبر فراہم کیا ہے، جبکہ خاتون سے...
روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 ہلاک،80سے زائد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز سومی (آئی پی ایس )یوکرین نے کہا ہے کہ سومی شہر پر روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں 2روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کی جب کہ یہ حملہ اس سال یوکرین پر کیے جانے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے، انہوں نے روس کے خلاف سخت بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ بھی...
یوکرین نے کہا ہے کہ سومی شہر پر روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں 2روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کی جب کہ یہ حملہ اس سال یوکرین پر کیے جانے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے، انہوں نے روس کے خلاف سخت بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ بھی کیا۔ یوکرین کے صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ "صرف بدمعاش ہی ایسا کام کر سکتے ہیں، عام...
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا...
پشاور(نیوز ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں...
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی...
فوٹو: فائل سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان زیرحراست ہیں، قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مشکوک ملزمہ کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے، مزید تفتش کے بعد صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور صحافی کا موبائل فون برآمد کیا جائے گا، صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی لاش گزشتہ روز کھیت سے...
ری پبلکن لیڈر ہوآن پابلو سیگورا نے امریکا کی ریاست ورجینیا کے سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ ریاست کے گورنر گلین ینگ کین Glenn Youngkin نے ہوآن پابلو سیگورا سے انکے عہدے کا حلف لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیگورا کامرس اور تجارت کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے انتہائی قابل ہیں۔ گورنر نے یقین ظاہر کیا کہ سیگورا کی بدولت ورجینیا کاروبار کیلئے بہترین مقام بن کر ابھرے گا۔ سیگورا اس سے پہلے ریاست کے چیف ڈپٹی سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ تھے۔ رچمنڈ سے تعلق رکھنے والے سیگورا ہیلتھ کیئر اور میزبانی کی صنعتوں سے وابستہ رہے ہیں اور Youth for Tomorrow کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔ وہ...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ,گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کے بعد ان کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ Post Views: 1
پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں ملک میں تشدد اور سیکیورٹی آپریشنز میں تیزی آئی، اور نومبر 2014 کے بعد پہلی بار دہشتگردوں کے حملوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تھنک ٹینک نے مارچ کے مہینے کے دوران 105 حملوں کی اطلاع دی، جس کے نتیجے میں 228 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 73 سیکیورٹی اہلکار، 67 شہری شامل ہیں، جب کہ 88 دہشتگرد بھی مارے گئے، مزید برآں، 258 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سیکیورٹی اہلکار اور اتنی ہی تعداد میں عام شہری شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے انسداد دہشتگردی کی...
اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز غزہ:اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے...
جعفر ایکسپریس حملے کے پیچھے بیرونی عناصر ، ملوث افراد کا پیچھا کرینگے، صوبائی وزرا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے صوبائی وزرا اور ترجمان بلوچستان حکومت نے پریس کانفرنس میں بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عناصر ملوث ہیں ، دہشتگردی میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے۔ وزرا نے کہا کہ کون دہشتگرد ہے کون نہیں فرق واضح کرنا ضروری ہے، بلوچستان اسمبلی مذاکرات کا سب سے بڑا فورم ہے، وزیراعظم نے بھی بات چیت کی دعوت دی۔ کوئٹہ بلوچستان کے صوبائی وزرا اور ترجمان حکومت نے پریس کانفرنس میں بلوچستان میں...
ملک بھر میں گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں، بھاری بھر کم بلوں کی ایک بڑی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے ہیں کہ جن کے تحت حکومت کو اربوں روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ان آئی پی پیز کو ادا کرنے ہوتے ہیں، اس ادائیگی کے لیے صارفین سے فی یونٹ اضافی رقم وصول کی جاتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر توانائی محمد علی کی قیادت میں ٹاسک فورس تشکیل دی تھی کہ جس نے ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرکے نئے معاہدے کرنے تھے تاکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی لائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے...
امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسرِنو نظرثانی کی جائے گی اس فیصلے کا بنیادی مقصد امریکہ کو غیر ملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ویزا پابندیوں کے حوالے سے مختلف معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے اور حتمی فیصلے سے پہلے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے گا مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ صدر...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج 22 مارچ کے دن ہم سب رات 8 بجکر 30 منٹ پر لائٹیں بند کرکے، آگاہی و شعور پیدا کریں. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ارتھ آور کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر پیغام جاری کیا، کہا کہ آئیں، سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک سب پاکستانی متحد ہو جائیں. انہوں نے کہا کہ عمل کی ترغیب، بیداری پیدا کرنے، افراد، کاروبار اور کمیونٹیز کو (ماحولیاتی تحفظ اور اپنے سیارے کی بہتری کے حوالے سے) پائیدار طریقوں کو اپنانے اور با اختیار بنانے کے لئے (ارتھ آور) کی اس علامتی مشق کا حصہ بنیں. بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے...

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت ، آئیے ارتھ آور کے موقع پر سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک 22 مارچ کو رات 8:30 بجے اپنی روشنیاں گل کردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے ارتھ آور کے موقع پر سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک۔(جاری ہے) 22 مارچ کو رات 8:30 بجے اپنی روشنیاں گل کردیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کرکے اس علامتی اقدام میں حصہ لیں تاکہ اس عمل کی ترغیب دی جاسکے، آگاہی پیدا کی جاسکے اور افراد، کاروباری اداروں اور برادریوں کو پائیدار طریقوں کو اپنانے کے لئے بااختیار بنایا جاسکے۔\932
ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ میں شہادت امام علی (ع) کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے، جبکہ مرکزی جلوس آج رات برآمد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم علی علیہ السلام کے سلسلے میں ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ جس میں عزاداروں نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت پر پرسہ دیا۔ ہزارہ ٹاؤن میں برآمد ہونے والی روایتی ماتمی جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے کی، جبکہ علاقے کے مختلف ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور ماتمداری کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ مختلف رضا کار اداروں کی جانب سے سبیلوں اور میڈیکل کیمپس کا بھی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے اس موقع پر پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے، سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی میں معلومات کے تبادلے اور عملی تعاون...
راولپنڈی اور اسلام اباد بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد حمزہ اور رومان راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے، دہشت گردوں سے دستی بم ۔ بھاری مقدار میں بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر اور دیگر سامان برآمد...
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے یرغمالی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے کارروائی کرتے رہیں گے۔ ادھر حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے غزہ میں جارحیت نہ رکنے پر اسرائیل تک حملے بڑھانے کی دھمکی دیدی۔ واضح رہے کہ منگل کو اسرائیل نے غزہ جنگ بندی یکطرفہ...
اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، قطر، ایران سمیت دیگر ممالک نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے قیدی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے، کارروائی کرتے رہیں گے۔...
غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج صبح سویرے سے قابض فوج کے متعدد حملوں اور قتل عام کے نتیجے میں اب تک 404 شہید اور 562 زخمی غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کے ہاتھوں ہولناک قتل عام میں شہداء کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 562 زخمی ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج صبح سویرے سے قابض فوج کے متعدد حملوں اور قتل عام کے نتیجے میں اب تک 404 شہید اور 562 زخمی غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں...
کراچی(نیوز ڈیسک) کورنگی کے علاقے سے سرکاری لائن سے بڑی مقدار میں آئل چوری کے معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا ہے اور چند پولیس افسران کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سرکاری لائن سے آئل چوری میں ملوث 6 ملزمان کی نشان دہی پر زمان ٹاؤن سے ایک اور آئل ٹینکر پکڑا گیا ہے، پولیس نے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا، پکڑے جانے والے ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل موجود ہے۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے بڑے پیمانے پر آئل چوری کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر کے 25...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) ذرائع کے مطابق پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستانکے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ان تازہ حملوں کی ذمہ داری بھی کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی، (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔ نوشکی میں خودکش حملے کااصل ہدف کون؟ ضلع چاغی میں تعینات ایک سینئر سکیورٹی اہلکار رؤف بلوچ کہتے ہیں کہ خودکش حملے کا نشانہ بننے والا قافلہ بسوں اورچھوٹی گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے...

افغان شہری،متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائینڈ:امریکہ کے حوالے کیے جانے والا دہشت گرد محمد شریف اللہ کون ہے؟
افغان شہری،متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائینڈ:امریکہ کے حوالے کیے جانے والا دہشت گرد محمد شریف اللہ کون ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )محمد شریف اللہ، جسے جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، داعش خراسان کا ایک اہم رکن ہے، جو افغانستان میں سرگرم داعش کا ایک دھڑا ہے۔ شریف اللہ 30 جولائی 1986 کو افغانستان میں پیدا ہوا تھا، جو 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران ایبے گیٹ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجی اور تقریبا 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔ شریف اللہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز 2016 میں داعش خراسان میں شمولیت سے ہوا۔...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، ساتھہ ہی شہداء کے درجات کی بلندی، پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ فیصل کریم کنڈی نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، بنوں کینٹ پر حملہ میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے...
بنوں کینٹ حملے میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، فیصل کریم کنڈی
— فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے دبئی کو مطلوب ملزم حارث محمود کے حوالے سے جیل انتظامیہ اور ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ میں دبئی کو مطلوب ملزم حارث محمود کی والدہ کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی۔عدالتی معاون بیرسٹر عامر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دبئی کو مطلوب تھا، اس کے خلاف گرین نوٹس جاری ہوا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، بعد میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ پاکستان میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتارپاکستان میں قتل، اقدامِ قتل...
ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں فروری کے دوران کم شدت کے تقریباً 22 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اگرچہ زلزلوں کی بار بار آنے والی اطلاعات لوگوں کو پریشان کر دیتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معمولی زلزلے کی سرگرمیاں دراصل ’سلور لائننگ‘ ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھٹکے پلیٹوں کے اندر جمع شدہ توانائی...
پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانیوالے کانوائے سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سکیورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے کانوائے پر تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر...
پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد کو گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائی سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سیکورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہاتھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر حاجی کریم...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت میں خصوصی نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بمباری کے بعد کے مناظر کی وہ تصاویر پیش کی گئیں جو اِس سے پہلے منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر تباہ کن بم حملے کی اسیویں برسی سے قبل سومیدا وارڈ کے تاریخ و ثقافت کے ایک عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے 10 مارچ 1945 ء کے ہولناک فضائی حملے میں تقریباً ایک لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ یہ تصاویر ایک مقامی فوٹو اسٹوڈیو نے فراہم کی ہیں اور اب پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں ،جو تباہ کاری کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود 53 اشیا میں زندہ بچ جانے والوں کے نقشے اور ڈرائنگ...
پاراچنار: لوئر کرم کے علاقے مندوری اور اوچت میں 17 فروری کو پاراچنار جانے والے قافلے پر ہونے والے حملے میں ملوث 57 دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل اور لوٹ مار کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی آر میں درج ہےکہ ٹل سے پاراچنار جانے والے 63 گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں ٹی ٹی پی سے وابستہ 57 دہشت گرد اور دیگر نامعلوم حملہ آور شامل تھے، حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار اور ایک ڈرائیور شہید ہوئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں نے ٹرکوں سے سامان لوٹا، 19 گاڑیوں کو نذر...
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم کے علاقہ بگن اوچت میں کانوائے پر حملہ اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم میں بگن اوچت میں قافلے پر فائرنگ میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 17 فروری کو کانوائے پر حملے میں ملوث تھے جبکہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں...
سٹی42: حکومت نے کرم میں بد امنی اور سڑک سے گزرنے والے خوراک اور اشیائے ضروریہ لے جانے والے قافلوں پر فائرنگ کا سلسلہ نہ رکنے کے سبب لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کےگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق فیصلہ...
سعید احمد: پاکستان ریلوے میں اہم تبدیلی کے تحت محکمہ ریلوے کے تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیں۔ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلے کے اختیارات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے بین الڈویژن تبادلے بھی کر سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلوں کے لیے کیڈر کنٹرول ہیڈکوارٹر سے منظوری لینا ضروری ہو گا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کا اپنے ڈویژن میں تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی...
کراچی:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 1.23 روپے سستی کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ ریلیف ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فروری 2025 کے بلوں میں ہوگا۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق نومبر 2024 کے ایف سی اے کی بنیاد پر کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 1.77 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی اور جنریشن مکس میں تبدیلی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایف سی...
اپنی ایک کال میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سمیت عرب و اسلامی اقوام اور دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں سے مظلوم فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے پر مبنی امریکی-صیہونی سازشوں سے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑے ہونیکی اپیل کی ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین و دیگر عرب ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھناؤنے منصوبوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور جمعہ، ہفتہ و اتوار کے روز منعقد ہونے والی عالمی بیداری مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے...
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی۔ ملک بھر کی طرح کشمور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی طرف سے نکالی گئی۔ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے پینافلیکس اٹھاکر رکھے تھے جس میں کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی علمدار چوک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور اسسٹنٹ کمشنر کشمور رضا علی سومرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ریلی میں کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندو برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی 76 سال سے بھارتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) پاکستان میں پولیو کی روک تھام کی مہم میں شامل ویکسینیٹرز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر رواں سال حفاظتی انتظامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔ پولیس اہلکار زرمت خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والا پولیس اہلکار پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے جمرود ٹاؤن میں پولیو ویکسینیٹرز کی حفاظت پر مامور تھا۔ زرمت خان کے مطابق، ''دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے اس پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔‘‘ دنیا بھر میں اب صرف پاکستان اور افغانستان ہی دو ایسے ممالک ہیں، جہاں پولیو کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ عسکریت پسند عناصر...
لندن پولیس نے شریف فیملی کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے دعوی کیا ہیکہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملیکے خطرے سے آگاہ کیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان...
جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلیوں کی تنخواہوں میں اضافہ بھی مسترد کرتے ہیں، ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت نہیں سوچ رہی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف...
دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں، 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2 معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جو کہ ایک مسجد کے قریب ہوا، مستونگ حملے میں شہید ہونے...
دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں ۔ 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔ 29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جوکہ ایک مسجد کے قریب ہوا۔ مستونگ حملے میں شہید ہونے والی ایک کم سن بچی کا والد اپنی معصوم بچی کی تصویر لیے غم سے نڈھال ہے۔ بی ایل اے کے دل دہلا دینے والے حملوں کی ذمے داری خود بی ایل اے نے قبول کی۔ گزشتہ برس بھی بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی پر لوگوں کو سزائیں ہوچکی ہیں، اب کمشن کیا تحقیقات کرے گا، انہوں نے تین حملے کر کے دیکھ لیا اور آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں۔ جوڈیشل کمشن کوئی ٹرانزیکشن تو نہیں ہوئی ہے جس پر کسی کو اعتراض ہے کسی کو نہیں ہے۔ 2013 کے انتخابات میں 35 پنکچر سے لے کے فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمشن میں کرلیں، اس کمشن میں سب دھرنے بھی آجائیں، 9 مئی اور26 نومبر بھی آجائے۔ 9 مئی پہلے ہی کلیئر ہو چکا ہے، لوگوں کو سزائیں ہو چکی ہیں، 9 مئی پر لوگوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے،...
متحدہ عرب امارات کو ہر روز 2 لاکھ سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان سائبر حملوں کا نشانہ سٹریٹیجک سیکٹر ہے۔ اس تشویشناک صورتحال کا اظہار متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل کی طرف سے کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ سائبر حملے 14 مختلف ملکوں سے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم متعلقہ اداروں نے ان حملہ آوروں کے علاقوں کی کامیابی سے نشاندہی کر لی ہے اور ان کا توڑ بھی کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان سائبر حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری شعبے ہیں۔ جبکہ 30 فیصد سائبر حملے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر کیے جا رہے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجارنے سابق ایم پی اے میر غالب ڈومکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے حوالے سے ضلعی پولیس کو باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کا کوئی مذہب یا شناخت نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ کسی نہ کسی حلیے یا لبادے میں موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی ممبر پر حملے میں ملوث ایک ڈاکو مارا جاچکا ہے۔یہ کوئی قبائلی جھگڑا ہے اور نہ ہی کسی کو بھی ایسا تاثر قائم کرنیکی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر عابد جتوئی...
کرم (آن لائن)لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز(عارضی بے گھر افراد کیلئے) کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اورعدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیے جارہے ہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے شرکاء کو موجودہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے 19 اجلاسوں میں 518 فیصلے کیے گئے ہیں، 486 فیصلوں پر عمل درآمد ہو چکا ہے، 7 فیصلوں پر عمل درآمد جاری جبکہ 25 فیصلوں پر عمل درآمد تاخیر کا شکار ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی کی جانب سے کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی مجموعی صورتِ حال پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔اس دوران علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ جن فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوا، اگلے اجلاس تک ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں، جاری...
چینی صدر کی جانب سے چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14 ویں قومی کانگریس کی تیاری کے لئے ایک اہم سال ہے۔ فریقین کو اعلیٰ سطح کے...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14 ویں قومی کانگریس کی تیاری کے لئے ایک اہم سال ہے۔ فریقین کو اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے سیاسی قائدانہ کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ باہمی فائدہ مند تعاون میں مزید...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی نے سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں کیا ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے دیے گئے یا نہیں؟ پیش کردہ شواہد کا معیار بھی دیکھنا چاہتے ہیں. کیا آرمی ایکٹ میں بعد میں کی گئی ترامیم کو 9 مئی پرلاگو کیا جاسکتا ہے؟جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی. وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھے۔جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ کونسے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے؟ اپنے دلائل منگل تک مکمل کرلیں. جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی...
اسد قیصر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کو القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا پہلے سے معلوم ہے۔خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے، یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا کو القادر ٹرسٹ کیس کا پتہ ہے کہ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے، یہ ادارہ منافع بخش نہیں اور نہ اس سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ ملا۔ کیس میں شفاف ٹرائل نہیں ہوا، نہ...
وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ1962ء میں پاکستان کے شہر سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے طب اور سرجری میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد انہوں نے 1992ء میں کسٹمز میں اسسٹنٹ کلیکٹر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا اور بعدازاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں چیف کلیکٹر (کسٹمز) کے عہدے تک پہنچ گئے۔ انہوں نے 29 ستمبر 2021ء کو وفاقی ٹیکس محتسب کا حلف اٹھایا۔ ڈاکٹر آصف ایک مصروف سرکاری افسر ہونے کے باوجود گزشتہ 30 سال سے روزانہ غریب اور نادار مریضوں کا معائنہ اور علاج کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان بھر میں ہسپتال، موبائل کلینک، 43 ڈسپنسریاں، کمیونٹی ویلفیئر سینٹرز اور سکول بھی قائم...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...