غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں اور نسل کشی کے خلاف مالدیپ نے احتجاجاً ملک میں اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے افراد کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی عوام سے مضبوط یکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف سخت مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ مالدیپ کی پارلیمان میں یہ بل ابتدائی طور پر مئی 2024ء میں پیش کیا گیا تھا جو متعدد ترامیم کے بعد اب منظور کر لیا گیا ہے اور صدر محمد معیظو نے پارلیمان کی منظوری کے بعد قانون پر دستخط کر دیے۔ خوبصورت سیاحتی مقامات کے لیے مشہور مالدیپ میں ہر سال اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد سیاحت کی غرض سے آتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: داخلے پر پابندی مالدیپ نے ملک میں کے خلاف

پڑھیں:

سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد

لاہور(نیوز ڈیسک)ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد کردی گئی ،لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے میٹرز کی پرچیز پرپابندی لگائی، کمپنی کے تمام دفاتر کو مزید این او سی جاری کرنے سے روک دیا گیا، صارفین کو سمارٹ میٹرز کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے ، قبل ازیں میٹرز کا سٹاک نہ ہونے پرمارکیٹ سے خریداری کا این و سی جاری کیا گیا،این او سی لیکر انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین خریداری نہ کر سکے،لیسکو نے عیدالفطر کے بعد روایتی ایل ٹی ٹی او یو میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی تھی،پابندی لگنے سے صارفین کو لیسکو اور مارکیٹ سے میٹرز نہیں ملے تھے،لیسکو کو سٹاک ملنے پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کرنے کی ہدایت کر دی گئی
مزیدپڑھیں:طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ

متعلقہ مضامین

  • امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار
  • کراچی: رکشہ مالکان کے احتجاج کے باعث پریس کلب و اطراف میں ٹریفک جام
  • سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک
  • پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
  • کوئٹہ، افغان شہریوں کی انخلاء میں تیزی، کارروائیاں جاری
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید