2025-04-22@00:43:40 GMT
تلاش کی گنتی: 51
«ایک بڑے»:
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)قابل تجدید توانائی کے ایک نئے دور کا آغازکرنے کی صلاحیت کے ساتھ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے ایک انقلابی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو شمسی پینلز کو نہ صرف دن بلکہ رات کے وقت، چاندنی میں، اور یہاں تک کہ بادلوں یا بارش کے دوران بھی بجلی پیدا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ بریک تھرو اُس دیرینہ مسئلے کا حل ہے جس کا سامنا روایتی سولر پینلز کو ہمیشہ سے رہا ہے، یعنی رات کے وقت بجلی پیدا نہ کر پانا۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے رات کے وقت بھی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ یہ طریقہ ”ریڈی ایٹو کولنگ“ یعنی تابکار ٹھنڈک پر مبنی ہے۔...
کہتے ہیں فلمی دنیا میں قسمت کا کوئی بھروسہ نہیں۔ کبھی چھوٹے بجٹ والی فلمیں باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دیتی ہیں تو کبھی بڑے سپر اسٹارز اور بھاری بھرکم بجٹ والی فلمیں تہہ تالاب ثابت ہوتی ہیں۔ بھارت کی ایسی ہی ایک ناکام مہنگی ترین فلم نے بڑے سپر اسٹارز کی موجودگی کے باوجود اپنے بنانے والے کو دیوالیہ کردیا۔ 1991 کی یہ دلچسپ داستان ’شانتی کرانتی‘ فلم کی ہے جس نے چار زبانوں (ہندی، تامل، تیلگو اور کنڑا) میں ایک ساتھ ریلیز ہو کر تاریخ رقم کرنی تھی، مگر تاریخ میں بھارت کی سب سے بڑی فلمی ناکامی کے طور پر درج ہوگئی۔ اس فلم میں اس وقت کے تین بڑے سپر اسٹارز رجنی کانت، ناگارجن اور...
ایک اور بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا جہاں صلاحیتوں سے زیادہ کسی بڑے خاندان کی اولاد ہونا اہم ہے۔ بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوشرت بھروچا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شکوہ کا ہے کہ بالی ووڈ میں ہمیں سب سے زیادہ سامنا جس مسئلے سے ہوتا ہے وہ نیپوٹزم ہے۔ اداکارہ نوشرت بھروچا نے کہا کہ اپنے بل بولتے پر بالی ووڈ میں آنے والوں کو اسٹار کڈز سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ نوشرت بھروچا نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فلموں میں زیادہ مواقع ان اداکار فیملی کے بچوں کو ہی میسر ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس لیے نو وارد فنکار جن کا آگے...
معروف میزبان، مذہنی اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حال ہی میں طوبیٰ عامر نے ندا یاسر کے پروگرام میں دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ وہ شوبز انڈسٹری اور اداکاری کی دنیا میں اتفاق سے آگئیں انہیں اداکاری کا شوق تھا نہ ہی کوئی ارادہ۔ طوبیٰ انور کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی تھی اور انہیں جھوٹا قرار دیا جارہا تھا۔ ایسے میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ان پر طنز کے تیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ''دہشت گردوں اور دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ اور صاف کرنے‘‘ کے لیے اس علاقے میں اپنی موجودگی کو وسعت دے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا، ''کارروائی میں توسیع سے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا جائے گا، جسے اسرائیلی سکیورٹی زونز کا حصہ بنا لیا جائے گا۔‘‘ خان یونس کے دو گھروں پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 20 ہلاکتیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسرائیل غزہ پٹی کے کتنے حصے پر قبضہ کرنے جا رہا ہے۔...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کی ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے متعدد افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ یہ ترقیاں آزاد جموں و کشمیر سول سرونٹس رولز 1977 اور پروموشن پالیسی 2015 کے تحت دی گئی ہیں۔ تاہم، تمام افسران کی تقرری ایک سال کی آزمائشی مدت سے مشروط ہوگی، اور کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔ اگر کسی بھی افسر کی بائیو میٹرک حاضری غیر تسلی بخش رہی یا کارکردگی مطلوبہ معیار پر پوری نہ اتری تو اس کی ترقی منسوخ کی جا سکتی ہے۔حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ترقی پانے والے...
لاہور (نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپی کے کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول نے بلوچستان اور خیبرپی کے کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے، کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ ہمیں بلوچستان اور خیبرپی کے پر خصوصی توجہ دینے کی...
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈراموں میں اداکاری سے کیوں گریزاں ہیں۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سید نور کی فلم 'تیرے باجرے دی راکھی' سے کیا تھا، تاہم یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنت مرزا کو مقبول ڈراموں 'پری زاد' اور 'ہم کہاں کے سچے تھے' میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی۔ جنت مرزا نے کہا کہ تقریباً...
لاہور: میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے آپریشن انتظامات کی بدترین حالت کا پول کھل گیا۔ میانوالی سے لاہورآنے والی میانوالی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کوچ بفلر کادوران سفر ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق کوچ 12353کا بفلرکندیاں اسٹیشن کے قریب ٹوٹا۔ پتا چلنے پر کوچ کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔ بفلر ٹوٹنے کا واقعہ رات دیر سے پیش آیا۔ Tagsپاکستان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مصری طفیلی جڑواں بچے "محمد عبدالرحمن جمعہ" اور اس کا بھائی اہل خانہ کے ہمراہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔(جاری ہے) مصر سے آتے ہی ان جڑواں بچوں کو شاہ عبداللہ کے خصوصی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ان کے حالات کا مطالعہ کرنے کے بعد ان کو الگ کرنے کے امکان پر غور کیا جائے گا۔
ڈاکٹر جمشید نظر ایک بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق جو لوگ مسائل ،مصیبتوں اور دکھوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی زندگی خوش دلی سے بسر کرتے ہیں وہ زیادہ عمر پاتے ہیں کیونکہ خوش رہنے کے باعث ان کے جسم کے تمام اعضاء بہتر انداز میں کام کرتے ہیں جس کا ثبوت کورونا وباء کے دوران بھی مل چکا ہے ۔کورونا سے متاثرہ افراد کو ایسی خوراک اور ملٹی وتامنز دیئے جاتے ہیں جن سے مریضوں کے اندر قوت مدافعت زیادہ پیدا ہوسکے اور قوت مدافعت تب ہی زیادہ بڑھتی ہے جب انسان میں خوش رہنے اور زندہ رہنے کی امیدزیادہ ہوتی ہے۔سن2011میں اقوام متحدہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ خوش رہنا ہرانسان کا بنیادی حق ہے...
پاکستان میں زرعی آمدنی پر ٹیکس کا نفاذ ہمیشہ سے ایک پیچیدہ اور متنازع مسئلہ رہا ہے۔ 75 سال تک ملک کا طاقتور زمیندار طبقہ کسی بھی قسم کے زرعی ٹیکس سے آزاد رہا جب کہ صنعتکار، تاجر اور عام شہری مختلف نوعیت کے ٹیکس ادا کرتے رہے۔ اب سندھ حکومت نے 2025 کے بجٹ میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت سالانہ چھ لاکھ روپے تک کی زرعی آمدنی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی جب کہ 5.6 ملین روپے سے زائد آمدنی پر زیادہ سے زیادہ 45 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ بظاہر یہ فیصلہ معاشی انصاف کی سمت میں ایک اہم قدم ہے لیکن سوال یہ...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں پے درپے دہشت گردی کے واقعات اور سانحہ جعفرایکسپریس کے بعد وزیراعظم کی ایڈوائس پر سپیکرسردارایازصادق کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کااہم ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا،جس میں سیاسی اور عسکری قیادت بیٹھ کر مشاورت کرے گی اور ملک کو خطرات سے نکالنے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کی جائے گی ،یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم ان کیمرہ اجلاس ہوگا شہبازحکومت کوقائم ہوئے ایک سال ہوگیا ہے اور اس عرصیمیں جہاں معاشی محاذ پر بہتری آئی ہے وہیں ملک کو سیاسی عدم استحکام کے علاوہ دہشتگردی کے خطرات کا سامناہے اور ایک سال میں دہشت گردی میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے،جب کہ بلوچستان کے...
چینی طرز کی جدیدکاری عالمی امن میں نئے اور بڑے کردار ادا کر سکتی ہے، سابق وزیراعظم لبنان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :لبنان کے سابق وزیر اعظم حسن دیاب نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری نہ صرف ایک ارب 40 کروڑ چینی عوام کی بہتر زندگی کی امنگوں کو پورا کر سکتی ہے بلکہ عالمی امن اور ترقی میں بھی نئے اور بڑے کردار ادا کر سکتی ہے۔ ایک کھلا چین عالمی سطح پر تیزی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور حقائق نے ثابت کر دیا ہے کہ چینی جدیدکاری نہ صرف چینیوں کو فائدہ پہنچاتی ہے، بلکہ دنیا کے لئے نئے مواقع...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل بہت اچھی پریس کانفرنس کی ہے، سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا رول پلے کیا ہے اور ملک کو ایک بہت بڑے سانحہ سے بچایا ہے، آرمی سکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے سانحہ سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چار دسمبر...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ اے پی ایس کی طرح بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحے سے بچا لیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے 4 دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور 23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی۔ 2 جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو تیسری میٹنگ ہوئی۔ ہم نے حکومت کے آگے 2 مطالبات رکھے تھے۔ حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حکومت اگر کمیشن...
برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے برکی کے نواح میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، کراس فائرنگ میں ایک خودکش دہشتگرد پکڑا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمدکیا گیا جب کہ فرار ہونے والے دہشتگرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ترجمان کے مطابق خودکش دہشتگرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور لاہورمیں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری آپریشن منطقی انجام کو پہنچ گیا، جعفر ٹرین میں 440 مسافر سوار تھے، ہم بڑے سانحے سے بچ گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سے پہلے 4 ایف سی جوان شہید ہوئے، دہشتگردوں کو پوری مہارت کے ساتھ جہنم واصل کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخلبولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت... وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپریشن کے دوران 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، دہشتگردوں نے انسانی جانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) پیر کے روز بندش کے سبب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہزاروں صارفین کے لیے دستیاب نہیں تھا، جس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پلیٹ فارم کو "بڑے پیمانے پر سائبر حملے" کا نشانہ بن گیا۔ مسک نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "ایکس کے خلاف ایک بڑا سائبر حملہ ہوا، جو (ابھی بھی جاری) ہے۔" ٹرمپ سے انٹرویو میں مسک نے کیا سوالات پوچھے؟ انہوں نے دعوی کیا، "ہم پر ہر روز ہی حملہ ہوتا ہے، لیکن یہ بہت سارے وسائل کے ساتھ کیا گیا تھا۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس میں "یا تو ایک بڑا، مربوط گروپ اور یا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) محض تین سال کے مختصر عرصے میں ٹیمو، ایمازون اور دیگر مغربی آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز کے سامنے ایک بڑے حریف کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ تقریباﹰ دس ملین مصنوعات، جن میں کپڑے، کھلونے، الیکٹرانکس اور بیوٹی پروڈکٹس شامل ہیں، انتہائی کم قیمتوں پر فروخت کرتا ہے۔ سال 2024 کے پہلے نو مہینوں میں ٹیمو نے 40.3 بلین ڈالرکمائے، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد زیادہ رقم ہے۔ مارچ 2023 میں YouGov کے ایک سروے کے مطابق، تقریباً 90 فیصد امریکی ٹیمو سے واقف ہیں اور ایک چوتھائی صارفین نے کہا کہ وہ دوبارہ اس پلیٹ فارم سے خریداری کریں گے۔ شیئِن...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے کیونکہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا۔ محمد حفیظ نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق کھلاڑیوں نے 1996، 1999 اور 2003 کے ایونٹ بُری طرح ہارے حالانکہ ہم ایک فائنل میچ جیت سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ Big one from Hafeez ???? pic.twitter.com/4vuDxckAyZ — صالح (@iiisaleh2_0) March 5, 2025 انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے کھلاڑی میگا سپر اسٹارز تھے لیکن آئی سی سی کا کوئی ایونٹ جیت کر ہمیں متاثر نہیں کرسکے...
پراپرٹی ڈویلپر عمران ایگرا کا کہنا ہے کہ موجودہ معاہدے کے تحت نیویارک شہر کی انتظامیہ 2026 کے وسط تک کرایہ ادا کرتی رہے گی، حالانکہ وہ جون تک ہوٹل میں تارکین وطن کی پناہ گاہ کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے معروف شہر نیو یارک کے قلب میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی مہاجرین کی پناہ گاہ میں تبدیلی کی وجہ بننے والی منافع بخش لیز ختم ہونے کے قریب ہے، لیکن کئی آپشنز موجود ہیں اور دلچسپی رکھنے والی پارٹیز انتظار کر رہی ہیں، پاکستان کے مفادات محفوظ نظر آتے ہیں تاہم، اس جائیداد کا طویل مدتی مستقبل ابھی تک طے نہیں ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک کے پراپرٹی کے ماہرین...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا۔وزیرِ اعظم نے بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراجِ عقیدت اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک، تصاویر جاریسیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ وزیرِ اعظم نے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے...
اسرائیل میں 3 بسوں میں دھماکے، نیتن یاہو کا مغربی کنارے میں بڑے آپریشن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز تل ابیب کے جنوب میں بٹ یام میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے بارے میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ’مشتبہ دہشت گردانہ حملہ‘ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔’اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی...
گزر گیا جو زمانہ اسے بھلا ہی دو جو نقش بن نہیں سکتا اسے مٹا ہی دو گزرا زمانہ، گزرا وقت، گزرے بڑے لوگ یاد ماضی کی طرح آج بھی کم از کم میرے جیسے لوگوں کے دلوں میں آباد ہیں۔ اس لئے کہ میں اس زمانے کا جس کا میں ذکر کرنے جا رہا ہوں۔ میں اس کا ہمسفر تھا۔کامیاب زمانوں کے کامیاب لوگ یعنی جہاں زمانے نے ان کو عزت دی وہاں وہ بھی زمانے کو اپنے نام سے منسوب کر گئے۔ فرانس کے سابق صدر ڈیگال مرحوم کا قول ہے کہ عظیم انسانوں کے بغیر کوئی کام عظیم نہیں ہوتے۔ وہ کیوں عظیم ہوتے ہیں تو ڈیگال نے کہا کہ ان کے کئے کاموں میں ارادے کی...
ویب ڈیسک — افغانستان کے حکمران طالبان کےسفارت کاروں نے بدھ کے روز راطلاع دی کہ پڑوسی ملک پاکستان اپنے علاقے سے لگ بھگ تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کو بڑے پیمانے پر تیزی سےوطن واپس بھیجنے کے ایک منصوبے پرعمل درآمد کررہا ہے۔ اسلام آباد میں طالبان کے زیر انتظام سفارت خانے نےایک بیان جاری کیا ، جس نے پولیس کی جانب سے پاکستان کے دار الحکومت اور اس سے متصل شہر راولپنڈی سے قانونی پناہ گزینوں سمیت ، افغان شہریوں کی گرفتاری اور انخلا کے لیے جاری پکڑ دھکڑ کے بارے میں کئی روز کی بے یقینی ختم کر دی ۔ No media source now available افغان...
پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم صنم تیری قسم کی شاندار ری ریلیز کے بعد اس کے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اس فلم کے ہدایتاکار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ایک سوال کے جواب میں امکان ظاہر کیا ہے کہ مداحوں کی خواہش پر صنم تیری قسم 2 کیلئے شردھا کپور کو مرکزی کردار کیلئے تصویر کیا جاسکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) ایک سوشل میڈیا صارف...
15فروری ایک بہت خوبصورت دن دیکھنے کو ملا۔ لاہور جم خانہ کی اپنی ایک بہت بڑی تاریخ ہے۔ اس کو لکھنے والے بڑے سیاستدان، بیوروکریٹس، سرمایہ کار، ٹریڈ سیاست کی بڑی کارپوریٹ کلاس پاکستان بھر کے بڑے لوگ جن کا تعلق چاروں صوبوں سے جڑا ہوا ہے وہ سب شامل ہیں۔ یہ دن اس لئے بھی خوبصورت تھا کہ یہ سالانہ انتخابات کا ماحول لے کر آتا ہے۔ ایک فروری کا ماہ گرمی اور سردی دونوں موسموںکا احساس دلاتے ہوئے امیدواروں اور ووٹرز کے جھرمٹ میں خاص کر ووٹ لینے اور ووٹ دینے والوں کے درمیان بہت ہی خوبصورت منظر بھی دیکھا۔ اس سے پہلے گزشتہ سال ستمبر میں، میں نے ٹریڈ باڈیز کے انتخابات کو بھی دیکھا۔ اگران انتخابات...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنی 544ویں فلم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں وہ ساوتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پربھاس کو ’باہوبلی آف انڈین سنیما‘ قرار دیا۔ یہ فلم معروف ہدایتکار ہنو راگھوپودی کی ہدایت میں بن رہی ہے، جو اس سے قبل سپرہٹ فلم ’سیتا رامم‘ بنا چکے ہیں۔ فلم کو میتری مووی میکرز پروڈیوس کر رہے ہیں، جبکہ سدیپ چٹرجی اس کے سینماٹوگرافر ہیں۔ انوپم کھیر نے پوسٹ میں لکھا، "کمال کی کہانی ہے اور کیا چاہیے لائف میں؟" جس سے فلم کے زبردست ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ اداکار نے حال ہی میں او یو (OYO) کے...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،جب اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے تو نصرت قدم چومتی ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف بڑا ہدف عبور کر کے سی قومی سیریز کے فائنل میں رسائی بھرپور محنت کا نتیجہ رہی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے 353 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب کے لیے منصوبہ بندی کی اور ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا آغازملا تھا ،3 وکٹیں گریں تو سب چیزیں لیول میں آگئیں،18 اوور تک اسکرین نہیں دیکھی، پانچ، پانچ...
COLOMBO: سری لنکا میں آج ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہی گئی، ابتدائی طور پر اس کا سبب ایک بندر کو ٹہرایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں معمولات زندگی معطل ہو گئی، جبکہ اسپتالوں میں متعدد آپریشن منسوخ کرنا پڑے۔ سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کولمبو میں سیلون الیکٹرسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں آج صبح 11 بجے تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، انجنیئرز اور عملے نے 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد بجلی بحال کی۔ حکام کے مطابق اب بھی متعدد علاقے بجلی سے محروم ہے، جہاں بجلی...
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے جب کہ آل راؤنڈر مارکس اسٹونیس نے آج اچانک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل آل راؤنڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کیا کہا؟ آسٹریلیا نے بھی باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ کپتان پیٹ کمنز اور ساتھی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی اور سری لنکا کے خلاف دو ون ڈے میچوں...

افغا ن سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت، دہشتگردوں کی در اندازی اور سمگلنگ تین بڑے چیلنجزہیں،آئی جی ایف سی
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور شمالی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر تین بڑے چیلنجز ، غیر قانونی نقل و حرکت، دہشت گردوں کی سرحد پار سے دخل اندازی اور سمگلنگ کا سامنا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں آئی جی ایف سی نے کہاکہ تقریباً آٹھ سو ستر کلومیٹر کی پاک افغان سرحد کی ذمہ داری ان کی فورس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان میں 26 ایسے منصوبے ہیں جو قومی اہمیت کے حامل ہیں اور ایف سی کے دستے ان کی بھی سکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ میجر جنرل عابد مظہر نے پاکستان کی مغربی سرحد پر ایف سی کی ذمہ داری گذشتہ برس...
کاٹز کے دفتر نے وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کی تعریف کر رہے ہیں، جس سے غزہ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دنیا بھر کے مختلف مقامات پر منتقل ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے تحت غزہ کا کوئی بھی باشندہ کسی بھی ایسی جگہ ہجرت کر سکتا ہے جو اسے قبول کرنے پر رضامند ہو۔ کاٹز کے دفتر نے وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کی تعریف کر رہے...
لاہور: راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب پٹڑی کا ایک حصہ ٹوٹا ہونے کی اطلاع پر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔ فیصل آباد اور چیچو کی ملیاں کے درمیان پٹڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا، اگر ٹرین پٹڑی سے اترجاتی تو خوفناک حادثہ پیش آسکتا تھا اور قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔
مودی حکومت ایک منظم طریقے سے پریس کی آزادی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس نے پورے ملک اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ایک انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند مودی حکومت میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں صحافت کو بڑے پیمانے پر ریاستی جبر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت صحافیوں اور میڈیا اداروں کو سچائی لکھنے اور بیان کرنے کی پاداش میں سخت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے ملک میں میڈیا اداروں کو بھی اپنے تابع کر رکھا ہے تاہم جو صحافی یا صحافتی ادارے اپنی آزادی برقرار رکھنے اور سچائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیٹا پرائیویسی ڈے کے موقع پر، کاسپرسکی نے ان ایپلی کیشنز میں شامل نجی معلومات کے خطرات پر روشنی ڈالی ہے جنہیں ہم روزمرہ کے استعمال میں دیکھتے ہیں۔ ان میں سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ ساتھ ای کامرس ایپس، فٹنس اور صحت ٹریکنگ ایپس بھی شامل ہیں۔ جہاں یہ ایپس سہولت فراہم کرتی ہیں، وہیں یہ ذاتی معلومات جمع کرتی اور شیئر کرتی ہیں، جو صارفین کو پرافائلنگ اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات کا سامنا کراتی ہیں۔ صرف 2024 میں، کاسپرسکی نے دنیا بھر میں ویب ٹریکرز کے ذریعے 49 ارب سے زیادہ ایسے واقعات کا پتہ لگایا جن میں صارفین کے رویوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اے آئی کی مدد سے ڈیٹا ٹریکنگ اور پیش...
گلگت بلتستان میں احتجاج کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی نے 19 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا ہے۔ گلگت بلتستان کی عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز گلگت اتحاد چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا، جس میں 19 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: سول سوسائٹی نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا، تحریک کا اعلان احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت عوام کو سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی شدید قلت ہے، خاص طور پر گلگت، ہنزہ اور اسکردو جیسے علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم مسئلہ زمینوں کی ملکیت کا ہے، جہاں بنجر...
سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ہینس زمر سے مختلف پروجیکٹس کے حوالے رابطے میں ہیں۔ جرمن موسیقار سے مبینہ طور پر جنگِ یرموک پر بننے والی سعودی فلم کی موسیقی اور ملک کے قومی ترانے کی تشکیلِ نو کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔جرمن موسیقار ہینس زمر اور سعودی عہدے دار کے درمیان ملاقات ریاض میں منعقد ہونے والے جوائے ایوارڈ کے دوران ہوئی۔ترکی آل الشیخ نے ملاقات کی تفصیلات سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں شیئر کیں۔ ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات ایک ایسے شخص...
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کو بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ ہوئی ہے، متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے۔ ٹرپنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جن میں کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور جیکب لائن شامل ہیں۔ ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، ایئر پورٹ گرڈ کے 33 اور گارڈن گرڈ کے 40 فیڈرز ٹرپ کر گئے، نارتھ کراچی گرڈ کے 33، جیکب لائن کے 47، جیل روڈ گرڈ کے 28 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ اورنگی گرڈ کے 38، محمود...
ایک سو نوے پائونڈ فیصلے میں ڈیل سے متعلق تین بڑے انکشافات سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سابق وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک، اعظم خان اور زبیدہ جلال بیانات بانی پی ٹی آئی کیلیے بم شل ثابت ہوئے ہیں۔تفتیش میں پرویزخٹک نے بتایا تھا کہ مرزا شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا لوٹے ہوئے 190 ملین پائونڈ پاکستان واپس آ رہے ہیں، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ تمام کابینہ ممبران نے تفصیلات طلب کی تھی لیکن شہزاد اکبرنے کہا ڈیل خفیہ ہے، سب ممبران خاموش ہوگئے اورایجنڈا وزیراعظم کی سربراہی میں پاس ہوگیا تھا۔ انویسٹگیشن افسرنے پرویزخٹک کو بتایا کہ خط میں شہزاد اکبر کے لکھے نوٹ میں لوٹی ہوئی رقم بحریہ ٹائون...
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی دنیا بھر میں اک طوفان سا اٹھا دیا ہے اک طرف اپنے ہمسائے کینیڈا کو اپنی اکیاون ویں ریا ست بنانے کا بیان دے رہے ہیں دوسری طرف میکسیکو کو دھماکا رہے ہیں، اک جانب اپنے ناٹو اتحادی کو چھوڑ نے کے بیانات دے رہی ہیں دوسری جانب گرین لینڈ کو ہتھیانے کا اعلان کررہے ہیں۔ آگے بڑھ کر پاناما کو بھی دھمکانے کے ساتھ غزہ کے مجاہدین کو بھی دھمکانے سے بعض نہیں آرہے ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مغرور بادشاہ نیک صفت افراد کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔ ایک عالم نے قرائن سے یہ بات جان لی اور وقت کے بادشاہ کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) روس کی طرف سے بڑے پیمانے پر یہ بڑا فضائی حملہ دراصل یوکرین کے اس بیان کے صرف ایک دن بعد ہوا جس میں کییف نے کہا تھا کہ روس کے ساتھ جاری تقریباً تین سالہ جنگ کے دوران اس نے روسی سرزمین پر اپنا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔ یوکرینی حملے میں فرنٹ لائن سے سینکڑوں میل دور روس کی فیکٹریوں اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرین نے روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ شروع کر دیا بُدھ کو یوکرین کے مغربی علاقے ایوانو فرانکوسک کے علاقائی گورنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تحریر کیا، ''پریکارپاتپا کے علاقے میں بنیادی شہری ڈھانچے...

ججز تو نالائق ہیں وکلا تو لائق بنیں،ایک گھنٹے میں نمٹائے جانیوالے کیس میں ججز نے 10 سال لگا دیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمات کے التوا اور بر وقت فیصلے نہ ہونے پر ریمارکس دیے ہیں کہ ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے 10 سال لگادیے، ججز تو نالائق ہیں وکلا تو لائق بنیں، ہم سے پہلے بھی بڑے بڑے جج گزرے ہیں زیر التوا کیسز کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 10 کنال 16 مرلے زمین سے متعلق کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے بھی بڑے بڑے جج گزرے لیکن زیر التوا مقدمات کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا کیا قصور ہے جو ایک کیس میں 10 سال لگے؟ 150 سے...