2025-04-22@12:53:11 GMT
تلاش کی گنتی: 515
«افراد ہلاک»:
(نئی خبر)
کینیا میں تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے کے پرزے بکھرے ہوئے ہیں نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ ہائی وے پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارے نے مالندی ہوائی اڈے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ولسن ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی تاہم اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پولیس ترجمان جوزف اونگوے نے بتایا کہ یہ ایک معمول کی تربیتی پرواز تھی۔ طیارے میں ایک پائلٹ، ایک انسٹرکٹر اور ٹرینی سوار تھے ، معجزانہ طور پر تمام افراد زندہ بچ گئے تاہم ہنگامی لیڈنگ کے دوران طیارہ...
لاس اینجلس : لاس اینجلس میں لگی شدید آتشزدگی پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ آگ نے 36 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور 12 ہزار سے زیادہ املاک کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے۔ آگ کی شدت سے 2 لاکھ افراد کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑا ہے، جبکہ مالی نقصان کا تخمینہ 150 ارب ڈالر تک پہنچا ہے۔ آگ بجھانے کی کوششوں میں 14 ہزار فائر فائٹرز مصروف ہیں، لیکن دھوئیں کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، بعض مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ...
غزہ : اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے دوران 32 فلسطینی شہید اور 193 زخمی ہو چکے ہیں۔ رفاہ میں اسرائیلی حملوں میں بھی کئی فلسطینیوں کی جانیں گئی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، اب تک اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران، اسرائیل نے یمن میں بھی فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جہاں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بمباری کی گئی۔ اس بمباری میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور متعدد افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے اسرائیل کے ڈرون حملوں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) غزہکی وزارت صحت نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 109,571 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جو فلسطینی گروپ کے سات اکتوبر، 2023 کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ، لینسیٹ غزہ امن مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی مگر ڈیل ابھی نہیں، ذرائع غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ہلاکتوں کی تعداد میں 499 اموات کا اضافہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے ان فائلوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے جن کی معلومات نامکمل تھیں۔ وزارت کے اعداد...
نیروبی: کینیا میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق کینیا کے ساحلی علاقے مالندی کاؤنٹی میں ایک چھوٹا طیارہ ہائی وے پرکریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا، حادثے میں 3افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ کلیفی کاؤنٹی پولیس کمانڈر جوزف اونگوے نے بتایا کہ طیارے نے مالندی ہوائی اڈے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ولسن ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی تاہم اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں مکینیکل خرابی پیدا ہو گئی۔ اور مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 52 منٹ پر طیارہ ہوائی اڈے سے تقریبا 2 کلومیٹر دور...
نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی فوج نے مغربی ریاست راکھین کے ایک گاؤں پر بمباری کردی،جس میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اراکان آرمی (اے اے) راکھین میں کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوج کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہے جہاں اس نے گزشتہ سال بڑے علاقے پر قبضہ کر لیاتھا۔ راکھین تنازع اس خونی انتشار کا تسلسل ہے جس نے 2021 ء کی بغاوت میں آنگ سان سوچی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میانمر کو بڑی مسلح بغاوت کی آگ میں دھکیل دیا تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑاکا طیاروںنے دوپہر کے وقت رامری جزیرے پر واقع کیوک نی ماؤ کے علاقے میں بمباری کی جس سے 500 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔...
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صوبے ساو پاولو کے شہراوباتوبا کے کروزیرو ساحل پر چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والے افراد میں 4بچے اور ایک خاتون شامل ہیں،جو حادثے کے وقت ساحل پر موجود تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ برازیل : ساحل پر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ پڑا ہوا ہے
لاس اینجلس : لاس اینجلس میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے جس نے 29 ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ جلا دیا ہے۔ اب تک 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تین دن گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ کے باعث 95 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں اور 1 لاکھ 80 ہزار افراد کو فوری طور پر علاقے سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس آتشزدگی نے 2 ہزار سے زائد گھروں اور عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جن میں ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے قیمتی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ سے 6 ہزارگھر اور عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس آگ سے 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔ امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا اور حکام کا کہنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی، آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔دوسری جانب آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں ڈکیتوں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے اب تک گھروں میں لوٹ مار کرنے والے 20 ملزمان کو گرفتار بھی...
برازیل میں حادثے کا شکار ہونے والی بس کے مسافروں کاسامان جائے وقوع پر بکھرا پڑا ہے برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کی ریاست پیاؤئی میں بس الٹنے سے7 مسافر ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ جنوبی پیاوئی میں ساؤ گونکالو ڈو گرگیویا اور کورنٹے کی میونسپلٹیوں کے درمیان اس وقت پیش آیا جب تیانگوا سے ساؤ پالو جانے والی مسافر بس سڑک سے اتر کر الٹ گئی۔
انجامینا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی افریقا کے ملک چاڈ میں صدارتی محل پر مسلح افراد کے حملے میں 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام کے وقت مسلح افراد نے صدارتی محل پر حملے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور اور ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع ژوب میں مقامی افراد اور لیویز فورسز کی کارروائی میں 2 افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے 3 نامعلوم مسلح افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ مغوی شخص کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع ژوب کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ بدھ کو قلعہ سیف اللہ کے نواحی علاقے گوال اسماعیل زئی سے نامعلوم افراد نے ایک کلینک سے 2 افراد کو اغوا کیا،جن میں ژوب کا رہائشی جمعہ رحیم اور گوال اسماعیل زئی کا رہائشی مسعود خان شامل تھے۔ اغوا کاروں سے مزاحمت کرنے پر اغوا کاروں نے مغوی مسعود خان کو قتل کردیا اور دوسرے مغوی کو لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی بروقت اطلاع ملنے پر لیویز...
نئی دہلی:بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک مندر میں ہندو تہوار کے موقع پر ہونے والی تقریب بد انتظامی کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مندر میں زائرین کی بڑی تعداد جمع تھی لیکن انتظامیہ ہجوم کو قابو پانے میں ناکام رہی۔ اس موقع پر ٹوکن حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے افراد کے درمیان جھگڑا شروع ہوا،جو بڑھتے بڑھتے ایک تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔ جھگڑے کے دوران لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس کی مداخلت سے افراتفری مزید بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے کچلے گئے۔ واقعے...
بھارت میں ایک مندر میں ہونے والی تقریب کے دوران افراتفری اور بھگدڑ میں 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش میں بد انتظامی کے باعث پیش آیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد مندر پہنچ گئی تھی جھنھیں سنبھالنے کے انتظامات نہیں تھے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ جھگڑا ٹوکن کی لائن میں لگنے والوں کے درمیان ہوا جو بڑھتے ہوئے دو گروپوں میں تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں جانب سے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس کی مداخلت پر بھگڈر مچ گئی جس میں خواتین اور بچے کچلے گئے۔ امدادی کاموں کے دوران جائے وقوعہ سے 50 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں...