برازیل : بس الٹنے سے7 مسافر ہلاک‘15 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
برازیل میں حادثے کا شکار ہونے والی بس کے مسافروں کاسامان جائے وقوع پر بکھرا پڑا ہے
برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کی ریاست پیاؤئی میں بس الٹنے سے7 مسافر ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ جنوبی پیاوئی میں ساؤ گونکالو ڈو گرگیویا اور کورنٹے کی میونسپلٹیوں کے درمیان اس وقت پیش آیا جب تیانگوا سے ساؤ پالو جانے والی مسافر بس سڑک سے اتر کر الٹ گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑکے علاقے کگہ منڑو جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی درجنوں بکریاں مرگئیں۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ منڑو جنگل سرکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت بھادر ولد ملک سعید اور صدام ولد ولی سعید کے ناموں سے ہوئی۔
مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں مرگئیں، زخمیوں کو ہیڈ کواٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد بکریاں چرانے کا کام کرتے ہیں اور وہ ریوڑ لے کر نکلے ہوئے تھے کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا۔