بھارت:ہندو تہوار کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
نئی دہلی:بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک مندر میں ہندو تہوار کے موقع پر ہونے والی تقریب بد انتظامی کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مندر میں زائرین کی بڑی تعداد جمع تھی لیکن انتظامیہ ہجوم کو قابو پانے میں ناکام رہی۔ اس موقع پر ٹوکن حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے افراد کے درمیان جھگڑا شروع ہوا،جو بڑھتے بڑھتے ایک تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔
جھگڑے کے دوران لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس کی مداخلت سے افراتفری مزید بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے کچلے گئے۔
واقعے کے بعد جائے وقوع سے 50 سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی جب کہ زخمیوں میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس نے تہوار کی تقریب کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق منتظمین نے زائرین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات نہیں کیے تھے، جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔
ایسٹر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے ساتھ مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ایسٹر کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کے باہر خصوصی سکیورٹی انتظامات۔#WeRIslamabadpolice #Easter #Islamabad pic.twitter.com/iQbxejNWLl
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 20, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
ایسٹر کی موقع پر اسلام آباد میں واقع گرجا گھروں کے باہر سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ایسٹر ایسٹر تہوار پاکستان وزیراعظم پاکستان