2025-04-22@19:57:45 GMT
تلاش کی گنتی: 703

«ابلے ہوئے»:

(نئی خبر)
    بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل ان سے ڈرتے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل نے ڈیبیو ان کی زیرِ کپتانی کیا۔ جب وہ کپتان تھے تو انہوں نے ان دونوں کو رانجی ٹرافی میں شامل کرنے کے لیے کہا۔ وہ ان کی ترقی دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ دونوں ان کے ساتھ زیادہ مذاق نہیں کرتے نہیں، معلوم نہیں وہ کیوں ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ابھیشیک شرما تسلسل کے ساتھ بولنگ کرے۔ اس کی سیم پوزیشن اچھی ہے، اس کے اندر ایک اچھے بائیں ہاتھ کے اسپنر کی تمام خوبیاں...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک ایک اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل تو بڑھیں گے، آپ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اس حد تک نہ جائیں کہ ہمارے پاس تمام راستے ہی بند ہوجائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  اگر دو چار لوگ سب معاملات طے کرتے رہیں گے تو یہ چیزیں نہیں چل سکتیں، جب تک ایک اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل تو بڑھیں گے، آپ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اس حد تک نہ جائیں کہ ہمارے پاس تمام راستے ہی بند ہو جائیں، سیاستدانوں کے پاس کوئی...
    ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے والی پہلے بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما نے فتح کے جشن میں اپنے ہاتھ سے انگریزی کا لفظ L بنانے کی وجہ بتادی۔ ابھیشیک نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں شانداری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 37 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے وہ بھارت کے ٹی 20 میں پہلے تیز ترین 100 رن کرنے والے بلے باز بن گئے۔ ابھیشیک شرما نے اس میچ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑا، اس کے علاوہ 135 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ ابھیشیک نے 37 گیندوں پر تیز...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے۔ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے اہل کاروں کی  سی ایم ایچ میں عیادت کے بعد امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قلات میں پرسوں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، جس میں 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 23 خوارج جہنم رسید ہوئے۔   وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، میں ابھی اسپتال سے ہوکر آیا ہوں، وہاں زخمیوں کی عیادت کی، جو کہ بہت حوصلہ مند نظر آ رہے تھے۔ ان کا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے گروپ مرحلے کے 3 میچوں اور آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے، جو دبئی میں منعقد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ شائقین کرکٹ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ان میچوں کے ٹکٹ آج دوپہر 4 بجے سے آن لائن خرید سکیں گے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت اپنے 3 گروپ میچز میں سے ایک روایتی حریف پاکستان کیخلاف 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جہاں جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 125 درہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینزٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ عظیم وکیل قائداعظم محمد علی جناحؒ کی کوششوں سے ملک بنا، یہ آئینی بنچ قائداعظم کی تصویر کے نیچے بیٹھا ہوا ہے،ہماری عدلیہ نے ماضی میں ایسے فیصلے کئے جن کے اسباب قوم کو بھگتنا پڑے،میری استدعا ہے مرکزی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کی جائیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے تین ججز کے تبادلے پر ہڑتال کے باعث آج بیشتر کیسز میں وکلا عدالت پیش نہیں ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاءافسران سرکاری وکلا اور درخواستگزار خود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے،ججز تبادلے کیخلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ایک کیس سماعت کیلئے مقرر تھا،جسٹس کیانی کی عدالت میں کچھ کیسز میں وکلا ،کچھ میں درخواست خود پیش ہوئے،وکلا پیش نہ ہونے پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کیسز کی لسٹ جلدی ختم ہو گئی،جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت میں بھی کیسز زیادہ تر وکلا کی عدم پیشی پر ملتوی  کئے...
    پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، چند ہفتوں میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا، دونوں ملکوں کے درمیان چند ہفتوں میں معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورۂ ملائییشیا میں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں قید 384 پاکستانی معاہدے کے بعد سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
    ویب ڈیسک:بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز  نے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 31...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ آل پاکستان بزنس کانووکیشن گورنرہائوس میں کرائیں گے،پاکستان ٹریول مارٹ نمائش سے سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ نمائش ” پاکستان ٹریول مارٹ“2025ءکے دوسرے دن دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے پی آئی اے، آذربائیجان، تاجکستان، سری لنکا، سنگاپور، ایران سمیت دیگر ممالک کے سٹالز کا دورہ کیا جہاں پر منتظمین نے گورنرسندھ کو سٹالز پر رکھی گئیں مختلف اشیاءاور مصنوعات کے حوالہ سے آگاہ کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اس شاندار نمائش کے انعقاد پر منتظمین...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ سب کو اللہ کے ہاں پیش ہو کر جوابدہ ہونا ہے اگر کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الٰہی قریب ہوتا ہے، خدا کے واسطے انصاف نہ بگاڑیں، انصاف جج نہیں تو کون کرے گا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی نے ہفتہ کے روز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ پر انصاف کی فراہمی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ججزکوکسی کے بے گناہ جیل میں ہونے کو ہلکا نہیں لینا چاہیے، اگر کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الٰہی قریب ترہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    سندھ کے شہر دادو میں لاکھوں روپے گیس کا بل موصول ہونے پر صارف نے احتجاجاً خود سوزی کی دھمکی دیدی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دادو میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک گھریلو صارف کو 21 لاکھ 78 ہزار روپے کا بل ارسال کیا گیا ہے۔ ہوشربا بل موصول ہونے پر صارف نے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا، تاہم کئی بار توجہ دلانے پر بھی اس کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، اس صورتحال سے مایوس صارف نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مسئلے کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کر لے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنے کی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے...
    بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں 18 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 18 جوان شہید ہوگئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز اور...
    ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی  تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر امن...
    ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق، شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔
    اسلا م آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ 8فروری کو دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے،صوابی کے جلسے میں ملک سے کارکن شریک ہونگے، 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے یہ ایک تاریک دن ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کے دن ہمارا حقیقی مینڈیٹ ہم سے زبردستی چھینا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی جلسے میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکن مظاہرے کریں گے۔عوام کی اکثریت...
    اپنے ایک بیان میں بزالل اسموٹریچ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو جنگ میں واپسی کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ ہمیں حق حاصل ہے کہ جیسا چاہیں ویسا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند صیہونی وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" نے کہا کہ معاہدے کے پہلے مرحلے کے خاتمے کے بعد غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل، مارچ کے شروع میں معاہدے کے پہلے مرحلے کے خاتمے کے بعد دوبارہ جنگ میں واپس آ جائے گا۔ بزالل اسموٹریچ نے کہا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اسرائیل کی سلامتی کے لئے بہت سنگین ہے۔ اگر کسی ہدف کو حاصل کئے بِنا جنگ ختم کرتے ہوئے سیز...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈ ی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سہولت کاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ مراکش کے ساحل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے گروہوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ اس کارروائی میں اب تک متعدد انسانی سمگلنگ نیٹ ورکس بے نقاب ہو چکے ہیں، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔حراست میں لئے...
    جینن : مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں سے ایک فوجی کی حالت نازک ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ لیام ہازی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نڑاد امریکی جج کے فیصلے کے باعث ٹرمپ کو اپنا ایک صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا تھا۔جسے پاکستانی نڑاد وفاقی خاتون جج نے قبول کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑا۔اس عدالتی شکست پر ترجمان وائٹ ہاوس نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ نے تمام اقدامات قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اْٹھائے ہیں۔ترجمان وائٹ ہاو?س نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر مزید عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی امریکی خاتون لورین علی خان کے والد ڈاکٹر ہیں...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات میں ملوث عام شہریوں کے ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کر لیے جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا ماضی میں جی ایچ کیو اور مہران ایئربیس جیسے حساس مقامات پر بھی حملے ہوئے۔ اکیسویں ترمیم فیصلے میں کہا گیا سن 2002 سے لیکر ترمیم تک 16ہزار مختلف حساس مقامات پر حملے ہوئے، ایسے واقعات میں اہلکاروں کی شہادتیں ہوئیں، ایک واقعہ میں دو اورین طیارے تباہ ہوئے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، کیا ان واقعات کی شدت زیادہ نہیں تھی۔  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں...
    امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں سوار ایک خاتون کا شوہر ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھی جس نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی اسے میسج کیا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہم 20 منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو فوراً دریا سے نکال لے‘۔ #NEW: A man waiting...
    اسلام آباد( نیوزڈیسک) 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ فروخت کیلئے پیش کیے جانیوالے 30 فیصد ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی خرید لئے گئے، بعدازاں عوامی اصرار اور طلب بڑھ جانے پر مزید 10 فیصد ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کر دیئے گئے، رات گئے تک آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت ہونگے، پہلے مرحلے میں کراچی میں19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ،22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ اور 27 فروری کو راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچز کے تمام آن لائن...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کے اسلامی نظام کے مکمل نفاذ کی کوششوں پر طاغوتی قوتوں کے حملے انتہائی تشویشناک ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان طالبان کی حکومت نے گزشتہ تقریبا ساڑھے 3 سال کے دوران افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ میں نہ صرف بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے بلکہ جن اُمور میں بہتری کی گنجائش تھی ان پر بھی بھرپور توجہ دی ہے جو طاغوتی قوتوں اور عالمی استعماری اداروں کے لیے زہرِ قاتل سے کم نہیں، عالمی فوجداری عدالت (ICC)، جس کی حیثیت امریکا...
    نتھیاگلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) ملک کے سب سے مشہور سیاحتی ریجن میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، خیبرپختونخواہ کے دیگر سیاحتی علاقوں میں بھی برفباری نے موسم مزید سرد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے مشہور سیاحتی ریجن گلیات اور خیبرپختونخواہ کے دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور گلیات کے دیگر علاقوں میں برفباری کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ جبکہ اپر چترال اور ملحقہ علاقوں میں بھی گزشتہ شب سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو1122 کی...
    چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹ ڈیمانڈ میں غیرمعمولی اضافہ، پہلے مرحلے میں تمام ٹکٹس فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ آسمان کو چھونے لگی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے مرحلے میں ٹکٹس فروخت ہونے کے بعد مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی آن لائن ٹکٹس صبح کے وقت ہی فروخت ہوچکی تھیں جس کے بعد ٹکٹس کا نیا سیٹ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے...
    گورنر خراسان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ایرانی تاجروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہم ایران سے دوستانہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تجارت کے خواہاں ہیں، اس ضمن میں ایرانی سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤ س میں خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔...
    جسٹس منصور علی شاہ(فائل فوٹو)۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئیر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں مسئلے حل ہوں۔ کراچی میں جیو نیوز سے غیر رسمی خصوصی گفتگو میں جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ فیصلہ نہ ماننے والی بات پر کیا کہہ سکتا ہوں؟جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ اس معاملے کو بھی قانونی انداز سے طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کیلئے کام ہونا چاہیے تاکہ ملک کی بہتری ہو۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہیں، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، تنخواہوں میں ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ اس پارلیمان کے اراکین کبھی کسی عوامی مسئلے پر ایسے یک زبان نہیں ہوئے جیسے اپنی تنخواہوں کیلئے ہوئے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کبھی ایک ہوتے۔ یاد رہے 25 جنوری کو فنانس کمیٹی...
    لاہور میں پیڑول کی فراہمی میں سنگین مسائل کے سبب آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پیٹرول کی فراہمی سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس نے صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث شہر میں 400 پیٹرول پمپس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا دیا جائے بصورت دیگر شہر میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہو جائے گی۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا حاصل ہے۔ خط میں چیف سیکرٹری پنجاب سے ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حیسکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین نادہندہ گان کی گرفتاری کے دوران تذلیل اور صارفین کو حراساں کرنے پر علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص،جمعیت علمااسلام،جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور انجمنِ تاجران سٹی نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے عمل کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کردیا ،اگر چوری ختم کرنی ہے تو محکمہ کے اندر کالی بھیڑوں کو پکڑ کر سزا دو جماعت اسلامی کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق علما ایکشن کمیٹی،جمعیت علما اسلام ،ایم کیو ایم پاکستان ،جماعت اسلامی اور انجمن تاجران سٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے مفتی عبید اللہ انور، مفتی مسعود، مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مولانا ہارون معاویہ، مفتی صغیر احمد، حافظ اکبر راشد، قاری...
    امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا جس کے تحت انہوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے اداروں کو ہونے والی فنڈنگ روک دی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے دن ایک صدارتی حکمنامے کے ذریعے امریکا بھر میں اسپتالوں، سکولوں، ہاؤسنگ پراجیکٹس، خیراتی تنظیموں، غربت مکاؤ پروگراموں اور دیگر فلاحی کاموں پر وفاقی حکومت کی طرف سے ہونے والی  فنڈنگ روک دی تھی۔ اس حکمنامے کو ڈیموکریٹک پارٹی سمیت مختلف حلقوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے:بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف سے قبل خطاب ناقدین نے اسے نئے صدر کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال قرار دیا...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں خارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 خودکش بمباروں سمیت 5 خارجی مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے جرات اور بہادری کے ساتھ اس حملے کو ناکام بنادیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشت...
    راولپنڈی ( نیوز  ڈیسک )27اور28جنوری کی درمیانی شب خوارج کی قلعہ عبداللہ میں حملے کی کوشش۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی چیک پوسٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان شہیدہو ئے۔ شہید ہونے والوں میں نائیک طاہرخان،لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں َ مزیدپڑھیں:راکھی ساونت کی پاکستان میں تیسری شادی،دلہاپولیس افسرنکلا
    حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پا ئو نڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے...
    غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں ایک بلڈوزر پر حملہ کرتے ہوئے 1 فلسطینی شہری کو شہید کر دیا ہے جو شمالی علاقوں کیجانب واقع سڑک کو کھولنے کی کوشش کر رہا تھا اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی علی الاعلان خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ صیہونی جرائم کے بارے فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ کی پٹی کے شمالی علاقہ جات میں واپس کے ساتھ ہی غاصب صیہونی رژیم نے بھی النصیرات کیمپ پر ہوائی حملے کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ صیہونی چینل 12 کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب کی جانب 19 کلو میٹر دور تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے نہ آنے پر مذاکراتی کمیٹی...
    ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 19 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب کی جانب 19 کلو میٹر دور تھا۔رپورٹ کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔روز نامہ امت کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانے آیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا، ان کو کہاکہ کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لئے نام فائنل کئے جائیں، اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ...
    کراچی: بھارتی بیٹر تلک ورما نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آؤٹ ہوئے بغیر زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، ورما اب تک بھارت کی جانب سے آخری چار ٹی 20 میچز میں 318 رنز بنا چکے ہیں۔ انگلینڈ سے جاری ہوم سیریز کے دوسرے میچ میں انہوں نے گزشتہ روز 72 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے، 22 سالہ لیفٹ ہینڈر اب تک فل ممبران کی جانب سے بغیر آؤٹ ہوئے 300 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بنے ہیں۔ جنوبی افریقا سے میچز میں انہوں نے 107، 120 اور انگلینڈ سے حالیہ سیریز میں اب تک وہ 19 اور 72 رنز ناٹ آؤٹ بنا چکے ہیں۔ ان سے قبل، نیوزی لینڈ کے مارک...
    واشنگٹن: اسٹار لنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان 500 بلین ڈالر کے منصوبے کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک کے سی ای او ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 500 بلین ڈالر کے مصنوعی ذہانت (AI) اقدام کے اعلان کے بعد ایک اہم دراڑ پیدا ہو گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی دستایز کے مطابق منصوبے کا مقصد امریکا میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کا قیام ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں امریکا کی پوزیشن مضبوط کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آریکل، اوپن اے آئی، سافٹ بینک بھی سرمایہ کاری کریں گے جس کے بعد...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے جادوائی آف اسپنر ساجد خان نے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بہت پروفیشنل ہوچکی ہے، کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ساجد خان نے اپنی ٹیم کی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی اور ہم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ بھی جیتا اور ہم پر امید ہیں کہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے میں کامیاب ہوں گے ۔ ساجد خان نے کہا کہ کرکٹ انتہائی پروفیشنل ہوچکی ہے۔ کوئی بھی بلے باز آؤٹ نہیں...
    کراچی: سابق بلے باز احمد شہزاد نے ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص بلے بازی اور سنگین غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے فیس بک پیج پر احمد شہزاد نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے نام ہم نہیں جانتے وہ بھی ہوم گراؤنڈ پر اچھی بیٹنگ کر کے سنچریاں بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام سمیت سب نے ایک بار پھر غلطیاں دہرائیں اور آؤٹ ہوئے، کیا یہ پچ کا قصور ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ اب ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ...
    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے شہریت فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔کوئٹہ میں اولسی جرگے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ جرگہ ناانصافی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، ملک میں تمام اقوام کو اس کا حق دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امن انصاف سے جڑا ہوا ہے، امن کبھی طاقت سے نہیں آتا، یہ حقیقت ہے ناانصافیوں کی وجہ سے یہاں بےامنی ہے۔سربراہ پی کے میپ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا یہاں پیدا ہونے والوں کو شہریت ملے گی، اس فیصلے پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ...
    MANAUS: برازیل نے امریکا سے بے دخل کیے گئے درجنوں شہریوں کو ہتھکڑیوں میں جہاز میں سوار کرنے اور بدسلوکی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے وضاحت طلب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پرواز میں مسافروں کے ساتھ بدترین سلوک کرنے پر واشنگٹن سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت میں آنے کے بعد غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنا شروع کردیا تھا اور اسی سلسلے میں برازیل کے شمالی شہر ماناؤس میں بھی ایک پرواز پہنچی تھی۔ برازیلی وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ برازیلی مسافروں کے...
    رپورٹ کے مطابق الفشر کا سعودی اسپتال دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، ڈرون حملے سے اسپتال ایمرجسنی وارڈ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ مسلم ملک سوڈان کی ریاست دارفور میں ایک اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے ریاست شمالی دارفور کے شہر الفشر میں واقع اسپتال کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق الفشر کا سعودی اسپتال دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، ڈرون حملے سے اسپتال ایمرجسنی وارڈ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں مریض اور ان کے...
    سوڈان کی ریاست دارفور میں ایک اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے ریاست شمالی دارفور کے شہر الفشر میں واقع اسپتال کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق الفشر کا ’سعودی اسپتال‘ دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، ڈرون حملے سے اسپتال ایمرجسنی وارڈ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں مریض اور ان کے اہلخانہ بھی شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال پر حملہ کس گروپ کی جانب سے کیا گیا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)25 سال بعد بھارت واپس لوٹنے والی بالی وڈ سینسیشن ممتا کلکرنی نے مہا کمبھ کےموقع پر سنیاس لے لیا ، نیا نام ’’مائی ممتا نند گری ’’ ہوگا۔ ممتا کلکرنی اب باضابطہ طور پر ’مہامنڈلیشور‘ بن گئیں۔ مہاکمبھ 2025 کے دوران انھوں نے ’کِنڑ اکھاڑا‘ سے ’دیکشا‘ لی اور روحانیت کا راستہ اختیار کر لیا۔ کنڑ اکھاڑا کے آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی ڈاکٹر لکشمی نارائن ترپاٹھی اور جوانا اکھاڑا کی مہامنڈلیشور سوامی جئے امبانند گری کی صحبت میں رہتے ہوئے ممتا کلکرنی مہامنڈلیشور بننے کا عمل مکمل کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 جنوری کی شام انھوں نے مذہبی رسومات ادا کیں یعنی پنڈدان کیا اور پھر تقریباً 6 بجے ان کا پٹّہ ابھشیک ہوا۔ 1991...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ،پی ٹی آئی اپنے تمام حربے آزما کر دیکھ چکی، غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے، ان کی کوشش ہے کہ اپنی تانگہ پارٹی لے کر باہر نکلیں۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے ختم کر دیے، سزا ہوئی تو احتجاج کے لیے کون نکلا؟...
    عظمیٰ بخاری —فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف اپنے تمام حربے آزما کر دیکھ چکی، غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے ختم کر دیے، سزا ہوئی تو احتجاج کے لیے کون نکلا؟ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اور فتنہ فساد والوں کی سیاست میں فرق ہے، سیاسی مخالفین کو ہماری خدمات سے بہت خوف آ رہا ہے۔ پنجاب: نگہبان رمضان پیکیج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائمحکومتِ پنجاب نے رمضان پیکیج کے لیے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کر دی۔...
    دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں ۔ 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔ 29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جوکہ ایک مسجد کے قریب ہوا۔ مستونگ حملے میں شہید ہونے والی ایک کم سن بچی کا والد اپنی معصوم بچی کی تصویر لیے غم سے نڈھال ہے۔ بی ایل اے کے دل دہلا دینے والے حملوں کی ذمے داری خود بی ایل اے نے قبول کی۔ گزشتہ برس بھی بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں...
    خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر چترال میں صدیوں پرانی ثقافت کے امین کیلاش مذہبی عقیدے کے ماننے والوں کی مجموعی آبادی میں معمولی اضافہ ہورہا ہے لیکن حیران کن طور کیلاش خواتین کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو اس برادری کے لیے پریشان کن ہے۔ دنیا کی قدیم ثقافت کی وجہ سے سیاحت کے لیے مشہور کیلاش کی تینوں وادیوں کی ترقی اور بہبود کے لیے قائم ادارہ کیلاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کیلاش کی تینوں ویلیز بمبورت، بریر اور ریمبور کی آبادی اور دیگر سہولیات کے حوالے ایک تفصیلی سروے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کیلاش مذہبی تہوار چاؤموس، جہاں نئے سال کی پیش گوئی لومڑی کرتی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ/چانسلر کامران خان ٹیسوری نے سندھ یونیورسٹی میں پانی کی قلت کے باعث آن لائن کلاسز کے فیصلہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر سے رپور طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ نے آن لائن کلاسز کے فیصلہ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی نقصان پر فوری اقدامات کی ہدایت کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔
    کراچی: شہر قائد میں بے قابو گھومتے ٹرک، ٹرالر، ڈمپر اور کنٹینر شہریوں کے لیے آزاد قاتل بن چکے ہیں۔ گزشتہ شب ہونے والے حادثے میں ایک اور شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ زخمی کی حالت نازک ہے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق  اور  ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولد گُل فراز کے نام سے کی...
    ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے علاوہ دیگر اسٹار بلے باز بھی خاطر خواہ کامیابی دکھانے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا میں خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد روہت شرما رانجی ٹرافی میں بھی تین رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ لیکن دومیسٹک سرکٹ میں واپسی کے بعد صرف روہت شرما ہی فیل نہیں ہوئے۔ ان کے علاوہ اوپنر یشسوی جیسوال 4 رنز، اجنکیا رہانے 12، شریاس ایر 11 اور شیوم ڈوبے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے بدنیتی پر مبنی عجلت میں فیصلہ کیا،بغیروجہ بتائے مذاکرات ختم کئے،ایساجائز بہانہ ہی ڈھونڈلیتے جس سے لگتاان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہماری کمیٹی نے سیرحاصل گفتگو کی، ضروری نہیں کمیشن بنے ،درمیانی راستے پر بھی بات ہوسکتی تھی، درمیانی راستے پر غورہورہاتھاکہ کمیشن کی بجائے کمیٹی بنائی جائے ، جواب کاانتظارکرناڈیڈلائن تک لازم تھا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تھوڑاعجلت میں کام کیاتھوڑی جلدی کی،پی ٹی آئی فرسٹریشن کاشکارہے اسی لیے مذاکرات ختم کئے ،پی ٹی آئی کو حامدرضا کے معاملے کو کمیٹی میں پیش کرناچاہئے تھا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ 190ملین پاؤنڈاوپن اینڈشٹ کیس تھا،یہ پیسہ عوام...
    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نامناسب فوٹو شوٹ کرانے پر تنقید کی زد میں ہیں، اور اب انہوں نے سوشل میڈیا سے ہی کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات زندگی میں ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑتا ہے، تاکہ آپ اپنے کو وقت دے کر ٹھیک اور ری چارج کریں، اور میں بھی ایسا ہی کررہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں حال ہی میں سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں، میرے چاہنے والوں نے اس بات کو نوٹ کیا جس کی تعریف کرتی ہوں۔ اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو میرے بارے میں اتنے فکر مند...
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لہٰذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کر رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی عمران خان کو یہ بات سمجھ آ گئی کہ حکومت صرف لالی پوپ دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت اچھا فیصلہ کیا کہ اگر آج حکومت کمیشن نہیں بناتی...
    کراچی کے علاقے محمود آباد میں آج صبح کے وقت ہونے والے پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا شخص سیدھی فائرنگ کرتا نظر آ رہا ہے جبکہ فوٹیج میں مقابلے کے دوران اسکول جاتے ہوئے بچوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیاکراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح 7 بج کر 38 منٹ پر ہوا، مختلف پہلوؤں سے تفیتش جاری ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل اور راہگیر مرد و خاتون اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ملک ریاض کی حوالگی ممکن ہے یا نہیں، اس بارے میں تفصیلات لے کر بتا سکتا ہوں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان جمعرات کے روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی حلف برداری پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی سرکاری نمائندگی پاکستانی سفیر نے کی۔ اس سے قبل بھی پاکستانی سفیر ہی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا کی مہاجرین سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی خبریں میڈیا پر آ رہی ہیں تاہم وزارت...
    MUMBAI: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان چھری کے حملے میں لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے ہیں اور اب انہوں نے اپنی سیکیورٹی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک بڑی سیکیورٹی کمپنی کو ذمہ داری دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان 16 جنوری کو چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے تھے جب ان کے گھر میں حملہ آور داخل ہوگیا تھا، جس کے بعد ممبئی کے پوش علاقے میں رہائش پذیر شوبز ستاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیف علی خان نے بدترین حملے کے بعد اپنی سیکیورٹی ایجنسی تبدیل کرنے کا فیصلہ...
    جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ چار برس قبل2021 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 41 سالہ کھلاڑی اے بی ڈویلیئز کے تازہ بیان کے بعد اُن کے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز نے حال ہی میں بیان میں کہا ہے کہ میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں، میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ ایکشن میں آنا چاہیے، احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جاکر پھر سے پریکٹس شروع کردوں۔عظیم بلے بازنے مزید کہا کہ اگر میں...
    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب،ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24جنوری جمعہ کو زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
    دنیا میں ہزاروں نہیں تو سیکڑوں عمارتیں ایسی ہوں گی جو اپنے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ کئی عمارتیں اپنی بلندی، کئی اپنے عجیب و غریب ڈیزائن اور بہت سی اپنے محل وقوع، طوالت، وسعت یا پھر ٹیڑھی میڑھی مگر متوازن نظر آنے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ ایسی ہی ایک منفرد عمارت ایکواڈور میں بھی ہے، جسے پہلی نظر میں دیکھتے ہی ذہن میں ناقابل یقین تصور پیدا ہوتا ہے کہ یہ بس ابھی گرنے والی ہے۔ لافانی کے نام سے مشہور ایکواڈور کے وسط میں واقع یہ 4منزلہ عمارت اپنی غیر معمولی ساخت اور زلزلوں کے خلاف حیران کن مزاحمت کے لیے مشہور ہے۔ پہلی نظر میں یہ عمارت کمزور...
    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی پر لوگوں کو سزائیں ہوچکی ہیں اب کمیشن کیا تحقیقات کرے گا، انہوں نے تین حملے کر کے دیکھ لیا اور آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ اصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کوئی ٹرانزیکشن تو نہیں ہوئی ہے جس پر کسی کو اعتراض ہے کسی کو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں 35 پنکچر سے لے کے فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کرلیں اس کمیشن میں سب دھرنے بھی آجائیں، 9 مئی اور26 نومبر بھی آجائے۔ ان...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، شہری کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہلات بنیامین اسٹریٹ پر حملہ آور نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔(جاری ہے) پولیس نے حملہ آور کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کو شہری نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ حملہ آور مراکشی نژاد امریکی شہری تھا، وہ 18 جنوری کو وزٹ ویزہ پر اسرائیل پہنچا تھا۔اسرائیلی وزیر داخلہ موشے اربیل کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے 190 ملین پاﺅنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو عالمی میڈیا نے کرپشن کی سرخیوں میں نمایاں جگہ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں بیوی نے رشوت میں دو سو کنال زمین حاصل کی۔ اس کرپشن کے تحت ٹرسٹ بنایا گیا اور قیمتی انگوٹھیاں لی گئیں، جس کی نظیر کم ہی ملتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ معاملہ بند لفافے میں کابینہ اجلاس میں لایا گیا اور سپریم کورٹ نے بھی یہ واضح کیا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ دے دیا گیا۔ انہوں نے...
    یروشیلم (نیوز ڈیسک)اسرائیلی آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلیوی اور سدرن کمان کے سربراہ میجرجنرل یارون فنکیلمین نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے ہونے والے حملے میں ناکامی پر استعفے کا اعلان، آرمی چیف مارچ میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلیوی کی جانب سے وزیراعظم اور وزیردفاع کو لکھے گئے خط میں کہا کہ 7 اکتوبر کو فوج کی ذمہ داری کے نتیجے اور ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج نے اپنی دفاعی صلاحیت کی غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں تو میں اپنی مدت 6 مارچ 2025 کو مکمل کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ 7 اکتوبر...
    اسکردو میں سرمائی فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس میں شرکت کے لیے شدید سردی میں بھی سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد آئس ہاکی گراؤنڈ میں پہنچ گئی۔ فیسٹول میں آئس ہاکی کے مقابلے ہوئے جبکہ مقامی لوگوں نے لوکل دھنوں پر رقص کیا۔ افتتاحی روزآئس ہاکی کے 2 مقابلے ہوئے۔ پہلے مقابلے میں اسکردو نے شگر کو ایک گول سے ہرایا جبکہ دوسرے میں اسکردو اے نے کھرمنگ کو 4 گول سے شکست دی۔ فیسٹول میں کھیلوں کے علاوہ مقامی کھانوں اور ثقافتی ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کو موسیقی کی دھنوں میں پنڈال تک لایا گیا جبکہ فانوس اور موسیقی سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلاش مذہبی تہوار چاؤموس،...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ فیصلہ حکومت کے خلاف آنے کا امکان ہوتو بینچ سے کیس ہی لے لیا جاتا ہے‘ یہ کیس شاید آپ سے غلطی سے رہ گیا لیکن بینچ میں آ گیا تو کمیٹی کا کام ختم ہوگیا، کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہوگئی،یہ کیس آپ سے رہ گیا اور ہمارے سامنے آگیا، آخر اللہ تعالی نے بھی کوئی منصوبہ ڈیزائن کیا ہی ہوتا ہے۔ بنچز کے اختیارات کا کیس مقررنہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، جسٹس عقیل عباسی بنچ کا حصہ ہیں، رجسٹرار سپریم...
    تل ابیب : اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے روکنے میں ناکامی پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر 6 مارچ کو مستعفیٰ ہوجائیں گے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک خط میں ہلیوی نے اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی 7 اکتوبر کی ناکامی کی ذمے داری کے نتیجے میں، میں 6 مارچ 2025 کو اپنی...
    تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 6 مارچ کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزارت دفاع کو آگاہ کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اپنے مستعفی ہونے کے خط میں لکھا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں دفائی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے وقت میں جا رہے ہیں جب فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی...
    بگوٹا :  کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد گوریلا حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زرائع کے طابق  کے مطابق صرف 5 روز کے دوران تین مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں سے کولمبیا میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی خاندان اپنی جان بچانے کیلیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ہلاک ہونے والے افراد نیشنل لبریشن آرمی(ای ایل این)کے گوریلا حملوں اور کاتاتمبو کے علاقے میں کولمبیا کی مسلح افواج کے مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں...
    اپنی ایک پریس کانفرنس میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے اختتام کیبعد غزہ کی پٹی کے جنوب سے شمال کیجانب لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے ابھی دوپہر کو دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ قطر نے غزہ کو ایندھن بھیجنے کے لئے ایک راستہ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز غزہ میں ایندھن کے 25 ٹینکر داخل ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پچھلے ایک سال سے IDF کے بدترین محاصرے میں تھی۔...
    سٹی42 : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔  کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔  عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے، غریب غریب تر ہوگیا ہے، ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رجیم...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )درآمدی کوئلے سے پاکستان کو سالانہ 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جس سے مرکزی بینک کے ذخائر میں شدید کمی واقع ہوتی ہے تاہم تھر کول ریلوے پروجیکٹ درآمد شدہ کوئلے پر ملک کا انحصار کم کر دے گا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھور سے اسلام کوٹ کو جوڑنے والی 105 کلو میٹر لائن کا ٹھیکہ حال ہی میں پاور اسٹیشنوں اور صنعتی صارفین کے قریب کوئلہ لے جانے کے لیے دیا گیا ہے اس منصوبے کا مقصد درآمد شدہ کوئلے پر انحصار کو کم کرنا ہے جس پر فی الحال تقریبا 2 بلین ڈالر سالانہ خرچ ہوتے ہیں. سندھ کول اتھارٹی کے ڈائریکٹر شارق احمد نے ویلتھ پاک...
     سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی تو ختم ہو گئی جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہو سکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی واپس لے لیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی، رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو بینچ نے استفسار کیا کہ ’بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟‘ جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’یہ کیس آئینی بینچ کا تھا لیکن غلطی سے ریگولربینچ میں لگ گیا‘، یہ سن کر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں سینئر وکیل منیر اے ملک اور حامد خان کو عدالتی معاون مقرر کر دیا جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان سے بھی معاونت طلب کرلی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے پروسیجر کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہو گئی، جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کیخلاف ہو سکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی واپس لے لیا جاتا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقررنہ کرنے پر توہین عدالت...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی کیس میں یہ محسوس ہو کہ فیصلہ حکومت کے خلاف جا سکتا ہے تو کمیٹی کو کیا یہ حق ہے کہ وہ کیس کو عدالتی بینچ سے واپس لے لے؟  سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کی زیر قیادت دو رکنی بینچ نے توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی۔  رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں ججز نے رجسٹرار سے سوال کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس کی سماعت کیوں نہیں کی گئی؟  جس پر رجسٹرار...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی کیس میں یہ محسوس ہو کہ فیصلہ حکومت کے خلاف جا سکتا ہے تو کمیٹی کو کیا یہ حق ہے کہ وہ کیس کو عدالتی بینچ سے واپس لے لے؟  سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کی زیر قیادت دو رکنی بینچ نے توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی۔  رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں ججز نے رجسٹرار سے سوال کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس کی سماعت کیوں نہیں کی گئی؟  جس پر رجسٹرار نے بتایا کہ یہ کیس آئینی بینچ کے دائرہ اختیار...
    — ملزمان اور بچوں کی تصاویر کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کا 6 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لیاری کشتی چوک تک بچوں کی آخری لوکیشن آئی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا گیا  ہے، روٹ کی مزید سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔اسد رضا نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، 5 رکنی کمیٹی کو بچوں کی جلد بازیابی کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون اور مرد کو بچوں کو...
    190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ شہریوں نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے ۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے ۔القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کے بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا ۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹس پر دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے  کہ کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہوگئی، جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہوسکتا ہے تو کیس ہی بینچ سے واپس لے لیا جائے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت نوٹس کی سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ  نے سماعت کی،رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔دوران سماعت رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار...
    جسٹس منصور نے بینچز اختیارات کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے کو توہین عدالت قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں جسٹس منصور نے معاملے کو توہین عدالت بھی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا۔ خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا جو سندھ ہائیکورٹ میں بھی کیس...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجارنے سابق ایم پی اے میر غالب ڈومکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے حوالے سے ضلعی پولیس کو باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کا کوئی مذہب یا شناخت نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ کسی نہ کسی حلیے یا لبادے میں موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی ممبر پر حملے میں ملوث ایک ڈاکو مارا جاچکا ہے۔یہ کوئی قبائلی جھگڑا ہے اور نہ ہی کسی کو بھی ایسا تاثر قائم کرنیکی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر عابد جتوئی...
    PESHAWAR/DERA ISMAIL KHAN: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں ڈالنے سے فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ایک قبائلی جرگہ افغانستان بھیجے گی جو دو ہفتے کے اندر وہاں جاکر مسئلے کا حل تلاش کرے گا۔ سردار علی امین گنڈا پور نے یقین دلایا کہ افغان مسئلے کا جلد حل نکالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے بات چیت میں ناکامی کے بعد اب صوبائی حکومت اپنی کوششوں سے مسئلہ حل...
    پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی کہ انکے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہوگئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا...