کراچی میں ٹرک نے ایک اور شہری کی جان لے لی، زخمی کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں بے قابو گھومتے ٹرک، ٹرالر، ڈمپر اور کنٹینر شہریوں کے لیے آزاد قاتل بن چکے ہیں۔ گزشتہ شب ہونے والے حادثے میں ایک اور شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ زخمی کی حالت نازک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولد گُل فراز کے نام سے کی گئی ہے، جس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور اور ٹرک کے مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی ورثا کو بھی پولیس تلاش کر رہی ہے اور متوفی کی لاش پولیس نے امانتاً سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے ایئرپورٹ کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
کراچی قذافی ٹاؤن برج پر اتوار کی صبح کنٹینر سے...
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جسے طبی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے ٹینکر کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے۔