2025-04-23@05:59:57 GMT
تلاش کی گنتی: 704
«ابلے ہوئے»:
(نئی خبر)
معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عاصم محمود کا کہنا ہے کہ انہوں نے لنڈے سے ایک جیکٹ خریدی جس میں سے انہیں 100 پاؤنڈز کا ایک نوٹ ملا۔ عاصم محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ اپنے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے کالج میں سردیوں میں نیلے رنگ کا سویٹر، کوٹ یا جیکٹ پہننے کی اجازت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سردی بڑھ گئی تو انہوں نے سوچا گھر جا کر والدین سے کہیں گے کہ نیلے رنگ کا سویٹر یا جیکٹ لا دیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری قبر کا حساب دینا ہے تو بولیں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ 2ماہ قبل ہی وزیر نج کاری عبدالعلیم خان نے مذکورہ ادارے کی نج کاری کے معاملے میں اس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری میں جمعرات کے روز سیکریٹری نج کاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے معاملے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات کو فی الحال اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پی آئی اے کی...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) لنک روڈ ٹنڈو قیصر پر پولیس کے مطابق انہیں خبر ملی کہ یہاں کچھ مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں جس پر انہوں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر لی، بلوری شاخ کے قریب ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس کے مطابق بدنام ڈاکو نوید عرف نومی نظامی شدید زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس کے مطابق اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ڈاکو کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو پر بہت سے مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر پہلے بھی حملے ہوئے، شہادتیں ہوئیں،یہ تمام مقدمات کہاں چلائے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم اپنے پراسیکیوشن کے نظام کو مضبوط کیوں نہیں کررہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جی ایچ کیو پر پہلے بھی ایک حملہ ہوا جس میں شہادتیں ہوئیں،کراچی میں ایک دہشتگردی کی کارروائی میں...