کراچی:

سابق بلے باز احمد شہزاد نے ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص بلے بازی اور سنگین غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے فیس بک پیج پر احمد شہزاد نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے نام ہم نہیں جانتے وہ بھی ہوم گراؤنڈ پر اچھی بیٹنگ کر کے سنچریاں بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام سمیت سب نے ایک بار پھر غلطیاں دہرائیں اور آؤٹ ہوئے، کیا یہ پچ کا قصور ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ اب ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہے اور نہ ہی یہ فارمیٹ اُس کے بس کی بات ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ اور مرضی کی پچ پر بھی کھلاڑیوں سے بلے بازی نہیں ہورہی تو پھر بہتر ہے کہ ٹیسٹ میچ ہی نہ کھیلا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازعہ کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اْسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے۔ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے۔ شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہو چکا مگر اس کے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات
  • تھیلیسیمیا مائنر والے والدین کی شادی پر پابندی نہیں لگوا رہے، ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، شرمیلا فاروقی
  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود 
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر
  • ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 
  • انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے اور اب قبر کھودی جارہی ہے، شیخ رشید احمد