2025-04-22@19:57:11 GMT
تلاش کی گنتی: 19837
«اور ان کے»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمرا یوب نے کہا ہے کہ سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس مقرر نہ ہونے پر عمر ایوب اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے درخواست دائر کی تھی، تاحال ہماری درخواست مقرر نہیں ہوئی، اس پر دائری نمبر لگ چکا ہے۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی میڈیا کے نمائندوں گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ 2 دن پہلے ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور قیادت موجود تھی ۔...
پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع...
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کراچی میں منگنی پر پہننے کے سوٹ وقت پر نہ دینے پر شہری کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔کشیدہ کاری والے دوکان دار کے خلاف دائر درخواست پر دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ چشتی کشیدہ کاری والے کو بلوچی ایمبرائیڈری کے لیے مختلف اوقات میں سوٹس دیے تھے، دوکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا کہا تھا جس کے بعد دوکان پر کئی چکر کاٹے لیکن کپڑے تیار کرکے نہیں دیے گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ چھین کر لے گئے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کپڑے وقت پر تیار نا ہونے کی وجہ سے...
بلوچستان لیویز فورس کے 15 اہلکاروں کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری، فرائض میں غفلت، بد نظمی اور اعلیٰ حکام کے احکامات نہ ماننے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ لیویز فورس کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالغفار مگسی کے دستخط سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے تحت کیا گیا۔ برخاست کیے گئے اہلکار سی پیک ونگ اور ایس ایس ای پی یو ونگ سے تعلق رکھتے تھے اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سبی، سوراب، خضدار، تربت اور پنجگور میں تعینات تھے۔ انہیں پاکستان ریلوے کی جانب سے شال سے جعفرآباد تک سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا، تاہم وہ بغیر اطلاع یا اجازت کے اپنی ذمہ داریوں سے غیر حاضر رہے۔ محکمہ...
وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر کا تبادلہ وزیر اعظم آفس میں کر دیا گیا ہے۔وسیع صحافتی اور سرکاری تجربہ رکھنے والے ملک کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں آیا ہے، جہاں وہ تین سالہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے۔ارشدملک اس سے قبل سرکاری ٹیلی وژن چینل میں گریڈ 18 میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ تین سالہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے۔ ارشد محمود ملک ایک تجربہ کار تحقیقاتی رپورٹر ہیں جنہوں نے 1992 میں صحافت کا آغاز کیا اور مختلف اہم شعبہ جات...
اسکرین گریب پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور یو اے ای کی جانب سے یو اے ای کے نائب وزیرِاعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید شریک ہوئے۔نائب وزیرِاعظم یو اے ای نے کہا کہ تجارت و سرمای کاری سمیت مخلتف امور پر بات چیت ہو گی، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستان سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔خارجہ وزارتوں...

یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کا دفتر خارجہ میں استقبال کیا اور انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پاگئے شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور ہوا بازی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار سے ملاقات میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ علامہ اقبال نے غلامی میں جکڑی قوم کو آزادی کا شعود دیا، مفکر پاکستان نے قیام پاکستان کا تصور پیش کیا، علامہ اقبال کی فکر پاکستان کی نظریاتی بنیاد اور اساس ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر سطح پر افکار اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، ایچ ای سی افکار اقبال کو نصاب میں شمولیت کو یقینی بنائے گا، 2027 میں علامہ اقبال کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا، عالمی سطح پر علامہ...
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اپنے کیریئر کے سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی کی پہچان رکھنے والے بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی نے شائقین اور تجزیہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ گزشتہ تقریباً دو برس سے بابر اعظم کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں سنچری اسکور نہیں کر سکے۔ ان کی آخری سنچری اگست 2023 میں نیپال کے خلاف ایشیا کپ میں سامنے آئی تھی۔ پی ایس ایل 2024 میں 569 رنز بنانے کے بعد ان سے توقعات بلند تھیں۔ تاہم پی ایس ایل 2025 کے ابتدائی تین میچز میں ان کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی، جہاں وہ 0، 1 اور 2 رنز پر...
لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے آج ملاقات کریں گے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مولانا فضل الرحمن آج سہ پہر 3 بجے منصورہ آئیں گے، ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن اور مولانا فضل الرحمٰن میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اورغزہ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں پارٹیوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے کراچی میں الگ الگ غزہ مارچ منعقد کیا تھا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 4 روزہ دورے پر بھارت پہنچے، جہاں ان کا مقصد دہلی کے ساتھ ابتدائی تجارتی معاہدے پر پیشرفت کرنا اور امریکی محصولات سے بچاؤ کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وینس کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب 2 ماہ قبل بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے شدید گرم موسم میں جب وینس اپنے طیارے سے باہر آئے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ روایتی اعزازی گارڈ اور لوک رقص کرنے والے فنکاروں نے نائب صدر کو خوش آمدید کہا۔ وینس اس دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ مزید...
ترجمان نے کہا کہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ وہ متنازعہ علاقے پر اپنے جبری قبضے، کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے اور کالے قوانین کو مسلط کر کے عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آر ایس ایس اور بی جے پی کے کشمیر دشمن اور ہندوتوا ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں جس کا مقصد کشمیریوں کے استصواب رائے کے جائز مطالبے کو دبانا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مداخلت...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننا اب کوئی نئی بات نہیں لگتی لیکن عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے برتاؤ میں تسلسل نہیں دیکھا گیا، ایک جانب ہائی ریکارڈ بنا تو دوسری جانب پوائنٹس میں ریکارڈ کمی بھی دیکھی گئی۔ تاہم اس وقت پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان کے زیر اثر ہے، بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس 1114 پوائنٹس اضافے کے بعد 118429 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، 4 اپریل کو اسٹاک مارکیٹ نے 1 لاکھ 20 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ...
ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام غزہ کے حق میں ’’غزہ یکجہتی مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا...
واشنگٹن کے ساتھ تجارتی سودے ہمارے کھاتے میں نہ کیے جائیں … چین کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز بیجنگ:اس طرح کی خبر گردش میں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ دوسرے ممالک پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت محدود کر دیں، جس کے بدلے میں انھیں امریکی کسٹم ٹیرف میں چھوٹ مل جائے گی۔ دوسری جانب بیجنگ حکومت نے اس پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔ چین کی وزارتِ تجارت نے پیر کے روز واضح کیا کہ وہ ان تمام فریقوں کا احترام کرتی ہے جو امریکہ کے ساتھ اپنے اقتصادی و تجارتی تنازعات کو برابری کی بنیاد پر بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر امور سردار یوسف نے ہزاروں عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ملکوں کے شہری بھی اس سال حج سے محروم رہ گئے ہیں مگر ہم کوششں کر رہے ہیں کیوں کہ ناامیدی گناہ ہے۔سردار یوسف نے نجی سکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے اور نہ جانے سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹور آپریٹرز نے جو رقم ریکارڈ میں جمع کرائی ہے وہ واپس ملنا...
چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پاک چائنا انسٹیٹیوٹ، وزارت خارجہ اور چینی سفارت خانے کے تعاون سے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے اس دورے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ صدر شی جنگ پنگ کو امن کے 5 اصولوں پر ایوارڈ سے نوازا گیا، بیلٹ اینڈ روٹ اینیشیٹو 21 ویں صدی کا کامیاب منصوبہ ہے۔ مشاہد حسین نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اور ان کا خطاب کا دورانیہ 40 منٹ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: چینی کارکن صدر’شی جن پنگ کی فکر‘ کا مطالعہ کیوں کر رہے ہیں؟ اس موقع...
ملک میں موسم گرما سے قبل ہی گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جب کہ کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارد کیا گیا ہے۔ پنجاب میں شدید گرمی اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ چھٹیاں یکم جون ہی سے شروع کی جائیں، تاہم ہیٹ ویو کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ میں رد و بدل بھی ممکن ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو کے مطابق محکمہ تعلیم نے ہیٹ ویو کے خدشے کے باوجود تعطیلات کے لیے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے حتمی طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کےساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایما پر قائم کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غور آنے والے معاملات کا جائزہ لیتی رہے گی اور باوقت ضرورت تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہو گا۔ قومی اتحاد و یکجہتی ۔۔۔ملک دشمن سازشوں کا توڑ...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم اسٹرکچرل ریفارم ہے جو نظام کی بہتری کے لیے کی گئی،علم غیب کسی کے پاس نہیں ہے، ضرورت کے تحت کل کو اگر کوئی چیز کرنا پڑی تو تمام اتحادی جماعتیں و پارلیمنٹ بیٹھ کر سوچیں گی۔ پنجاب بار کونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 15 سال پہلے محمد احمد نعیم صاحب سے گزارش کی تھی کہ سیکھنے کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا شکریہ کہ جو رسپانس ہے وہ خوش آئند ہے، اے ڈے آر کی مصالحت کی بات ہو،...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔ ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی...
لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت نے پنجاب ریونیواتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کر دیا تاہم ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر اور تین آئی ٹی ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا،سلمان ظفرکی تقرری غیرقانونی ہونے کے باعث ان کا کیس ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔ حکام کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی 2015 میں غیر قانونی طور پرتقرری کی گئی۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر پنجاب ریونیو کے گریڈ 17 اور 18 کے 49 افسران کومستقل کیا گیا، ملازمین عرصہ درازسے کانٹریکٹ پر کام کر رہے تھے۔ مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق
کراچی: ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں زیادہ ففٹیز بنانے کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنر سے چھین لیا۔ کوہلی اب تک 260 میچز میں 67 بار نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پنجاب کنگز کیخلاف انجام دیا۔ ان سے قبل آئی پی ایل سے 15 برس منسلک رہنے والے سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دہلی اور سن رائزرز کی جانب سے 184 میچز میں 66 ففٹیز بنائی تھیں۔ شیکھردھون (53)، روہت شرما (45)، لوکیش راہول (43) اور اے بی ڈی ویلیئرز (43) بھی فہرست میں شامل ہیں۔

بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا : پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
اسلام آباد+ لاہور+ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی + سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے...
لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ دوم اور سوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 18سے 24 روپے کمی ہو گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں درجہ دوم آئل کی فی لیٹر قیمت24 روپے کمی سے510 روپے ہو گئی۔ 12پیکٹ آئل کی پیٹی کی قیمت 288 روپے کمی سے6120 روپے، درجہ دوم گھی کی قیمت 18روپے کمی سے510 روپے، 12پیکٹ گھی کی پیٹی216 روپے کمی سے 6120 روپے کی ہو گئی۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب، پاکستان کے پہلے فلم سکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی۔ ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ''پنجاب فلم فنڈ ڈسپرسمنٹ کمیٹی'' تشکیل دی گئی۔...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)بھارت کی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگام (چکوڈی)میں دسویں جماعت (ایس ایس ایل سی)کے امتحانات کے دوران طلبہ کی طرف سے امتحانی کاپیوں میں لکھی گئی عجیب و غریب درخواستیں اور پیسے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق امتحان کی نگرانی کرنے والے اساتذہ نے بتایا کہ کئی طلبہ نے اپنی جوابی کاپیوں میں منت سماجت بھری تحریریں لکھیں کہ انہیں پاس کر دیا جائے۔ بعض طلبہ نے اپنی درخواست کے ساتھ کرنسی نوٹ بھی رکھے تھے۔ایک طالب علم نے اپنی کاپی میں 500 روپے کا نوٹ رکھ کر درخواست کی کہ سر، براہ کرم مجھے پاس کر دیں۔ایک اور طالب علم نے محبت کی دہائی...
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی وتجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتے ہیں۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی فریق نے چین کے خرچے پر معاہدے کیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ملک نے ایسی کوشش کی تو چین جوابی اقدامات کرے گا، چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل اور پرعزم ہے۔
پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر ساجد رحمان، جو سوشل میڈیا پر “زلمی” کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔ یہ اشتراک پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔ زلمی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر مسٹر بیسٹ سے ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی، جسے 24 گھنٹوں کے اندر 15 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ اس ویڈیو میں مسٹر بیسٹ نے زلمی کو اپنے اسٹوڈیو کا دورہ بھی کروایا۔ View this post on Instagram A post shared by Sajid Rehman (@zalmiplayz) زلمی نے مارچ 2022 میں “ایف ایم ریڈیو کے خراٹے” کے عنوان...
بیجنگ (اوصاف نیوز)چین نے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ درآمدی ٹیکسوں (ٹیرف) سے متعلق مذاکرات کے دوران امریکا کی خوشامد کرنے سے گریز کریں.. چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”خوشامد سے کبھی امن حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی اس سے عزت کمائی جا سکتی ہے۔“یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ دیگر حکومتوں پر چین کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کے بدلے میں درآمدی محصولات میں رعایت دینے کی پیشکش کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں امریکا نے اپنے تجارتی شراکت داروں...
غزہ:ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی بھی غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر چپ نہ رہ سکیں اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا میں آواز بلند کی ہے۔ انجلینا جولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے، جس میں فلسطین کی سنگین صورت حال نمایاں کی گئی ہے۔ ہالی وڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘غزہ فلسطینیوں اور جو ان کی مدد کر رہے ہیں ان کے لیے ایک بدترین قبرستان بن دیا ہے’۔ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے سوشل میڈیا میں لکھا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فضائی، زمینی اور سمندری...
سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے مطابق سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے ہیں۔سپریم کورٹ رجسٹری کا بتانا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کینسرکے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کے مطابق سرمد جلال عثمانی کی نماز جنازہ کل بعد نمازعصر مسجد حمزہ ڈیفس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر...
راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) در بارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی وروحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے اصلِ ایمان، جانِ ایمان، روحِ ایمان اور امت کا حوالہ حضور نبی کریم ؐ کی ذاتِ با برکات کے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے۔ کائنات کا سب سے زیادہ ادب کا مقام حضور نبی رحمت ؐ کا روضہِ مبارک ہے اور امتِ کا مضبوط اور قدیم عقیدہ ہے ہمارے آقا و مولا ؐ حیاتِ حقیقی کیساتھ اس مقام پر رونق افروز ہیں۔عظیم ترین قرآنی تعلیمات کو مخلوقِ خدا تک پہنچانا، پڑھانا، یاد کروانا اور مخلوقِ خدا کی کردار سازی کرنا خانقاہی نظام کا خاصا ہے...
اسلام آباد‘ نوشہر ہ ورکاں (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفارتخانے میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی۔ فریقین نے باہمی تعاون کی وسعت اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر داخلہ کی آمد پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، سماجی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے مملکت سعودی عرب اور سعودی سفیر سے پاکستان کی اقتصادی امداد اور سماجی ترقی کے شعبوں میں خصوصی اور مسلسل حمایت پر اظہار تشکر بھی کیا۔ انہوں نے حالیہ پاک...
لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے، جسٹس راحیل کامران نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس راحیل کامران نے آصف محمود کی جانب سے دائر اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، انہوں نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے خلع کے باوجود بیوی کو 2 لاکھ حق مہر دینے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی بدسلوکی پر خلع لے تو حق مہر کی حقدار اور اگر خاوند سے صرف ناپسندیدگی کی بنیاد پر خلع لے تو اس صورت میں حق مہر کی حقدار نہیں رہتی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو...
کوئٹہ (اوصاف نیوز)بلوچستان لیویز فورس کے 15 اہلکاروں کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری، فرائض میں غفلت، بد نظمی اور اعلیٰ حکام کے احکامات نہ ماننے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ لیویز فورس کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالغفار مگسی کے دستخط سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے تحت کیا گیا۔برخاست کیے گئے اہلکار سی پیک ونگ اور ایس ایس ای پی یو ونگ سے تعلق رکھتے تھے اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سبی، سوراب، خضدار، تربت اور پنجگور میں تعینات تھے۔ انہیں پاکستان ریلوے کی جانب سے شال سے جعفرآباد تک سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا، تاہم وہ بغیر اطلاع یا اجازت کے اپنی ذمہ داریوں سے غیر...
لاہور( کامرس رپورٹر) سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی سہیل لاشاری سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس ، امجد چوہدری صدر لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ، چیئر مین خواجہ عمران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ ،صدر عادل منیر سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ اور سینئر نائب صدر خواجہ عدنان، نائب صدر شہزاد رفیق اور جنرل سیکرٹری بورڈ شہزاد خان کے ہمراہ کمشنر آفس لاہور میں کمشنر لاہور زاہد بن مقصود،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا،اے سی سٹی رائو بابر علی، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا اور ڈی جی وال سٹی کامران علی لاشاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے صدر نے لہر منصوبے پر تاجروں کے شدید تحفظات کا اظہار...
نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیشہ نوجوانوں کو قوم کا اصل سرمایہ قرار دیا، اقبال کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جو قوموں کوعروج پر پہنچا سکتے ہیں، آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں، جدید علوم حاصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے، اقبال کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خود انحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبالؒ نے برِصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کا...
لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان غزہ مارچ منعقد کیا گیا۔ صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے وزیراعظم سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے ایک بار پھر اس مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر لاہور بھر سے نوجوانوں نے فلسطینی پرچم تھامے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ اہلحدیث یوتھ فورس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا سینیٹر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔حافظ سلمان اعظم نے کہا وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رجوع کریں تاکہ فلسطینوں پر جاری مظالم اور بربریت...
جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے حتمی طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کےساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایما پر قائم کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ جے یو آئی نے اپنی مجلس عمومی کے دو روزہ اجلاس میں کیا جو اتوار کو لاہور میں اختتام پذیر ہوا۔ جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کہنا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کینسر کے عارصے میں مبتلا تھے۔ اور طویل عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ مرحوم سرمد جلال عثمانی کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر مسجدِ حمزہ ڈیفنس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔ سرمد عثمانی 1998 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔ شپنگ ٫ بینکنگ ٫ پراپرٹی ٫ ٹیکس ٫ آئین اور کرمنل سائیڈ پر قانونی شنوائی اور فیصلے کیے۔ اس کے بعد ستمبر 2008 میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے...
وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے کے پانی کا ایک قطرہ بھی سلب نہیں کر سکتا، صوبائی منافرت پیدا کرنے کے بجائے اس معاملے کو انجنیئرز کے حوالے کریں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جذبات بھڑکانے کی سیاست کی تو واٹر سیکیورٹی کے معاملے پر مشکلات ہوں گی، اس پر نقصان سب کا ہو گا، ایک صوبہ نہیں ہارے گا، تمام صوبے نقصان اٹھائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال بھی بارشیں 40 فیصد کم ہوئی ہیں، آنے والے سالوں میں سیلاب اور بدترین خشک سالی کا سامنا...
دین کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیر بعد کہنے والے پاکستان کے معروف سابق گلوکار و نعت خواں جنید جمشید کے موت سے قبل آخری جذبات سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ رضیہ جنید نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔ حال ہی میں رضیہ جنید نے پہلی بار پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور جنید جمشید کی آخری یادیں تازہ کرتے ہوئے المناک طیارہ حادثے سے متعلق گفتگو کی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے میری شادی جنید جمشید سے ہوئی ہے تب سے میں نے دیکھا ہے کہ ان کا زیادہ تر وقت سفر بالخصوص فضائی سفر میں گزرتا تھا، انہوں نے طیارہ حادثے سے قبل آخری سفر چترال کا کیا تھا۔...
کراچی: دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی ملک دشمن کارروائیوں کے خلاف شہر قائد میں خواتین نے پرامن احتجاج کیا ، جس میں بلوچستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف کراچی کی خواتین نے بھرپور اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کا مقصد بلوچستان میں شہید کیے جانے والے معصوم پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی اور کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے و بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ احتجاجی ریلی مزار قائد سے شروع ہوئی اور کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں طالبات، مذہبی اسکالرز، ڈاکٹرز، وکلا اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام نے حتمی طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کےساتھ اتحاد نہیں کریگی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایما پر قائم کیا جائیگا۔ اس کافیصلہ جمعیت نے اپنی مجلس عمومی کے دو روزہ اجلاس میں کیاہے جواتوار کو لاہور میںاختتام پذیر ہوگیا ہے۔ جمعیت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردارادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غوآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اورعندالضرورت تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔ جمعیت العلمائے اسلام کے ذرائع...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے، اقبال کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خود انحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برِصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا، ان کا فلسفۂ خودی اور شاعری نے تحریک پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930 میں الہٰ آباد کے خطبے میں ایک علیحدہ مملکت...
قاسم نون کی او ائی سی کے ایلچی برائے کشمیر سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام, آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اقبال صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے اہل بصیرت رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ان کا فلسفۂ خودی اور ان کی شاعری نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی بلکہ بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح پھونک دی۔ علامہ اقبال وہ پہلے مفکر تھے جنہوں نے 1930 میں الہ آباد کے خطبے میں برصغیر کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور اور باکو کے درمیان پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی 2 سالہ وقفے کے بعد بحالی کا پُرجوش خیرمقدم کرتا ہوں، یہ سیاحت اور ہمارے برادرانہ ممالک کے مابین علاقائی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ خاتون کیپٹن محترمہ شاہدہ اسماعیل کی زیرِ قیادت افتتاحی پرواز اس بات کا فخر سے یاد دہانی کراتی ہے کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے، بشمول ہوابازی، میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ I warmly welcome the resumption of PIA’s direct flights between Lahore and Baku after a hiatus of two years — a significant milestone...
ٹرمپ انتظامیہ کے ایک مجوزہ ایگزیکٹو آرڈر کے مسودے کے مطابق، محکمہ خارجہ (State Department) میں نمایاں کمی اور از سرِ نو تشکیل کی تجویز دی گئی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق، اس 16 صفحات پر مشتمل مسودے کی کاپی امریکی سفارتکاروں میں گردش کر رہی ہے۔ اگر یہ تبدیلیاں نافذ کر دی گئیں تو 1789 میں قیام کے بعد سے محکمہ خارجہ کی یہ سب سے بڑی تنظیمِ نو ہوگی۔ حکام کے مطابق، یہ مسودہ دنیا بھر کے سفارتکاروں کو بھیجا گیا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اتوار کے روز ایک پوسٹ میں ان اطلاعات کو ’جھوٹی خبر‘ قرار دیا۔ مجوزہ حکمنامے کے تحت درجنوں شعبے اور محکمے ختم کر دیے جائیں گے، جن میں ماحولیاتی تبدیلی، پناہ...
گرمیاں شروع ہوتے ہی پشاور کے کارخانو مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جو گرمی میں کم خرچ ایئر کنڈیشنر اور روم کولر کی تلاش میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ کارخانو مارکیٹ میں ہر قسم کے اے سیز، روم کولر اور ری چارچ والے پنکھے دستیاب ہیں لیکن زیادہ مانگ پورٹیبل اے سی کی ہے، جو دکانداروں کے مطابق ضرورت کے مطابق کسی بھی جگہ آسانی سے لے جایا جا سکتا ہے اور سب سے بڑی بات اس کا بجلی کا خرچ کافی کم ہے۔ کارخانو شاہین مارکیٹ کے دکاندار جمعہ خان کے پاس بھی پورٹیبل اے سی ہیں، جس میں ان کے مطابق خریدار بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور خرید بھی رہے ہیں، انہوں...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر اپنے اپنے پیغامات میں زور دیا کہ قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی کرے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اقبال صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے اہل بصیرت رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ان کا فلسفۂ خودی اور ان کی شاعری نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی بلکہ بر صغیر پاک و ہند...
کراچی (اوصاف نیوز)کراچی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی کے ریٹائرڈ اور انتقال کر جانیوالے ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشرز کے نام سے نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ریٹائرڈ اور انتقال کر جانے والے ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشنرز کے ذریعہ نکالی جاتی رہی ہے اور 2 ارب 21 کروڑ روپے کے پنشن فنڈز میں ماہانہ کروڑوں روپے بوگس پنشنرز کے نام سے نکلوائے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بوگس پنشنرز کے نام 667 ملین نکلوانے پر کے ڈی اے ڈائریکٹر فنانس کو معطل کیا گیا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...
DUBAI: دبئی کے مشہور چاکلیٹیئر فِکس کی جانب سے 2021 میں متعارف کرایا گیا چاکلیٹ بار Cant Get Knafeh of It دنیا بھر میں وائرل ہوچکا ہے اور اس کی مقبولیت نے عالمی منڈی میں پستے کی شدید قلت پیدا کر دی۔ اس چاکلیٹ کی خاص بات اس کا گاڑھا اور خوش ذائقہ کنافہ سے متاثرہ پستہ فِلنگ ہے جو صارفین کو دیوانہ بنا چکی ہے۔ یہ جنون دسمبر 2023 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک ٹک ٹاک ویڈیو نے دھوم مچائی اور دیکھتے ہی دیکھتے 12 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔ اس کے بعد دنیا بھر کے لوگ اس منفرد ذائقے کو آزمانے کے خواہشمند ہوگئے۔ دبئی جانے والے تو اصل چاکلیٹ حاصل کر سکے،...
امریکا میں پاکستانی طلبہ کو درپیش حالیہ چیلنجز کے بعد واشنگٹن جانے کے خواہشمند طلبہ اب دیگر ممالک میں تعلیم کے مواقع تلاش کررہے ہیں۔ طلبہ کا رجحان کچھ عرصے سے ویسے بھی یورپ کے ایسے ممالک کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں طلبہ کی تعداد ان بڑے ممالک کی نسبت بہت کم ہے جس کی وجہ سے وہاں تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی طلبہ بھارتیوں پر سبقت لے گئے واضح رہے کہ صرف امریکا ہی نہیں بلکہ طلبہ کے لیے یورپ میں بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع موجود ہیں، لیکن اس کے بعد سوال ذہن میں آتا ہے کہ آخر یورپ کے کس ملک میں جاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کی جا سکتی...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سات سالہ کرسچن بچی شفق کی نعش زیر تعمیر مکان سے برآمد ہوئی۔ بچی گزشتہ روز سہ پہر اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی، اور اس کی تلاش کے دوران رات تقریباً 10:30 بجے کے قریب بچی کی مردہ حالت میں نعش برآمد ہوئی۔ اس کے جسم اور گردن پر زخموں اور خراشوں کے نشانات بھی موجود تھے، اور ممکنہ طور پر زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گوجرخان کے سول اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، گھنٹوں گزرنے کے باوجود پوسٹ مارٹم مکمل...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ، معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے یہ بات پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو رواں سال پولیو کی دوسری مہم تھی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر سات روزہ قومی پولیو مہم کا باقاعدہ...
لاہور: دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا معاملہ پیپلز پارٹی کیلیے نعمت بن گیا۔ پیپلزپارٹی کے 2رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ پارٹی کو بنیاد کے ساتھ دوبارہ جڑنے اور حکومت میں رہتے ہوئے ایک آزاد موقف اپنانے کا موقع دے رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازعہ نہروں کے منصوبے کو روکنے کے مطالبے سے انکار کرنے اور حکومت سے حمایت واپس لینے کی وارننگ کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اس تعطل کے تلخ نتائج کو محسوس کرتے ہوئے اتوار کو بالآخر سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور پیپلز پارٹی کی قیادت والی سندھ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ پیپلزپارٹی...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ و فلسطین میں بہتا ہوا بے گناہ مسلمانوں کا خون، چیخیں مارتی ماں، معصوم بچوں کی لاشیں اور تباہ شدہ گھروں کے یہ سب صرف ایک خطے کا المیہ نہیں بلکہ یہ پوری مسلم امہ کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں غزہ میں جاری حالیہ جارحیت، او آئی سی قرارداد اور شراکہ تنظیم اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی، فلسطینی شہداء، بچے، مردوں اور خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی، شرکاء ریلی سے صوبائی رہنماء حسن رضا اور ضلعی صدر...
28 برس کی عمر کے اقبال نے بازار حکیماں میں منعقدہ ایک مشاعرے میں جب یہ شعر پڑھا : مو تی سمجھ کہ شانِ کریمی نے چن لیئے قطرے جو تھے میرے عرقِ انفعال کے تو مشاعرے میںموجود تمام اساتذہ سکتے میں آگئے تھے۔ ، اس شعر میں اقبال نے اللہ تعالیٰ کے سامنے ندامت سچی توبہ کی اہمیت کو یوں بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ماتھے پر پشیمانی اور ندامت کی وجہ سے آنے والے پسینے کے قطروں کو موتی کی طرح قیمتی جان کر چن لیا۔ اقبال کی نو جوانی میں ذہنی فکری ارتقا کی منازل کا تعین کریں تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ زمانے کے کسی بھی بڑے شاعر دانشور ، فلسفی کے...
غزہ: ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی بھی غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر چپ نہ رہ سکیں اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا میں آواز بلند کی ہے۔ انجلینا جولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے، جس میں فلسطین کی سنگین صورت حال نمایاں کی گئی ہے۔ ہالی وڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘غزہ فلسطینیوں اور جو ان کی مدد کر رہے ہیں ان کے لیے ایک بدترین قبرستان بن دیا ہے’۔ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے سوشل میڈیا میں لکھا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فضائی، زمینی...
سندھ اعلی تعلیمی کمیشن نے پرفیسر سروش لودھی کو چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کردیا۔ یہ انتخاب کمیشن کے تحت حال ہی میں منعقدہ سلیکشن بورڈ میں ہوا ہے جس کے بعد ڈاکٹر سروش لودھی کی تقرری کے سلسلے میں این او سی کے حصول کے لیے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو خط لکھ دیا گیا یے۔ ہوم ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق ایک ادارے سے کلیئرنس بھی موصول ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی سندھ میں نجی جامعات و اسناد تفویض کرنے والے اداروں(ڈگری ایوارڈنگ) کو چارٹر تفویض کرنے اور ان کی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی ذمے دار رہی ہے جبکہ کچھ عرصے قبل جب اس کمیٹی کو سندھ ایچ ای سی کے ماتحت...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، مالی استحکام اور داخلی امن ناپید ہو تو ترقی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، معیشت کمزور ہو تو ترقی ممکن نہیں۔اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام "استحکام پاکستان کانفرنس" ہوئی جس سے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاق کو آج جو خطرات لاحق ہیں وہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوامی مینڈیٹ کے تحت ہوں تب ہی حقیقی استحکام آئے گا۔ ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم...
اسلام ٹائمز: مقررین نے ساتھ ہی وحدت امت کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور کہا کہ ملت کشمیر کو درپیش مسائل کا سدباب وحدت امت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مرکزی قدیم جامع مسجد خانقاہ مرادیہ کریری میں ایک کانفرنس بعنوان "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کی قیادت سجادہ نشین خانقاہ مرادیہ اور صدر متحدہ علماء کونسل کشمیر ابو الوقاص مفتی سید شریف الحق بخاری النقوی کر رہے تھے۔ کانفرنس میں مجلس علماء امامیہ کشمیر کے چیئرمین مولانا غلام رسول نوری، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ترجمان اعلٰی سید سلیم گیلانی، پروفیسر یاسین کرمانی، سید بشارت بخاری اور مختلف مکاتب فکر...
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا اقبال صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے اہل بصیرت رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ان کا فلسفۂ خودی اور ان کی شاعری نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی بلکہ بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح پھونک دی۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی علامہ اقبال وہ پہلے مفکر تھے جنہوں نے 1930 میں...
کراچی: فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے رہنما نے اسرائیلی بربریت اور مظلموں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ قائدین پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں حماس کے رہنما ناجی الضہیر نے شرکت کی اور شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی بھائیوں کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر شکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے پُراعتماد لہجے میں کہا کہ فتح فلسطین عوام کا مقدر ہے، اسرائیل مجرم اورانسانیت کا قاتل ہے اور اس کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ناجی الظہیر نے کہا کہ پاکستانی عوام اسرائیل جبر کی...
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے اور اس دورے کے دوران اہم امور اور معاہدوں پر غور ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا خیرمقدم کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ دفترخارجہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ 20 سے 21 اپریل 2025 تک دو روزہ دورہ ہوگا اور یہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ دونوں ممالک درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔ دورے...
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ زرداری نے سندھ کے پانی پر سودے بازی کر رکھی ہے، ایک طرف تو وہ وفاق کے ساتھ معاہدے کرتے ہیں، دوسری جانب عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے جعلی احتجاج کرواتے ہیں، اگر وہ سندھ کی عوام سے مخلص اور سچے ہیں، تو صدارتی عہدہ چھوڑ دیں اور وفاق سے علیحدگی کا اعلان کریں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں وکلا کی بڑی تعداد نے دریائے سندھ پر چھ کینالوں کے متنازعہ منصوبے کے خلاف ببرلو بائے پاس پر دیئے گئے دھرنے میں ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پارٹی کا ایک بڑا کارواں کراچی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے۔راجہ پرویز اشرف نے پارٹی رہنما عثمان ملک کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،عوامی مسائل پر ہم ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام صوبوں اور اداروں کو منصوبوں کیلئے آن بورڈ ہونا چاہیے۔
سائنسدانوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کی ایک غیرمتوقع بڑی وجہ دریافت کی ہے جو کہ دولت سے متعلق جوڑوں کے خیالات اور رویے ہیں۔ جرنل سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ جوڑے جو دولت کو خوشی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ان کے درمیان مالی معاملات پر کم بات چیت ہوتی ہے اور ان کا رشتہ کم اطمینان بخش ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب شادی شدہ جوڑے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دولت خوشی کے لیے اہم ہے تو ان کی ذہنیت مادہ پرست ہو جاتی ہے اور ان کا رویہ تبدیل ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ رویہ ایک دوسرے سے دوری اور تعلقات میں دراڑ...
کراچی: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور 28 اپریل سے شروع ہونے والے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل کے امتحانات اب 6 مئی یا اس کے بھی بعد سے شروع ہوں گے، جس کے نتیجے میں اب دوسرے مرحلے کے کامرس اور آرٹس کے امتحانات میں بھی تاخیر ہوگی، جس کی بنیادی وجہ فی الحال امتحانی مراکز کی عدم دستیابی، گریس مارکس کے سبب انٹر سال اول کے گزشتہ نتائج میں تبدیلی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تقرری ہے۔ "ایکسپریس " کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایک ذمہ دار افسر نے بتایا کہ جو اطلاعات انہیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق کراچی...
انورعباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،نائب وزیراعظم نے امید ظاہر...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ و فلسطین میں بہتا ہوا بے گناہ مسلمانوں کا خون، چیخیں مارتی ماں، معصوم بچوں کی لاشیں، اور تباہ شدہ گھروں کے یہ سب صرف ایک خطے کا المیہ نہیں بلکہ یہ پوری مسلم امہ کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں غزہ میں جاری حالیہ جارحیت ،او آئی سی قرار داد اور شراکہ تنظیم اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی، فلسطینی شہدا بچے، مردوں اور خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی، شرکاء ریلی سے صوبائی رہنما حسن رضا اور ضلعی...
اسرائیلی فوج نے غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت میں فوج کی پیشہ ورانہ غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے امدادی کارکنوں کی شہادت کی تحقیقات کے دوران پیشہ ورانہ غفلت ظاہر ہوئی ہے، لیکن واقعے کو چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں غزہ: اسرائیلی فوج کی فلسطینی طبی کارکنوں کو قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی فوج نے کہا ہے کہ ایک کمانڈنگ آفیسر کی سرزنش کی جائے گی جبکہ ڈپٹی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کیا جائےگا۔ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کو محسوس ہوا کہ انہیں دشمن کی جانب سے ٹھوس خطرے کا...

اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔اسلام آباد میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی نے مارچ کا اہتمام کیا، اس دوران 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، غزہ ملبے کا ڈھیر بن گيا ہے، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدے کر آئے، بتایا جائے انہیں کس نے تل ابیب بھیجا تھا؟انکا کہنا تھا کہ امریکا مسلمانوں...
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے قوم کو بالائے حدود خواب دیکھنے، عوام کی طاقت پر یقین رکھنے اور اجتماعی جدوجہد کی قوت کو سمجھنے کا درس دیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے ایک ایسی قوم کا تصور پیش کیا جو خود شناسی (خودی)، رواداری، اور سماجی انصاف جیسے اصولوں پر قائم ہو، اور یہ ہی اقدار پیپلز پارٹی کے نظریئے اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر...
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، عبداللہ بن زید النہیان پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ اس سے قبل روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے بھی 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے ڈی جی افریقہ حسنین یوسف اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے...
سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے کے نتیجے میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے 5 عمرہ زائرین کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سردار ایاز صادق نے جاں بحق عمرہ زائرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان بحق اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ ممبران پارلیمنٹ ہمیشہ ہی نفرت انگیز تقریر کرتے رہتے اور سبک دوش ہونے والے بی جے پی صدر کی صفائی ڈیمج کنٹرول کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی نے بی جے پی کے ذریعے خود کو سپریم کورٹ کے حوالے سے اپنے اراکین پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور دنیش شرما کے بیانات سے الگ کرنے کو نقصان کی تلافی قرار دیا اور بی جے پی پر زور دیا کہ اسے کم از کم ان دونوں کو پارٹی سے نکال دینا چاہیئے۔ کانگریس نے یہ بھی پوچھا کہ دونوں بی جے پی لیڈران کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور انہیں وجہ بتاؤ نوٹس کیوں جاری نہیں کیا...
شیعہ علما کونسل گلگت کے جنرل سیکرٹری شیخ علی محمد عابدی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی حکومتی نمائندے کی جانب سے تند و تیز، ذاتی نوعیت اور غیر شائستہ انداز میں گفتگو نہ صرف قابلِ افسوس ہے بلکہ اس سے خطے کی حساس فضاء کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع گلگت کے جنرل سکریٹری شیخ علی محمد عابدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مورخہ 19 اپریل 2025ء کو جاری ہونے والی مشیر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مولانا محمد دین کی پریس ریلیز محض ایک بیان نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس...
انجمن امامیہ گلگت کے سابق صدر نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ خطبہ جمعہ میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے حکومتی وزراء اور سیکرٹریوں کے حوالے سے جو مذمتی بیان دیا تھا اس کو غلط رنگ دے کر اچھالا جا رہا ہے اور ان کی تحقیر کی جا رہی ہے جو کہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے سابق صدر ساجد علی بیگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ خطبہ جمعہ میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے حکومتی وزراء اور سیکرٹریوں کے حوالے سے جو مذمتی بیان دیا تھا اس کو غلط رنگ دے کر اچھالا جا رہا ہے اور ان کی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف خدا کا خوف کرو کلمہ پڑھتے ہو اور 25 کروڑ عوام کے حق پر ڈاکا ڈال کر بیٹھے ہو۔ اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 مہینوں سے ایک ایسی حکومت جس کی عوام میں کوئی حیثیت ہی نہیں وہ قائم ہے، یہ ہماری غلطی ہے کیوں کہ ہماری ترتیب نہیں ہے اگر ہم خود کو درست کرلیں تو یہ حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکتی، ہم کیوں اس حکومت کو legitimate بنا رہے ہیں؟۔ محمود خان اچکزئی...
استحکام پاکستان کانفرنس نے شرکا نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام کیلئے آئین پرعملدرآمد ناگزیر ہے،اگر ملک میں استحکام لانا ہے تو عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ اپوزیشن اتحاد کی منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس میں عمرایوب، راجہ ناصرعباس، صاحبزادہ حامد رضا، محموداچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے آئین کی بالادستی، سیاسی رہنماؤں کی رہائی اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو پاکستان کے استحکام کی بنیاد قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 کو ایوان صدر میں گرین انیشیٹو کا اجلاس ہوا جس میں صدرآصف زرداری نے پہلے ہی سندھ کا پانی بیچ دیا ہے اور وزراء اس...
سیرین ایئرلائنز نے متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی ایئر لائنز نے اتوار کو شام اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش میں جانے والوں سے متعلق نئے قوانین کیا ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں دبئی اور شارجہ کے لیے غیر معمولی پروازیں شامل ہوں گی۔ ایئرلائنز کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان کے مطابق دمشق اور دبئی کے درمیان ہفتہ، پیر، بدھ اور جمعرات کو 4 ہفتہ وار پروازیں چلیں گی اور جلد ہی روزانہ کی خدمات میں توسیع کا منصوبہ ہے۔ بیان میں...
تھانہ روات کے علاقے میں مسلح کار سواروں نے فائرنگ کرکے 60 سالہ خاتون کو قتل کر دیا جب کہ فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق مسماتہ مسرت بی بی پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتی تھی اور اراضی و پراپرٹی کی بھی مالکن تھی، تین مرد اور ایک خاتون نے مقتولہ کو فارم ہاؤس خریدنے کے لیے سائٹ دکھانے کا کہہ رکھا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے ملزمان کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں روابط تھے۔ مقتولہ مسرت بی بی اپنے گھر سے ملزمان کے ساتھ زمین دکھانے آئی تھیں کہ چک بیلی روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمان کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے پاک عمان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کے روز نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، ٹیلی فونک گفتگو میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور، بالخصوص باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
کانگریس صدر نے کہا کہ وقف املاک کو تنازعہ میں ڈالنے کیلئے مودی حکومت نے جان بوجھ کر صارفین کے ذریعہ وقف کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پارٹی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے اعلیٰ لیڈروں کے خلاف کی جا رہی کارروائی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ وقف (ترمیمی) قانون پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خلاف جاری لڑائی میں جیت جائے گی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹریز اور انچارجز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ ایکٹ پر اٹھائے گئے نکات کو اہمیت...
پشاور میں آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو جکڑ لیا. پولیس کی کارروائیاں بےاثر ثابت ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق پشاور کی گلیوں سے لیکر تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کا آئس جیسی خطرناک نشہ آور اشیاء کا استعمال لمحہ فکریہ ہے۔ جس نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بحالی مراکز میں مریضوں کے لگاتار اضافے نے ڈاکٹروں کو تشویش کا شکار کردیا ہے. مراکز میں وسائل محدود ہیں.علاج بھی طویل اور مہنگا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور انسدادِ منشیات فورس کی آئس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مگر اسمگلنگ اور سپلائی چین اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ ایک گینگ کے پکڑے جانے کے بعد دوسرا فوراً متحرک ہو جاتا ہے.نشوں کے بڑھتے ہوئے...
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم مانتے ہیں پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ ہونا چاہیے لیکن جب پاکستان میں جب استحکام اور قانون کی حکمرانی ہی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ بتایا جائے ریاست کی تعریف کیا ہے، یہ نہیں ہو سکتا ہے ایک ماتحت اٹھ کر کہے کہ گھر میں چلاؤں گا، ملک میں اگر افراتفری ہوگی تو دفاع کمزور ہوگا، ایسی صورت میں ہم کیسے ترقی کریں گے۔ عمر ایوب...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان کے وزیرِ خارجہ، سید بدر بن حمد بن حمود البوسعدی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، ٹیلی فونک گفتگو میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی امور، بالخصوص باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔