2025-04-22@21:14:17 GMT
تلاش کی گنتی: 224
«وہ بھی»:
(نئی خبر)
کراچی کے علاقے ملیر میں واقع رفاہ عام سوسائٹی کے ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور مقتولہ کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او الفلاح محمد علی مروت کے مطابق واقعہ ملیر رفاع عام سوسائٹی کے ایک گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا، جہاں دونوں مقتولین کی لاشیں موقع پر پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق لڑکی کی شناخت 18 سالہ فاطمہ دختر اظہر کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ جاں بحق لڑکے کی شناخت ابھی تک...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں کئی صارفین ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پی ٹی آئی کے حامی صارفین ان کا موازنہ عمران خان سے کر ر ہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن کونسے بڑے فیصلے کیے؟ ایک صارف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں...
گزشتہ دنوں لاہور جم خانہ میں ایک پرانے بیوروکریٹ دوست سے ملاقات ہو گئی۔ دوران گفتگو ہم جس موضوع پر بحث کر رہے تھے کہ ہمارے ہاں ایک دور ایسا بھی گزرا ہے جب پاکستان میں ایسے بڑے لوگ بھی گزرے جنہوں نے پاکستان کا نام نہ صرف روشن کیا بلکہ وہ اپنے اداروں کے لئے بھی بڑی نیک نامی کا سبب بنے۔ ایک نہیں کئی نام جن کی ایمانداری اور کارکردگی پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ اس ملاقات میں ذکر ہوا ایئرمارشل نور خان (مرحوم) کا جنہوں نے 65ء کی فضائی جنگ میں حصہ لیا وہ 71ء کی جنگ میں بھی ہیرو ٹھہرائے گئے۔ فضائیہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی شاندار صلاحیتوں کے مزید امتحان لئے گئے۔...
کراچی(شوبز ڈیسک)سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ مرد اور عورت کبھی برابر نہیں ہو سکتے، خدا نے مرد کا رتبہ اور درجہ بڑا رکھا ہے، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ صبا فیصل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی کے وقت انہیں ان کی والدہ نے ہدایت کی تھی کہ وہ ہمیشہ اپنے شوہر سے ایک قدم نیچے اور پیچھے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے انہیں ہدایت کی تھی کہ شوہر سے ایک قدم پیچھے رہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ جب...
جدید ٹیکنالوجی کے انتہائی عمل دخل نے انسانی زندگی پر نہایت گہرے نقوش ثبت کئے ہیں۔بہت سی آ سا ئشیں اور آسانیاں تو ہمارے حصے میں آئیں مگر زندگی کا حقیقی لْطف چھن گیا،رشتوں ناطوں اور خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر لطف اندوز ہونے کا احساس کہیں گْم ہو کر رہ گیا ، ہم گفتگو کافن بھول گئے ،دوسروں کوقائل کرنے، سمجھانے اور منانے کے ہْنرسے نا آشنا ہو گئے۔یہ اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معاشرے کے دکھ، درد ، کرب اور انسانی احساس کے انت کی کہانی ہے۔ ہمارے علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی بنا پر میرے بچے اندھیرے کے خوف اور سناٹے سے نا آشنا ہیں۔ اندھیرے کا لمس بذاتِ خود میرے...
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا آئین صرف ایک کتاب نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی آواز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پٹنہ میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو پُرزور انداز میں ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت بھارت کے ہر ادارہ سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر، مہاتما گاندھی کے نظریات کو مٹانے میں مصروف ہیں۔ راہل گاندھی بہار کی دارالحکومت پٹنہ "تحفظ آئین سمیلن" میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ باپو آڈیٹوریم میں منعقد اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت...
فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے اگے نہیں جھکیں گے، بشرا بی بی گھریلو خاتون ہیں، روایات کے مطابق جو خواتین سیاست میں حصہ نہیں لیتے، ان کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، یہاں اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ اپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی بہت پرعظم اور حوصلے میں کھڑی ہیں...
گوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ماں اور 18سالہ بیٹے نے طارق کو رسی سے باندھ کر تشدد کیا، اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور پھر پھندا لگا کر قتل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے خاتون کو ساتھی ملازم نے دن دہاڑے قتل کردیا، کوئی بچانے نہ آیا نئے سال کے 2 دن، ڈاکوؤں نے دوسرا شہری بھی قتل کردیا پولیس کے مطابق طارق کے قتل کے بعد ماں بیٹا دوسری بیوی کے گھر پہنچ گئے، دوسری بیوی کی کال پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاش برآمد کرلی گئی، ماں بیٹے نے اعتراف...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، وہ جیل میں بیٹھا ہوا بھی آپ پر بھاری ہے۔ جمعہ کو عمران کو احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز میں 14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان جیل میں بیٹھا تم پربھاری ہے، عمران ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، اس تحریک کو پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنے خون سے سینچے گا۔ فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے تکلیف ہے کہ نوجوان کسی کے بہکاوے میں آکر جیل چلے گئے.جس سیاسی جماعت نے انہیں انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج انہیں جیل میں پوچھنے بھی نہیں آتے.میں گلا پھاڑ کر جھوٹے وعدے نہیں کر رہی کہ گورنر ہاوس کو یونیورسٹی بنا دوں گی . طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح میں نے دو بار بنا کسی قصور کے جیل کاٹی ہے آج میں بھی بدلے لینے شروع کردوں. آپ کو...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ موجودہ حکمران جماعت کے لوگ آئین، قومی پرچم اور دیگر قومی علامتوں کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور انکے نظریات کانگریس سے بالکل مختلف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت پر آئین کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ موہن بھاگوت نے گزشتہ روز یہ کہا تھا کہ آئین ہماری آزادی کی علامت نہیں ہے، جس پر راہل گاندھی نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی باتیں ملک کی آزادی کی تحریک اور آئین کی اہمیت کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔ راہل گاندھی کانگریس کے نئے دفتر اندرا بھون دہلی...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کل ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کر دیں گے اس کے بعد پھر حکومت کی مرضی ہے وہ مذاکرات کو چلانا چاہتی ہے یا نہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کمیشن کے قیام کے مطالبے پر حکومت آگے بڑھنا چاہتی ہے یا نہیں چاہتی، مذاکرات کا مستقبل ان باتوں پر منحصر ہے، ہم اپنے کسی بھی اصولی مؤقف سے نہیں ہٹیں گے، 8 فروری کو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہم بالکل نہیں ہٹیں گے، کوئی کہتا ہے کہ مٹی ڈالو اور ہنسی خوشی ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ تو ایسا نہیں ہوگا، ہم اس...
بالی وڈ کے معروف فلم ساز اور ہدایتکار کرن جوہر اپنے ہلکے پھلکے انداز اور مزاحیہ بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے "ریلیشن شپ اسٹیٹس" کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ کرن جوہر نے کہا: "میں انسٹاگرام کو ڈیٹ کر رہا ہوں! یہ میری بات سنتا ہے، میرے خواب پورے کرتا ہے اور یہاں تک کہ کچھ بل بھی ادا کرتا ہے۔" ان کے اس ہلکے پھلکے مذاق نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کو خوب پذیرائی ملی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرن جوہر نے اپنے ذاتی احساسات کو مزاح کے ساتھ شیئر کیا ہو۔ گزشتہ سال دیوالی کے موقع...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی پر کہا ہے کہ ڈیل کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان ہوجائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کیپیٹل ہل کی عمارت میں اپنی جماعت ریپبلکن کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔ نومنتخب امریکی صدر نے حماس کا نام لیے بغیر کہا کہ مصافحہ ہوچکا ہے۔ انھیں یہ کرنا ہوگا اب بھی اگر وہ (حماس) اسے مکمل نہیں کرتے ہیں تو انھیں (حماس کو) وہ کچھ دیکھنا ہوگا جیسا انھوں نے کبھی دیکھا نہیں ہوگا۔ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی حماس کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر یرغمالیوں کا معاہدے کو فائنل نہ کیا گیا تو سنگین نتائج...
ریموٹ کنٹرول گن کے 13 راؤنڈ فائرکیے گئے جب انڈرکور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کوموساد نے 8 ماہ کے خفیہ آپریشن کے بعد قتل کیا محسن فخری زادہ نے اپنی پوری زندگی پس منظر میں گزاری، 2023 میں شائع ہونے والی کتاب ’ٹارگٹ تہران‘ میں یونا جیریمی باب اور ایلان ایویٹر لکھتے ہیں کہ ’ان کے بارے میں اتنی رازداری رکھی گئی تھی کہ ان کی صرف الگ الگ تصویریں ہی دستیاب تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 27 نومبر 2020 کو جو بائیڈن کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے تین ہفتے بعد، موساد نے اپنی سب سے سنسنی خیز کارروائی کی جس میں ایران کے عسکری جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ تہران سے 40 میل مشرق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) گزشتہ دو ماہ سے کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب تہران کا وفدتین یورپی طاقتوں سے گفتگو کر رہا ہے۔ اس سے قبل نومبر میں جنیوا میں تہران اور تین یورپی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات ہوئے تھے۔ جرمن وزیرخارجہ کے مطابق، ''یہ مذاکرات نہیں ہیں‘‘۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اسے فقط ''مشاورت‘‘ قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا، ''پیر اور منگل کو طے شدہ اس بات چیت میں مختلف موضوعات شامل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات چیت کا مقصد ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا خاتمہ ہے،...
لاہور (ویب ڈیسک)ایک سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او کے بنگلے پر ڈی پی او کی طرف سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک درخواست بھی دی تاہم بعد میں ایک اور تحریری بیان دیدیا جس میں موقف اپنایا کہ الزامات غلط فہمی کا نتیجہ تھے، اب ڈی پی او کے ترجمان کی وضاحت کے بعد متعلقہ اداکارہ کے شوہر کا بھی موقف بھی آگیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے شوہر عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا...
میرپور(نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں اور لائسنس بنوانے کسی بھی مشکوک پیشکش سے محتاط رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے گروہ سرگرم ہیں ، جو عوام کو سستا اور فوری لائسنس دلوانے کے بہانے دھوکہ دے رہے ہیں۔ میرپور میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ پکڑا گیا، پولیس نے بتایا کہ چکسواری میں کارروائی کر کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار جعل ساز گروہ میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت انید مرزا ولد محمد یعقوب قوم مغل،ہارون الرشید ولد عبدالرشید،فرحان علی ولد محمد حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کے زیرِ حراست ان...
سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں صرف شہری ہی نہیں بلکہ دیہاتی طبقہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور اپنے روز مرہ روٹین کا ویلاگ بناکر یوٹیوب سے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر نظر ڈالی جائے تو ایک کے بعد ایک ویلاگنگ چینل سامنے آتے ہیں جس پر لوگ اپنے ہر چھوٹے بڑے ، خاص و عام کام کیمرے کے سامنے ریکارڈ کرکے دنیا کو دکھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ ایک ایسے گاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جہاں گولڈن، اور سلور پلے بٹن کی بھرمار ہے اور یہاں کا ہر بندہ ایک یوٹیوبر بنا ہوا ہے، یہاں تک کہ ہر گھر کے لوگوں کا اپنا یوٹیوب چینل ہے۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں صرف شہری ہی نہیں بلکہ دیہاتی طبقہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور اپنے روز مرہ روٹین کا ویلاگ بناکر یوٹیوب سے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر نظر ڈالی جائے تو ایک کے بعد ایک ویلاگنگ چینل سامنے آتے ہیں جس پر لوگ اپنے ہر چھوٹے بڑے ، خاص و عام کام کیمرے کے سامنے ریکارڈ کرکے دنیا کو دکھاتے ہیں۔لیکن کیا آپ ایک ایسے گاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جہاں گولڈن، اور سلور پلے بٹن کی بھرمار ہے اور یہاں کا ہر بندہ ایک یوٹیوبر بنا ہوا ہے، یہاں تک کہ ہر گھر کے لوگوں کا اپنا یوٹیوب چینل ہے۔ جی ہاں...
دنیا کے وہ ممالک جہاں 2025 میں جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے چند ممالک کی جانب سے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ مگر فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم...
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جان ریمبو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں ازدواجی تعلقات کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ ازدواجی جھگڑوں میں مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دونوں فریق ایک ساتھ غصے میں آجاتے ہیں اور ان کا مشورہ یہ ہے کہ جب آپ کی بیوی غصے میں ہو اور آپ سے ناراض ہو، تو آپ خاموش رہیں۔ یہ مشورہ سن کر شاید کچھ لوگوں کو سمجھداری کا گمان ہو، لیکن ریمبو کی بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا، "پانچ منٹ بعد وہ خود آکر معافی مانگے گی اور ساتھ چائے...