ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں!
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
میرپور(نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں اور لائسنس بنوانے کسی بھی مشکوک پیشکش سے محتاط رہیں۔
تفصیلات کے مطابق جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے گروہ سرگرم ہیں ، جو عوام کو سستا اور فوری لائسنس دلوانے کے بہانے دھوکہ دے رہے ہیں۔
میرپور میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ پکڑا گیا، پولیس نے بتایا کہ چکسواری میں کارروائی کر کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار جعل ساز گروہ میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت انید مرزا ولد محمد یعقوب قوم مغل،ہارون الرشید ولد عبدالرشید،فرحان علی ولد محمد حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کے زیرِ حراست ان دونوں پولیس ملازم سے تفتیش جاری ہے ۔
خیال رہے جعلی لائسنس نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خطرات کو بھی بڑھا رہے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے ان گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں اور شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ لائسنس کے لیے صرف حکومتی دفاتر یا منظور شدہ سینٹرز سے رجوع کریں کسی بھی مشکوک پیشکش سے ہوشیار رہیں تاکہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے محفوظ ڈرائیونگ یقینی بنائی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:بنگلادیش نے پاکستانیوں کے لیے ویزا کے عمل کو آسان کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس
پڑھیں:
بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
راولپنڈی:چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی حسنین کے نام سے ہوئی، چوری شدہ بکریوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔
چکلالہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔