2025-04-23@21:13:19 GMT
تلاش کی گنتی: 230

«تارکین وطن کے خلاف»:

(نئی خبر)
    برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو آبادی کا صرف 2 فیصد ہونے کے باوجود، گرومنگ گینگز کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، اس نے ایک غیر منصفانہ بیانیہ تشکیل دیا ہے جو اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب کو بڑھاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے برطانیہ میں نسلی تعصب کیخلاف تارکین وطن کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو آبادی کا صرف 2 فیصد ہونے کے باوجود، گرومنگ گینگز کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، اس نے ایک غیر منصفانہ بیانیہ تشکیل دیا ہے جو اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب کو بڑھاتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ زرائع کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔ صدر نے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
    پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 3 دن میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ مہمان ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی ہے جبکہ اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کی ہوم گراؤنڈ میں فتوحات کا سلسلہ بھی آگے بڑھا ہے، تاہم بعض سابق قومی کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی اس کامیابی کے باوجود تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ سابق کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں گیند بہت زیادہ اسپن ہورہی تھی، پاکستان کی اننگز دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ بیٹرز نے 75 فیصد سویپ شاٹس کھیلے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو...
    دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے 
    ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ اسے 200 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہے۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد حریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 52 رنز...
    ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں سعود شکیل اور محمد رضوان نے 43.4اوور میں 141 رنز جوڑے جو پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف اس وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ13.3 اوور میں46 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے اتنی بڑی شراکت کی تھی۔ سعود شکیل کے آئوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت ٹوٹی تھی جو186 منٹ میں157 بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے84 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے اپنی اننگز جاری رکھی تھی اور 192 منٹ میں نو چوکوں کی مدد سے71 رنز بناکر آئوٹ...
    واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ سرحدی عہدیدار نے کہا ہے کہ منگل سے امریکا بھر میں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی جب کہ ان کارروائیوں کا آغاز شکاگو سے ہوگا۔ غیر میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری بروز پیر کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ سب سے پہلے عوام سے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق کیے گئے وعدے کو پورا کریں گے۔ نومنتخب امریکی صدر نے انتخابی ریلیوں کے دوران امریکا سے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے کا وعدہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات جیتنے کے بعد کابینہ تشکیل دے دی تھی جس کے تحت...
    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ،7 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے  ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پہلا دن ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم میچ کا شاندار آغاز نہ کر سکی اور ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین چلتے بنے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر محمد ہریرہ 11 گیندوں کے عوض 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں رؤف حسن، ایڈووکیٹ سلمان ابو ذر نیازی، کنول شوزب، بریگیڈیئر مصدق عباسی، ایڈووکیٹ علی پال، ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھا، عالیہ حمزہ، قاسم سوری، ذلفی بخاری، عاطف خان اور محمد سلمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ہمیں ملک میں انصاف فراہم نہیں کیا...
    ملتان: پاکستان نے ویسٹ اندیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، صائم ایوب کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل کیے جانے والے محمد حریرہ اپنا ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ’ایکس‘ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف کل سے ملتان میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے والا فارمولہ دہرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹیم میں 3 ریگولر اسپنرز اور صرف ایک فاسٹ باؤلرز کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ محمد حریرہ قومی ٹیم کی جانب سے کل اپنا...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 19 برس بعد ہوم سیریز منعقد ہورہی ہے، 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے، پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، قومی ٹیم میں 3 اسپنر نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد اور ایک فاسٹ بالر خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی، دونوں کپتان جیت کے لیے پرجوش پاکستان ٹیم کپتان شان مسعود، محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابرار احمد اور فاسٹ بالر خرم شہزاد...
    یونان میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے کی انکوائری سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں یونان میں 200سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے سے متعلق انکوائری کیخلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے وسیع اللہ بھٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جنوری تک درخواست گزار اور دیگر کیخلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرعلی مراد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد بھٹی اور وسیع اللہ بھٹی کیخلاف انکوائری ہورہی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی کراچی اور ڈائریکٹر ایچ آر ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے و...
    آپ نے مردوں کے انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں بڑے اہداف دیکھیں ہوں گے مگر آج ہم ویمنز ون ڈے میچز کے پانچ بڑے ریکارڈز آپ کے سامنے رکھیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچ میں سے چار ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویمن کرکٹ کی تاریخ میں بننے والے پانچ بڑے اہداف میں سے تین کو مخالف ٹیم نے حاصل کیا اور دو میں حریف ٹیم کو شکست ہوئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 4 جنوری 2025 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 370 رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ یہ میچ سرشترا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ...
    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستانی اسکواڈ نے منگل کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔ٹیم کے تمام 15کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑی آج بھی صبح دس بجے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے شاہینز کے خلاف وارم میچ میں فتح حاصل کی تھی۔
    لاہور،وہاڑی (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے وہاڑی میں جامعہ خالد بن ولید میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے پگڑیاں سر جھکانے کیلئے نہیں اونچا کرنے کیلئے پہنی ہیں۔ علماء کرام کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا۔ فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی بنیاد میں شامل ہے۔ نظریہ پاکستان کے ساتھ دینی مدارس کی مضبوط کمٹ منٹ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کے خلاف اسے کیسے قبول کر لوں؟ علماء کرام ملک کی وحدت کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر مدارس نہ ہوتے  تو نظریہ پاکستان دفن کر دیا جاتا،...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کے خلاف سازشیں کیں، یہ جتنا شور کرلیں جواب انہیں دینا ہوگا، یہ دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے، ان کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں، یہ لوگ تو سی پیک کا بھی بیڑا غرق کرکے چلے گئے تھے، ان کا انتخابی نشان کسی نے نہیں چھینا، نشان ان کی اپنی وجہ سے چھنا، پی ٹی آئی پاکستان کے وہ مجرم ہیں، جن کی وجہ سے پی آئی اے قومی ایئر لائن کا بیڑہ غرق ہوا، ان کے خلاف تحقیقات ہوں گی اور پی آئی اے اور شہری ہوائی بازی کو تباہ کرنے کے الزام میں ان کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،...
    اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور...
    گوادر،زمینوں کی بندربانٹ کیخلاف متاثرین سیٹلمنٹ دفتر کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
    گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی کال پر صوبے بھر کے سر کاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کردیا، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یونین قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹروں نے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک سروسز کا بائیکاٹ کیا، اور اس دوران علاج کی غرض سے آئے مریض رلتے رہے۔ یہ بھی پڑھیں نشتر اسپتال ملتان کے وائس چانسلر کی برطرفی پر درجنوں پروفیسرز احتجاجاً مستعفی بائیکاٹ کا اعلان کیا جس کے سبب سرکا ری ہسپتالوں میں آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، چند روز قبل ڈی جی ہیلتھ نے کوئٹہ کے سول اسپتال کا دورہ کیا، اس دوران...
    شیخوپورہ: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ ٹھیک ہوگی تو ان کے معاملات بھی ٹھیک ہوں گے، بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعیدھوکا نہیں دے سکتے۔ و فاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2017 میں نواز شریف کے خلاف سازش نہ ہوتی توپاکستانی پاسپورٹ مضبوط ترین ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں، جھوٹ پھیلانا تحریک انصاف کی عادت ہے، بانی پی ٹی آئی سیاسی نہیں سنگین...
    اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی نے کہا...
    ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کول مائنز کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے پر متعلقہ کول مائن کمپنی کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کول مائنز کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کول مائنز کمیٹی نے حفاظتی اقدامات نہیں کئے۔ جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اس حوالے سے وزیر معدنیات بلوچستان شعیب نوشیروانی نے...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق  محسن نقوی نے کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔اس دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اورسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی نے یہ...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں واضح طور پر اس الزام کی تردید کرتا ہوں کہ اگر ہمارا مارچ سنگجانی پر رک جاتا تو میری رہائی پر اتفاق ہو گیا تھا۔ سنگجانی مسئلے جیسے تنازعات کو اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ میں حکومت کے مذموم عزائم کو پوری طرح سمجھتا ہوں۔ میں بشریٰ بی بی کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایکس پوسٹ پر گزشتہ روز (10 جنوری) اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کا احوال درج کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی گھریلو اور معتدل خاتون ہیں جو...
    جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا تارکین وطن کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 پناہ گزینوں اور پناہ کی تلاش جانے والوں کو نارو کے جزیرے میں زبردستی کئی سال سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی خصوصی کمیٹی نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت کے اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق ہے۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے ادارے نے آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن کو مناسب معاوضہ ادا کرے اور یقینی بنائے کے دوبارہ اس قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔ آسٹریلیا میں انسانی حقوق کی تنظیم...
    بدین (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم کے ملازم ایم پی اے تاج محمد ملاح کے معاون خصوصی غلام رسول ملاح اور ان کے 3 دوستوں کے خلاف تھانہ میرپور خاص میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نوکوٹ کے رہائشی نور احمد میندھرو کے بیٹے نے تھانہ میرپور خاص میں درج کرائی گئی ایف آئی آر پر کہا کہ اپنے والد کے ساتھ دوائی لینے نوکوٹ شہر جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل اور کار سے 4 افراد نیچے آگئے جن میں غلام رسول ملاح، سرکاری ہیڈ ماسٹر، نور محمد ملاح اور بشیر ملاح شامل تھے، جو بدین کے علاقے سیرانی کے رہائشی تھے، مجھے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے اور بدین کے ایک...