Daily Mumtaz:
2025-04-22@07:34:39 GMT

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری

ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ اسے 200 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہے۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا۔

قومی ٹیم نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد حریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 52 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے، دن کے اختتام پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز
اس سے قبل، پاکستانی اسپنرز نے تباہ کن باؤلنگ کراتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، مہمان ٹیم کے بیٹرز آتے رہے اور جاتے رہے، وکٹیں اڑتی رہیں، کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹک سکا۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کی شکار رہی، 4 کھلاڑی 22 رنز پر پویلین لوٹ گئے، شروع کی چاروں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں۔

اس کے بعد آئی نعمان علی کی باری آئی، جنہوں نے اگلے 5 کھلاڑی پویلین بھیجے، آخری وکٹ ابرار احمد کی نام رہی۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوئی، جومیل واریکن 31 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، مہمان ٹیم کے صرف 5 بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ یوں پاکستان نے مہمان ٹیم پر 93 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی پہلی اننگز
پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کے دوران سعود شکیل 84 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز 4 وکٹوں پر 143 رنز سے دوبارہ شروع کی، سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلے روز کے اسکور میں 44 رنز کا اضافہ کیا۔

سعود شکیل 84 رنز بناکر کیون سِنکلیئر کے شکار بنے، محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر سِنکلیئر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان اور سعود شکیل کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بیٹر مزاحمت نہ دکھا سکا اور پوری پاکستانی ٹیم 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز پاکستان کی رنز بناکر سعود شکیل آؤٹ ہوئے

پڑھیں:

اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا


بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

 کوئٹہ میں پریس کانفرنرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔

اختر مینگل نے پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانا قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • راولپنڈی میں کراؤڈ نے ہمارے خلاف نعرے لگائے: شائے ہوپ
  • اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل 10، دسویں میچ میں پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان
  • بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک