اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محسن نقوی کے ساتھ

پڑھیں:

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

’جیو نیوز‘ گریب

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر  پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور انڈر پاس پراجیکٹ کو ریکارڈ 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیڈ کے ساتھ ساتھ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

اسلام آباد: محسن نقوی کا سرینہ چوک انٹرچینج کا دورہ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی آمد و رفت کے لیے متبادل راستے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور سے  شہریوں کو آمد و رفت میں بہت آسانی ہو گی۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اس کوریڈور سے اسلام آباد میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو گا اور سیاحوں کو مری پہنچنے میں آسانی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز