2025-04-23@22:07:15 GMT
تلاش کی گنتی: 147
«پانی کی ا مد اور اخراج صفر ہے»:
(نئی خبر)
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 25-2024 کے سالانہ مرمت کا کام اتوار کے روز 9 فروری کو کیا جائے گا جو صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا ولیکا گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 7 گھنٹے ہوگا جس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی بجلی کے کام کی وجہ سے ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 34 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی ترجمان نے بتایا کہ شہر...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف اب دور کی بات نہیں ہے، یہ موجودہ اور بڑھتا ہوا بحران ہے جو کہ بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے خطرہ ہے،ماحولیاتی احتساب کا نظام فوری قائم کرنا چاہیے۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی موسمیاتی کانفرنس ’بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور اس کا شمار خطرے سے سب سے زیادہ دوچار 5 ممالک میں ہوتا ہے، جسے شدید موسمی حالات، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، پانی کی قلت اور تباہ کن سیلابوں کا...
وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے لیے خان پور ڈیم سے ہونے والی پانی کی سپلائی عارظی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق، اسلام آباد کے لیے بنیادی آبی ذخیرے خان پور ڈیم کی 18 سے 20 کلومیٹر طویل نہر کی سالانہ بھل صفائی کا کام 10 فروری سے شروع ہوگا جو 22 فروری تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف حکام کے مطابق، بھل صفائی کے دوران خان پور ڈیم سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی مکمل بند رہے گی، تاہم سنگجانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں جمع شدہ اسٹوریج سے تقریباً 4...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے 10 دن تک پانی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق 10 سے 19 فروری تک خان پور ڈیم کی بھل صفائی ہو گی جس کی وجہ سے جڑوں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ،ایف ٹین ،ڈی بارہ ، جی ٹین، جی الیون اور جی نائن جبکہ اس کے علاوہ راولپنڈی کے ڈھوک حسو، رتہ امرال ، پیرودھائی اور فوجی کالونی سمیت کئی علاقوں کیلئے پانی کی فراہمی بند رہے گی۔سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
لاہور(ان لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عمل نہ ہونے کے شکوے کیے گئے جبکہ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد اور تحائف دیے، پیپلز پارٹی رہنمائوں سے وزیراعظم کی ملاقات، خوش گپیاں لگاتے رہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیوں کو کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ سبھا کے مرکزی رہنما شبیر سندھی کی قیادت میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر 2 روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر شبیر سندھی، وقار انڑ، بختیار میر جت، اعجاز سراز اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلز پارٹی سے مل کر وفاق ڈاکا مارنے کی سازش کر رہا ہے، 6 نئی نہریں نکال کر سندھ کی زمین بنجر بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کا قانون بھی اسی لیے بنایا گیا ہے کہ معاملے پر سندھ کی عوام کی آواز کو دبایا جاسکے، سندھ کے مفادات کے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول...
ویب ڈیسک — امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ،قومی سلامتی کے جائز مفادات پر مبنی ہے۔ روبیو نے وسطی امریکہ کے ایک دورے سےقبل جو اختتام ہفتہ پاناما سے شروع ہوگا ، جمعرات کو کہا کہ وہ اس بارےمیں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ٹرمپ...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں اپنی جان دے سکتا ہوں لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اروند کیجریوال اور مودی میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے نریندر مودی نے ہر ہندوستانی کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا، اسی طرح کیجریوال نے بھی دہلی کے عوام سے کئی جھوٹے وعدے کئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمنا کا پانی اتنا صاف کریں گے کہ خود اس میں نہائیں گے اور پانی پی سکیں گے،...
میئر کراچی اور ترجمان بلاول بھٹو زرداری مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے ایم کیو ایم رہنما آپس کے اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں، آپس کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ایم کیو ایم رہنماؤں کو اپنا داغدار ماضی یاد آجاتا ہے۔ ایم کیو ایم کا ماضی بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری سے مزین ہے، ایم کیو ایم والوں کو...
گوادر،آل پارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات ہورہے ہیں جو کامیاب رہے

حیدرآباد: نیو وحدت کالونی کی ایک گلی میں سیوریج کا پانی رہائشیوں اور راہگیروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے
حیدرآباد: نیو وحدت کالونی کی ایک گلی میں سیوریج کا پانی رہائشیوں اور راہگیروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے

پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ںے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات مل چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے جس طرح خیبر پختونخوا کو برباد کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس کے پاس اسلحہ، بلٹ پروف گاڑیاں تک نہیں ہیں، 528 ارب روپے سیکیورٹی کی مد میں آئے وہ کہاں خرچ ہوئے؟ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم کرنے میں ہمارے صوبے...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھ...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے تاجروں کو اگر مجھ سے مسئلہ ہے تو بات کریں، کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی کسی سے بھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، کسی سے چغلی کرنےکی ضرورت نہیں، صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے‘ ’ آپ کی کسی سےبھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے،کسی سےشکایت کرنےکی ضرورت نہیں، منسٹر، چیف منسٹر سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی...

بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں: ذرائع
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کا اعلیٰ سطحی انویسٹمنٹ وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچا ہے ،وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لانگ اور شارٹ حج پیکیج کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پابند سلاسل نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے ہاتھ سے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایک نئی پیپلز پارٹی بننے جا رہی ہے جس کی قیادت بھٹو خاندان سے زرداری خاندان میں منتقل ہوجائے گی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک دہائی قبل پی پی پی کو خیرباد کہنے والے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی جگہ لے لی ہے۔‘ پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’یہی تبدیلی نئی پیپلز پارٹی کے نمائندگان اور ترجمان میں بھی نظر آرہی ہے، شرجیل میمن نیا...
اینکرز کے وفد نے ملاقات کی اور پیکا پر خدشات کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ فیک نیوز کی آڑ میں جس کو چاہیں اٹھا لیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اینکرز کے وفد نے ملاقات کی اور پیکا پر خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں چند منٹ میں بل پاس ہوجاتا ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ فیک نیوز کی آڑ میں جس کو چاہیں اٹھا لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومت جلد بازی میں یہ قوانین پاس کر رہی ہے۔...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ملک انٹرنیٹ بند کر دیتا ہو وہاں ترقی نہیں ہو گی، پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پی پی اور (ن) لیگ کا اتحاد مفاد کا اتحاد ہے۔دوسری جانب لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا، پاکستان میں افراط زر میں کمی آئی ہے مگر مہنگائی مزید بڑھی ہے،...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے چائنیز سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی کہ معاملے پر فی الفور جامع تحقیقات کے لیے سینئر انکوائری افسر کو نامزد کیا جائے تاکہ چائینیز سرمایہ کاروں کے حکومت سندھ اور سندھ پولیس پر غیر متزلزل اعتماد کو مذید تقویت دی جاسکے۔ ان کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چائنیز کی سیکورٹی کی پابند ہے اور اس ضمن میں تمام تر مجموعی امور و اقدامات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ لہٰذا یہ امر بلا شبہ یقینی ہونا چاہیے کہ صوبائی...

سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے پاس تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی میں مشکلات کاسامناہوسکتاہے
سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے پاس تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی میں مشکلات کاسامناہوسکتاہے
اور ڈرو اس وبال سے جو تم میں سے صرف ان پہ ہی نہیں آ پڑے گا جنہوں نے ظلم کیا ہوگا اور جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے (سورۃ الانفال)غزہ میں اب تک 50,000 سے زیادہ شہادتیں ہیں اور کئی ایٹم بم کے برابر بارود گرا کے 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنے پہ مجبور کیا گیا۔ اور اس سب میں دنیا کے امیر ترین ملک کا اسلحہ اور ہر طرح کی مدد حاصل ہوئی تو 15 مہینوں میں یہ تباہی ممکن ہوئی۔ دوسری طرف چند گھنٹوں پہلے ایک جگہ آگ لگتی ہےکوئی نہیں جان پا رہا کہ کیسے لگی، بظاہر کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آ رہی پھر ہوا چلتی ہے، آگ...

متعلقہ اداروںاورقانون نافذکرنے والوں کی ملی بھگت سے صدر کے علاقے ہاشمی سینٹر کی فٹ پاتھ پرتجاوزات اورسڑک کنارے پرپارکنگ مافیاکاقبضہ ہے جس کی وجہ سے رش کے اوقات میں مسافروں کوپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے
متعلقہ اداروںاورقانون نافذکرنے والوں کی ملی بھگت سے صدر کے علاقے ہاشمی سینٹر کی فٹ پاتھ پرتجاوزات اورسڑک کنارے پرپارکنگ مافیاکاقبضہ ہے جس کی وجہ سے رش کے اوقات میں مسافروں کوپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے

پاکستان میں فری لانسرز کی دنیا کی تیسری بڑی آبادی موجود ہے اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہوگا ،وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں فری لانسرز کی دنیا کی تیسری بڑی آبادی موجود ہے اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہوگا چینی مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وفاقی وزیر برائےخزانہ محمداورنگزیب نےچائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے پہلے ایف ڈی آئی ڈیجیٹل انشیٹو کا اجرا بڑے اعزاز کی بات ہے پاکستان فری لانسرز کے حوالے سے دنیا کی تیسری بڑی آبادی ہے۔ وزیر برائےخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہو گی،چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو میں کہا کہ اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہو جائے گا جس...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ بددیانت افراد کبھی نیوٹرل ایمپائرز کی حمایت نہیں کرتے، 9 مئی کو انہوں نے خود چوکیوں سے فوج اور پولیس کو غائب کیا، خود آگ لگائی اور خود سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر کے الزام بے گناہ سیاسی کارکنان پر ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ملک ریاض کا حالیہ بیان ہے کہ اگر وہ اپنا منہ کھولیں گے تو بہت سے لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں ملک ریاض سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بتائیں پچھلے...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ سے مجوزہ 6 کینالوں بنانے کے خلاف ہے اور ہم ہر فورم پر آواز اُٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولر میچ فیکٹری میں پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سراسر جھوٹ ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے کینالوں کی منظوری دی ہے، اگر ایسا ہوتا تو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پوری پیپلز پارٹی کینالوں کی مخالفت کرنے کو تیار نہ ہوتی، انہوں نے مجھے سینیٹر اور آئل اینڈ گیس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نظر انداز نہیں کیا، پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جامعات کی خود مختاری پر حملہ کر کے وہ کام کر رہی ے جو پرویز مشرف جیسا آمر بھی نہ کر سکا ، سندھ حکومت کے جامعات کو کنٹرول کرنے کے آمرانہ و جابرانہ فیصلوں اور اقدامات کے خلاف سندھ کی 17جامعات کے اساتذہ گزشتہ 7دن سے کلاسوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ، جماعت اسلامی اساتذہ کرام کے مطالبات اور اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے طلبہ یونین کے انتخابات نہ کروانے اور یونین انتخابات کے حق میں رکن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ( کل ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس میں سزا ختم کر دے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مخالفین عدالت کے ذریعے سیاست کی کوشش کر رہے ہیں اور عدالتوں کو حکومت نے میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔بیرسٹر علی ظفر...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اپنے لیڈر سے ملاقات ہوجائےگی، جمہوریت تب محفوظ ہوگی جب ہم سب مل بیٹھ کر بیٹھیں گے اور ملک کی خاطر بات کریں گے نجی ٹی وی کو انٹرویومیں ایازصادق نےکہاکہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم پر فخر ہے، پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی، میری دعا ہے پاکستان کے لیے اچھا ہو چاہے وہ مذاکرات کی صورت میں ہو یا کسی اور صورت میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ...
کراچی (رپورٹ :قاضی جاوید) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فیصلہ قانونی نہیں سیاسی ہے‘کپتان عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے ،القادر کیس میں مذہب کارڈ استعمال کیا‘پاکستا ن عالمی سطح عمران کیس کی وجہ سے پریشان کن صورتحال سے دوچار ہے‘جو لوگ قانون کو مطلوب ہیں وہ عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں‘ بانی پی ٹی آئی پر رشوت، کرپشن اور ڈاکا ثابت ہو چکا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ‘سابق وفاقی وزیر اطلاعات، سینیٹر شبلی فراز اوربانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ’’عمران خان کے خلاف فیصلہ قانونی ہے یاسیاسی؟‘‘ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ...

پاکستان کے سرکاری اداروں کی پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی ضرورت ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے لیکن وہ نا اہلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی کوششوں کی ضرورت ہے وزارت خزانہ کی طرف سے حال ہی میں شائع ہونے والی وفاقی ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کی دو سالہ رپورٹ میں سرکاری اداروںکی کارکردگی کے بارے میں ابھی تک اہم تصویر سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران، 15 سرکاری اداروںسیکٹر کے مجموعی نقصانات کے 99.3فیصدکے لیے ذمہ دار تھے جو کہ 405.86 بلین روپے تھے جبکہ دیگر سرکاری اداروںنے 2.(جاری ہے) 812 بلین روپے کے نسبتا معمولی نقصانات...
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )کاشتکاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی بنیادی اناج کی فصل گندم کی پیداوار میں پانی کی کمی اور تھرمل دباﺅکے نتیجے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر اہم زرعی اجناس جیسے چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اوور ٹائم میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے نہ صرف خوراک کی حفاظت متاثر ہوئی ہے بلکہ متعدد کسانوں کی مالی حالت بھی نازک ہے نصیر آباد ضلع کے کاشتکار ندیم جمالی نے کہا کہ صوبے کو اپنے زرعی منظر نامے کو...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک اور شرمناک امر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے حامی اپنے بانی کی 190 ملین پاؤنڈز کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اتوار کو ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ’کرپشن کارڈ‘ کو اپنی پوری سیاسی مہم کا حصہ بنایا اور شفافیت اور احتساب کے وعدوں پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کی تاہم پی ٹی آئی کا دوغلاپن اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ کرپشن اور کڑے احتساب کی...
چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن فہیم شہید پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعامانگ رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان نے بلاک ایل، نارتھ ناظم آباد میں فہیم شہید پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ٹاؤن انتظامیہ، مقامی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین عاطف علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کا عزم ہے کہ نارتھ ناظم آباد کے ہر علاقے میں معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں۔ پارکس کی بحالی اور ترقیاتی منصوبے عوام کے تعاون...
لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، اور اس میں سزا شواہد کی بنیاد پر دی گئی۔ انہوں نے عدالتی فیصلے کو ملکی تاریخ کے اہم ترین فیصلوں میں شامل کیا۔ لاہور میں علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے یہ رقم ضبط کرکے پاکستان کے حوالے کی تھی، کیونکہ یہ عوامی پیسہ تھا، مگر بدقسمتی سے یہ رقم واپس انہی افراد کو دی گئی جن سے یہ ضبط کی گئی تھی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اگر کسی نے بیرون ملک جرم کیا ہو اور اس...

بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کی چوری چھپانے کے لیے مذہب کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے ریکورڈکلیئر کیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ انہوں نے 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا۔ انہوں نے...

190 ملین پاؤنڈ کیس وہ گڑھا ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کیلئے کھودا اور خود گرگئے، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہوئے، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرگیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتے کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اربوں اور کھربوں کے منصوبے لگائے، نواز شریف کو کرپشن کیس پر وزارت عظمیٰ سے نہیں ہٹایا گیا تھا، بیٹے سے تنخواہ لینے پر نوازشریف کو کرسی سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ جان چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے این سی اے کو خط لکھا تھا، اس خط پر این سی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے اس پیشرفت کو پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ڈیجیٹل ایف ڈی آئی انیشیئٹو کو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ نہ صرف ڈیجیٹل ترقی کے اہداف کی نشاندہی کر رہا ہے بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے منصوبے کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن کو...
اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...

”آپ نے گھبرانا نہیں ہے” 190 ملین پانڈ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا پہلا سوشل میڈیا پر پہلا رد عمل
”آپ نے گھبرانا نہیں ہے” 190 ملین پانڈ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا پہلا سوشل میڈیا پر پہلا رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایک سو نوے ملین پانڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کا ایسا فیصلہ ہے، جس کا پہلے ہی سب کو پتا تھا، چاہے فیصلے کی تاخیر ہو یا سزا کی بات سب پہلے ہی میڈیا پر آ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا ہے جس سے چوری ثابت ہوئی، دیگر جامعات کے طلبا کی طرح القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالر شپس اور لیپ ٹاپ ملیں گے۔ یہ بات انہوں ںے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں طلبا میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے بہت چن کر اس کا نام ہونہار اسکالر شپ پروگرام رکھا ہے مجھے معلوم تھا کہ پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں، وزیرتعلیم پنجاب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں رانا سکندر حیات تو ہیرو بن گئے ہیں، ہم طلبا کے لیے لیپ ٹاپ بھی لارہے ہیں اور لیپ ٹاپ کی...
سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ 190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ہم تمام سیاسی جماعتوں اور لوگوں سے رابطہ کریں گے، ۔انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے سے انسانی حقوق کے نمائندوں سے بھی رابطہ کریں گے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، بانی پی ٹی آئی کو یہ لوگ ایسے نہیں گرا سکتے، آج کے فیصلے کی جتنی مذمت کریں اتنی کم ہے۔
اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو کے دوران ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنماء کا کہنا تھا کہ حالیہ معاہدہ پر دستخط کرنے والوں نے ہی دہشتگردوں سے دہشتگردی کرانے اور امن خراب کرنے کیلئے قرآن پر حلف لیا، موجودہ معاہدہ بہترین ہے، لیکن حکومت نے ماضی میں طے پانے والے تمام معاہدوں کو خود نقصان پہنچایا، حکومت کا شدت پسندوں کو فری ہینڈ دینا یا انکی پشت پناہی کرنا قابل تشویش ہے۔ متعلقہ فائیلیںشبیر حسین ساجدی کا بنیادی تعلق ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار سے ہے، وہ زمانہ طالب علمی سے ہی ملی امور میں پیش پیش رہے ہیں، نوجوانی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے منسلک رہے، اس کے بعد مجلس وحدت مسلمین سے وابستہ ہوئے، اسی پلیٹ فارم سے...
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال اسلام آباد میں این آئی آر سی کے سابق ممبر ممتاز قانون دان نور زمان خان سے ملاقات کر رہے ہیں، اس موقع پر این ایل ایف کے مرکزی صدر شمس الرحمان سواتی بھی موجود ہیں آئی ایل او لیبر کوڈ سندھ اور پنجاب ٹریڈ یونینز کو مکمل پر ختم کرنے کی سازش ہے۔ سرمایہ داروں کی ملی بھگت سے آئی ایل او لیبر کوڈ محنت کشوں پر مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔پوری قوت کے ساتھ لیبر کوڈ کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور این ایل کراچی کے جنرل...
ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان صرف انتخابی جلسوں میں عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے گی۔ راہل گاندھی کی پہلی ریلی پیر کو سیلم پور میں ہونے جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخابات کو لیکر پارہ عروج پر ہے۔ ایک طرف جہاں انڈیا الائنس کے لیڈر اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی حمایت میں سامنے آئے ہیں وہیں دوسری طرف کانگریس بھی اروند کیجریوال پر کوئی ذاتی حملہ نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان صرف انتخابی جلسوں میں عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے گی۔ دہلی انتخابات کے لئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی پہلی ریلی پیر کو سیلم پور میں ہونے جا رہی ہے۔ اس ریلی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرا نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے گزشتہ روز کے بیان پر نوٹس لیتے ہوئے انکے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ نئی کینالوں سے سندھ کے پانی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ سندھ کے حصے کا پانی تو ارسا کے قانون کے مطابق تقسیم ہو چکا ہے جس پر اعتراض کرنا جائز نہیں ، ایک دیوانے کا بیان لگتا ہے جس کو حقائق کا کوئی ادراک ہے اور نہ ہی وہ اس پورے عمل کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ارسا کی جانب سے تقسیم کیا گیا پانی بھی سندھ کو پورا نہیں پہنچ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی اپنے فرزند عبدالخالق صدیقی اور اپنی پرسنل ٹیم ورک کے ممبران پرویز حسین کھوکھر اور ذوالفقار علی سیال کے ساتھ سندھ اسمبلی آئے، انہوں نے سندھ اسمبلی کی مہمان گیلری میں بیٹھ کر سندھ اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی، انہوں نے پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما پیپلز پارٹی سندھ کے سابق صدر و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بڑی گرمجوشی سے مل کر ان سے طبیعت معلوم کی اور اچھی صحت کے لیے دُعا کی، وہ دیگر وزراء سے بھی ملے جس میں جام خان شورو، سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی شامل ہیں۔ انہوں نے ان کی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے...