حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرا نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے گزشتہ روز کے بیان پر نوٹس لیتے ہوئے انکے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ نئی کینالوں سے سندھ کے پانی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ سندھ کے حصے کا پانی تو ارسا کے قانون کے مطابق تقسیم ہو چکا ہے جس پر اعتراض کرنا جائز نہیں ، ایک دیوانے کا بیان لگتا ہے جس کو حقائق کا کوئی ادراک ہے اور نہ ہی وہ اس پورے عمل کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ارسا کی جانب سے تقسیم کیا گیا پانی بھی سندھ کو پورا نہیں پہنچ رہا ہے اور ہر سال پانی کی کمی بتائی جاتی ہے اور سندھ کے حصے کا پانی بھی سندھ کو فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اس وجہ سے سندھ کے عوام اور سندھ کی نمائندہ جماعت ہونے کی حیثیت سے پاکستان پیپلز پارٹی کو اس پر شدت کے ساتھ اعتراضات ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے حصے کا پورا پانی
سندھ کو فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ پنجاب میں مزید کینال بنے سے سندھ کے حصے کا مزید پانی کم ہوگا اس وجہ ہے وفاقی وزیر کی جانب سے اس طرح کی مزاحیہ خیز بات کرنے پر ہم پاکستان پیپلز پارٹی شدید الفاظ میں مذمت اور احتجاج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینالوں کے خلاف احتجاج کرنے والے دوست پاکستان پیپلز پارٹی پر اس ضمن میں تنقید کر کے اپنی سیاست کو چمکانے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کی اس روش کا بھی نوٹس لیں اور اس پر بھی احتجاج کیا جائے کیونکہ یہ کینال وفاقی حکومت بنارہی ہے صوبائی حکومت نہیں، اس لیے وہ دوست جو ان کینالوں کے خلاف مو¿قف رکھتے ہیں وہ وفاقی حکومت کے خلاف بھی بات کریں اور احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس طرح کے کس منصوبہ میں کبھی بھی وفاق کے ساتھ نہیں جس سے سندھ کو ذرا برابر بھی نقصان کا اندیشہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سی سی آئی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے بار بار وفاقی حکومت کو لکھ چکے ہیں اور احتجاج بھی ریکارڈ کرا چکے ہیں لیکن وفاقی حکومت سی سی آئی کا اجلاس تک نہیں بلا رہی ہے ، اس ضمن میں ہم وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سی سی آئی کا اجلاس بلایا جائے کیونکہ اس طرح کے بیانات سے بات نہیں چلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینالوں کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتیں بھی وفاقی حکومت پر دباﺅڈ بڑھائیں کہ وہ فوری طور پر سی سی آئی کا اجلاس طلب کرے۔
پیپلزپارٹی

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی سی آئی کا اجلاس انہوں نے کہا کہ سندھ کے حصے کا وفاقی حکومت سندھ کو کے خلاف

پڑھیں:

متنازع نہری منصوبہ: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ رابطہ، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے متنازعہ نہری منصوبے کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوا ہے، جس میں مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و بین الصوبائی امور رانا ثنااللہ نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن سے دوبارہ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟

رانا ثنااللہ نے اس موقع پر کہاکہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کریں گے، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہاکہ پانی کی تقسیم انتظامی و تکنیکی مسئلہ ہے، صوبوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے، اور اس کے لیے مشاورت کا دائرہ بڑھایا جائےگا۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ کینالز کے معاملے پرسیاسی جماعتوں کو پُرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج ایسی جگہ ہونا چاہیے جہاں عوام کو تکلیف نہ ہو، اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج کے دوران شہریوں اور مریضوں کو تکلیف دینے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کے درمیان گزشتہ روز بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اتفاق بات چیت پیپلزپارٹی دریائے سندھ رانا ثنااللہ شرجیل میمن کینالز متنازع نہری منصوبہ مسلم لیگ ن وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود 
  • پانی معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے، نیئر بخاری
  • متنازع نہری منصوبہ: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ رابطہ، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
  • پنجاب میں پاور شیئرنگ پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی بڑی بیٹھک، ملکر چلنے پر اتفاق
  • سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کم نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
  • مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق
  • حکومت اور پیپلزپارٹی کا کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟
  • نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے ، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ
  • متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت