2025-04-23@14:02:08 GMT
تلاش کی گنتی: 145

«وفد کی قیادت»:

(نئی خبر)
    چینی وفد نے تاریخ کی بہترین کارکردگی کے ساتھ ایشین ونٹر گیمز کا اختتام کیا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: 9ویں ہاربن ایشین ونٹر گیمز   اختتام پذیر ہو گئے، 64 گولڈ میڈلز جتنے والوں کو دیے گئے ۔ چینی   وفد نے مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے جن میں 32 سونے، 27 چاندی اور 26 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ چین  ایشیائی سرمائی کھیلوں میں   طلائی تمغوں اور تمغوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست  ہے، جس نے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ کا بہترین باب تخلیق  کیا ہے۔
    آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی اداروں سے ملاقات ملکی تاریخ میں منفرد واقعہ ہے،مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، مجھے اس پر تحفظات ہیں، موجودہ حکومت اسٹیبلیشمنٹ کی مینجمنٹ ہے، 26 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا آپس میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، محمودخان اچکزئی کی طرف سے کھانے کی دعوت پر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ججز کی تقرری میں پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا، اب دوبارہ لیا گیا، ہماری...
    وفد نے قبلہ شیخ صاحب کی صحتیابی پر مبارک بادی دی اور انکی صحت و سلامتی پورے خطے کے لیے تبریک کا سبب قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں اپوزیشن وفد کے ہمراہ داعی وحدت مسلمین، نامور عالم دین، حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی عیادت کی اور صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپوزیشن وفد میں سید سہیل عباس، وزیر محمد سلیم اور راجہ زکریا خان مقپون شامل تھے۔ وفد نے قبلہ شیخ صاحب کی صحتیابی پر مبارک بادی دی اور انکی صحت و سلامتی پورے خطے کے لیے تبریک کا سبب قرار دیا۔ اس...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ عمران خان کا خط وصول ہوچکا جو آئینی بینچ کی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 184کی شق 3 سے متعلق ہے، لہٰذا یہ معاملہ کمیٹی کو بھجوایا ہے اور اسے آئینی بینچ نے دیکھنا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان سپریم کورٹ میں ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی جس میں چیف جسٹس نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور  اصلاحات پر بریف کیا جبکہ اس دوران چیف جسٹس سے ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی بات چیت کی گئی۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی...
    ٹریڈ چمپئن کا وفد راشد اقبال کی قیادت میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کررہا ہے
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد نے  ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کی فلاح وبہبود کے لئے  اقدامات میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا،وزیراعظم نے وفد کے ارکان کو کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کی ہے ، وزیراعظم نے وفد کو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے  خصوصی اقدامات  کرنے  کی ہدایت کی ہے ،وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے  اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ،ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری...
    ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں۔ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس روپ کو مزید حقیقت کے قریب بنا دیا ہے۔ A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ...
    DAMASCUS,: شام کی نئی حکومت نے روسی وفد پر زور دیا ہے کہ وہ ماضی غلطیوں کا ازالہ کریں۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شام کے سابق صدر بشارالاسد کی جانب سے روس میں سیاسی پناہ لینے کے بعد نئے حکومت میں پہلی مرتبہ روسی وفد نے دمشق کا دورہ کیا اور حکومتی سربراہان سے ملاقات کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کے نائب وزیرخارجہ میخائیل بوغدانوف نے کہا کہ ان کی سربراہی میں وفد نے شام کی نئی حکومت کے سربراہ احمد الشرع اور وزیرخارجہ اسد الشیبانی سے ملاقات کی۔ شام کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئی انتظامیہ نے زور دیا کہ تعلقات کی بحالی لیے ماضی کی...
    سوشل میڈیا وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ Gentry Beach کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ جینٹری بیچ نے کہا کہ گزشتہ 4 سال جو کچھ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان سے کیا وہ مناسب نہیں تھا، جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا، ملاقات میں مستقبل کی ترقی کی رفتار پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔کان کنی و معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین سے بی جی آئی جینومکس گروپ (ساؤ تھ ایشیا) کے وفد نے ڈاکٹر وانگ جیانگ کی قیادت میں ملاقات کی ۔بدھ کو ہونے والی ملاقات میں فوڈ سکیورٹی ،جینومیکس اور زرعی شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اور تحقیق نا گزیر ہے ،بی جی آئی کے ساتھ مل کر جدید جینیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ سے پیدا وار میں اضافہ ہو گا اور فصلوں کو موسمی تغیرات سے...
    وفد میں حماس کی قیادت کونسل اور مذاکرات کرنے والے رہنماؤں خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، نزار عواض اللہ، محمد نصر، اور غازی حمد شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت کے ایک وفد نے قیادت کونسل کے سربراہ محمد درویش کی سربراہی میں مصری جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل حسن رشاد سے ملاقات کی اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے طے پائے معاہدے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں حماس کی قیادت کونسل اور مذاکرات کرنے والے رہنماؤں خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، نزار عواض اللہ، محمد نصر، اور غازی حمد شامل تھے۔   حماس کے وفد نے...
    ملاقات میں صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ میرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ایوب وزیری، شیخ منیر حسین منوری، کوآرڈینیٹر ٹو س ایم شیرباز علی اور سخی احمد جان شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف ملکی قومی و سیاسی امور بالخصوص گلگت بلتستان کے قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ میرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ایوب وزیری، شیخ منیر حسین منوری، کوآرڈینیٹر ٹو س ایم شیرباز علی اور...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )  بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق امریکہ  کا اعلیٰ سطحی  انویسٹمنٹ وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچا ہے ،وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لانگ اور شارٹ حج پیکیج کی...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہوگئی، اپوزیشن گرینڈ الائنس مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنما شریک ہوں گے، اپوزیشن گرینڈ الائنس کا وفد 3:30 بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے گا۔
    لاہور : اردو کے معروف شاعر مظفر وارثی کو دنیا سے رخصت ہوئے آج 14 سال ہو گئے ہیں۔ حمد، نعت، غزل یا گیت، ہر صنفِ سخن میں انہوں نے اپنی شاعری کا ایسا جادو جگایا کہ ان کے اشعار آج بھی دلوں میں گونجتے ہیں۔   مظفر وارثی 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ میں پیدا ہوئے، اور ان کا اصل نام محمد مظفرالدین صدیقی تھا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہوئے اور یہاں آ کر ان کی شاعری نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی نعتیں جیسے "یارحمت اللعالمین” اور "تو کجا من کجا”، اور حمد میں "کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے” بہت مشہور ہوئیں۔ ان کی شاعری میں روحانیت اور...
    بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔   بھارتی میڈیا کے مطابق  22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔  یہ دونوں اداکار ان 13 افراد میں شامل ہیں جن پر اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکا دہی، اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مورتھل، اجیت سنگھ کے مطابق، شکایت بنیادی طور پر ایک سوسائٹی کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیرالعظیم سے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی منصورہ میں ملاقات کررہے ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور سابق وزیر محمد علی درانی نے منصورہ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی طرف سے 27 جنوری کو اسلام آباد میں دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد کے عنوان پر ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی۔ یہ دعوت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے...
    بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان اپنی منفرد اداکاری اور لہجے کی وجہ سے خاص پہچان رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7ملین ہے، یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کی اداکاری تو مشہور ہے ہی لیکن ان کا اپنے چاہنے والوں سے بے انتہا محبت کرنا بھی انکی فین فالوئنگ میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔عالمی شہرت یافتہ شاہ رخ خان کو دنیا بھر سے محبت ملتی ہے لیکن...
    یاداشت میں کہا گیا کہ مسلم پرسنل لاء اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی مجوزہ ترامیم مسلم پرسنل لاء کی خلاف ورزی ہیں، جو کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت محفوظ ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری قائدین کا وفد دہلی روانہ، وقف ترمیمی بل پر بحث میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری قائدین کا وفد دہلی روانہ، وقف ترمیمی بل پر بحث میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری قائدین کا وفد دہلی روانہ، وقف ترمیمی بل پر بحث میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری قائدین کا وفد دہلی روانہ، وقف ترمیمی بل پر بحث میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں...
    ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ کامیڈین...
    اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کو پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دے رہا ہے
    سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں کو 26جنوری کو حیدرآباد میں منعقدہونیوالی پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    لاہور:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی2025 کی میزبانی کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطح کے  وفد نے لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں میگا ایونٹ کے سلسلے میں جاری تعمیراتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ آئی سی سی وفد میں شامل اہم شخصیات میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگراور جی ایم کرکٹ وسیم خان نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، پویلینز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے اس موقع پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام کام  30 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔  یاد رہے کہ...
    فلم ’کیا کول ہیں ہم 3‘ اور ریالٹی شو ’بگ باس‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ اور ماڈل مندانہ کریمی نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد اپنے نئے کیرئر کے بارے میں بتا دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری انہیں کبھی پسند نہیں تھی اور نہ ہی اداکاری کا انہیں شوق تھا۔ بچپن میں انہیں اپنے خاندان کا سہارا بننے کے لیے مجبوراً ماڈلنگ کی طرف آنا پڑا اور اس وجہ سے وہ اسکول بھی نہیں جاسکیں۔ یہ بھی پڑھیے:شلپا شندے کا کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا الزام واضح رہے کہ مندانہ کریمی نے 2022 میں معروف بالی ووڈ ہدایت کار ساجد خان پر...
    کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
    اسپتال انتظامیہ کے مطابق معروف معالج کے مختلف ٹیسٹ بشمول سی ٹی اسکین کروائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد قوی امکان ہے کہ انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف معالج اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ڈاکٹر ادیب رضوی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق معروف معالج کے مختلف ٹیسٹ بشمول سی ٹی اسکین کروائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد قوی امکان ہے کہ انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
    لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔ اور ایئرلائن کے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا۔ لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سنگین غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ...
    حیدرآباد: پنیاری کینال میں ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں
    اسلام آباد: بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے پاک ایئرفورس کے سربراہ سے ملاقات کی اور جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سمیت دیگر جدید جنگی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن، پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن، بنگلہ دیش نے کی۔ ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں ممالک کی ایئر فورسز کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فضائیہ کے سربراہ...
    روس کیلئے لڑ رہے شمالی کوریائی فوجی ہارنے کے باوجود یوکرین کیلئے خوف کی علامت بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز کیف(آئی پی ایس )روس کیلئے لڑنے والے شمالی کوریا کے فوجی ہارنے کے باوجود یوکرین کے لئے خوف کی علامت بن گئے۔رواں ہفتے روسی افواج کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد یوکرین کے خصوصی دستے کرسک کے علاقے کے برفانی مغربی علاقے سے لاشیں نکال رہے تھے، جہاں انہیں درجن سے زیادہ شمالی کوریا کے فوجیوں کی لاشیں ملیں، ان میں سے ایک فوجی ابھی تک زندہ تھا۔یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے ایکس پر پوسٹ میں مقبوضہ کرسک کے علاقے میں ہونیوالی شدید لڑائی کے بارے میں بتایا کہ جیسے ہی فوجی اہلکار لاشوں...
    ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔بابا وانگا نے 2025کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025سے ہوگا۔مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، جبکہ 2076تک...
    معروف بھارتی گٹارسٹ اور بیسیسٹ چندر مولی بسواس اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ چندر مولی کی لاش اتوار کی شام کولکتہ کے علاقے ویلنٹن میں واقع ان کے گرائے کے گھر سے برآمد ہوئی۔ بینڈ ’گولوک‘ کے مرکزی گلوکار مہول چکرورتی جب چندر مولی کے گھر پہنچے  اتو ان کی لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ مہول نے بتایا کہ چندر مولی صبح سے فون نہیں اٹھا رہے تھے، جس پر وہ فکر مند ہو گئے۔ ایک قریبی دوست کے ہمراہ ان کے گھر پہنچنے پر انہیں مردہ پایا ۔ مہول نے اس واقعے کو بنگال کی میوزک انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے...
    LOS ANGELES: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ نے شدید تباہی مچادی ہے، جس کے دوران فائر ٹورنیڈوز (آگ کے بگولے) کے خوفناک مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ یہ آتش کے بگولے، جنہیں 'فائر ٹورنیڈو' یا 'فائروِہرل' کہا جاتا ہے، شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے اجتماع سے پیدا ہوتے ہیں، جو ایک دائرے کی شکل میں حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب اٹھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر ایک سو فٹ تک ہو سکتا ہے، اور یہ آتشزدگی کے دوران مزید ہوا کو اپنی جانب کھینچتے ہوئے آگ کو اور زیادہ بھڑکا سکتے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل سے شروع ہونے والی یہ تاریخ...
    صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں وفد کی بنگلہ دیشی مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں اعلی سطح کاروباری وفد کی بنگلہ دیش کے ایڈوائز برائے تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات ، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، ویزہ کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر تبادلہ خیال، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔ مشیر تجارت بنگلہ دیش شیخ بشیر الدین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ پائیدار تجارتی تعلقات...
    اسلام آباد /ڈھاکہ (نیوز ڈیسک )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں پاکستان کا کاروباری وفد بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گیا ، بزنس کمیونٹی کے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35سے زائد برآمد کنندگان اور صنعتکاروں شامل ہیں ،وفد اپنے دورے میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس اور مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے بھی ملاقات کریگا۔صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز عاطف اکرام شیخ نے بنگلہ دیش پہنچنے پر اہم بیان میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے بزنس کمیونٹی کا دورہ انتہائی اہم ہے،پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو...
    دنیائے اسلام کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور جامعہ خواتین کی تعلیم...
    کراچی/حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر/ نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل اور جے یو پی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر سے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات اور انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 12 جنوری کو سکھر میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سندھ میں بدامنی پاراچنار کی صورتحال اور مدارس رجسٹریشن بل پر حکومتی رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت کچھ ہوش کے ناخن لے اور قیام امن کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے۔اس موقع پر سندھ کے سابق امیر محمد حسین محنتی، عبدالوحید...
    اپنے مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ کی حیران کن وجہ بتادی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر نیوزوم کو جنگل کی آگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کیلیفورنیا کے گورنر نے کیلیفورنیا کے عوام کی پروا کرنے کے بجائے ایک مچھلی کو بچانے کی کوشش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کیلیفورنیا کے گورنر نے لاس اینجلس کی آگ بجھانے کے لیے کم پانی دے کر سمیلٹ نامی مچھلی کی حفاظت کرنے کی کوشش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گورنر نیوزوم نے پانی کی بحالی کے اعلامیے پر دستخط کرنے...