بیٹے کو قتل کی دھمکی ملنے کے 2 دن بعد معروف بھارتی اداکار کے والد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔
کامیڈین راجپال یادیو نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے میسج میں کہا تھا کہ میں نے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس دونوں کو آگاہ کر دیا ہے اور اس کے بعد میں نے کسی سے بات نہیں کی، اس واقعے کے بارے میں بات کرنا میرا کام نہیں ہے کیونکہ میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا ہوں۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی دھمکی
پڑھیں:
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس کا نام خورجے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013ء میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔ پوپ فرانسس گذشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعدپوپ فرانسس گذشتہ ماہ ویٹی کن لوٹے تھے۔