2025-04-23@04:12:40 GMT
تلاش کی گنتی: 149

«ریلوے کے»:

(نئی خبر)
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریلوے کی صنعت میں مزدوروں کی کمی دور کرنے اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے تربیتی پروگرام کا علان کردیا گیا۔ ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے پروگرام میں غیر ملکی ریلوے کمپنیوں سے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی ٹرین کے ڈبوں اور پٹڑیوں کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرے گی ۔ اس سلسلے میں ہر سال تقریباً 100 غیر ملکی کارکنوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی نے رواں ماہ انڈونیشیا اور ویتنام سے 25 زیر تربیت کارکنوں کو قبول کیا ہے،جنہیں بعد میں ملازمتوں کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے۔
    کراچی کے علاقے لانڈھی میں بظاہر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص اور اس کا جوان بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون، نوجوان کیسے حوالات تک جا پہنچا؟ ریلوے پولیس کے مطابق واقعہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جس میں کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سے پٹری پر ٹکر لگنے سے باپ بیٹا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ چھیپا اور ریلوے پولیس کے امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ جمیل اور اس کا 5 سالہ بیٹے صبیح اللہ شامل ہیں۔ مزید پڑھیے: ٹک ٹاک ویڈیوز یا...
    کراچی: لانڈھی میں ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے باپ اور بیٹا کراچی آنے والی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے کمسن لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رمضان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں ، متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے کی گئی۔ حادثہ کراچی آنے والی رحمٰن...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافے کا اطلاق کل 5 فروری( بدھ)سے ہوگا۔ کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کی جانب سے ایکسپریس ، لوکل پسنجر ٹرینوں بشمول آئوٹ سورس کی گئی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق پچھلے سال اکتوبر سے اس سال فروری تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ ہوا لیکن ریلوے نے یہ بوجھ خود برداشت کیا۔ اب یہ ریشنلائزیشن باامر مجبوری آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کیلئے...
    سعید احمد:ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  یہ اضافہ تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق 5 فروری سے شروع ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ کرایوں میں اضافہ سلون سروس پر بھی لاگو ہوگا جبکہ یہ فیصلہ تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی اثرانداز ہو گا۔ اس حوالے سے  ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ٹرین کے کرایے مسافروں پر بھاری پڑیں گے۔      زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
    ریلوے پریم یونین کی حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری کی صدارت میں ہونے والے تنظیمی اجلاس میںجماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، صدر سیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب،ضلعی جنرل سیکرٹری یاسر کھارا ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاکہ ایماندار اور نڈر قیادت ہی مزدوروں کے مسائل حل کرواسکتی ہے، حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جدوجہد سے عوام کے اندر نیا حوصلہ اور روشن مستقبل کی امید پیدا ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی ریلوے مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔حافظ نعیم الرحمن عوامی توقعات پر پورااتریں گے اور...
    کراچی: کالا پل کے پاس ایک شخص ریلوے لائن عبور کر رہا ہے
     لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سے نیچے اترگئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔شالیمارایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سےنیچےاتر گئیں ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیمیں موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہے تاہم حادثے کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے افسراں اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا جبکہ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات کا آغاز کر...
    لاہور: شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز ڈی ریل ہوگئیں۔ ترجمان ریلویز کے مطابق ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد از جلد ٹریک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے،شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاون ٹریک بند ہو گیا، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاون ٹریک بند ہو گیا۔ لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے، حکام کی جانب سے نئی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق ریفنڈ پالیسی کے تحت ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کیلیے، ٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس لے سکیں گے۔ ریلوے ٹکٹوں کی واپسی کی یہ ریفنڈ پالیسی ’رابطہ‘ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹے کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے...
    بلغراد (انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا کے وزیراعظم ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد مظاہروں کے باعث مستعفی ہوگئے۔ حادثے کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے وزیر کا مستعفی ہونا ترقی یافتہ ممالک میں عام بات ہے لیکن سربیا وہ ملک بن گیا ، جہاں صرف ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے پر وزیراعظم نے استعفا دیاہے ۔خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں سربیا کے نووی ساد ریلوے اسٹیشن کی چھت کا اسٹینڈ گر گیا تھا اور اس حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حادثے کے بعد سربیائی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بدعنوانی کو حادثے کا سبب قرار دے کر حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا تھا۔ 3ماہ سے جاری احتجاج رنگ...
    لاہور: پاکستان ریلوے کی 13 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی غیر قانونی طور پر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے قبضے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کی 13 ہزار 381 ایکڑ سے زائد اراضی غیر قانونی طور پر آج بھی قابضین کے قبضے میں ہے۔ سرکاری دستاویزات میں انکشافات سامنے آنے کے بعد بھی بااثر لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر قبضہ کرکے قبضہ مافیا ماہانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے اور بہت ساری اراضی پر کمرشل کاروبار ہو رہا ہے جبکہ سیکڑوں ایکڑ اراضی پر مکانات بن چکے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 24 ہزار ایکڑ سے زائد لینڈ پنجاب حکومت کے...
     اسلام آباد(آئی این پی )  ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی  ذیلی قائمہ کمیٹی  انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔   رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، علیم خان، محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔  گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری  وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے، ریلویز خطے میں خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے، پاکستان...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سال 2022ءکے تباہ کن سیلابوں میں پاکستان ریلویز کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 35 دنوں تک پٹریاں زیر آب رہیں، پاکستان ریلویز نے 2022ءکے سیلابوں کے بعد مختلف اقدامات سے اپنی کارکردگی بہتر کی اور مال برداری (Freight Operations) میں اب تک ابتدائی لاگت کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، علیم خان، محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے، ریلویز خطے میں خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے، پاکستان ریلویز کو مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب...
    پاکستان ریلوے ویگن اینڈ کیرج ورکشاپ حیدرآباد پریم یونین کے سیکرٹری شاہد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے دفتر میں منعقد کی گئی۔ جس میں نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، حیدرآباد زون کے سینئرنائب صدر مبین احمد راجپوت، سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ، پریم یونین ورکشاپ کے زونل صدر قاضی عقیل سابق صدر نصیر الدین ناصر، عبد المالک اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہد خان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی ورکشاپ اور پریم یونین کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے جذبہ کو خراج...
    ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے ’’ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنزپراحتجاجی ریلیوں کاآغاز کردیا۔ فیصل آباد میں بھی ریلوے ملازمین نے اسٹیشن پر چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب، یاسر کھارا ایڈووکیٹ، ظہیر الدین بابر، نور الدین، کاظم فاروق گل، بائو طاہر محمود، ساجد عمران، ملک منظور، باسط شفیق، محمد کاشف، رائے شہباز، رانا زاہد محمود ودیگر کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا۔ ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدیدنعرہ بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان کے...
    سکھر: ریلوے انجن شیڈ کالونی میں گندگی کے ڈھیرو نکاسی آب کا نظام مفلوج دکھائی دے رہا ہے
    راولپنڈی: ریلوے ٹریک کے قریب قائم بڑی تعداد میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے کی 3 سوسے لیکر 4 سو کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتا ہوگئیں جبکہ جن ریلوے ٹریکس پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھی، ان پر قبضہ ہو چکا ہے، پٹریاں چوری ہوچکی ہیں اور ٹرینوں کی بندش سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زاید خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق1980 تک پاکستان ریلوے ملک بھر میں 400 ساڑھے 4 سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100سے 110 تک رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے ذریعے سالانہ 4 سے ساڑھے 4 کروڑ مسافر آج بھی سفر کرتے ہیں جبکہ...
    پاکستان ریلوے کی 3 سوسے لیکر چار سو کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتا ہوگئیں جب کہ جن ریلوے ٹریکس پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھی، ان پر قبضہ ہو چکا ہے، پٹریاں چوری ہوچکی ہیں اور ٹرینوں کی بندش سے  حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زائد خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق1980 تک پاکستان ریلوے ملک بھر میں 400 ساڑھے چار سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100سے  110 تک رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے ذریعے سالانہ چار سے ساڑھے 4 کروڑ مسافر آج بھی...
    ریلوے پریم یونین کے تحت سخت سردی میں ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
    روہڑی ،ڈی ایس ریلوے سکھر شاہد عباس ملک افسران کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کادورہ کررہے ہیں
    فیصل آباد(جسارت نیوز)ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ” ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری ” کے سلوگن کے تحت ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنزپرریلوے ملازمین نے بینرزاور پوسٹرزلہراکربھرپواحتجاجی تحریک کاآغازکردیا۔ شدیدسردی اور برفباری کے دودان چمن بارڈر،شیلاباغ اور والبدین ریلوے اسٹیشنر پربھی ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ، نائب صدرعبدالقیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے ریلوے ملازمین کے اس جذبہ کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی و فلاحی ادارے کی نجکاری ملک و قوم سے غداری کے...
    ریلوے پریم یونین کے کارکنان شدید سردی اور برفباری کے دوران چمن بارڈر، شیلا باغ اور دالبندین ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ’’ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت بھرپواحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اس امرکافیصلہ پریم یونین کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، سینئر نائب صدرعبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں پوسٹرز اور ہینڈ بل...
    پاکستان ریلوے ملک بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے نئی مال بردار بوگیوں کی تیاری کررہا ہے ۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کے تحت تازہ ترین اقدام درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت کر رہا ہے۔ دو سو مال بردار بوگیوں کی کامیاب ترسیل کے بعد پاکستان ریلوے نے مقامی طور پر مزید چھ سو بیس بوگیوں کی پیداوار شروع کر دی ہے۔اس منصوبے سے ساڑھے چار سو نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور اس خصوصی شعبے میں نوجوان تکنیکی ماہرین کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ لاہور میں چینی سرمایہ...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) اوورٹائم کے لالچ میں ٹرینوں کی تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف، سکھر ایکسپریس جیکب آباد 4 سے 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین ڈرائیورز کے اوور ٹائم کے لالچ میں سکھر ایکسپریس سمیت اکثر ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس کے کئی کئی گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث مسافر خوار ہو جاتے ہیں، گزشتہ روز بھی کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس مقررہ وقت پر جیکب آباد اسٹیشن نہیں پہنچی اور 6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں نے...
    لاہور: ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے ٹیسٹ میں  75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل ہوگئے،  لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلومیٹر بھی دوڑ نہ سکی، جن امیدواروں نے دوڑ مکمل کی وہ ہانپتے ہوئے گرگئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی دوڑ ہوئی، لڑکوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا تھا ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد یہ فاصلہ طے کرپائے۔ اسی طرح لڑکیوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرنا تھا اور یہ نہ ہوسکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں دوڑ مکمل کرنے کے بعد گرگئے جنہیں ڈاکٹروں نے موقع پر طبی امداد...
     پاکستان ریلوے پولیس میں بھرتی  کے لیے  آنے والے 75 فیصد امیدوار جسمانی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے اور لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلو میٹر کی ڈور بھی مکمل نہ کر پائی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی ڈور ہوئی، لڑکوں نے ایک کلومیٹر 7 منٹ میں طے کرنا تھا، ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد امیدوار فاصلہ طے کر پائے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں نے ایک کلو میٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا جو نہ ہو سکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں ڈور مکمل کرنے کے بعد گر گئے، ڈاکٹر نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی آئی جی ریلوے...
    کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ (تشکیل نو) کی جائے گی۔ اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو...
      بیجنگ :چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، 2025 کا  اسپرنگ فیسٹیول  سفری رش   14 جنوری کو شروع ہو کر  کل 40 دن جاری   رہتے ہوئے  22 فروری کو ختم ہو گا۔ قومی ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے اور یومیہ   اوسطاً تعداد   12.75 ملین مسافروں  کی ہو سکتی ہے ۔ 14 جنوری  کو اس سفری رش کے آغاز کا پہلا دن ہے  اور اس دن   قومی ریلوے  سے  10.3 ملین مسافروں  کی آؐمدو رفت متوقع ہے ۔ چائنا  سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ  کے پیسنجر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج  کے مطابق   اس سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے  8 دن کی چھٹی ہوگی اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی میں مکمل طور...
     حکومت کا چین کے ساتھ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی تعمیر کیلئے فنانسنگ کا معاہدہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون فیز ون کے لیے 2024ء کے آخری کوارٹر میں معاہدہ طے پایا جانا تھا، اس سلسلے میں پلاننگ کمیشن اور اقتصادی امور کی جانب سے گزشتہ سال کے آخری کوارٹر میں معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں، تاہم ایم یل ون معاہدے میں نئے سرے سے دستخط کیے جانے کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، تاخیر کی وجہ ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے فیزز کی تبدیلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چین کی ٹیکنیکل ٹیم کے آئندہ ماہ پاکستان کے دورے سے قبل...
    پاکستان ریلوے پریم یونین CBA حیدرآباد زون کے صدر مبین راجپوت ،سنیئر نائب صدر لئیق احمد ،نائب صدر دوئم محمد آباد، سیکرٹری حفیظ چوہان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان ریلوے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا نظام ملک کے غریب عوام کے سفر کا بہترین ذریعہ ہے اور حساس اداروں کے لیے بھی سامان کی رسد میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ریلوے کے نظام سے پورا ملک ہی استفادہ حاصل کرتا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ کراچی کے بعد دوسرا بڑا شہر حیدرآباد ہے جو کہ ریلوے کی کمائی کا ایک بہترین اسٹیشن تھا لیکن انتظامیہ کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے تمام لگیج وان اور...
    لاہور: دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی تاخیر سے آمد کے باعث ریلوے اسٹیشن پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے
    چمن (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے چمن میں ریلوے اسٹیشن روڈ پر دھماکے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
    چمن: بلوچستان کے علاقےچمن ریلوے سٹیشن کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا۔دھماکہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، زخمی دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
    پاکستان ریلوے نے کراچی میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی فریٹ کوریڈور کا منصوبہ تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اہم منصوبہ ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ آج اس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے جو پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف...
    فوٹو: اسکرین گریپ چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے اسٹیشن جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
    پولیس کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش کا آغاز بھی کر لیا گیا ہے۔
    بلوچستان کے ضلع چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلوچستان چمن دھماکا...