ریلوے کی نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ،پریم یونین
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
فیصل آباد(جسارت نیوز)ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ” ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری ” کے سلوگن کے تحت ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنزپرریلوے ملازمین نے بینرزاور پوسٹرزلہراکربھرپواحتجاجی تحریک کاآغازکردیا۔ شدیدسردی اور برفباری کے دودان چمن بارڈر،شیلاباغ اور والبدین ریلوے اسٹیشنر پربھی ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ، نائب صدرعبدالقیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے ریلوے ملازمین کے اس جذبہ کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی و فلاحی ادارے کی نجکاری ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے ، کسی مائی کے لال کو ریلوے کی نجکاری کی اجازت نہیں دیں گے،ملازمین ریلوے کو بچانے کے لیئے اپنا خون بہا دیں گے مگر کسی کو بھی نج کاری کے نام پر ریلوے کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔ ریلوے ملازمین کے جذبہ کوشکست نہیں دی جاسکتی۔پریم یونین نے حافظ سلمان بٹ مرحوم کی قیادت میں ریلوے ملازمین کے حقوق کی جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا اسے ہر حالت میں جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزارت ریلوے کی نااہلی کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ حکومت کو ریلوے کاکیس صحیح طریقہ سے پیش نہیں کرسکی جس کی وجہ سے حکومت نے ریلوے کو نان ایسینشل کیٹگری میں ڈال دیاہے۔ وزیر اعظم سے اپیل ہے اس فیصلہ پردوبارہ نظرثانی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کی کھربوں روپے کے اثاثہ جات کو لوٹنے کی تیاری کی جارہی ہے، ریلوے قومی وحدت کا ادارہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ریلوے نے 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے جو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدن ہے ۔ ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔ اتنے منافع بخش ادارے کی نجکاری ملک کی سالمیت کے خلاف سازش ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کو پرائیویٹائز کرنے کی بجائے مزدورروں کے حوالہ کردیا جائے،کسی بھی پرائیویٹ کمپنی سے زیادہ منافع فراہم کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ نئے پنشن اور گریجوٹی کے قانون کو ختم کرکے پرانانظام ہی بحال کیاجائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریلوے کی نجکاری ریلوے ملازمین پریم یونین انہوں نے ریلوے کو
پڑھیں:
میرپورخاص،واپڈا ملازمین کا ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-11-12
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ڈویژن و زون میرپورخاص کی جانب سے مرکزی قائدین کی ہدایت پر تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف مطالبات کی منظوری کے لئے واپڈا آفس سے پریس کلب میرپورخاص تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ڈویژن و زون کے کثیرالتعداد ایمپلائز یونین عہدیداران نے ہاتھوں میں لال اور ہرے جھنڈے لئے نجکاری کے خلاف فلک شگاف نعروں کی گونج میں پریس کلب میرپورخاص پہنچے ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ژونل چیئرمین شاہد خان قائمخانی،ڈویژنل چیئرمین سید شاہد علی کاظمی ،ڈویژنل و ژونل سیکرٹری سکندر علی مہر،غلام نبی قریشی،دانش یامین عباسی،غلام رسول عباسی،ذوالفقار آرئیں ، ملک عبد الکریم، لیاقت قائمخانی،میڈیاکوآرڈینیٹر جاوید سموں، عبدا لکریم سینھڑو موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ادارے کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھرتیوں پر پابندی ختم کی جائے ڈیلی وجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے آج پورے ملک میں یوم مطالبات منایا جا رہا ہے اور ان مطالبات کی منظوری تک اس ادارے کے مزدور سراپا احتجاج رہیں گے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔