لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے،شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاون ٹریک بند ہو گیا، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاون ٹریک بند ہو گیا۔ لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند کردی گئی جبکہ ریلوے افسران اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین شاہدرہ سٹیشن روانہ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔رائیونڈ ریلوے سٹیشن کے قریب آگ ٹرین کی لیگیج وین میں لگی، آگ لگنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ریسکیو عملہ کے مطابق ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی کا واقعہ ہلوکی پھاٹک کے پاس پیش آیاتھا آگ تیز گام ایکسپرس کی کارگو بوگی میں پڑے سامان میں لگی تھی۔

ریسکیو 1122 کے فائر بریگیڈ عملہ اور ٹرین انتظامیہ نے آگ بجھا دی تاہم کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔قبل ازیں بھی اوباڑو کے قریب ڈہرکی میں مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں ٹرین سے الگ ہوگئیں تھیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ چلتی ٹرین کی بوگیاں کھل گئیں تھیں۔ بوگیوں کے کھلنے کا ڈرائیور کو بھی پتہ نہ چل سکا، میرپورماتھیلو میں ٹرین پہنچی تو ریلوے ملازمین نے ڈرائیور کو اطلاع دی تھی۔اطلاع ملتے ہی مال بردار ٹرین ڈہرکی واپس پہنچی اور بوگیاں کو ملانے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹرین کی کے قریب ہو گیا

پڑھیں:

علاقے میں پائی جانے والی خاموشی کو ہرگز امن کا نام نہیں دیا جا سکتا

سرینگر اور دیگر علاقوں میں شہریوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے جبر و استبداد کی کارروائیوں کے ذریعے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں شہریوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں پائی جانے والی خاموشی کو ہرگز امن کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے جبر و استبداد کی کارروائیوں کے ذریعے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے، قابض بھارتی اہلکار طاقت کے بل پر لوگوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگست 2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کے خلاف اپنی پرتشدد مہم میں تیزی لائی، میڈیا پر قدغیں عائد کیں اور صحافیوں کو سچائی سامنے لانے سے روکا۔ شہریوں نے کہا کہ علاقے میں اس وقت جو خاموشی کا ماحول نظر آ رہا ہے اور جسے بھارت امن کا نام دے رہا ہے یہ دراصل امن نہیں بلکہ خوف و دہشت ہے جو طاقت کے بل پر یہاں پھیلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف ”یو اے پی اے“ جیسے کالے قوانین کا استعمال، این آئی اے اور ایس آئی اے جیسے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کے ذریعے ڈرانے دھمکانے کی کارروائیاں یہاں پائی جانے والی خاموشی کا اصل سبب ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی مبصرین کا بھی کہنا ہے کہ بھارت جبر و ستم کی کارروائیوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں آزادی کی آوازوں کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے اور خوف و دہشت کو امن کا نام دے رہا ہے۔ ایک سابق پروفیسر نے انتقامی کارروائی کے خوف سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”یہ وحشیانہ فوجی طاقت کے ذریعے قائم کی گئی خاموشی ہے، لوگ پہلے کی طرح سب کچھ محسوس کر رہے ہیں لیکن انہوں نے ڈر کے مارے اپنے جذبات کا اظہار کرنا چھوڑ دیا ہے۔“

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • علاقے میں پائی جانے والی خاموشی کو ہرگز امن کا نام نہیں دیا جا سکتا