2025-04-23@23:49:21 GMT
تلاش کی گنتی: 127

«اسلامی تہذیب نے»:

(نئی خبر)
    کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔اجلاس کے دوران احسن اقبال کراچی کے تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرادیے لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر اور تاجروں کی اجلاس کے دوران ہونے والی گفتگو میں تمام شرکاء نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ تاجروں نے احسن اقبال سے کہا کہ ’کچھ عرصے کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘
    تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقاومت کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا، شہداء مقاومت قرآن کے اس وعدے کی عملی تصویر ہیں جو اپنا عہد نبھا چکے ہیں، ہم پر فرض ہے کہ شہداء کے خون کا قرض چکائیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں، یہ راہ کبھی رکے گی نہیں، کیونکہ شہداء کا خون ہمیشہ بیداری کی علامت ہے، جو اہلِ غزہ کیساتھ ہے، وہ حضرت  امام مہدی کا سپاہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام، علامہ سید جواد نقوی کی صدارت میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ’’تکریمِ شہدائے مقاومت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں شہید قاسم سلیمانی، سید حسن نصراللہ، یحییٰ سنوار، اسماعیل ہانیہ اور دیگر شہدائے مقاومت کو شاندار...
    اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو تقریبا 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ بات  وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ رقوم کی واپسی کیٹیگری کے حساب سے کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دی جائیں گی، ہرحاجی کو اندازا 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، پرانی قیمت پر ہی منی میں اس سال عازمین کو اضافی سہولتیں فراہم کریں گے۔  وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،...
    رائیونڈ سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے 2 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں  2 سالہ بچے اذلان کو گزشتہ روز گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اذلان کی لاش کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں سے برآمد ہوئی۔ اغواء کا مقدمہ بچے کے والد کے بیان پر درج ہے۔ بچے کے قتل کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے بتایا کہ رقوم کی واپسی کیٹگری کے حساب سے ہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کے مطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منی میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائےگا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھے اس سال ائرکنڈیشنڈ دیا جائے گا، گزشتہ برس حجاج نے منی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی، وینڈی تھامسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے حالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا ہے کہ ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں عالمی یوم تعلیم کی تقریب سے خطاب ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان بدقسمتی سے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ہر دور میں تعلیم پر فنڈز بڑھاتے ہیں، سال 2013 تا 2018 اعلیٰ تعلیم کے لئے فنڈز دگنا سے زیادہ کئے۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان کا چار سالہ دور منصوبہ بندی کے بغیر گزرا، ”اڑان پاکستان“ پروگرام میں تعلیم...
     اسلام آباد (آئی این پی )حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہوگئے ہیں، عازمین حج کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے،40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ وزارت مذہبی امور نے تخمینے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد حج اسکیم کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میرے ڈیرے پر میری گرفتاری کی کوشش کی گئی، بانی نے میرے ڈیرے پر پولیس چھاپے کی مذمت کی، حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی و سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکار کی وجہ حکومتی رویہ ہے، حکومت نے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تیسری میٹنگ کے بعد رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں اعتدال نہیں تھا۔ انہوں...
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں کمی ریکارڈ کی گئی،جب کہ معاشرے میں شادی شدہ خواتین کی شرح 53فیصد ہوگئی۔ الاخباریہ چینل نے اپنے حالیہ سروے رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب میں غیرشادی شدہ خواتین کا تناسب 41.2 فیصد ہے اور طلاق کے رجحان میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ سروے کے مطابق 2023 ء میں ملک بھر میں 15 سے 49 سال کی خواتین کو شامل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 41.2 فیصد لڑکیاں غیرشادی شدہ ہیں جبکہ شادی شدہ خواتین کا تناسب 53 فیصد ہے۔ طلاق یافتہ خواتین 4.8 فیصد ہیں جبکہ بیوہ خواتین بہت کم ہیں جن کا تناسب 0.9 فیصد ہے۔
    کلچر کا تعلق براہِ راست انسانی فکر سے ہے۔ انسان نے اپنے رہن سہن کے لیے جو رنگ ڈھنگ اپنائے، وہ طرزِ زندگی بن کر اس کے معاشرے کا حصہ بن گئے۔ اس میںشک نہیں کہ ہر خطے کا کلچر اپنا اپنا ہے۔ یہ بھی درست کہ اپنے کلچر کی حفاظت انسان اپنی جان کی طرح کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اس کا معاشرہ دیگر معاشروں سے زیادہ تازہ، با رونق، امیر اور شاندار دکھائی دے۔ اس کی رسومات دیگر خطوںسے منفرد نظر آئیں۔ اس انفرادیت کے حصول کی خاطر وہ اپنی رسومات کو رواج بنانے کی کوشش میں محو رہتا ہے۔ اس یہی کوششیں اس کے کلچر کو پختہ کرتی چلی...
    عالمی کرکٹ میں مخالف ٹیموں کے بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز قومی اسپنر ساجد خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ اور تنخوا کی ادائیگی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل مایہ ناز اسپنر ساجد خان کو پاکستان کے دورے کے دوران انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی پر سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری ’سی‘ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن تمام تر فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کر لینے کے باوجو انہیں تاحال سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا نہ تنخوا کی ادائیگی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ساجد خان نے آخری فٹنس ٹیسٹ ملتان میں پاس کیا...
    دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے یو اے ای میں رہنے والے رہائشیوں کو اپنے دوستوں ورشتہ داروں کو بلانے کیلئے آن لائن ویزاسروس متعارف کروادی، یہ ویزا سروس30سے 90 دنوں تک کارآمد ہوگی اور قیام کے دوران مزید توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔۔ آن لائن ویزاسروس کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہری کو اپنا تصدیقی پاسپورٹ ،ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ سمیت سفری ٹکٹ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس ویزا سروس کے حصول کی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں یا غیر ملکی باشندوں کے نہایت قریبی...
    پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ تیار کیا ہے جسے آج لانچ کیا جائے گا۔ سپارکو کی جانب سے پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل  سیٹلائٹ EO-1 آج دوپہر کو لانچ کیا جائے گا۔ پاکستان میں بنائی گئی اس الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔  تاہم لانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائیگی سپارکو کے ماہرین سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت اور لگن نے پاکستان کے اس قابل فخر مشن کو کامیابی سے ممکن بنایا ہے۔ درج ذیل سیٹلائٹ EO-1 کی چند تصاویر ناظرین کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔  
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔  حکومتی کاوشوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کی بدولت نومبر میں درآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی، 170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کر کے پاکستان دنیا میں فری لانسرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکاؤنٹس کھولنے میں آسانی ہوگی۔ آئی ٹی برآمدات کا آئندہ 5 سال میں 15 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں؛ خدمات کے شعبے میں برآمدات، 6.51 فیصد اضافہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ملک کے خدماتی شعبے میں مثبت رجحان...
    حکومت اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی 7 دنوں میں اپوزیشن مطالبات پر تحریری مؤقف پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی حکومتی کمیٹی نے تائید کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے حکومت نے کہا ہے کوئی راستہ نکالتے ہیں۔ حکومت اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دونوں کمیٹیوں نے ایاز صادق پر اعتماد کا اظہار کیا، عمر ایوب نے تحریری مطالبات کا مسودہ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی 7 دنوں میں اپوزیشن...
    ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں گزشتہ دنوں منہدم کی جانے والی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر کا عمل شروع کروا دیا گیا ہے، جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے ناظم آباد میں تعینات بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے ذاتی مفادات کی خاطر قیمتی انسانی جانوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ سب سے پہلے بغیر نقشے تعمیرات کی منظوری دے کر رقم بٹور لی جاتی ہے۔ اس کے بعد نمائشی انہدامی کارروائی کے نام پر پیسے اینٹھ لئے جاتے ہیں اور پھر ازسرنو تعمیر کی آزادی دے کر مزید رقم وصول کر لی جاتی ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ تبادلے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) مزے مزے کے روایتی کھانوں کے لیے ملک بھر میں مشہور گوجرانوالہ شہر میں ہونے والی اپنی نوعیت کی اس منفرد واردات کے بارے میں یہ سوال زبان زد عام ہے کہ چوروں نے کوئی دولت ، سونا یا قیمتی اشیا چرانے کی بجائے کھانوں کی دوکان سے کھانے پینے کی اشیا کیوں چرائیں۔ گوجرانوالہ کے سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس رضوان طارق نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ انہوں نے اپنے پولیس کیریئر میں اس طرح کی واردات پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ریسٹورنٹ کے مالک ملک زبیر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ جب وہ مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچے تو چرائی گئی چیزوں کی فہرست دیکھ کر پولیس اہلکار بھی...
    کراچی(پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان نے جماعت اسلامی علاقہ خدا کی بستی کے ناظم نشر و اشاعت نیک محمد کی اہلیہ گزشتہ روز ایک حادثے میں ٹانگ فریکچر ہو گیا تھا ان کے گھر جا کر عیادت و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ نیک محمد نے خصوصی دعاؤں کی نیک محمد نے مکمل صحت یابی کے لیے احباب سے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان نے گزشتہ روز علاقہ جنرل سیکرٹری علاقہ خدا کی بستی قیام الدین عباسی کے والد کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا ان کے گھر جا کر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحق ڈار سے ٹیکسٹائل پارک سے وابستہ گروپ سے ملاقات کررہا ہے
    گزشتہ روز ایم پی اے خیر جان بلوچ کیخلاف شائع ہونیوالے بیان پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ نشرواشاعت کیجانب سے غلط فہمی کے باعث بیان جاری ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے گزشتہ روز ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ کے خلاف بیان پر معذرت کر لی۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے غلطی اور غلط فہمی سے بیان جاری ہوا۔ جس کی تردید اور معذرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ پر اشرافیہ، مافیاز اور سیکیورٹی...
    گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)بعض اوقات چوری کی ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس پر یقین نہیں آتا جیسا کہ اس ریسٹورینٹ میں ہونے والی چوری ہے۔ چور یا ڈکیت بنیادی طور پر رقم، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹتے یا چوری کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتیں ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک انوکھی واردات گوجرانوالہ میں ہوئی ہے جہاں کوٹ اسحاق کے علاقے میں واقع ریسٹورینٹ میں چور رات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور رقم کے بجائے چکن پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد چوری کر کے فرار ہو گئے۔ ریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔...
    واشنگٹن:امریکا میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ نے تاریخ کی سب سے تباہ کن صورت اختیار کر لی ہے، جس میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مگر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث چلنے والی تیز ہوائیں شعلوں کو مزید بھڑکا رہی ہیں۔ امریکا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کہیں یہ آگ جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیسیفک پیلیسیڈس اور ایٹن کے علاقوں...
    میرواعظ کشمیر نے کہا کہ اپنے ایمان کی حفاظت کیساتھ ساتھ یہ ہماری دینی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم ماحول کے تحفظ کیلئے کام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر اپنی تہذیب، ثقافت اور وراثت کے اعتبار سے ایک الگ پہچان رکھتا ہے، ایسے میں نوجوان نسل کو اپنی وراثت، تاریخ اور ثقافت سے متعلق جانکاری رکھنا اور روشناس ہونا بے حد اہم ہے۔ ان باتوں کا اظہار میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل انجمن اوقاف جامع مسجد اور میرواعظ فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے تیار کردہ اسلامی فن خطاطی سے مزین کیلنڈر کی رونمائی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر انہوں...