2025-04-22@02:09:20 GMT
تلاش کی گنتی: 39

«ہالی ووڈ»:

    عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے ہفتے کے روز ایک انسٹاگرام اسٹوری میں غزہ کے بارے میں ڈاکٹرز وداؤٹ فرنٹیئرز کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے غزہ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ 20 سال سے زائد خیر سگالی سفیر اور اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یواین ایچ سی آر کی خصوصی سفیر رہنے والی اداکارہ انجلینا جولی کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انسانی امدادی گروپ نے غزہ کی صورتحال کو ’فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے اجتماعی قبر‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی رہنما غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شریک مجرم ہیں، انجلینا جولی مذکورہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے...
    امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے ہالی ووڈ کی فلم انڈسٹری پر بھی قابل زکر اثر پڑا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین امریکا پر جو جوابی ٹیرف عائد کیا ہے اس سے ہالی ووڈ فلمیں بھی محفوظ نہیں رہی ہیں۔ چین نے نہ صرف مزید ٹیرف عائد کیا ہے بلکہ ہالی ووڈ فلموں کی اپنے ملک درآمد کو بھی محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ جس سے ہالی ووڈ فلم میکرز میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ...
    چینی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا، 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں، چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا۔ 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے۔ تاہم این ایف ا ے نے اب امریکی فلموں کی طلب میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا...
    چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہولی ووڈ فلموں کی درآمد پر فوری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار: کیا چین براستہ پاکستان امریکا سے تجارت کر سکتا ہے؟ چین نے امریکا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہولی ووڈ فلموں کی درآمد کو محدود کر دیا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر لگائے گئے نئے محصولات کا براہ راست ردعمل ہے۔ دوسری طرف یورپی رہنماؤں نے مزید بات چیت کے لیے گنجائش تلاش کرتے ہوئے اپنے جوابی محصولات میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔ ہولی ووڈ فلم امپورٹس اس حوالے سے چین...
    برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔  لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق یہ الزامات مختلف ادوار میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق ہیں۔ رسل برانڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تمام تعلقات باہمی رضامندی سے تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رسل برانڈ پر دو مرتبہ جنسی زیادتی، ایک بار زبردستی جنسی عمل اور ایک بار  جنسی حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات چار مختلف خواتین کی جانب سے سامنے آئے ہیں، جنہوں نے پولیس سے رجوع کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اور متاثرہ خواتین یا معلومات رکھنے والے...
    مشہور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کیخلاف فلم کے سیٹ پر دو خواتین کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی سنیما کی ایک مشہور شخصیت ڈیپارڈیو کو حالیہ برسوں میں جنسی زیادتی کے کئی الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ 76 سالہ ڈیپارڈیو مسلسل کسی بھی غلط کام سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم یہ پہلا کیس ہوگا جس کے لیے اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ ڈیپارڈیو کے وکیل، جیریمی اسوس نے کہا کہ یہ مقدمہ ان کے مؤکل کے خلاف ’جھوٹے الزامات‘ پر مبنی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلم اسٹار کی صحت کی خرابی کی وجہ سے ابتدائی سماعت ملتوی ہونے کے عدالت میں پیش ہوئے۔  استغاثہ...
    پاکستان کے فیشن آئیکون حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائی اب فیشن کی دنیا سے ایک قدم آگے بڑھ کر ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ ایچ ایس وائی نہ صرف ڈزنی پلس کی نئی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ سیریز ’ڈیلی بوائز‘ کی پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ ہالی ووڈ میں اپنا آن اسکرین ڈیبیو بھی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ایسا کام کرنے والے واحد پاکستانی ڈیزائنر ہیں جن کی ملبوسات ہالی ووڈ کی سیریز کا حصہ ہوں گی بلکہ وہ خود بھی اسی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔         View this post on Instagram                      ...
    پرانی ایمبولینس نے 3 ہزار 200 میل سے زیادہ فاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ امریکا کی سب سے پرانی لائسنس یافتہ ایمبولینس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے، 2 مسافروں نے اس ایمبولینس پر ہالی ووڈ کیلیفورنیا سے ہالی ووڈ فلا تک 3ہزار 200 میل سے زیادہ فاصلہ طے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟ 1972 کی تعمیر کردہ کیڈیلک ایمبولینس نے سمبیوسس ایمبولینس اور ایکسین کنٹینیونگ ایجوکیشن کی ایک ٹیم کے ساتھ کراس کنٹری کا سفر کیا، جو کہ ایک غیر منافع بخش ہنگامی طبی سروس ہے۔ ٹیم کا یہ سفر یکم مارچ کو شروع ہوا اور پیر کو...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے ہالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ایس وائے نے ڈزنی پلس کی نئی سیریز "ڈیلی بوائز" میں نہ صرف ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے بطور اداکار بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے اس طرح وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی فیشن ڈیزائنر بن گئے ہیں رپورٹس کے مطابق "ڈیلی بوائز" کا پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے جس کی کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے اس سیریز میں ایچ ایس وائے آٹھویں اور نویں قسط میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، جبکہ انہوں نے...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائے نے پاکستان کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے کے لیے کمر کس لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن شہریار نے ڈزنی پلس کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی سیریز ’ڈیلی بوائز‘ میں ناصرف ہالی ووڈ پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں پاکستان کے متعدد فنکار کام کر چکے ہیں مگر ایچ ایس وائے بطور ڈیزائنر ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی ڈیزائنر بن گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈیلی بوائز‘ سیریز کا پہلا سیزن...
    معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں ابتدائی دنوں کی جدوجہد کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ کس طرح پریانکا کے کام کی جگہ کی نگرانی کرتی تھیں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’کیریئر کے ابتدائی دنوں میں، میں سیٹ پر ایک ڈائن (چڑیل) کی طرح بیٹھی رہتی تھی کیونکہ پریانکا بہت چھوٹی تھی اور بہت محفوظ ماحول سے آئی تھی۔ ہمیں یہ سننے کو ملا تھا کہ بالی ووڈ محفوظ جگہ نہیں ہے، اور وہ ہماری واحد بیٹی ہے، تو ہم کوئی خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے تھے‘۔ یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ...
    ہالی ووڈ کے مشہور اداکار مچل شین نے برطانیہ کے علاقہ جنوبی ویلز میں 900 اجنبیوں کا ایک ملین پاؤنڈز کا قرض چکا دیا ہے۔ اداکار نے قرض نادہندگان کے قرض ادا کرنے کے لیے 2 سال قبل ایک کمپنی بنائی تھی۔ اس کمپنی کے لیے انہوں نے ایک لاکھ پاؤنڈز خود ادا کیے جس سے ضرورت مند افراد کا تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈز کا قرض چکانا ممکن ہوا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے پرائیویسی قانون کے تحت بینک قرض نادہندگان کا ڈیٹا کسی سے شیئر نہیں کرتے اس لیے ان کا قرض چکانے والے اداکار کو بھی معلوم نہیں ہے کہ جن سینکڑوں غریب افراد کا قرض وہ ادا کررہا ہے وہ کون لوگ ہیں۔ یہ...
    امریکا میں جس وقت دنیا کی معروف ترین شوبز شخصیات ہالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فنکشن میں مدعو تھیں، اِسی دوران وہاں 3 اشاریہ 9 شددت کا زلزلہ آیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی ہالی ووڈ میں ایوارڈ تقریب سے محض چند میل کے فاصلے پر بتایا گیا ہے۔ اس زلزلے سے کسی قسم کی تباہی یا شہریوں کے زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق ان زلزلوں کے جھٹکوں کو ریاست لاس اینجلس میں میلوں دور تک محسوس کیا گیا۔
    دبئی(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، امریکی ٹی وی میزبان، اور سابق فٹ بال کھلاڑی ٹیری کروز رمضان کے پہلے روز دبئی میں محنت کشوں کے لیے افطار کے کھانے پیک کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے فلائٹ میں تاخیر کر دی۔ وائٹ چِکس، دی ایکسپینڈیبلز سیریز جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور اور ٹی وی شو ’بروکلین نائن نائن‘ میں اپنے کردار کے لیے مقبول ٹیری کروز کریو نے ’دی گیونگ فیملی‘ کے زیر اہتمام افطار کھانے کی تقسیم میں حصہ لیا۔ ’دی گیونگ فیملی‘ کی شریک بانی سبریا رحبی نے بتایا کہ ’ٹیری کروز، جو کسی کام کے سلسلے میں دبئی میں تھے انہوں نے اپنے واپسی کے سفر کو ملتوی کر کے اس کام میں...
      بیجنگ :2025 میں چینی فلم مارکیٹ میں ایک تاریخی منظر دیکھنے کو ملا جب “نیژا 2” باکس آفس پر 14.16 ارب یوآن کے ساتھ کل عالمی فہرست میں ٹاپ 7 میں شامل ہوئی جبکہ ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر “کیپٹن امریکا 4” نے چین میں صرف 80 ملین یوآن سے بھی کم بزنس کیا اور ڈوبان اسکور 5.3 پوائنٹس تک گرا جس سے ہالی ووڈ بلاک بسٹر کے زوال کا اظہار ہوتا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ ایک ہی وقت میں ریلیز ہونے والی چینی فلمیں جیسے “دی لیجنڈ آف دی کونڈور ہیروز”، ” ڈیٹیکٹیو چائنا ٹاؤن 1900 ” اور “کریئیشن آف دی گاڈز 2” دنیا بھر کے 20 سے زائد ممالک اور علاقوں میں دکھائی جا...
    مشہور فلم ’انورا‘ آسکرز 2025 میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس رومانوی فلم نے 97ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں 5 کیٹیگریز میں اعزازات حاصل کیے ہیں۔  ’انورا‘ کو بہترین فلم، فلم کے ہدایتکار کار سین بیکر کو بہترین ہدایت کاری، اس فلم کی مرکزی اداکارہ میکی میڈیسن کو بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Hollywood Reporter (@hollywoodreporter) دوسری جانب آسکرز کی 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلوں میں فلم ’انورا‘ کے...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ایسی بھی فلم کی ہے جو بری طرح ناکام ہوئی اور اس فلم کے بعد ہدایتکار اور فلم کی اداکارہ دونوں نے ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔  انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد جہاں سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں دیں تاہم چند فلمیں فلاپ بھی ہوئیں اس میں ایک فلم ہے ’میری گولڈ‘ جو کہ ایک  بین الاقوامی فلم تھی۔  اس فلم کے ہدایتکار ولاڈ کیرول تھے، فلم میں علی لارٹر (سلمان خان کا کردار) بھارت آتے ہیں اور ایک مقامی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی۔ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہونے والی...
    سعودی عرب میں ایک مصروف سڑک پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو رکشہ ڈرائیور کے روپ میں دیکھا گیا جس سے مداح حیران اور پریشان ہوگئے۔ بجرنگی بھائی جان نے سعودی عرب میں پہنے جانے والا رکشہ ڈرائیورز کا یونی فارم زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ رکشے کے نزدیک کھڑے ہیں۔ سلمان خان نے خاص ممبئی اسٹائل میں گلے میں لال رومال گلے میں ڈالا ہوا ہے اور چیک والی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ تاہم دبنگ خان کے مداح پریشان نہ ہوں کیوں کہ فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلماں خان سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ شوٹنگ دراصل اُس فلم کی ہورہی ہے جس سے سلمان خان ہالی ووڈ میں...
    بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اور سنجے دت ایک نئی آنے والی ہالی ووڈ تھرلر میں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں، جس کے لیے دونوں ستارے سعودی عرب کے الولا اسٹوڈیوز پہنچ چکے ہیں تاکہ اپنے اپنے رولز کی شوٹنگ کر سکیں۔ سعودی عرب کا الولا اسٹوڈیوز بین الاقوامی پروڈکشنز کے لیے ایک مقبول فلمی مقام بن چکا ہے۔ ہالی ووڈ کی فلم کینڈہار جو 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں جیرارڈ بٹلر نے کام کیا تھا، پہلے ہی وہاں شوٹ ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جب سلمان خان دوران پرواز موت سے بال بال بچے، اداکار نے سنسنی خیز واقعہ سنا دیا  سلمان خان اور سنجے دت کی فلم کی شوٹننگ بھی اسی اسٹوڈیو میں ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) منگل کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سن 2024 میں ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سو فلموں میں سے نصف سے زیادہ میں پہلی بار کسی خاتون نے مرکزی کردار یا پھر شریک سرکردہ مرکزی کردار ادا کیا۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ایننبرگ انکلوژن انیشیٹو (یو ایس سی) کے مطابق باکس آفس کی ٹاپ 100 فلموں میں سے 54 فیصد میں خواتین اور لڑکیوں کو مرکزی کرداروں کے طور پر پیش کیا گیا۔ 'اوپن ہائمر‘ نے آسکرز کا میلہ لوٹ لیا یو ایس سی نے جب سن 2007 میں پہلی بار اس طرح کی سالانہ درجہ بندی اور اعداد و شمار جمع...
    امریکا سے ہنگامی بنیادوں پر تارکینِ وطنوں کی جبری بیدخلی، گرفتاریوں اور چھاپوں پر روتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروانے والی اداکارہ سلینا گومز کو ٹرمپ حکومت کا جواب سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر نے سلینا گومز کی ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جذباتی ویڈیوز سے حقیقت کو نہیں بدلا جا سکتا۔ ٹرمپ کے مشیر نے مزید کہا کہ اس امیگریشن پالیسی پر کسی کو معافی نہیں مل سکتی۔ سب کے ساتھ ایک سا سلوک ہوگا۔ مشیر برائے امیگریشن نے کہا کہ یہ کارروائیاں امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر سلینا گومز پھوٹ پھوٹ...
    بھارتی اداکار رندیپ ہودا ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز سیم ہارگریو کے ساتھ ایکشن فلم ’میچ باکس‘ میں دوبارہ کام کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم جان سینا، تیونا پیریس، جیسیکا بیل اور سیم رچرڈسن جیسے مشہور ستاروں پر مشتمل ہوگی۔ اس سے قبل رندیپ نے ہارگریو کی 2020 کی کامیاب فلم ’ایکسٹریکشن‘ میں اہم کردار نبھایا تھا۔  فلم ’میچ باکس‘ کو ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی کہانی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بچپن کے دوست مل کر دنیا کو تباہی سے بچانے کی کوشش کریں گے۔ یہ فلم مشہور کھلونے ’میچ باکس کارز‘ پر مبنی ہے، جسے 1953 میں جیک اوڈیل نے ڈیزائن کیا تھا۔  فلم میں اداکاری کا موقع ملنے پر رندیپ...
    سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ہینس زمر سے مختلف پروجیکٹس کے حوالے رابطے میں ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن موسیقار سے مبینہ طور پر جنگِ یرموک پر بننے والی سعودی فلم کی موسیقی اور ملک کے قومی ترانے کی تشکیلِ نو کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمن موسیقار ہینس زمر اور سعودی عہدے دار کے درمیان ملاقات ریاض میں منعقد ہونے والے جوائے ایوارڈ کے دوران ہوئی۔ ترکی آل الشیخ نے ملاقات کی تفصیلات سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں شیئر کیں۔ ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ...
    پاکستان کے مشہور اداکار فاران طاہر مارول سینماٹک یونیورس (MCU) میں ایک بار پھر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق، فاران طاہر اپنے پرانے کردار، ‘رزا’، کو دوبارہ سے ‘ویژن کویسٹ’ میں زندہ کریں گے۔  فاران نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم آئرن مین میں دہشت گرد گروپ ‘ٹین رنگز’ کے لیڈر کے طور پر اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔ ‘ویژن کویسٹ’ مارول کے مشہور شو وانڈاویژن (2021) کا اسپن آف ہے۔ اس سیریز میں مرکزی کردار ویژن، جو ایک حساس مشین ہے، اپنی یادداشت اور جذبات کو دوبارہ دریافت کرنے کے سفر پر نکلتا ہے۔  یہ شو 2026 سے پہلے ریلیز نہیں ہوگا، لیکن فاران طاہر کی...
    ہالی ووڈ کی ایک اور مشہور اسٹار جوڑی جوڑی نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر جیسیکا سمپسن اور ایرک جانسن نے 10 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ایک دوسرے پر اعتماد کے مسائل ان کی علیحدگی کی وجہ بنے۔ ایک ذرائع نے غیر ملکی میڈیا ادارے کو بتایا کہ جیس اور ایرک کے درمیان اعتماد کا فقدان تھا۔ دونوں ایک دوسرے پر یقین نہیں کرتے تھے اور شک کی وجہ سے وہ ایک صفحے پر نہیں تھے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات میں دراڑ پڑی اور علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ A post common by Jessica Simpson (@jessicasimpson) جیسیکا سمپسن نے...
    ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ مقبول اداکار ٹام کروز اور جانی ڈیپ جیسے اداکار ہیں اور ہمیں یہی لگتا ہے کہ یہ اداکار سب سے زیادہ کماتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں سب سے زیادہ کمانے والا اداکار جانی اور ٹام نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔ غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 76 سالہ اداکار نے فلموں کے ذریعے 27.7 بلین ڈالرز کماتے ہوئے ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور دیگر کئی نامور ہالی ووڈ ستاروں کو کمائی کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے یہ سپر اسٹارز ہالی ووڈ کے منظرنامے پر چھائے ہوئے ہیں، اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں، جبکہ ان کی مجموعی...
    اگر آپ کو اجے دیوگن کی فلم ”پھول اور کانٹے“ یاد ہو، تو اس میں ولن ”راکی“ کا کردار ادا کرنے والے عارف خان کو بھی نہیں بھولے ہوں گے۔ اس کردار سے انہیں بہت شہرت ملی تھی۔ بحیثیت ولن کامیاب ہونے کے بعد عارف خان نے کئی فلموں میں منفی کردار ادا کیے اور سلمان خان، سنیل شیٹی، اور اجے دیوگن جیسے ستاروں کے ساتھ ”مہرہ“، ”دل جلے“ اور ”ویرگتی“ جیسی فلموں میں کام کیا۔ اب عارف خان نے اداکاری اور بالی ووڈ کو خیر آباد کہنے کے بعد روحانیت کی راہ اختیار کرلی ہے۔ اور اس تبدیلی سے انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ عارف خان نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم “ پھول اور کانٹے“ میں...
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ مسلسل بے قابو ہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ ہالی وڈ شخصیات سمیت سیکڑوں شہریوں کے مکانات جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔ لاس اینجلس کو ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں سب سے اہم مقام حاصل ہے، انڈسٹری کے بڑے اسٹوڈیوز سے لیکر بڑے فلم اسٹار بھی یہیں رہتے ہیں، آگ کے باعث کئی بالی وڈ اسٹارز کو بھی گھر چھوڑنا پڑا ہے۔ کئی سوشل میڈیا پوسٹس، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ تیزی سے پھیلتی جنگل کی آگ اب مشہور ہالی وڈ سائن تک پہنچ چکی ہے، 50 فٹ اونچا یہ تاریخی نشان شعلوں میں گِھر چکا...
۱