پرانی ایمبولینس کی ذریعے عالمی ریکارڈ کیسے بنا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پرانی ایمبولینس نے 3 ہزار 200 میل سے زیادہ فاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
امریکا کی سب سے پرانی لائسنس یافتہ ایمبولینس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے، 2 مسافروں نے اس ایمبولینس پر ہالی ووڈ کیلیفورنیا سے ہالی ووڈ فلا تک 3ہزار 200 میل سے زیادہ فاصلہ طے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟
1972 کی تعمیر کردہ کیڈیلک ایمبولینس نے سمبیوسس ایمبولینس اور ایکسین کنٹینیونگ ایجوکیشن کی ایک ٹیم کے ساتھ کراس کنٹری کا سفر کیا، جو کہ ایک غیر منافع بخش ہنگامی طبی سروس ہے۔
ٹیم کا یہ سفر یکم مارچ کو شروع ہوا اور پیر کو اختتام پذیر ہوا، جس کا مقصد ہنگامی طبی خدمات کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگلات کی بحالی کے لیے صحافی کا انوکھا گنیز ورلڈ ریکارڈ
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک جج نے تصدیق کی کہ 3 ہزار 233 میل کی ڈرائیو ایمبولینس کے ذریعے طویل ترین سفر کا نیا ریکارڈ ہے۔
ایکسین کنٹینیونگ ایجوکیشن کی ٹیم نے ہالی ووڈ فائر فائٹرز اور ای ایم ایس اہلکاروں کے ساتھ الیکٹرو کارڈیوگرام (ای سی جی) ٹریننگ سیشن کا انعقاد کرکے اپنی مہم کا جشن منایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا ایکسین کنٹینیونگ ایجوکیشن قدیم ایمبولینس کیلیفورنیا ہالی ووڈ ورلڈ ریکارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا قدیم ایمبولینس کیلیفورنیا ہالی ووڈ ورلڈ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہالی ووڈ
پڑھیں:
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
— فائل فوٹوایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔
ایدھی فائرنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔
پارا چنار کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔
ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔