رندیپ ہودا ہالی ووڈ فلم میں جان سینا کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بھارتی اداکار رندیپ ہودا ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز سیم ہارگریو کے ساتھ ایکشن فلم ’میچ باکس‘ میں دوبارہ کام کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم جان سینا، تیونا پیریس، جیسیکا بیل اور سیم رچرڈسن جیسے مشہور ستاروں پر مشتمل ہوگی۔ اس سے قبل رندیپ نے ہارگریو کی 2020 کی کامیاب فلم ’ایکسٹریکشن‘ میں اہم کردار نبھایا تھا۔
فلم ’میچ باکس‘ کو ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی کہانی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بچپن کے دوست مل کر دنیا کو تباہی سے بچانے کی کوشش کریں گے۔
یہ فلم مشہور کھلونے ’میچ باکس کارز‘ پر مبنی ہے، جسے 1953 میں جیک اوڈیل نے ڈیزائن کیا تھا۔
فلم میں اداکاری کا موقع ملنے پر رندیپ نے کہا کہ ’سیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ایکسٹریکشن کے دوران ہمارے تجربات شاندار رہے، اور وہ ایکشن کہانیوں کے ماہر ہیں۔ فلم کی شوٹنگ بوڈاپیسٹ میں ہو رہی ہے۔‘
یہ فلم ایپل اوریجنل فلمز کی جانب سے اسکائی ڈانس اور میٹل فلمز کے اشتراک بنائی جارہی ہے، ہارگریو کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی اس فلم کا اسکرپٹ ڈیوڈ کوگس ہال اور جوناتھن ٹروپر نے لکھا ہے۔
فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی اس کی ریلیز کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت، شہریوں کی تشویش میں اضافہ
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں شہریوں کی تشویش میں اضافہ کر رہی ہیں۔
وادی نیلم سے رپورٹ کر رہے ہیں راجہ ابریز
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں