2025-04-22@23:50:38 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«گولڈ کارڈ کے»:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز اور 2 کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو سونے کے آئی فون تحفے سے نواز دیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرنچائز اونر ثمین رانا ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تحفے کے طور پر گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو بطور تحفہ پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑی و سپورٹ اسٹاف بھی انکے ہمراہ موجود ہے۔ فرنچائز کے اونر ثمین رانا نے کہا کہ یہ خصوصی موبائل شاہین آفریدی کیلئے تیار کروایا گیا ہے، جس پر کپتان کا نام اور لاہور قلندرز سے وابستگی کی کندہ کاری...
چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی بیرک گولڈ کے صدر ڈینس مارک برسٹو سے ملاقات کی ہے۔ای پی بی ڈی کے بورڈ آف گورنرز پاکستان میں کان کنی کے روڈ میپ پر بات کرنے کے لیے بیرک گولڈ کے صدر ڈینس مارک برسٹو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ملاقات کے موقع پر شہباز ملک ہلٹن فارما، شاہد سورتی (سورٹی انٹرپرائزز) اور سمیع اللہ جاوید (دین گروپ) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ منرل فورم عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل بالخصوص کان کنی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا عکاس ہے۔ ملاقات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے نجی شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی،ڈاکٹر گوہر اعجاز کا...
مائیکروسافٹ کے قیام کی گولڈ جوبلی کے سلسلے میں جاری تقریب اس وقت روکنا پڑی ایک کمپنی ملازمہ نے فلسطین کے حق میں احتجاج شروع کر دیا۔ ملازمہ کی جانب سے مقصد اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی فراہمی پر مائیکروسافٹ کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔ ????A Microsoft employee disrupted the company’s 50th anniversary event to protest its use of AI.“Shame on you,” said Microsoft employee Ibtihal Aboussad, speaking directly to Microsoft AI CEO Mustafa Suleyman. “You are a war profiteer. Stop using AI for genocide. Stop using AI… pic.twitter.com/PdIqa6TSHo — Ramy Abdu| رامي عبده (@RamAbdu) April 4, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب مائیکروسافٹ کے AI سی ای او...

انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کرے،وزیراعظم شہباز شریف کا کونسل کی گولڈن جوبلی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
امریکا کے وزیر تجازت ہاورڈ لٹنک کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزا اسکیم مقبول ہو رہی ہے، ایک ہزار کارڈ ایک ہی دن میں فروخت ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہاورڈ لٹنک کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ہی دن میں ایک ہزار گولڈ کارڈ فروخت کردیے ہیں اور لوگ گولڈ کارڈ خریدنے کیلئے بڑی تعداد میں رابطہ کررہے ہیں۔ امریکی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ’گولڈ کارڈ‘ ویزا اسکیم کا باقاعدہ آغاز دو ہفتے کے اندر کیا جائے گا۔ان کے مطابق اس وقت ایلون مسک اس پروگرام کیلئے سوفٹ ویئر تیار کروا رہے ہیں اور اس کے بعد دو ہفتوں کے اندر اسے لانچ کیا جائے گا۔ ’’گزشتہ دن میں...
واشنگٹن: امریکا کے معروف جریدے اٹلانٹک کے ایڈیٹر انچیف جیفری گولڈبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت نے انہیں غلط فہمی کی بنیاد پر یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ بھیج دیا تھا۔ گولڈبرگ کا کہنا ہے یمن جنگ سے متعلق خفیہ منصوبہ مجھے امریکی وزیر دفاع پیٹ بیگسیتھ نے 11 مارچ کو بذریعہ ٹیکسٹ میسج ارسال کیا، انہوں نے کہا کہ 11 بجکر 44 منٹ پر انہیں موصول ہونے والے اس خفیہ منصوبے میں یمن پر حملے کی تمام تفصیلات موجود تھیں۔ گولڈبرگ کے مطابق اس میسج کی وجہ سے مجھے یمن پر ممکنہ حملے کا 2 گھنٹے قبل ہی معلوم ہو گیا تھا، میسج میں ہتھیاروں کی نوعیت، اہداف اور حملے کا وقت بھی شامل تھا۔...
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف بول پڑیں۔ سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائمہ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو جب 36 اسرائیلی بچوں کے قتل کی دنیا بھر کے رہنماؤں نے شدید مذمت کی، اس پر فلمیں بنائی گئیں تاکہ یہ واقعہ کبھی نہ بھولے۔ لیکن 18 مارچ کو جب 130 فلسطینی بچوں کا نیند کی حالت میں قتلِ عام کر دیا گیا، یہ خبر بھی میڈیا میں نہیں آئی۔ یہ محض غزہ میں ایک اور معمول دن تھا۔ Oct 7th, when 36 Israeli children inc one infant were brutally murdered, is rightly commemorated. World leaders condemned it, films were made so it would never be...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) امریکی صدر ٹرمپ نے گولڈ کارڈ نامی امیگریشن اسکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 5 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے عوض دولت مند غیر ملکی افراد امریکی شہریت بھی حاصل کرسکیں گے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام موجودہ ای بی فائیو ویزا پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس پر دھوکہ دہی اور غلط استعمال کے الزامات لگتے رہے ہیں۔(جاری ہے) اوول آفس میں گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ غیر ملکی شہری یہاں مزید دولت مند اور کامیاب ہوں گے، وہ یہاں...
کابل ایئرپورٹ دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہارِ تشکر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے وقت ہونے والے دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منگل کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے حملے کے مشتبہ ملزم کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 150 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا...
تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ساڑھے 16ہزار افراد کو امارت کے گولڈن ویزے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز ابو ظہبی (آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کیلئے 16ہزار456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کر دیئے۔اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10ہزار710ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کئے گولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہے۔حکومت نے 5246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس اور 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے ، عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن...
حکومت امارات نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر 16456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔ گولڈن ویزا دس سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کیے۔ حکومت نے 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں جبکہ 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔...
مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور نیسپاک نے اٹک پلیسر گولڈ پروجیکٹ کے لیے اشتراک کر لیا ہے جو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ نیسپاک کی جانب سے اٹک پلیسر گولڈ ڈپازٹس پراجیکٹ کا آغاز معدنیات کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سلسلے میں نیسپاک نے ضلع اٹک میں دریائے سندھ کے کنارے نو (09) پلیسر گولڈ بلاکس کے لیے بولی کے دستاویزات کی تیاری کے لیے کنسلٹنسی سروسز اور ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان کے پاس تعمیراتی مواد، صنعتی معدنیات، اور قیمتی دھاتوں سمیت وافر معدنی وسائل ہیں جو ملک کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بے نہایت ضروری ہیںَ۔ چیلنجز سے صحیح...
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنی حکومت کے ترجیحات پر بات کی اورانہوں نےمحصولات کے معاملے، یوکرین امن معاہدے ، غزہ جنگ بندی اور گولڈ کارڈ کے اجرا سمیت متعدد اہم امور پر بات کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو واشنگٹن میں اپنی پہلی کیبنٹ مٹینگ میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کو آگے بڑھانے کے بارے میں فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہے۔ غیر ملکی مصنوعات پر ٹیرف لگانے سے متعلق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ بہت جلد یورپی یونین پر ٹیرفس کا اعلان کرے گا۔ یوکرین کے ساتھ معدنیات کے معاہدے اور دیگر ایشوز پر بات کرتے...
ویب ڈیسک — صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری اور شہریت کے لیے ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کی مالیت پانچ ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ اوول آفس میں منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسے غیر ملکی جو امریکہ میں کاروبار کرنا اور یہاں کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ 50 لاکھ ڈالر کا ‘گولڈ کارڈ’ خرید سکیں گے۔ صدر ٹرمپ نے ‘گولڈ کارڈ’ کو گرین گارڈ کی طرح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکہ ایسے افراد آئیں گے جو یہاں کے شہریوں کو ملازمت دیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے قومی خسارہ بھی کم ہو...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری اور شہریت کے لیے گولڈ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف، کارروائی شروع وائس آف امریکا کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسے غیر ملکی جو امریکا میں کاروبار کرنا اور یہاں کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 50 لاکھ ڈالر کا گولڈ کارڈ خرید سکیں گے۔ امریکی صدر نے گولڈ کارڈ کو گرین گارڈ کی طرح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکا ایسے افراد آئیں گے جو یہاں کے شہریوں کو ملازمت دیں گے اور اس قومی خسارہ بھی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویزا گولڈ کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ویزوں کی فروخت سے امریکہ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے جبکہ اس سے ہونے والی آمدن کو امریکا کے قومی خسارے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ عالمی کے مطابق ٹرمپ نے اوول آفس میں نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ ہم ایک گولڈ کارڈ فروخت کرنے جا رہے ہیں۔ آپ کے پاس گرین کارڈ ہے، مگر یہ ایک گولڈ کارڈ ہے۔ ہم اس کارڈ کی قیمت تقریباً 50 لاکھ ڈالر مقرر کرنے جا رہے ہیں۔اقتدار سنبھالتے ہی امریکا میں مقیم لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا اعلان کرنے والے صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز امریکہ میں مستقل رہائشی اجازت نامے کے لیے پانچ ملین ڈالر میں ایک نئے "گولڈ کارڈ" کو فروخت کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا، جس کے تحت دولت مند افراد امریکہ میں مستقل رہائش کے ساتھ ساتھ شہریت بھی حاصل کر سکیں گے۔ یہ نیا منصوبہ سرمایہ کاروں کے لیے 35 برس پرانے ویزا سسٹم کی جگہ لے گا۔ ٹرمپ نے اوول آفس میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا، "ہم ایک گولڈ کارڈ فروخت کرنے جا رہے ہیں۔ آپ کے پاس گرین کارڈ ہے، یہ ایک گولڈ کارڈ ہے۔ ہم اس کارڈ کی قیمت تقریباً پانچ ملین ڈالر مقرر...

دبئی :انڈیکس ایکسچینج کی ہنڈی کے خلاف مہم میں انعامات کی بارش ،2پاکستانی کار اور گولڈ جیتنے میں کامیاب
دبئی :انڈیکس ایکسچینج کی ہنڈی کے خلاف مہم میں انعامات کی بارش ،2پاکستانی کار اور گولڈ جیتنے میں کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز دبئی :رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں انڈیکس ایکسچینج نے قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کے فروغ کے لیے اپنی شاندار آگاہی مہم شانِ رمضان ’’سیزن فور کا آغاز کر دیا ہے۔ اس با رہنڈی پر وا ر‘‘ مہم کی زبردست کامیابی کے بعد، انڈیکس ایکسچینج ایک منفرد سلوگن “اب کی بار، بلڈوزر کا وار” کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔اس آگاہی مہم کے تحت قانونی ذرائع سے وطن رقوم بھیجنے والے صارفین کے لیے خصوصی خوشخبری ہے۔ انڈیکس ایکسچینج کی کسی بھی برانچ سے ترسیلات زر بھیجنے والے صارفین ہر 10...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...
دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم ایکسپو کی میٹرو سروس کا افتتاح کرنے کے بعد منصوبے کا معاینہ کررہے ہیں دبئی: متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے لیے مزید 3 نمایاں شعبوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے گلف نیوزکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میںیو اے ای نے اپنے گولڈن ویزا پروگرام کو وسعت دی ہے، جس میں مدتی رہائش کو طول دیتے ہوئے ماہر پیشہ ور افراد اور اعلیٰ سرمایہ کارکے حامل افراد بھی شامل ہیں، یہ توسیع دورنو کی تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ نشستوں والی ملازمت جیسے شعبوں میں ماہرین کو راغب کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے عزائم کا واضح اظہار ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی...
اٹک(نیوز ڈیسک)پنجاب میں اٹک کے قریب دریائے سندھ میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ان ذخائر کی مالیت 800 ارب روپے یا 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔نجی چینل کے مطابق پنجاب کے سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سونےکے یہ ذخائر اٹک میں 32 کلومیٹر طویل پٹی پر دریافت ہوئے ہیں۔ابراہیم حسن مراد کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے 127 مقامات سے نمونے اکٹھے کرنے کے بعد ذخائر ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر 32 کلومیٹر طویل پٹی پر ملے ہیں، جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔واضح رہے...