کابل ایئرپورٹ دھماکے کے ملزم کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا مشکور ہوں: صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کابل ایئرپورٹ دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہارِ تشکر
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے وقت ہونے والے دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے منگل کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے حملے کے مشتبہ ملزم کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔
اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 150 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ دھماکے کے مبینہ ملزم کی شںاخت محمد شریف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ لایا جا رہا ہے۔
امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کیش پٹیل کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی، سی آئی اے اور محکمۂ انصاف کی کوششوں کے نتیجے میں ملزم کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے فوری طور پر اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔
گولڈ کارڈ منصوبہ گرین کارڈ سے زیادہ بہتر ہے: صدر ٹرمپامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس کے دوران گولڈ کارڈ منصوبے کا ذکر کیا اور کہا کہ گرین کارڈ کے مقابلے میں گولڈ کارڈ زیادہ بہتر ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا بھر سے ایسے کامیاب افراد کو امریکہ آنے کی اجازت دیں گے جو امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے اور 50 لاکھ ڈالر کے کارڈ کے عوض ایسے افراد کے لیے امریکی شہریت کی راہ ہموار ہو گی۔
امریکی صدر نے 26 فروری کو گولڈ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
تصاویر: صدر ٹرمپ کا خطاب دو اپریل سے ممالک پر جوابی ٹیرف عائد ہو جائیں گے: صدر ٹرمپصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ امریکہ کےبیشتر تجارتی شراکت داروں پر دو اپریل سے جوابی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک دہائیوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہے ہیں اور اب ہماری باری ہے کہ ہم ان ممالک کے خلاف ان ٹیرفس کا استعمال شروع کریں۔
صدر ٹرمپ کے بقول یہ جوابی اقدام ہے۔ وہ جو بھی ٹیکس ہم پر لگائیں گے ہم بھی وہی ٹیکس لگائیں گے۔
مزید لوڈ کریں
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کابل ایئرپورٹ دھماکے کے گولڈ کارڈ امریکہ کے ملزم کی کہا کہ
پڑھیں:
ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری میں مزید 30دن کی توسیع کردی۔
محکمہ داخلہ حکام کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو 30 روز مکمل ہونے پر مزید 30 دن کی توسیع کی گئی۔
ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو 22 مارچ کو 3 ایم پی او کے تحت کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔