2025-04-23@16:43:31 GMT
تلاش کی گنتی: 44
«کے اننچاسویں امام»:
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے بعد کیا گیا ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بنیادی ٹیرف 45.55 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ای وی چارجنگ اسٹیشنزکو23 روپے 57 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کیے جانے کا امکان اس طرح صارفین کو 21.98 روپے فی یونٹ کی بڑی ریلیف فراہم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، چارجنگ اسٹیشنز پر لاگو 24.44 روپے فی یونٹ کیپڈ مارجن کو...
بیجنگ :چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی ۔ ہفتہ کے روز دونوں فریقوں نے امریکہ کی طرف سے عائد کردہ نام نہاد ” مساوی محصولات” کا جواب دینے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حفاظت اور ڈبلیو ٹی او کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولاتی اقدامات کے مسلسل نفاذ نے دنیا میں بڑی غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام پیدا کر دیا ہے اور بین الاقوامی برادری اور امریکہ میں افراتفری کو جنم دیا ہے۔ امریکہ کے ” مساوی محصولات” ترقی پذیر ممالک، خاص...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی نے ملاقات کی۔اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہاکہ پاکستان میں ڈونکی بریڈنگ کیلئے سازگار ماحول موجود ہیں۔(جاری ہے) رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈونکی فارم کے قیام کی اجازت قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دی جائے گی،پاکستان میں موجود مقامی نسل کی بریڈنگ متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ چینی ڈونکی انڈسٹری کو گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فارم قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی،گوادر میں ڈونکی سلاٹر ہاس اور ایکسپورٹ سہولیات قائم کی جائیں گی، ڈونکی گوشت کی چین کو برآمد سے پاکستان کی ایکسپورٹ...

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی نے ملاقات کی۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا پاکستان میں ڈونکی بریڈنگ کے لیے سازگار ماحول موجود ہیں۔(جاری ہے) رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈونکی فارم کے قیام کی اجازت قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دی جائے گی،پاکستان میں موجود مقامی نسل کی بریڈنگ متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چینی ڈونکی انڈسٹری کو گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فارم قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی،گوادر میں ڈونکی سلاٹر ہاؤس اور ایکسپورٹ سہولیات قائم کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامے کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں، بائنانس کے بانی اور ویب تھری کے سب سے بااثر رہنماؤں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل کا سٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی، جس میں چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان، گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان، اور وفاقی سیکرٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات شریک ہوئیں۔ دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم...
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہم اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے، جے یو آئی واحد قوت نے جو اس آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ بنی اور حکومت کو 56 نکات سے 34 نکات پر محدود کیا، اب اگر اس ترمیم کو نقصان پہنچتا ہے تو یکم جنوری 2028 کو سود کے خاتمے کی شق کو بھی نقصان ہوگا۔ تونسہ شریف نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم میں ہماری تجویز تھی کہ ایک آئینی عدالت بنے جو سیاسی مقدمات کے فیصلے کرے، تاہم دیگر اپوزیشن جماعتوں کی تجویز پر ہم نے آئینی بینچ پر اتفاق کرلیا۔ یہ بھی...
ترکیہ کے معروف اداکار جاویت چیتن گونر کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ ریڈِٹ صارفین نے ترک ڈرامہ سیریز میں اداکار کی مشابہت دیکھ کر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک ریڈِٹ صارف نے مشہور ترک سیریز ”دیریلیس: ارطغرل“ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں جاویت چیتن گونر نظر آ رہے تھے۔ تصویر کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا گیا، ’انوشکا شرما کے شوہر کا ٹی وی ڈیبیو!‘ اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی، اور مداحوں نے اداکار کی ویرات کوہلی سے مشابہت کو ”ناقابلِ یقین“ اور کچھ نے تو اسے ”خوفناک“ تک قرار دیا۔ یہ تصویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے مزاحیہ تبصرے شروع...
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کیساتھ ملکر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہلاک حملہ آوروں کے زیر استعمال اسلحہ و کمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہو رہا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) اسرائیل غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے ''رضاکارانہ‘‘ انخلا کے لیے ایک نیا انتظامی ڈھانچا قائم کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی اس تجویز کی منظوری دے دی ہے کہ ایک ایسی نئی اتھارٹی قائم کی جائے، جو ''غزہ کے رہائشیوں کے محفوظ اور منظم طریقے سے کسی تیسرے ملک کو رضاکارانہ انخلا کی تیاری‘‘ کی ذمہ دار ہو۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ نیا انتظامی ڈھانچا وزارت دفاع کے تحت کام کرے گا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ غزہ میں بسنے والے دو ملین فلسطینیوں کو دیگر عرب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات ہیں اور چاند کی پیدائش 29مارچ کو ہوگی۔ ماہرین فلکیات نے بتایاکہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں لہٰذا پاکستان اورسعودی عرب میں اس سال ایک ہی روز عید الفطر ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثرحصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھاجاسکے گا اور 30 مارچ کو چاند اُن علاقوں میں دیکھا جاسکے گا جہاں موسم صاف ہوگا۔ ماہرین فلکیات نے بتایاکہ 30 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی اور کراچی...
پاکستان اور سعودی عرب میں رواں برس عیدالفطر ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے واضح امکانات ہیں، کیونکہ چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی ماہر فلکیات فہیم ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ 29 مارچ کو ٹیلی سکوپ کی مدد سے امریکا کے کچھ علاقوں میں چاند نظر آ سکتا ہے، تاہم سعودی عرب میں ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے مختلف حصوں میں 30 مارچ کو انسانی آنکھ سے چاند دیکھا جا سکے گا، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ مطلع صاف ہو۔ انہوں نے بتایا...
---فائل فوٹو پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔ یومِ پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمیعید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی گئی۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثر حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا، 30 مارچ کو چاند ان علاقوں...
بھارت کو فائدہ پہنچانے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بولر آئی سی سی پر برس پڑے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بھارت کو گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ میں بھی فائدہ تھا، انڈیا کو پہلے سے علم تھا کہ اس نے سیمی فائنل کہاں کھیلنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران انڈیا نے ٹریول نہیں کیا اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوئی سفر ہی نہ کرے۔ اینڈی رابرٹس کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ...
لندن: برطانیہ کی عدالت نے بی بی سی کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والے سابق فوجی کائل کلفورڈ کو عمر قید کی سزا سنادی۔ 26 سالہ کائل کلفورڈ نے اپنی سابق گرل فرینڈ لوئس ہنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ماں کیرول ہنٹ اور بہن حانا کو چاقو اور کمان سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مشرقی انگلینڈ کی کیمبرج کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران جج جوئل بینتھن نے مجرم کو “حسد میں مبتلا اور خواتین سے نفرت کرنے والا شخص” قرار دیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کلفورڈ نے کئی دن تک منصوبہ بندی کی اور جولائی 2024 میں لندن کے...
جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ میں انکے مسائل پر کوئی خاص اعلان نہیں کیا گیا تھا، جسکی وجہ سے انہوں نے احتجاج کیا اور علی الصبح ہی عارضی ملازمین ایکسچینج روڈ پر جمع ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حکومت کی جانب "بجٹ میں نظرانداز" کئے جانے پر ڈیلی ویجرز اور کیژول لیبررز نے پیر کو سرینگر میں احتجاج کیا، تاہم پولیس نے انہیں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ تک مارچ کرنے سے روک دیا اور ان پر لاٹھی چارج کیا۔ سینکڑوں عارضی ملازمین سرینگر کے تجارتی مرکز (لالچوک) میں جمع ہوئے تاکہ اپنی ریگولرائزیشن اور کم از کم اجرت کے قانون (Minimum Wages Act) کے نفاذ کا مطالبہ کریں، تاہم جل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج این ایف سی اور زرعی انکم ٹیکس سے متعلق امور پر بات چیت ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش ہے۔ آج مذاکرات میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی خصوصی سیشن ہوگا، پاکستان نے سرکلر ڈیٹ میں 1250 ارب روپے کمی کا پلان تیار کیا ہے، سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے بینکوں سے 1250 ارب قرض لینے کا ابتدائی پلان تیار کیا گیا ہے، اور سرکلر ڈیٹ اتارنے کے...

پانامہ سمیت متعدد کیسز میں شریف خاندان کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
پانامہ سمیت متعدد کیسز میں شریف خاندان کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔آفس پہنچنے پر لا افسران اور ملازمین نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو پھول پیش کئے۔اس موقع پر نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کروں گا، عدالتوں کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کریں گے۔ امجد پرویز کا کہنا تھا کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق ایک پروفیشنل وکیل تھے، مجھے بھی سب پروفیشنل وکیل کے طور...
سڈنی: آسٹریلوی جنگی جہاز نے لیتھُوینیا کے مہم جو آریمَس موکُس کو بچا لیا، جو بحرالکاہل میں اکیلے کشتی چلاتے ہوئے تین دن تک خطرناک سمندری طوفان میں پھنسے رہے۔ 44 سالہ آریمَس موکُس امریکی شہر سان ڈیاگو سے آسٹریلیا کے برسبین تک کا طویل سمندری سفر کر رہے تھے، جب وہ طاقتور سائیکلون الفریڈ کی زد میں آ گئے۔ طوفانی ہواؤں اور شدید لہروں کی وجہ سے ان کی کشتی بری طرح متاثر ہوئی اور وہ کوئنز لینڈ کے مشرق میں تقریباً 460 میل دور پھنس گئے۔ جمعہ کے روز، جب 50 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں نے حالات مزید خراب کر دیے، تو موکُس نے ایمرجنسی بیکن فعال کر دیا۔ آسٹریلوی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی نے فوری...
LONDON: یوکرین کے صدر وولادومیرزیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی تلخ کلامی کے بعد برطانیہ میں وزیراعظم اسٹارمر کے ساتھ ساتھ کنگ چارلس سے بھی ملاقات کی۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ اہم دفاعی مذاکرات میں حصہ لینے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ کنگ چارلس نے مشرقی انگلینڈ میں واقع اپنے سینڈرنگھم ہاؤس اسٹیٹ میں زیلنسکی کا استقبال کیا، جو لندن میں مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر ذریعے وہاں پہنچے تھے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا برطانیہ میں...

وزارت توانائی کا انقلابی اقدام، ای وی گاڑیوں اور بائیکس سے متعلق نئی پالیسی لانچ ، چارجنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزارت توانائی نے ای وی گاڑیوں اور بائیکس سے متعلق نئی پالیسی لانچ کردی۔ جس میں چارجنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی۔نئی پالیسی کے تحت چارجنگ سٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کرکے 39 روپے 70 پیسے کر دیا گیا ہے جو کہ تقریباً 45 فیصد کم ہے۔ اس اقدام سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو چارجنگ سٹیشنز تک زیادہ آسانی سے رسائی حاصل ہوگی۔نیکا آن لائن ونڈو سروس کے ذریعے 15 دنوں میں اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے جو کاروباری سرمایہ کاروں کیلئے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔ مزیدپڑھیں:ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی
برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی رمضان کی تیاریاں، لندن کے ریستوران میں کھجوریں پیک کیں، کھانے کا بھی معائنہ کیا، فوٹیج وائرل ہوگئی۔ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کیں ۔ لندن کی مسلم کمیونٹی کے لیے بھارتی دارجیلنگ ایکسپریس ریستوران میں رمضان کی آمد کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانوی شاہی جوڑے نے شرکت کی اور باصلاحیت برطانوی مسلم خواتین کی خدمات کو خوب سراہا۔ اس تقریب میں برطانوی شاہی جوڑے نے غیر معمولی مسلم خواتین کھلاڑیوں سے لے کر فنکاروں اور عالمی رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ رمضان کی تیاریوں میں حصہ لیا اور ان کے...
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہیں اس اقدام کے لیے خوب سراہا جا رہا ہے اور محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک خاتون یہ کہتی ہیں کہ معاف کیجیے گا میں نے سوچا نہیں تھا کہ کنگ مجھے سے زیادہ تیزی سے کھجوریں پیک کریں گے۔ King Charles helps package dates for Muslims to eat as the first food to break their fast at sunset during Ramadan. England is a muslim country now. pic.twitter.com/RXZFsJx8oE — JohnRocker (@itsJohnRocker) February 26,...
پشاور کے رہائشی آصف بشیر سال 2024 میں حج کے دوران خادم کے طور پر کام کر رہے تھے. عرفات کے میدان میں جب 20 لاکھ کے قریب لوگ مناسک حج ادا کرنے پہنچے تو ان میں ہندستانی اور برطانوی قومیت رکھنے والے مسلمان بھی موجود تھے۔ جون جولائی کی سخت گرمی میں جب عازمین حج کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے ہوش ہونے لگے تو آصف بشیر نے ان ہندوستانی اور برطانوی قومیت رکھنے والے مسلمانوں کو اپنے کندھے پر اٹھا کہ پیدل 4 کلو میٹر کا سفر کیا اور ان کو اسپتال منتقل کیا، اس طرح آصف بشیر نے تقریباً 400 ہندوستانی اور برطانوی قومیت رکھنے والے مسلمانوں کی جان بچائی۔ ان کی اس خدمت ک اعتراف...
سپارکو نے پاکستان کے چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو نے کہا پاکستان کے چاند روور کے لیےنام تجویز کرکےتاریخ کا حصہ بنیں ۔ بہترین نام تجویز کرنے والےکوایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا چاند روورمشن دوہزاراٹھائیس میں روانہ ہوگا خیال رہے پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا چاند روورمشن 2028 میں روانہ کرے گا۔ یاد رہے گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘کیوب آئی قمر’ چاند کے...

چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان،جیتنے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ مقابلے میں حصہ کیسے لیں؟جانیں
پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
پاکستانی خلائی مشن کا نام تجویز کرنیوالے کیلیے خطیر رقم کے انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے چاند کیلئے مخصوص اپنا پہلا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کردیا ہے اور اس منصوبے میں عوام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان خلائی میدان میں بھی اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے جس میں پاکستان چاند پر اپنا پہلا مشن بھیجے گا۔تفصیلات کے مطابق پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے۔سپارکو نے اپنے اعلان میں پاکستانی خلائی مشن میں عوام کو شمولیت کا سنہری موقع...
لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ان تصاویر میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بہت قریب نظر آرہی ہیں جس کی وجہ سے مداحوں میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس نوجوان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا ہے۔ اس سے مداحوں میں مزید تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ آخر یہ نوجوان کون ہے اور وینا کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟ View this post on Instagram A post shared by صاعم (@__saim_01) کئی صارفین کا خیال ہے کہ یہ...
بیجنگ : صدر آصف علی زرداری کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بیجنگ میں “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کی یادداشت” اور “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ بدھ کے روزچینی صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں فریقوں کے درمیان مذکورہ بالا تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ چین اور پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور پاکستانی فریق نے جوائنٹ پروڈکشن تکنیکی...

پاکستان میں ای وی چارجنگ ٹیرف میں کمی تیل کے3اعشاریہ6ارب ڈالرکے درآمدی اخراجات میں بچت کا سبب بن سکتاہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے کی جانب ایک تبدیلی کا قدم ہے جس کا مقصد تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی اور بہتر انفراسٹرکچر اور گرین فنانسنگ اقدامات کے ذریعے پائیدار نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل پالیسی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد ولید نے اس تبدیلی کے معاشی مضمرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی ماہانہ تیل کی کل درآمدات تقریبا 1 بلین ڈالر ہیں ای وی کو اپنانے کے ذریعے درآمدات میں 30فیصدکی کمی کو حاصل کر کے ملک ماہانہ 300 ملین ڈالر...
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں خیبر پختونخواہ کی 19 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت چھ فروری کو کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عہدے خالی ہیں، تحریک انصاف نے 2022 میں وائس چانسلرز کی تقریروں کا اشتہار دیا تھا، خیبر پختونخواہ نگران حکومت کو الیکشن کمیشن نے وائس چانسلرز تقرری کی اجازت دی تھی مگر تحریک انصاف نے فروری 2024ء میں اقتدار میں آکر نگران حکومت کی سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو قانون مطابق سفارشات پر عمل کا حکم دیا تھا، کے پی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان دنوں چین کی ایک کمپنی کے بنائے گئے ’ڈیپ سیک‘ نامی چیٹ بوٹ کی دھوم مچی ہے جس نے اپنی لانچنگ کے پہلے 10 دنوں میں ہی امریکا سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔ مگر ڈیپ سیک کے بانی کون ہے اور کیسے انہوں نے چیٹ جی پی ٹی جیسے بڑے چیٹ بوٹس کا متبادل ماڈل تیار کیا؟ ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ ایک چینی انٹرپرینیور اور تاجر ہیں۔ وہ ایک انویسٹمنٹ گروپ ’ہائی فلائیر‘ کے شریک بانی ہیں اور ’ڈیپ سیک‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔ لیانگ وین فینگ 1985 میں چین کے ژانگ جیانگ...
ملتان :ملتان میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان کی شاندار اسپن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو الجھن میں ڈال دیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 244 رنز بنائے، جس میں ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا، تاہم 76 کے اسکور پر پاکستان کے چار اہم بیٹرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شان مسعود، محمد ہریرہ صرف 2، 2 رنز بنا سکے، جبکہ کامران غلام نے 19 اور بابر اعظم نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹر ویریکن ساجد خان کی ایک شاندار اسپن گیند پر بے بس نظر آئے، گیند کی...
کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ ڈرافٹس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد کو ریلیز کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10ویں ایڈیشن کیلئے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی۔ گزشتہ ایڈیشن میں فرنچائز کو چیمپئین بنوانے والے کپتان سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو کپتانی دی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز نے معین خان کے ساتھ ملکر گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ ہیڈکوچ شین واٹسن کی خدمات بھی پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں...
بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی ون کی 2025 کے لئے بہترین پروگراموں کی فہرست کے اجراء کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چین کے وزیر قدرتی وسائل گوان چی او ، چین کے نائب وزیر شہری امور تھانگ چھن پھے، چین کی نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات گو فانگ،چین کے نائب وزیر زراعت اور دیہی امور وو ہونگ یاؤ اور چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے وائس چیئرمین چو ڈی نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر پروگراموں کی فہرست جاری کی۔ حالیہ برسوں میں سی سی ٹی وی ون کی ویوئر شپ بڑے اضافے کے ساتھ بڑھ رہی ہے جو 2024 میں 6.28فیصد...
پاکستانی ہدایتکار یاسر نواز، جو ڈرامہ 'چپ رہو' اور فلموں 'رونگ نمبر' اور 'رونگ نمبر 2' کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دنوں میں فیروز خان کے بارے میں اپنے بیان سے ہلچل مچا دی ہے۔ یاسر نواز نے اداکارہ اشنا شاہ کے ٹاک شو 'آفٹر آورز' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں نے فیروز خان کے کیریئر کا آغاز کیا۔" انہوں نے بتایا کہ 2014 کے ڈرامہ 'چپ رہو' میں سجل علی کے ساتھ فیروز خان کو کاسٹ کرنا ان کا فیصلہ تھا، جب فیروز صرف ایک وی جے کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یاسر نے مزید کہا، "میں نے ایک اسٹار دنیا کو دیا۔" ان کے مطابق، فیروز خان کی اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں تھا،...
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے۔ دھند کی وجہ سے پہلے سیشن کا کھیل متاثر رہا، جس کے بعد کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصلہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہوا۔ پاکستانی ٹیم کا آغاز کافی مایوس کن رہا اور صرف 46 رنز پر چار کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ، شان مسعود، کامران غلام اور بابر اعظم شامل تھے، جن میں سے تین کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز نے آؤٹ کیے، جبکہ اسپنر گودا...
ڈاکٹر فتح محمد مری(فائل فوٹو)۔ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی اور 10 روز بعد سب سے سینئر پروفیسر اور ڈین الطاف علی سیال کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کسی بھی وائس چانسلر کو دوسری چار سالہ مدت نہیں دے رہے ہیں۔اس حوالے سے انھوں نے ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر فتح محمد مری اور سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر صدیق کلہوڑو کی بھی دوسری مدت کےلیے سمری مسترد کر دی ہے اور ان کی جگہ سب سے سینئر پروفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت صوبے میں...
وقاص احمد : 14 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل ,عبدالمنان افتخار انچارج قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات,محمد جاوید انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نو لکھا مقرر, خالد یعقوب ٹبی سٹی ،عامر افضل انچارج تھانہ رنگ محل تعینات۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر انچارج تھانہ رنگ محل ،سب انسپکٹر محمد زمان خان انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی ،سب انسپکٹر عبدالرحمٰن بٹ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ تعینات کردیئے گئے ۔انسپکٹر دوست محمد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، ابوذر امجد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ سےکلوزانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کردیئے گئے ۔سب انسپکٹر یاسر بشیر،سب انسپکٹر منیر اور انسپکٹرسیدآفتاب احمد کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز مقرر کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر عباس الحسن انچارج...